সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
حج کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ১৭১৯
حج کا بیان۔
جو شخص فوت ہوجائے اور حج نہ کرسکے
حضرت ابوامامہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جس شخص کو کوئی ظاہری ضرورت ظالم حکمران یا شدید بیماری حج سے نہ روکے اور پھر بھی وہ حج کئے بغیر فوت ہوجائے تو پھر اس کی مرضی ہے وہ چاہے تو یہودی ہونے کی حالت میں مرے چاہے تو عیسائی ہونے کی حالت میں مرے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَمْنَعْهُ عَنْ الْحَجِّ حَاجَةٌ ظَاهِرَةٌ أَوْ سُلْطَانٌ جَائِرٌ أَوْ مَرَضٌ حَابِسٌ فَمَاتَ وَلَمْ يَحُجَّ فَلْيَمُتْ إِنْ شَاءَ يَهُودِيًّا وَإِنْ شَاءَ نَصْرَانِيًّا

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২০
حج کا بیان۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ حج کیا
حضرت زید بن ارقم بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہجرت کے بعد ایک مرتبہ حج کیا۔ امام ابواسحق فرماتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہجرت سے پہلے بھی ایک حج کیا تھا۔
أَخْبَرَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ يَقُولُ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ هِجْرَتِهِ حَجَّةً قَالَ وَقَالَ أَبُو إِسْحَقَ حَجَّ قَبْلَ هِجْرَتِهِ حَجَّةً

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২১
حج کا بیان۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ حج کیا
قتادہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت انس (رض) سے دریافت کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتنے حج کئے تھے ؟ انھوں نے جواب دیا آپ نے ایک حج کیا تھا اور چار عمرے کئے تھے آپ کا پہلا عمرہ وہ تھا جس میں مشرکین نے آپ کو بیت اللہ تک جانے نہیں دیا آپ کا دوسرا عمرہ وہ تھا جس میں مشرکین نے آپ کے ساتھ صلح کی تھی اور آپ اگلے برس تشریف لائے تھے ایک عمرہ وہ تھا جو آپ نے ذیقعدہ کے مہینے میں حنین کا مال غنیمت تقسیم کرنے کے بعد جعرانہ سے کیا تھا اور ایک عمرہ وہ تھا جو آپ نے حج کے ہمراہ کیا تھا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسٍ كَمْ حَجَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَجَّةً وَاحِدَةً وَاعْتَمَرَ أَرْبَعًا عُمْرَتُهُ الْأُولَى الَّتِي صَدَّهُ الْمُشْرِكُونَ عَنْ الْبَيْتِ وَعُمْرَتُهُ الثَّانِيَةُ حِينَ صَالَحُوهُ فَرَجَعَ مِنْ الْعَامِ الْمُقْبِلِ وَعُمْرَتُهُ مِنْ الْجِعْرَانَةِ حِينَ قَسَّمَ غَنِيمَةَ حُنَيْنٍ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَتُهُ مَعَ حَجَّتِهِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২২
حج کا بیان۔
حج کے وجوب کی کیفیت
حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم لوگوں پر حج فرض کیا گیا ہے عرض کی گئی یا رسول اللہ کیا ہر سال ؟ آپ نے فرمایا نہیں اگر میں یہ کہہ دیتا تو ہر سال فرض ہوجاتا حج ایک مرتبہ ہے جو اس سے زیادہ کرے وہ نفلی کرے گا۔ 
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سِنَانٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُتِبَ عَلَيْكُمْ الْحَجُّ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي كُلِّ عَامٍ قَالَ لَا وَلَوْ قُلْتُهَا لَوَجَبَتْ الْحَجُّ مَرَّةٌ فَمَا زَادَ فَهُوَ تَطَوُّعٌ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَرِيكٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ نَحْوَهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২৩
حج کا بیان۔
حج کے مواقیت
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل ذوالحلیفہ کو میقات قرار دیا ہے اور اہل شام کے لیے حجفہ اور اہل نجد کے لیے قرن کو میقات قرار دیا ہے۔ حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں میں نے خود نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی سنا ہے اور مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات قرار دیا ہے۔ 
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنًا قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ أَمَّا هَذِهِ الثَّلَاثُ فَإِنِّي سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَلَغَنِي أَنَّهُ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২৪
حج کا بیان۔
حج کے مواقیت
حضرت ابن عباس (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل مدینہ کے لیے قرن منازل کو اور اہل یمن کے لیے یلملم کو میقات قرار دیا ہے یہ وہاں رہنے والوں کے لیے میقات ہیں جو بھی شخص ان سے پرے کے علاقوں سے حج یا عمرے کے لیے آئے گا۔ اس کے لیے یہ میقات ہے اور جو شخص ان کے اندرونی علاقوں میں رہتا ہے وہ جہاں سے چاہے احرام باندھ سکتا ہے یہاں تک کہ اہل مکہ مکہ سے احرام باندھیں گے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لِأَهْلِ الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ أَلَمْلَمَ هُنَّ لِأَهْلِهِنَّ وَلِكُلِّ آتٍ أَتَى عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِنَّ مَنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ كَانَ دُونَ ذَلِكَ فَمِنْ حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَكَّةَ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২৫
حج کا بیان۔
احرام میں غسل کرنا
ابراہیم بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حضرت مسور بن مخرمہ اور حضرت ابن عباس کے درمیان اس موضوع پر بحث چھڑ گئی کہ حالت احرام والا شخص اپنا سر دھو سکتا ہے ان حضرات نے مجھے حضرت ابوایوب کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں دریافت کروں کہ آپ نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حالت احرام میں کس طرح سر دھوتے ہوئے دیکھا ہے راوی کہتے ہیں میں حضرت ابوایوب کی خدمت میں حاضر ہوا وہ اس وقت دو لکڑیوں کے درمیان پردہ کرکے غسل کر رہے تھے انھوں نے ایک کپڑے کے ذریعے کپڑا تان رکھا تھا میں نے انھیں سلام کیا انھوں نے وہ کپڑا لپیٹ لیا میں نے عرض کی مجھے آپ کے چچا زاد بھائی ابن عباس نے بھیجا ہے یہ دریافت کرنے کے لیے کہ آپ نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنا سر مبارک احرام میں کس طرح دھوتے ہوئے دیکھا ہے تو حضرت ابوایوب نے اپنے دونوں ہاتھوں کو آگے سے پیچھے کی طرف پھیرا اور پھر پیچھے سے آگے کی طرف لے آئے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ امْتَرَى الْمِسْوَرُ بْنُ مَخْرَمَةَ وَابْنُ عَبَّاسٍ فِي غَسْلِ الْمُحْرِمِ رَأْسَهُ فَأَرْسَلُونِي إِلَى أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَأَتَيْتُ أَبَا أَيُّوبَ وَهُوَ بَيْنَ قَرْنَيْ الْبِئْرِ وَقَدْ سُتِرَ عَلَيْهِ بِثَوْبٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَضَمَّ الثَّوْبَ إِلَيْهِ فَقُلْتُ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ ابْنُ أَخِيكَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْسِلُ رَأْسَهُ فَأَمَرَّ يَدَيْهِ عَلَى رَأْسِهِ مُقْبِلًا وَمُدْبِرًا

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২৬
حج کا بیان۔
احرام میں غسل کرنا
خارجہ بن زید بن ثابت اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احرام اتار کر غسل کیا تھا۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَدَنِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجَرَّدَ لِلْإِهْلَالِ وَاغْتَسَلَ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২৭
حج کا بیان۔
حج اور عمرہ کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں مبرور حج کا ثواب صرف جنت ہے دو عمرے ان دونوں کے درمیان ہونے والے تمام گناہوں کو ختم کردیتا ہے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حَجَّةٌ مَبْرُورَةٌ لَيْسَ لَهَا ثَوَابٌ إِلَّا الْجَنَّةُ وَعُمْرَتَانِ تُكَفِّرَانِ مَا بَيْنَهُمَا مِنْ الذُّنُوبِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২৮
حج کا بیان۔
حج اور عمرہ کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص بیت اللہ کا حج کرے اور اس دوران عورت کے ساتھ صحبت نہ کرے اور کوئی گناہ نہ کرے وہ جب واپس آتا ہے تو اسی حالت میں ہوتا ہے جیسے اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ مَنْ حَجَّ الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭২৯
حج کا بیان۔
افضل حج کون سا ہے
حضرت ابوبکر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا افضل حج کون سا ہے ؟ آپ نے فرمایا عج اور ثج (راوی بیان کرتے ہیں یعنی عج کا مطلب ہے تلبیہ اور ثج کا مطلب ہے قربانی کرنا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ عَنْ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَرْبُوعٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْحَجِّ أَفْضَلُ قَالَ الْعَجُّ وَالثَّجُّ الْعَجُّ يَعْنِي التَّلْبِيَةَ وَالثَّجُّ يَعْنِي إِهْرَاقَةَ الدَّمِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩০
حج کا بیان۔
محرم احرام کی حالت میں کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں ایک شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا حالت احرام میں ہم کون سے کپڑے پہنیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا تم قمیض شلوار عمامہ ٹوپی اور موزے نہ پہنو البتہ جس شخص کے پاس جوتے نہ ہوں وہ موزے پہن سکتا ہے اسے چاہیے کہ انھیں ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے اور کوئی ایسا کپڑا نہ پہنو جس پر ورس یا زعفران لگا ہوا ہو۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا نَلْبَسُ مِنْ الثِّيَابِ إِذَا أَحْرَمْنَا قَالَ لَا تَلْبَسُوا الْقُمُصَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَنْ يَكُونَ أَحَدٌ لَيْسَتْ لَهُ نَعْلَانِ فَلْيَلْبَسْ الْخُفَّيْنِ وَلْيَجْعَلْهُمَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ وَلَا تَلْبَسُوا مِنْ الثِّيَابِ شَيْئًا مَسَّهُ وَرْسٌ وَلَا زَعْفَرَانٌ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩১
حج کا بیان۔
محرم احرام کی حالت میں کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جس شخص کے پاس تہبند نہ ہو وہ شلوار پہن لے اور جس شخص کے پاس جوتے نہ ہوں موزے پہن لے۔ راوی کہتے ہیں میں نے دریافت کیا یا شاید ان سے دریافت کیا گیا کیا وہ شخص ان دونوں کو کاٹ لے انھوں نے جواب دیا نہیں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسْ سَرَاوِيلَ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ قَالَ قُلْتُ أَوْ قِيلَ أَيَقْطَعُهُمَا قَالَ لَا

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩২
حج کا بیان۔
محرم احرام کی حالت میں کون سے کپڑے پہن سکتا ہے ؟
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ سوال کیا گیا حالت احرام والا شخص کیا پہنے ؟ تو آپ نے جواب دیا قمیض نہ پہنے عمامہ نہ باندھے ٹوپی نہ پہنے موزے نہ پہنے البتہ جس شخص کے پاس جوتے نہ ہوں وہ موزے پہن لے لیکن اسے چاہیے کہ انھیں ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ لے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ قَالَ لَا يَلْبَسُ الْقُمُصَ وَلَا الْعَمَائِمَ وَلَا السَّرَاوِيلَاتِ وَلَا الْبَرَانِسَ وَلَا الْخِفَافَ إِلَّا أَنْ لَا يَجِدَ نَعْلَيْنِ فَيَلْبَسَ خُفَّيْنِ وَيَقْطَعَهُمَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৩
حج کا بیان۔
احرام باندھتے وقت خوشبو لگانا
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے احرام باندھنے سے پہلے میں آپ کو بہترین خوشبو لگاتی تھی۔ راوی کہتے ہیں حضرت عروہ ہم سے کہا کرتے تھے کہ تم لوگ احرام باندھنے سے پہلے خوشبو لگا لیا کرو اور قربانی کے دن روانہ ہونے سے پہلے بھی لگا لیا کرو۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يُحْرِمَ بِأَطْيَبِ الطِّيبِ قَالَ وَكَانَ عُرْوَةُ يَقُولُ لَنَا تَطَيَّبُوا قَبْلَ أَنْ تُحْرِمُوا وَقَبْلَ أَنْ تُفِيضُوا يَوْمَ النَّحْرِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৪
حج کا بیان۔
احرام باندھتے وقت خوشبو لگانا
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو احرام باندھنے کے وقت اپنے پاس موجود سب سے بہترین خوشبو لگاتی تھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ كُنْتُ أُطَيِّبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ إِحْرَامِهِ بِأَطْيَبِ مَا أَجِدُهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৫
حج کا بیان۔
احرام باندھتے وقت خوشبو لگانا
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو احرام باندھتے وقت خوشبو لگاتی تھی اور منیٰ میں آپ کے روانہ ہوتے وقت خوشبو لگاتی تھی۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ قَالَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحُرْمِهِ وَطَيَّبْتُهُ بِمِنًى قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৬
حج کا بیان۔
نفاس اور حیض والی عورت جب حج کا ارادہ کرے اور میقات تک پہنچ جائے
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں (حضرت ابوبکر کی اہلیہ) اسماء محمد بن ابوبکر کی پیدائش کے وقت حالت نفاس میں آگئیں۔ یہ شجرہ کے قریب کی بات ہے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر (رض) کو ہدایت کی وہ سیدہ اسماء سے کہیں کہ وہ غسل کرکے احرام باندھ لیں۔
حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ نُفِسَتْ أَسْمَاءُ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ بِالشَّجَرَةِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُهِلَّ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৭
حج کا بیان۔
نفاس اور حیض والی عورت جب حج کا ارادہ کرے اور میقات تک پہنچ جائے
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں سیدہ اسماء بنت عمیس ذوالحلیفہ کے مقام پر حالت نفاس میں آئیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر (رض) کو ہدایت کی وہ انھیں ہدایت کریں کہ وہ غسل کرکے احرام باندھ لیں۔
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ فِي حَدِيثِ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ حِينَ نُفِسَتْ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يَأْمُرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ وَتُهِلَّ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৭৩৮
حج کا بیان۔
کس وقت احرام باندھنا مستحب ہے
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے بعد احرام باندھا تھا۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْرَمَ دُبُرَ الصَّلَاةِ

তাহকীক: