সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

نذر اور قسموں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৮ টি

হাদীস নং: ২২২৭
نذر اور قسموں کا بیان
نذر پوری کرنے کا حکم۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں ایک خاتون نے یہ نذر مانی کہ وہ حج کریں گی اس کا انتقال ہوگیا اس کا بھائی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی آپ اس بارے میں کیا فرماتے ہیں تو نبی اکرم نے ارشاد فرمایا اگر اس خاتون کے ذمے کوئی قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتے اس نے عرض کی جی ہاں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا پھر اللہ کا حق بھی ادا کرو کیونکہ اللہ اس بات کا زیادہ حق دار ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا عہد پورا کیا جائے۔
أَخْبَرَنَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ فَمَاتَتْ فَجَاءَ أَخُوهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَ عَلَيْهَا دَيْنٌ كُنْتَ قَاضِيَهُ قَالَ نَعَمْ قَالَ فَاقْضُوا اللَّهَ فَاللَّهُ أَحَقُّ بِالْوَفَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৮
نذر اور قسموں کا بیان
نذر پوری کرنے کا حکم۔
حضرت ابن عمر (رض) عنہ، حضرت عمر کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ میں نے زمانہ جاہلیت میں ایک نذرمانی تھی پھر اسلام قبول کرلیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنی نذر کو پورا کرو۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ نَذْرًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ جَاءَ الْإِسْلَامُ قَالَ فِ بِنَذْرِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৯
نذر اور قسموں کا بیان
نذر کا کفارہ
حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں میری بہن نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ سر پر دھوپ سے بچنے والی اضافی چادر لیے بغیر پیدل بیت اللہ کا حج کرے گی میں نے اس بات کا ذکر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے فرمایا تم اپنی بہن کو یہ ہدایت کرو کہ وہ چادر لے لیں اور سوار ہوجائیں اور کفارے کے طور پر تین روزے رکھے۔
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الرُّعَيْنِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ نَذَرَتْ أُخْتِي أَنْ تَحُجَّ لِلَّهِ مَاشِيَةً غَيْرَ مُخْتَمِرَةٍ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْ أُخْتَكَ فَلْتَخْتَمِرْ وَلْتَرْكَبْ وَلْتَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০
نذر اور قسموں کا بیان
نذر کا کفارہ
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں حضرت عقبہ بن عامر کی بہن نے یہ نذر مانی کہ وہ پیدل بیت اللہ جائے گی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ تمہاری بہن کی نذر سے بےنیاز ہے اسے چاہیے کہ وہ سوار ہوجائے اور قربانی کا جانور ساتھ لے جائے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ نَذَرَتْ أَنْ تَمْشِيَ إِلَى الْبَيْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ نَذْرِ أُخْتِكَ لِتَرْكَبْ وَلْتُهْدِ هَدْيًا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১
نذر اور قسموں کا بیان
نذر کا کفارہ
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک بوڑھے شخص کو دیکھا جو اپنے دو بیٹوں کے درمیان پیدل چل رہا تھا آپ نے دریافت کیا بڑے میاں کو کیا ہوا ان کے بیٹوں نے جواب دیا انھوں نے پیدل چلنے کی نذر مانی ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا آپ سوار ہوجائیں اللہ آپ سے اور آپ کی نذر سے بےنیاز ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَكَ شَيْخًا يَمْشِي بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ مَا شَأْنُ هَذَا الشَّيْخِ فَقَالَ ابْنَاهُ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ فَقَالَ ارْكَبْ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْكَ وَعَنْ نَذْرِكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩২
نذر اور قسموں کا بیان
اللہ کی نافرمانی کی نذر درست نہیں ہے۔
حضرت عمران بن حصین روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ کی نافرمانی کی نذر اور جو چیز آدمی کی حاکمیت میں نہ ہو اس کے بارے میں مانی جانے والی نذر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩৩
نذر اور قسموں کا بیان
اللہ کی نافرمانی کی نذردرست نہیں ہے۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ کی فرمان برداری کی نذر مانے اسے اس کی فرمان برداری کرنی چاہیے جو اللہ کی نافرمانی کی نذر مانے اسے اس کی نافرمانی نہیں کرنی چاہیے۔
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأَيْلِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يَطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩৪
نذر اور قسموں کا بیان
جو شخص بیت المقدس میں نماز پڑھنے کی نذر مانے کیا اس کے لیے مکہ میں نماز پڑھنا کافی ہوگا۔
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ آپ کو فتح نصیب کرے گا تو میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں گا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم یہاں مکہ مکرمہ میں نماز پڑھ لو اس شخص نے تین مرتبہ اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تمہاری مرضی ہے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي بَقِيَّةَ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ صَلِّ هَا هُنَا فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَأْنُكَ إِذَنْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩৫
نذر اور قسموں کا بیان
نذر ماننے کی ممانعت۔
حضرت ابن عمر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نذر سے (تقدیر میں طے شدہ) کوئی چیز واپس نہیں جاتی نذر کے ذریعے کنجوس آدمی سے مال نکلوایا جاتا ہے۔
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ إِنَّ النَّذْرَ لَا يَرُدُّ شَيْئًا وَإِنَّمَا يُسْتَخْرَجُ بِهِ مِنْ الشَّحِيحِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩৬
نذر اور قسموں کا بیان
اللہ کے علاوہ کسی اور کے نام پر قسم اٹھانے کی ممانعت۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر بن خطاب کو پایا وہ چند سواروں کے درمیان چلتے ہوئے اپنے والد کے نام کی قسم اٹھا رہے تھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا بیشک اللہ نے تمہیں اس بات سے منع کیا ہے کہ تم اپنے باپ دادا کے نام کی قسم اٹھاؤ جس شخص نے قسم اٹھانی ہو وہ اللہ کے نام کی قسم اٹھائے ورنہ خاموش رہے۔
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَدْرَكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ يَسِيرُ فِي رَكْبٍ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ فَمَنْ كَانَ حَالِفًا فَلْيَحْلِفْ بِاللَّهِ أَوْ لِيَصْمُتْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩৭
نذر اور قسموں کا بیان
قسم میں استثناء
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر انشاء اللہ کہے تو اس نے استثناء کرلیا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ ثُمَّ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَقَدْ اسْتَثْنَى
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩৮
نذر اور قسموں کا بیان
قسم میں استثناء
حضرت ابن عمر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر انشاء اللہ کہے اب اسے اختیار ہے کہ اگر وہ چاہے تو ایسا کرے اور اگر چاہے تو نہ کرے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ ثُمَّ قَالَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَهُوَ بِالْخِيَارِ إِنْ شَاءَ فَعَلَ وَإِنْ شَاءَ لَمْ يَفْعَلْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩৯
نذر اور قسموں کا بیان
قسم کو یمین کہتے ہیں۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر (رض) سے فرمایا تم قسم نہ اٹھاؤ۔ امام دارمی فرماتے ہیں یہ حدیث کافی لمبی ہے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ لَا تُقْسِمْ قَالَ أَبُو مُحَمَّد الْحَدِيثُ فِيهِ طُولٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০
نذر اور قسموں کا بیان
جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر یہ دیکھے کہ اس قسم کے خلاف کام کرنا بہتر ہے۔
ابن مرہ بیان کرتے ہیں میں نے عبداللہ بن عمرو (رض) نامی ایک شخص کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے ایک شخص نے حضرت عدی بن حاتم سے کچھ مانگا تو انھوں نے یہ قسم اٹھائی کہ وہ اسے کچھ نہیں دیں گے پھر انھوں نے فرمایا اگر میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا تو میں تمہیں کچھ نہ دیتا کہ جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور یہ دیکھے کہ قسم کے خلاف کرنا زیادہ بہتر ہے تو اسے اس کام کو کرنا چاہیے جو زیادہ بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردینا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو زَمَنَ الْجَمَاجِمِ يُحَدِّثُ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ فَحَلَفَ أَنْ لَا يُعْطِيَهُ شَيْئًا ثُمَّ قَالَ لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১
نذر اور قسموں کا بیان
جو شخص کوئی قسم اٹھائے اور پھر یہ دیکھے کہ اس قسم کے خلاف کام کرنا بہتر ہے۔
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے عبدالرحمن بن سمرہ تم حکومت مانگنا نہیں کیونکہ اگر وہ تمہیں مانگ کر ملی تو تمہیں اس کے حوالے کردیا جائے گا اور اگر تمہیں مانگے بغیر ملی تو اس بارے میں تمہاری مدد کی جائے گی اور جب تم کوئی قسم اٹھاؤ اور دیکھو کہ اس قسم کے خلاف کرنا زیادہ بہتر ہے تو اپنی قسم کا کفارہ دو اور وہ کام کرو جو زیادہ بہتر ہے۔

حضرت عبدالرحمن بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَمُرَةَ لَا تَسْأَلْ الْإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا وَإِنْ أُعْطِيتَهَا مِنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا فَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ نَحْوَ الْحَدِيثِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪২
نذر اور قسموں کا بیان
جب کسی شخص کے ذمے مومن غلام آزاد کرنا ہو۔
حضرت ابوسلمہ بیان کرتے ہیں حضرت شرید بیان کرتے ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی کہ میری والدہ کے ذمے غلام آزاد کرنا تھا اور میرے پاس ایک سیاہ فام کنیز موجود ہے کیا یہ اس کی طرف سے جائز ہوگی۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کنیز کو بلاؤ پھر آپ نے دریافت کیا کیا تم اس بات کی گواہی دیتی ہو کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اس نے عرض کی جی ہاں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اسے آزاد کردو یہ مومن ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ الشَّرِيدِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ إِنَّ عَلَى أُمِّي رَقَبَةً وَإِنَّ عِنْدِي جَارِيَةً سَوْدَاءَ نُوبِيَّةً أَفَتُجْزِئُ عَنْهَا قَالَ ادْعُ بِهَا فَقَالَ أَتَشْهَدِينَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ أَعْتِقْهَا فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪৩
نذر اور قسموں کا بیان
جب کوئی شخص کسی چیز کا حلف اٹھائے اور وہ اپنی اس قسم میں ذومعنی مفہوم مراد لے رہاہو۔
حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تمہاری قسم سے وہ معنی مراد ہوں گے جس کو تمہارا ساتھی تصدیق کرے۔
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِينُكَ عَلَى مَا صَدَّقَكَ بِهِ صَاحِبُكَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪৪
نذر اور قسموں کا بیان
اللہ تعالیٰ کے کون سے نام کی قسم اٹھانے سے پوری کرنا لازم ہوتی ہے۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان الفاظ میں قسم اٹھایا کرتے تھے دلوں کو پھیرنے والی ذات کی قسم ہے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَتْ يَمِينُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي يَحْلِفُ بِهَا لَا وَمُقَلِّبِ الْقُلُوبِ
tahqiq

তাহকীক: