মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
پینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ২৪২০৫
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٠٦) حضرت ابو بردہ ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو یمن کی طرف بھیجا تو انھوں نے وہاں بنائے جانے والے مشروبات ، شہد کی نبیذ، گندم کی نبیذ، جو کی نبیذ، کے بارے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “
(۲۴۲۰۶) حدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : بَعَثَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلَی الْیَمَنِ ، فَسَأَلَہُ عَنْ أَشْرِبَۃٍ تُصْنَعُ بِہَا : الْبِتْعُ ، وَالْمِزْرُ ، وَالذُّرَۃُ ، فَقَالَ : کُلَّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔
(بخاری ۴۲۴۴۔ مسلم ۷۵)
(بخاری ۴۲۴۴۔ مسلم ۷۵)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৬
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٠٧) حضرت عائشہ سے روایت ہے، وہ اس روایت کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچاتی ہیں۔ ” ہر مشروب جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے۔ “
(۲۴۲۰۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ تَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کُلُّ شَرَابٍ أَسْکَرَ ، فَہُوَ حَرَامٌ۔ (بخاری ۵۵۸۶۔ مسلم ۶۹)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৭
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٠٨) حضرت ابن عمر ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا : ہر نشہ آور چیز خمر ہے۔
(۲۴۲۰۸) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ ، قَالَ : وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ۔ (مسلم ۷۳۔ ابوداؤد ۳۶۷۱)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৮
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٠٩) حضرت عائشہ ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “
(۲۴۲۰۹) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔ (ابوداؤد ۳۶۸۰۔ احمد ۶/۷۲)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৯
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٠) حضرت ابن عباس ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “
(۲۴۲۱۰) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ بَذِیمَۃَ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ حَبْتَرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عن النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔ (ابوداؤد ۳۶۷۲)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১০
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١١) حضرت دیلم حِمْیَری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہم ایک ٹھنڈے علاقہ میں رہتے ہیں اور وہاں ہم سخت کام کرتے ہیں اور ہم گیہوں سے ایک قسم کا مشروب تیار کرتے ہیں جس کو پی کر ہم اپنے اعمال اور اپنے علاقوں کی ٹھنڈک پر تقویت حاصل کرتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ” کیا وہ نشہ آور ہوتا ہے ؟ “ میں نے عرض کیا : جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” پس تم اس سے بچو۔ “ راوی کہتے ہیں کہ میں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس (واپس) آیا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی ہی بات (دوبارہ) کہی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ” کیا یہ مشروب نشہ آور ہوتا ہے۔ “ ؟ میں نے عرض کیا۔ جی ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” پھر تم اس سے اجتناب کرو۔ “ میں نے عرض کیا۔ لوگ تو اس مشروب کو چھوڑنے والے نہیں ہیں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : ” اگر لوگ اس مشروب کو نہ چھوڑیں تو تم ان سے قتال کرو۔ “
(۲۴۲۱۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْیَزَنِیِّ ، عَنْ دَیْلَمٍ الْحِمْیَرِیِّ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَۃٍ نُعَالِجُ بِہَا عَمَلاً شَدِیدًا ، وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا مِنْ ہَذَا الْقَمْحِ نَتَقَوَّی بِہِ عَلَی أَعْمَالِنَا ، وَعَلَی بَرْدِ بِلاَدِنَا ؟ قَالَ : ہَلْ یُسْکِرُ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : فَاجْتَنِبُوہُ ، قَالَ : ثُمَّ جِئْتُہُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ ، فَقُلْتُ لَہُ مِثْلَ ذَلِکَ ، فَقَالَ: ہَلْ یُسْکِرُ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَاجْتَنِبُوہُ، قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ غَیْرُ تَارِکِیہِ ، قَالَ: فَإِنْ لَمْ یَتْرُکُوہُ فَاقْتُلُوہُمْ۔
(ابوداؤد ۳۶۷۶۔ احمد ۴/۲۳۱)
(ابوداؤد ۳۶۷۶۔ احمد ۴/۲۳۱)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১১
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٢) حضرت خالدہ بنت طلق سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ مجھے میرے والد نے بیان کیا کہ ہم لوگ اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں بیٹھے ہوئے تھے۔ تو صحار عبد القیس آئے اور انھوں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس مشروب کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے جسے ہم اپنے پھلوں سے تیار کرتے ہیں ؟ راوی کہتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی یہ بات سن کر رُخ مبارک ان سے پھیرلیا۔ یہاں تک کہ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تین مرتبہ یہی سوال کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ہمیں لے کر اٹھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی۔ پس جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا : ” نشہ آور مشروب کے بارے میں پوچھنے والا کون ہے ؟ اے نشہ آور چیز کے بارے میں سوال کرنے والے ! تم اس مشروب کو نہ خود پیو اور نہ ہی کسی مسلمان کو پلاؤ۔ پس قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔ کوئی آدمی بھی ایسا نہیں ہے کہ اس نے کبھی نشے کی لذت طلبی کے لیے شراب کو پیا ہو اور پھر بروز قیامت حق تعالیٰ اس کو شراب پلائیں۔ “
(۲۴۲۱۲) حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ سِرَاجِ بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ عَمَّتِہِ خَالِدَۃَ بِنْتِ طَلْقٍ ، قَالَتْ : حدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَجَائَ صُحَارُ عَبْدِ الْقَیْسِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا تَرَی فِی شَرَابٍ نَصْنَعُہُ مِنْ ثِمَارِنَا ؟ قَالَ : فَأَعْرَضَ عَنْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی سَأَلَہُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ قَامَ بِنَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَصَلَّی ، فَلَمَّا قَضَی الصَّلاَۃَ ، قَالَ : مَنِ السَّائِلُ عَنِ الْمُسْکِرِ ؟ یَا سَائِلاً عَنِ الْمُسْکِرِ ، لاَ تَشْرَبْہُ ، وَلاَ تَسْقِہِ أَحَدًا مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، فَوَالَّذِی نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ ، مَا شَرِبَہُ قَطُّ رَجُلٌ ابْتِغَائَ لَذَّۃِ سُکْرِہِ ، فَیَسْقِیَہُ اللَّہُ خَمْرًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (طبرانی ۸۲۵۹)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১২
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٣) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور (مشروب) حرام ہے۔ “
(۲۴۲۱۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৩
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٤) حضرت عمرو بن شعیب ، اپنے والد سے ، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “
(۲۴۲۱۴) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَجَلِیِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : قَالَ نَبِیُّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔ (ابوداؤد ۳۶۷۸۔ احمد ۲/۱۷۱)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৪
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٥) حضرت ام سلمہ سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر نشہ آور اور خرابی پیدا کرنے والی چیز سے منع کیا۔
(۲۴۲۱۵) حَدَّثَنَا عَبْد اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ کُلٍّ مُسْکِرٍ وَمُفَتِّرٍ۔ (احمد ۶/۳۰۹۔ ابوداؤد ۳۶۷۹)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৫
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٦) حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میں تمہیں سالن والے برتنوں میں مشروبات کے استعمال سے منع کیا کرتا تھا۔ لیکن اب تم ہر طرح کے برتن میں پی لیا کرو۔ صرف اس بات کا خیال کرو کہ تم نشہ آور چیز نہ پیو۔ “
(۲۴۲۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ وَاصِلٍ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : کُنْتُ نَہَیْتُکُمْ عَنِ الأَشْرِبَۃِ فِی ظُرُوفِ الأُدُمِ ، فَاشْرَبُوا فِی کُلِّ وِعَائٍ غَیْرَ أَنْ لاَ تَشْرَبُوا مُسْکِرًا۔ (ابوداؤد ۳۶۹۱)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৬
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٧) حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” تمام برتنوں میں پیو، لیکن تم نشہ آور چیز نہ پیو۔ “
(۲۴۲۱۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَبِی سِنَانٍ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اشْرَبُوا فِی الأَسْقِیَۃِ کُلِّہَا ، وَلاَ تَشْرَبُوا مُسْکِرًا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৭
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٨) حضرت عائشہ کے بارے میں روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
(۲۴۲۱۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مَرْیَمَ بِنْتِ طَارِقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا ، قَالَتْ : کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৮
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢١٩) حضرت ابن عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ اور حضرت ابن عمر (یہ بھی) فرماتے ہیں کہ ہر نشہ آور چیز خمر ہے۔
(۲۴۲۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کُلَّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ ، وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৯
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٠) حضرت ابو بردہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا فرمان ہے۔ یہ نبی ذیں پانچ چیزوں سے بنائی جاتی ہیں۔ کھجور سے۔ کشمش سے، شہد سے، گندم سے ، جو سے، پس جس کو تو ڈھانک دے اور پھر اس کو عمدہ سے کے لیے چھوڑ دے تو یہ خمر کہلائے گی۔
(۲۴۲۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : إِنَّ ہَذِہِ الأَنْبِذَۃَ تُنْبَذُ مِنْ خَمْسَۃِ أَشْیَائَ؛ مِنَ التَّمْرِ ، وَالزَّبِیبِ ، وَالْعَسَلِ ، وَالْبُرِّ ، وَالشَّعِیرِ ، فَمَا خَمَّرْتَہُ مِنْہَا ، ثُمَّ عَتَّقْتَہُ ، فَہُوَ خَمْرٌ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২০
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢١) حضرت مختار سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزفت برتنوں سے منع کیا ہے اور فرمایا ہے ” ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔ “
(۲۴۲۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسًا عَنِ النَّبِیذِ ؟ فَقَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الظُّرُوفِ الْمُزَفَّتَۃِ ، وَقَالَ : کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔ (مسلم ۳۱۔ احمد ۱۱۲)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২১
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٢) حضرت مریم بنت طارق سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ میں انصار کی عورتوں کے ہمراہ حضرت عائشہ کے ہاں گئی۔ ان انصاری خواتین نے حضرت عائشہ سے ان برتنوں کے بارے میں پوچھنا شروع کیا جن میں نبیذ بنائی جاتی تھی ؟ حضرت عائشہ نے فرمایا : اے اہل ایمان کی عورتو ! یقیناً تم نے برتین بہت بڑھا لیئے ہیں اور ان کے بارے میں تم سوال کر رہی ہو۔ ان میں سے بہت سے برتن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد میں نہیں تھے۔ پس تم اللہ سے ڈرو، مشروبات میں سے جو مشروب تم میں سے کسی کو نشہ دے تو وہ اس مشروب سے اجتناب کرے۔ اگرچہ اس کے گھڑے کا پانی اس کو نشہ دے۔ کیونکہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
(۲۴۲۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ مَرْیَمَ بِنْتِ طَارِقٍ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَۃَ فِی نِسَائٍ مِنْ نِسَائِ الأَنْصَارِ ، فَجَعَلْنَ یَسْأَلْنَہَا عَنِ الظُّرُوفِ الَّتِی یُنْبَذُ فِیہَا ؟ فَقَالَتْ : یَا نِسَائَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنَّکُنَّ لَتُکثرن ظُرُوفًا وَتَسْأَلْنَ عنہا ، مَا کَانَ کَثِیرٌ مِنْہَا عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَاتَّقِینَ اللَّہَ ، وَمَا أَسْکَرَ إِحْدَاکُنَّ مِنَ الأَشْرِبَۃِ فَلْتَجْتَنِبْہُ ، وَإِنْ أَسْکَرَ مَائُ حُبِّہَا ، فَإِنَّ کُلَّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔ (حاکم ۱۴۷)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২২
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٣) حضرت عطائ ، حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں۔ جس چیز کا کثیر حصہ نشہ آور ہو اس کا قلیل حصہ بھی حرام ہے۔
(۲۴۲۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوسٍ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ قَالُوا : قلِیلُ مَا أَسْکَرَ ، کَثِیرُہُ حَرَامٌ۔
(بخاری ۴۶۱۹۔ مسلم ۲۳۲۲)
(بخاری ۴۶۱۹۔ مسلم ۲۳۲۲)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২৩
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٤) حضرت ابن عمر سے روایت ہے، کہتے ہں ے کہ میں نے عمر بن خطاب کو مدینہ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سُنا کہ وہ فرما رہے تھے۔ اے لوگو ! خبردار، یقیناً شراب کی حرمت نے جس دن نازل ہونا تھا وہ ہوگئی۔ اور یہ پانچ چیزوں سے بنائی جاتی ہے۔ انگور سے، کھجور سے، شہد سے، گندم سے اور جَو سے۔ اور خمر وہ چیز ہے جو عقل کو ڈھانپ لے۔
(۲۴۲۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ یَخْطُبُ عَلَی مِنْبَرِ الْمَدِینَۃِ یَقُولُ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، أَلا إِنَّہُ نَزَلَ تَحْرِیمُ الْخَمْرِ یَوْمَ نَزَلَ ، وَہِیَ مِنْ خَمْسَۃِ أَشْیَائَ ؛ مِنَ الْعِنَبِ ، وَالتَّمْرِ ، وَالْعَسَلِ ، وَالْحِنْطَۃِ ، وَالشَّعِیرِ ، وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২৪
پینے کا بیان
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
(٢٤٢٢٥) حضرت سائب بن یزید سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے فرمایا : مجھے بتلایا گیا ہے کہ عبید اللہ اور اس کے ساتھیوں نے ملک شام میں شراب نوشی کی ہے۔ میں اس بارے میں پوچھوں گا۔ پس اگر وہ نشہ آور ہوئی تو میں ان کو کوڑے لگاؤں گا۔
(۲۴۲۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : ذُکِرَ لِی أَنَّ عُبَیْدَ اللہِ وَأَصْحَابَہُ شَرِبُوا شَرَابًا بِالشَّامِ ، وَأَنَا سَائِلٌ عَنْہُ ، فَإِنْ کَانَ مُسْکِرًا جَلَدْتُہُمْ۔

তাহকীক: