মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ৫০২৬
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٢٦) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ہر بالغ پر جمعہ کے دن کا غسل واجب ہے۔
(۵۰۲۶) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْغُسْلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَاجِبٌ عَلَی کُلِّ مُحْتَلِمٍ۔   (بخاری ۲۶۶۵۔ ابن ماجہ ۱۰۸۹)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০২৭
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٢٧) حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ جمعہ کے دن غسل کریں، اگر ان کے پاس خوشبو ہو تو خوشبو لگائیں اور اگر خوشبو نہ ہو تو پانی ان کے لیے خوشبو ہے۔
(۵۰۲۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی زِیَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ مِنَ الْحَقِّ عَلَی الْمُسْلِمِینَ ؛ أَنْ یَغْتَسِلَ أَحَدُہُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَأَنْ یَمَسَّ مِنْ طِیبٍ إِنْ کَانَ عِنْدَ أَہْلِہِ ، فَإِنْ لَمْ یَکُنْ عِنْدَہُ طِیبٌ ، فَالْمَائُ لَہُ طِیبٌ۔ (ترمذی ۵۲۸۔ احمد ۴/۲۸۲)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০২৮
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٢٨) حضرت اوس بن اوس ثقفی کہتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن غسل کیا، جلدی نماز کے لیے گیا، چل کر گیا سوار نہ ہوا، امام کے قریب ہوا ، امام کا خطبہ سنا اور خطبے کے دوران کوئی فضول کام نہ کیا تو اسے ہر قدم پر ایک سال کے روزوں اور نمازوں کا ثواب عطا کیا جاتا ہے۔
(۵۰۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَوْسُ بْنُ أَوْسٍ الثَّقَفِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : مَنْ غَسَّلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَاغْتَسَلَ ، وَبَکَّرَ وَابْتَکَرَ ، وَمَشَی وَلَمْ یَرْکَبْ ، فَدَنَا مِنَ الإِمَام وَاسْتَمَعَ وَلَمْ یَلْغُ کَانَ لَہُ بِکُلِّ خُطْوَۃٍ عَمَلُ سَنَۃٍ ، أَجْرُ صِیَامِہَا وَقِیَامِہَا۔ (ترمذی ۴۹۶۔ ابوداؤد ۳۴۹)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০২৯
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٢٩) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو جمعہ کے لیے آئے اسے چاہیے کہ غسل کرے۔
(۵۰۲۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، وَأَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ وَثَّابٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَتَی الْجُمُعَۃَ فَلْیَغْتَسِلْ۔ (نسائی ۱۶۸۰)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩০
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٠) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
(۵۰۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ بِمِثْلِہِ۔  (بخاری ۸۷۷۔ مسلم ۵۷۹)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩১
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣١) حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ہر مسلمان پر سات دن میں ایک دن غسل کرنا واجب ہے اور وہ دن جمعہ کا دن ہے۔
(۵۰۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : حَقٌّ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ فِی کُلِّ سَبْعٍ غُسْلُ یَوْمٍ ، وَذَلِکَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ۔ (نسائی ۱۶۶۹۔ احمد ۳/۳۰۴)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩২
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٢) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ غسل چار مواقع پر ہے : جنابت سے، پچھنے لگوانے کے بعد، میت کو غسل دے کر اور جمعہ کا غسل۔
(۵۰۳۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَیْبَۃَ ، عَنْ طَلْقٍ ، عَنِ ابْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْغُسْلُ مِنْ أَرْبَعٍ ؛ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، وَالْحِجَامَۃِ ، وَغُسْلِ الْمَیِّتِ ، وَغُسْلِ الْجُمُعَۃِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩৩
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٣) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مجھے میرے خلیل نے جمعہ کے دن غسل کرنے کی نصیحت فرمائی۔
(۵۰۳۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَوْصَانِی خَلِیلِی بِالْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔ (ابویعلی ۶۱۹۸)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩৪
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٤) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی آیا۔ حضرت عمر نے اسے دیکھ کر فرمایا کہ تمہیں نماز سے کیا چیز روک کر رکھتی ہے ؟ اس آدمی نے کہا کہ جونہی میں نے اذان کی آواز سنی میں نے وضو کیا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ وضو کیا ؟ کیا تم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ ارشاد مبارک نہیں سنا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے جائے تو غسل کرے۔
(۵۰۳۴) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ شَیْبَانَ ، عَنْ یَحْیَی ، عن أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ؛ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَیْنَمَا ہُوَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِذْ جَائَ رَجُلٌ ، فَقَالَ عُمَرُ : لِمَ تَحْتَبِسُونَ عَنِ الصَّلاَۃ ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ : مَا ہُوَ إِلاَّ أَنْ سَمِعْتُ النِّدَائَ فَتَوَضَّأْتُ ، فَقَالَ : وَالْوُضُوئُ أَیْضًا ، أَوَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ: إِذَا رَاحَ أَحَدُکُمْ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ۔ (بخاری ۸۸۲۔ مسلم ۵۸۰)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩৫
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٥) ایک صحابی روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ تین چیزیں ہر مسلمان کے لیے ضروری ہیں، ایک جمعہ کے دن غسل کرنا، دوسرا مسواک کرنا اور تیسرا خوشبو لگانا اگر اس کے پاس ہو۔
(۵۰۳۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، یُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ قَالَ : ثَلاَثٌ حَقٌّ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ ؛ الْغُسْلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَالسِّوَاکُ ، وَیَمَسُّ مِنْ طِیبٍ إِنْ کَانَ۔ (بخاری ۸۸۰۔ احمد ۴/۳۴)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩৬
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٦) حضرت عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ میں حضرت سعد کے ساتھ تھا کہ ان کا ایک بیٹا آیا، انھوں نے اس سے پوچھا کہ کیا تم نے غسل کیا ہے ؟ اس نے کہا نہیں میں وضو کرکے آیا ہوں۔ حضرت سعد نے اس سے فرمایا کہ میں کسی کے بارے میں یہ خیال نہیں رکھتا کہ وہ جمعہ کا غسل چھوڑ سکتا ہے۔
(۵۰۳۶) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی زِیَادٍ ، عَنْ عبد اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ ابْن سَعْدٍ فَجَائَ ابْنٌ لَہُ ، فَقَالَ لَہُ : ہَلِ اغْتَسَلْتَ ؟ قَالَ : لاَ ، تَوَضَّأْتُ ، ثُمَّ جِئْتُ ، فَقَالَ لَہُ سَعْدٌ : مَا کُنْتُ أَحْسَبُ أَنَّ أَحَدًا یَدَعُ الْغُسْلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩৭
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٧) حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ مہاجرین میں سے ایک آدمی جمعہ کے دن نماز کے لیے آیا۔ حضرت عمر نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے غسل کیا ہے ؟ انھوں نے کہا نہیں۔ حضرت عمر نے دریافت فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتے کہ جمعہ کے دن ہمیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ تمہیں کس چیز کا حکم دیا گیا ہے ؟ حضرت عمر نے فرمایا غسل کا۔ پھر فرمایا کہ تم مہاجرین لوگوں کے لیے مقتدیٰ ہو۔ اس آدمی نے کہا کہ میں نہیں جانتا تھا۔
(۵۰۳۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : ہَلِ اغْتَسَلْتَ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : لَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّا أُمِرْنَا بِغَیْرِ ذَلِکَ ، قَالَ الرَّجُلُ : بِمَ أُمِرْتُمْ ؟ قَالَ : بِالْغُسْلِ، قَالَ : أَنْتُمْ مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِینَ ، أُمُّ النَّاسِ ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی۔ (عبدالرزاق ۵۲۹۳)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩৮
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٨) حضرت ابن عباس نے بھی اس واقعہ کو نقل کیا ہے۔
(۵۰۳۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : بَیْنَمَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ یَخْطُبُ ، ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَہُ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৩৯
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٣٩) حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ حضرت عمار کا ایک آدمی سے کسی معاملے پر جھگڑا اور بحث ہوگئی۔ جب یہ جھگڑا زیادہ ہوا تو حضرت عمار نے فرمایا کہ اگر ایسی بات نہ ہو تو میں اس شخص سے زیادہ بدبودار ہوں جو جمعہ کے دن غسل نہیں کرتا۔
(۵۰۳۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ ، قَاوَلَ عَمَّارٌ رَجُلاً فَاسْتَطَالَ عَلَیْہِ ، فَقَالَ : أَنَا إِذَن أَنْتَنُ مِنَ الَّذِی لاَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৪০
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٠) حضرت علی سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن، عیدین کے دن اور عرفہ کے دن غسل کرو۔
(۵۰۴۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ عَنْ غُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ؟ فَقَالَ : الْغُسْلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَفِی الْعِیدَیْنِ ، وَیَوْمَ عَرَفَۃَ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৪১
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤١) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی شخص جمعہ کے دن غسل کے علاوہ کسی اور چیز کو پاکی کا ذریعہ سمجھتا ہے۔
(۵۰۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْوَلِیدِ عَبْدَ اللہِ بْنَ الْحَارِثِ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : مَا شَعَرْتُ أَنْ أَحَدًا یَرَی أَنَّ لَہُ طَہُورًا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ غَیْرَ الْغُسْلِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৪২
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٢) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر مجھے پانی کا ایک پیالہ ایک دینار کے بدلے خریدنا پڑے تو میں پھر بھی جمعہ کے دن غسل کروں گا۔
(۵۰۴۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ زِیَادٍ النُّمَیْرِیِّ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: لأَغْتَسِلَنَّ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَلَوْ کَأْسٌ بِدِینَارٍ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৪৩
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٣) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن انسانوں اور جنات کے علاوہ ہر چیز اللہ کے عذاب سے گھبراتی ہے۔ اور اس دن ہر بالغ پر غسل لازم ہے۔
(۵۰۴۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : قَالَ کَعْبٌ : یَفْزَعُ لِیَوْمِ الْجُمُعَۃِ کُلُّ شَیْئٍ إِلاَّ الثَّقَلَیْنِ ، وَعَلَی کُلِّ حَالِمٍ فِیہِ الْغُسْلُ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৪৪
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٤) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ لوگ اپنے لیے کام کاج کیا کرتے تھے اور اسی طرح جمعہ کی نماز کے لیے آجاتے ، لہٰذا انھیں حکم دیا گیا کہ جمعہ کے دن غسل کیا کریں۔
(۵۰۴۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَحْیَی بن سَعِیدٍ ، عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : کَانَ النَّاسُ یَخْدُمُونَ أَنْفُسَہُمْ ، فَکَانَ أَحَدُہُمْ یَرُوحُ بِہَیْئَتِہِ إِلَی الْجُمُعَۃِ ، فَقِیلَ لَہُمْ : لَوِ اغْتَسَلْتُمْ۔  (بخاری ۹۰۳۔ مسلم ۶)

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫০৪৫
جمعہ کا بیان
جمعہ کے دن غسل کرنے کا بیان
(٥٠٤٥) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ سات دنوں میں ایک دن غسل کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے اور وہ دن جمعہ کا دن ہے۔
(۵۰۴۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : حقٌّ عَلَی کُلِّ مُسْلِمٍ غُسْلُ یَوْمٍ بَیْنَ سَبْعَۃِ أَیَّامٍ ، وَہُوَ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ۔

তাহকীক: