মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৩১০৮৮
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٨٩) حضرت ابورزین (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ خواب کی جب تک تعبیر بیان نہ کی جائے، وہ پرندے کے پاؤں میں اٹکا ہوا ہوتا ہے، پھر جب اس کی تعبیر بیان کردی جاتی ہے تو وہ واقع ہوجاتا ہے۔

راوی فرماتے ہیں کہ خواب نبوت کے چھیالیس حصّوں میں سے ایک حصّہ ہے۔

راوی فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا کہ خواب کو دوست یا عقلمند آدمی کے علاوہ کسی شخص کے سامنے بیان نہ کرو۔
(۳۱۰۸۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ وَکِیعِ بْنِ عُدُسٍ الْعُقَیْلِیِّ ، عَنْ عَمِّہِ أَبِی رَزِینٍ : أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : الرُّؤْیَا عَلَی رِجْلِ طَائِرٍ مَا لَمْ تُعْبَرْ فَإِذَا عُبِرَتْ وَقَعَتْ۔

قَالَ : وَالرُّؤْیَا جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔

قَالَ : وَأَحْسَبُہُ قَالَ : لاَ تَقُصَّہَا إلاَّ عَلَی وَادٍّ ، أَوْ ذِی رَأْیٍ۔ (احمد ۱۲۔ حاکم ۳۹۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৮৯
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٠) حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہے۔
(۳۱۰۹۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ قَالَ : رُؤْیَا الْمُسْلِمِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔

(بخاری ۶۹۸۸۔ مسلم ۱۷۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯০
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھالیسواں حصّہ ہے۔
(۳۱۰۹۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : رُؤْیَا الْمُسْلِمِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔ (مسلم ۱۷۷۴۔ احمد ۴۹۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯১
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٢) حضرت عطاء بن یسار (رض) ایک محدث سے روایت کرتے ہیں جو مصر میں فتویٰ کی خدمت سر انجام دیتے تھے، وہ محدث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو درداء (رض) سے اس آیت کی تفسیر پوچھی : { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } فرمانے لگے کہ میں نے جب سے اس آیت کی تفسیر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھی ہے اس وقت سے لے کر اب تک کسی نے مجھ سے اس کی تفسیر نہیں پوچھی، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی مجھ سے اس وقت فرمایا تھا تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس آیت کی تفسیر نہیں پوچھی، اس سے مراد وہ نیک خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھایا جاتا ہے، اور آخرت میں جس چیز کی خوشخبری ملے گی وہ جنت ہے۔
(۳۱۰۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ: حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ، عَنْ رَجُلٍ کَانَ یُفْتِی بِمِصْرٍ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا الدَّرْدَائِ عَنْ ہَذِہِ الآیَۃِ : {لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا} قَالَ مَا سَأَلَنِی عنہا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عنہا ، فَقَالَ لِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا سَأَلَنِی أَحَدٌ قَبْلَک : ہِیَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ یَرَاہَا الْمُسْلِمُ ، أَوْ تُرَی لَہُ ، وَفِی الآخِرَۃِ الْجَنَّۃُ۔ (ترمذی ۳۱۰۶۔ احمد ۴۴۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯২
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٣) حضرت عبادہ بن صامت (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔
(۳۱۰۹۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ بْنُ سَوَّارٍ، قَالَ: حدَّثَنَا شُعْبَۃُ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: رُؤْیَا الْمُسْلِمِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔ (بخاری ۶۹۸۷۔ مسلم ۱۷۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৩
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٤) حضرت ابو الدردائ (رض) سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس خوشخبری کے بارے میں دریافت کیا جس کا مسلمان کے ساتھ دنیا میں وعدہ کیا گیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ نیک خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھایا جاتا ہے۔
(۳۱۰۹۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا ؟ قَالَ : الرُّؤْیَا الْحَسَنَۃُ یَرَاہَا الْمُسْلِمُ ، أَوْ تُرَی لَہُ۔ (ترمذی ۳۱۰۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৪
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٥) حضرت ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ اچھا خواب نبوت کا سترواں حصّہ ہے۔
(۳۱۰۹۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ وَأَبُو أُسَامَۃَ ، قَالاَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ جُزْئٌ مِنْ سَبْعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔

(مسلم ۱۷۷۵۔ احمد ۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৫
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٦) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے حجرہ مبارک کا پردہ اٹھایا، جبکہ لوگ حضرت ابوبکر (رض) کے پیچھے صف بستہ تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو ! نبوت کی خوشخبری میں سے ان اچھے خوابوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا جن کو مسلمان دیکھے یا اس کو دکھایا جائے۔
(۳۱۰۹۶) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ سُحَیْمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : کَشَفَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ السِّتْرَ وَالنَّاسُ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِی بَکْرٍ ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إِنَّہُ لَمْ یَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّۃِ إلاَّ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃَ یَرَاہَا الْمُسْلِمُ ، أَوْ تُرَی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৬
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٧) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نبوت اور رسالت ختم ہوچکی ہے، یہ سننے کے بعد لوگوں نے تنگی محسوس کی تو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ہاں خوشخبریاں باقی رہ گئی ہیں اور وہ نبوت کا جزء ہیں۔
(۳۱۰۹۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّ النُّبُوَّۃَ قَدِ انْقَطَعَتْ وَالرِّسَالَۃُ ، فَحَرِجَ النَّاسُ ، فَقَالَ : قَدْ بَقِیَتْ مُبَشِّرَاتٌ ، وَہِیَ جُزْئٌ مِنَ النُّبُوَّۃِ۔

(ترمذی ۲۲۷۲۔ احمد ۲۶۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৭
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٨) حضرت ابو ذر (رض) سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ 5! کبھی آدمی کوئی ایسا عمل کرتا ہے جس کی بنا پر لوگ اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ یہ مؤمن کے لیے خوشخبری ہے
(۳۱۰۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، الرَّجُلُ یَعْمَلُ الْعَمَلَ یُحِبُّہُ النَّاسُ عَلَیْہِ ؟ قَالَ : تِلْکَ بُشْرَی الْمُؤْمِنِ۔

(مسلم ۱۶۶۔ ابن ماجہ ۴۲۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৮
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١٠٩٩) حضرت زاہر اسلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ (رض) فرماتے تھے کہ اچھے اور سچے خواب نبوت کا ستّرواں حصّہ ہیں۔
(۳۱۰۹۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو حَصِینٍ ، عَنْ زَاہِرٍ الأَسْلَمِیِّ : عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَبْدِ اللہِ کَانَ یَقُولُ : الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ الصَّادِقَۃُ جُزْئٌ مِنْ سَبْعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔ (طبرانی ۹۰۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১০৯৯
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١١٠٠) حضرت انس (رض) سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ مؤمن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہے۔
(۳۱۱۰۰) حَدَّثَنَا الْقَسْمَلِیُّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : رُؤْیَا الْمُؤْمِنِ جُزْئٌ مِنْ سِتَّۃٍ وَأَرْبَعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔

(ابویعلی ۳۴۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০০
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١١٠١) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے فرمایا کہ خواب خوشخبریوں میں سے ہے اور وہ نبوت کا سترواں حصّہ ہے۔
(۳۱۱۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: الرُّؤْیَا مِنَ الْمُبَشِّرَاتِ، وَہِیَ جُزْئٌ مِنْ سَبْعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০১
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١١٠٢) حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا کہ { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } سے مراد اچھے خواب ہیں جو نیک آدمی دیکھتا ہے۔
(۳۱۱۰۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ : {لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا} قَالَ : ہِیَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ یَرَاہَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ۔ (مالک ۹۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০২
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١١٠٣) حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } سے مراد اچھے خواب ہیں جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھائے جاتے ہیں۔
(۳۱۱۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ : {لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا} قَالَ : ہِیَ الرُّؤْیَا الصَّالِحَۃُ یَرَاہَا الْمُسْلِمُ ، أَوْ تُرَی لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০৩
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١١٠٤) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } سے مراد اچھا خواب ہے جو کوئی مسلمان اپنے لیے یا اپنے بھائی کے لیے دیکھے۔
(۳۱۱۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ الْقَنَّادِ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : {لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا} قَالَ : الرُّؤْیَا الْحَسَنَۃُ یَرَاہَا الرَّجُلُ الْمُسْلِمُ لِنَفْسِہِ ، أَوْ لأَخِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০৪
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
(٣١١٠٥) حضرت ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ نیک مسلمان کا خواب نبوت کا سترواں حصّہ ہے۔
(۳۱۱۰۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ شَیْبان ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ : أَنَّ نَبِیَّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : رُؤْیَا الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ الصَّالِحِ جُزْئٌ مِنْ سَبْعِینَ جُزْئًا مِنَ النُّبُوَّۃِ۔

(بخاری ۶۹۸۹۔ ابویعلی ۱۳۵۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০৫
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خواب میں زیارت ہو
(٣١١٠٦) حضرت ابو مالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ جس شخص کو خواب میں میری زیارت نصیب ہوئی اس نے واقعۃً مجھے ہی دیکھا۔
(۳۱۱۰۶) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ رَآنِی فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی۔ (احمد ۴۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০৬
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خواب میں زیارت ہو
(٣١١٠٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے واقعۃً مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا۔
(۳۱۱۰۷) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ۔ وَعَنْ سُفْیَان ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ رَآنِی فِی الْمَنَامِ فَقَدْ رَآنِی ، إنَّ الشَّیْطَانَ لاَ یَتَمَثَّلُ فِی صُورَتِی۔ (بخاری ۶۹۹۳۔ مسلم ۱۷۷۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩১১০৭
خواب اور اسکی تعبیر کے بیان میں
وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خواب میں زیارت ہو
(٣١١٠٨) حضرت یزید فارسی سے منقول ہے فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں حضرت ابن عباس (رض) بصرہ کے حاکم تھے اس زمانے میں مجھے خواب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت نصیب ہوئی، میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے عرض کیا کہ مجھے خواب میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت ہوئی ہے، تو حضرت ابن عباس (رض) نے جواب میں فرمایا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان ہے کہ شیطان مجھ جیسی صورت بنانے کی طاقت نہیں رکھتا، پس جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا ہو وہ جان لے کہ اس نے مجھ کو ہی دیکھا ہے۔
(۳۱۱۰۸) حَدَّثَنَا ہَوْذَۃُ بْنُ خَلِیفَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَوْفٌ ، عَنْ یَزِیدَ الْفَارِسِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ زَمَنَ ابْنِ عَبَّاسٍ عَلَی الْبَصْرَۃِ ، قَالَ : قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ : إنِّی رَأَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی النَّوْمِ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ : إنَّ الشَّیْطَانَ لاَ یَسْتَطِیعُ أَنْ یَتَشَبَّہَ بِی ، فَمَنْ رَآنِی فِی النَّوْمِ فَقَدْ رَآنِی۔ (ابن ماجہ ۳۹۰۵۔ احمد ۲۷۹)
tahqiq

তাহকীক: