মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

دعاؤں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ২৯৭৩০
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣١) حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ فرمایا : تم لوگ جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم (صحابہ ) نے کہا : ہم جہنم کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، پھر فرمایا : تم لوگ قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم نے کہا : ہم قبر کے عذاب سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگ فتنوں سے جو ظاہر ہیں اور جو ان میں سے چھپے ہوئے ہیں اللہ کی پناہ مانگو۔ ہم نے کہا : ہم ان فتنوں سے جو ظاہر ہیں اور جو چھپے ہوئے ہیں اللہ کی پناہ مانگتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ، تم لوگ دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو، ہم نے کہا : ہم دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ ، قَالَ :

(۲۹۷۳۱) حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ : حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ ثَلاثًا ، قُلْنَا : نَعُوذُ بِاللہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ ، فقال : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، قلنا نَعُوذُ بِاللہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا ، وَمَا بَطَنَ ، قلنا نَعُوذُ بِاللہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا ، قَالَ : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ ، قُلْنَا : نَعُوذُ بِاللہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩১
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٢) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : تم لوگ اللہ سے نفع پہنچانے والے علم کا سوال کرو، اور ایسے علم سے اللہ کی پناہ مانگو جو نفع نہ پہنچائے۔
(۲۹۷۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : سَلُوا اللَّہَ عِلْمًا نَافِعًا ، وَتَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ عِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩২
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان سے ، اس کے جنوں سے، اور اس کے شعروں کے پھونکنے سے، اور اس کے تکبر سے۔

حضرت عطائ یا ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ھمزہ بمعنی جنون نفثہ بمعنی شعر، نفخہ بمعنی : تکبر
(۲۹۷۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الشَّیْطَانِ مِنْ ہَمْزِہِ وَنَفْثِہِ وَنَفْخِہِ ، قَالَ : فَہَمْزُہُ الْمَوْتَۃُ ، وَنَفْثُہُ الشِّعْرُ ، وَنَفْخُہُ الْکِبْرُ۔ (ابن ماجہ ۸۰۸۔ احمد ۴۰۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩৩
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٤) حضرت عبداللہ بن الحارث فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن أرقم ایک مرتبہ فرمانے لگے : میں تمہارے لیے وہی دعا کہتا ہوں جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہا کرتے تھے : اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجز آنے سے، اور سستی سے، کنجوسی سے اور بزدلی سے ، بڑھاپے سے اور قبر کے عذاب سے، اے اللہ ! تو میرے نفس کو متقی بنا دے تو ہی اس کا سرپرست اور آقا ہے، تو بہتر پاکیزہ بنانے والا ہے، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتانہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔
(۲۹۷۳۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، وَعَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَن زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: لاَ أَقُولُ لَکُمْ إِلاَّ مَا کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَالْہَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ ، اللَّہُمَّ آتِ نَفْسِی تَقْوَاہَا، أَنْتَ وَلِیُّہَا وَمَوْلاہَا، أَنْتَ خَیْرُ مَنْ زَکَّاہَا ، اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ، وَنَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ ، وَقَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ، وَدُعَائٍ لاَ یُسْتَجَابُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩৪
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٥) حضرت فروہ بن نوفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے پوچھا کہ وہ کونسی دعا ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مانگا کرتے تھے ؟ وہ فرمانے لگیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یوں دعا فرماتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے کیے ہوئے عمل کے شر سے، اور وہ کام جو میں نے نہیں کیے ان کے شر سے۔
(۲۹۷۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَن حُصَیْنٍ ، عَن ہِلالٍ ، عَن فَرْوَۃَ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُہَا عَن دُعَائٍ کَانَ یَدْعُو بِہِ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَتْ : کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وشَرِّ مَا لَمْ أَعْلَمْ۔ (مسلم ۶۵۔ ابوداؤد ۱۵۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩৫
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعاؤں میں سے یہ دعا بھی ہے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو فائدہ نہ دے، اور ایسی دعاء جو سُنی نہ جائے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے۔
(۲۹۷۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَن مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلانَ ، عَن سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ مِنْ دُعَائِ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ ، وَمِنْ دُعَائٍ لاَ یُسْمَعُ ، وَمِنْ قَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ ، وَمِنْ نَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ۔ (ابوداؤد ۱۵۴۳۔ احمد ۳۴۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩৬
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٧) حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے ، اور ایسی دعا سے جو سُنی نہ جائے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو، اور بھوک سے ، بیشک بھوک بُرا ساتھی ہے۔
(۲۹۷۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَن حُمَیْدِ بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ قَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ ، وَعِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ وَدُعَائٍ لاَ یُسْمَعُ وَنَفْسٍ لاَ تَشْبَعُ ، وَمِنَ الْجُوعِ فَإِنَّہُ بِئْسَ الضَّجِیعُ۔ (حاکم ۵۳۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩৭
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٨) حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے عمل سے جو قبولیت کے بلند درجات نہ پا سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو اور ایسی پکار سے جو سُنی نہ جائے۔
(۲۹۷۳۸) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَن حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَن قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ: اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عِلْمٍ لاَ یَنْفَعُ، وَعَمَلٍ لاَ یُرْفَعُ، وَقَلْبٍ لاَ یَخْشَعُ، وَقَوْلٍ لاَ یُسْمَعُ۔

(احمد ۱۹۲۔ ابویعلی ۲۸۳۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩৮
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٣٩) حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں برص کے مرض سے، اور کوڑھ کے مرض سے، اور بُری بیماریوں سے۔
(۲۹۷۳۹) حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَی ، عَن حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَن قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْبَرَصِ وَالْجُذَامِ وَمِنْ سَیِّئِ الأَسْقَامِ۔ (ابوداؤد ۱۵۴۹۔ احمد ۱۹۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৩৯
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٠) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں یہ دعائیہ کلمات سکھایا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں کنجوسی سے ، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں بزدلی سے، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ادھیڑ عمر تک پہنچنے سے ، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں دنیا کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔
(۲۹۷۴۰) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَن مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُعَلِّمُنَا ہَذِہِ الْکَلِمَاتِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْبُخْلِ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ الْجُبْنِ ، وَأَعُوذُ بِکَ أَنْ أُرَدَّ إِلَی أَرْذَلِ الْعُمُرِ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪০
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں سستی سے، اور بڑھاپے سے ، اور گناہوں میں ڈوبنے سے، اور مقروض ہونے سے۔
(۲۹۷۴۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَن ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَدْعُو : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْکَسَلِ وَالْہَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ۔ (بخاری ۶۳۶۸۔ مسلم ۲۰۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪১
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٢) حضرت سعد نے اپنے بیٹے مصعب سے فرمایا : اے میرے لاڈلے بیٹے ! تم ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگو جن کلمات کے ذریعہ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پناہ مانگا کرتے تھے، پھر راوی نے حضرت عبیدہ والی حدیث کے مثال الفاظ ذکر کیے مگر ” أرذل العمر “ کے لفظ کو ذکر نہیں ر فرمایا۔
(۲۹۷۴۲) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَن زَائِدَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَن مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ قَالَ لِبَنِیہِ : أَیْ بَنِیَّ تَعَوَّذُوا بِکَلِمَاتٍ کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَتَعَوَّذُ بِہِنَّ فَذَکَرَ مِثْلَ حَدِیثِ عَبِیدَۃَ ، إلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَذْکُرْ : أَرْذَلِ الْعُمُرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪২
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٣) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پناہ مانگتے تھے بزدلی سے، اور کنجوسی سے، اور قبر کے عذاب سے، اور ادھیڑ عمر سے، اور سینہ کے فتنہ سے ( سینہ کے فتنہ سے مراد ہے کہ آدمی ایسے فتنہ میں مرے کہ اس نے اس فتنہ سے اللہ سے معافی نہ مانگی ہو۔ )
(۲۹۷۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَن عُمَرَ ، أَنَّ النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَتَعَوَّذُ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَأَرْذَلِ الْعُمُرِ وَفِتْنَۃِ الصَّدْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৩
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٤) اس سند سے بھی حضرت عمر سے مذکورہ حدیث کے الفاظ نقل کیے گئے ہیں۔
(۲۹۷۴۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، حدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَن عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৪
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٥) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کلمات کے ذریعہ دعا مانگا کرتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں آگ کے فتنہ سے، اور آگ کے عذاب سے ، اور قبر کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے، اور امیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور فقیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے۔
(۲۹۷۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَن ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَدْعُو بِہَؤُلائِ الدَّعَوَاتِ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْغِنَی وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْفَقْرِ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৫
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٦) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم لوگ اللہ کی پناہ مانگو جہنم سے، اور اللہ کی پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، اور اللہ کی پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنہ سے، اور اللہ کی پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنہ سے۔
(۲۹۷۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ جَہَنَّمَ ، تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ ، تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ ، تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৬
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٧) حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پناہ مانگا کرتے تھے بزدلی سے اور کنجوسی سے، اور زندگی اور موت کے وقت کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔
(۲۹۷۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَن قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَتَعَوَّذُ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ ، وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ ، وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৭
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٨) حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر نماز کے بعد دعا مانگتے تھے : اے اللہ ! میں آپ کی پناہ میں آنا چاہتا ہوں کفر سے، اور غریبی سے، اور قبر کے عذاب سے۔
(۲۹۷۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن عُثْمَانَ الشَّحَّامِ ، عَن مُسْلِمِ بْنِ أَبِی بَکْرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّہُ کَانَ یَدْعُو فِی دُبُرِ الصَّلاۃِ یَقُولُ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৮
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٤٩) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ مطھرہ ام حبیبہ ایک دن دعا فرما رہی تھیں : اے اللہ ! آپ مجھے میرے شوہر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور میرے والد ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ کے ذریعہ دیر تک فائدہ پہنچاتے رہیے۔ عبداللہ فرماتے ہیں : تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے اللہ سے سوال کیا ہے ان لوگوں کے حق میں جن کی اموات کا وقت مقرر ہوچکا، اور جن کے دن گنے جا چکے ہیں، اور جن کے رزقوں کو تقسیم کردیا گیا ہے، اور وہ ہرگز بھی کسی چیز کو وقت مقررہ سے مقدم نہیں کرتے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کے وقت مقررہ سے مؤخر کرتے ہیں، اور اگر تو اللہ سے اس طرح سوال کرتی : مجھے جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما، اور قبر کے عذاب سے محفوظ فرما ! تو یہ تیرے لیے بہتر اور افضل ہوتا۔
(۲۹۷۴۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن مِسْعَرٍ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ابْنِ عَبْدِ اللہِ ، عَنِ الْمَعْرُورِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : قالَتْ أُمُّ حَبِیبَۃَ زَوْجُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اللَّہُمَّ أمْتِعْنی بِزَوْجِی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَبِأَبِی أَبِی سُفْیَانَ وَبِأَخِی مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : فَقَالَ النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إنَّکِ سَأَلْتِ اللَّہَ لآجَالٍ مَضْرُوبَۃٍ وَأَیَّامٍ مَعْدُودَۃٍ ، وَأَرْزَاقٍ مَقْسُومَۃٍ ، وَلَنْ یُعَجِّلَ شَیْئًا قَبْلَ حِلِّہِ ، أَوْ یُؤَخِّرَ شَیْئًا عَن حِلِّہِ وَلَوْ کُنْتِ سَأَلْتِ اللَّہَ أَنْ یُعِیذَکِ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ أَوْ عَذَابٍ فِی الْقَبْرِ کَانَ خَیْرًا وَأَفْضَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৭৪৯
دعاؤں کا بیان
مختلف مواقع کی منقول دعاؤں کا بیان
(٢٩٧٥٠) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بستر پر سے گم پایا تو میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تلاش کرنا شروع کیا پس میرا ہاتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاؤں کے نچلے حصہ پر پڑگیا اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دونوں پاؤں کھڑے ہوئے تھے، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ دعا فرما رہے تھے : بیشک میں پناہ مانگتا ہوں آپ سے کہ آپ کی معافی کے بجائے سزا کا مستحق ٹھہروں، اور میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے غصہ سے، میں آپ کی ایسی تعریف کرنے کا اہل نہیں ہوں جیسی خود آپ نے اپنی تعریف فرمائی ہے۔
(۲۹۷۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنُ حَبَّانَ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : فَقَدْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ مِنَ الْفِرَاشِ فَالْتَمَسْتہ ، فَوَقَعَتْ یَدَیَّ عَلَی بَطْنِ قَدَمَیْہِ وَہُوَ فِی الْمَسْجِدِ وَہُمَا مَنْصُوبَتَانِ وَہُوَ یَقُولُ : إنَّی أَعُوذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ ، وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوبَتِکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْکَ ، لاَ أُحْصِی ثَنَائً عَلَیْکَ ، أَنْتَ کَمَا أَثْنَیْتَ عَلَی نَفْسِکَ۔ (مسلم ۳۵۲۔ ابوداؤد ۸۷۵)
tahqiq

তাহকীক: