মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ১৯৯১৫
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩١٦) حضرت عدی بن حاتم (رض) سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا ہم لوگ کتوں کے ذریعے شکار کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے ؟ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو بھیجو اور انھیں بھیجتے وقت اللہ کا نام لو تو اس کے لائے شکار کو کھالو خواہ کتے اس شکار کو مار ڈالیں، اگر وہ اس میں سے کھا لیں تو پھر تم اس شکار کو مت کھاؤ کیونکہ مجھے خوف ہے کہ جس شکار میں سے اس نے خود کھایا ہے اسے اپنے لیے دبوچا ہوگا۔ اگر تمہارے کتوں کے ساتھ دوسرے کتے بھی مل جائیں تو پھر بھی اس شکار کو مت کھاؤ۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ الْعَبْسِیُّ، قَالَ:
(۱۹۹۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ الضَّبِّیُّ ، عَنْ بَیَانَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قُلْتُ : إنَّا قَوْمٌ نَصِیدُ بِہَذِہِ الْکِلاَبِ ، قَالَ : إذَا أَرْسَلْت کِلاَبَک الْمُعَلَّمَۃَ وَذَکَرْت اسْمَ اللہِ عَلَیْہَا فَکُلْ مِمَّا أَمْسَکْنَ عَلَیْک ، وَإِنْ قَتَلْنَ إِلاَّ أَنْ یَأْکُلْنَ ، فَإِنْ أَکَلْنَ فَلاَ تَأْکُلْ ، فَإِنِّی أَخَافُ أَنْ یَکُونَ إنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِہِ ، وَإِنْ خَالَطَہَا کِلاَبٌ أُخْرَی فَلاَ تَأْکُلْ۔ (بخاری ۵۴۸۳۔ ابوداؤد ۲۸۴۲)
(۱۹۹۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ الضَّبِّیُّ ، عَنْ بَیَانَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : قُلْتُ : إنَّا قَوْمٌ نَصِیدُ بِہَذِہِ الْکِلاَبِ ، قَالَ : إذَا أَرْسَلْت کِلاَبَک الْمُعَلَّمَۃَ وَذَکَرْت اسْمَ اللہِ عَلَیْہَا فَکُلْ مِمَّا أَمْسَکْنَ عَلَیْک ، وَإِنْ قَتَلْنَ إِلاَّ أَنْ یَأْکُلْنَ ، فَإِنْ أَکَلْنَ فَلاَ تَأْکُلْ ، فَإِنِّی أَخَافُ أَنْ یَکُونَ إنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِہِ ، وَإِنْ خَالَطَہَا کِلاَبٌ أُخْرَی فَلاَ تَأْکُلْ۔ (بخاری ۵۴۸۳۔ ابوداؤد ۲۸۴۲)

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯১৬
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩١٧) حضرت مکحول (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کھالے اور تمہیں اس کو ذبح کرنے کا موقع نہ ملے تو اس میں سے مت کھاؤ اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے لیکن تم اس شکار کو مردہ حالت میں پاؤ تو بھی ٖ اس کو کھالو۔
(۱۹۹۱۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک الْمُکَلَّبَ فَأَکَلَ مِنْہُ ، وَلَمْ تُدْرِکْ ذَکَاتَہُ فَلاَ تَأْکُلْ مِنْہُ ، وَإِنْ لَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ فَوَجَدْتہ قَدْ مَاتَ فَکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯১৭
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩١٨) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑ دو اور وہ اس میں سے کھالے تو تم اس کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے شکار کو اپنے لیے دبوچا ہے اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے تو تم کھالو کیونکہ اس نے یہ شکار تمہارے لیے کیا ہے خواہ وہ شکار مرجائے پھر بھی کھالو۔
(۱۹۹۱۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الشَّعْبِیِّ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک فَأَخَذَ الصَّیْدَ فَأَکَلَ مِنْہُ فَلاَ تَأْکُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِہِ ، وَإِنْ ہُوَ لَمْ یَأْکُلْ مِنْہُ فَکُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَیْک ، وَإِنْ قَتَلَ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯১৮
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩١٩) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کچھ کھالے تو اس شکار کو مت کھاؤ کیونکہ اس نے اسے اپنے لیے روکا ہے۔
(۱۹۹۱۹) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک فَأَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ فَإِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِہِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯১৯
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٠) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کتا اپنے شکار کو کھائے تو اسے مارو کیونکہ وہ سدھایا ہوا کتا نہیں ہے۔
(۱۹۹۲۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَیْثٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: إذَا أَکَلَ مِنْ صَیْدِہِ فَاضْرِبْہُ، فَإِنَّہُ لَیْسَ بِمُعَلَّمٍ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২০
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب کتا اپنے شکار کو کھائے تو سدھایا ہوا نہیں ہے۔
(۱۹۹۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاہِیمَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: إذَا أَکَلَ الْکَلْبُ مِنَ الصَّیْدِ فَلَیْسَ بِمُعَلَّمٍ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২১
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٢) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب کتا شکار سے کھالے تو اس کو مت کھاؤ۔
(۱۹۹۲۲) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : إذَا أَکَلَ الْکَلْبُ فَلاَ تَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২২
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٣) حضرت ابو منہال طائی کے چچا کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے کتے کے شکار کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ کتے کے گلے میں سے سدھائے ہوئے کتے کی نشانی والا پٹہ ڈالو، اس کو شکار پر چھوڑ دو اور بسم اللہ پڑھو، پھر جو بھی شکار وہ کرے اسے کھالو، البتہ اس نے بھی کھالیا تو مت کھاؤ۔
(۱۹۹۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ الطَّائِیِّ ، عَنْ عَمِّہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُہ عَنْ صَیْدِ الْکَلْبِ ، فَقَالَ : وَذِّمہ وَأَرْسِلْہُ وَاذْکُرِ اسْمَ اللہِ ،وَکُلْ مَا أَمْسَکَ عَلَیْک ، مَا لَمْ یَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২৩
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٤) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ جب کتا شکار میں سے کھالے تو اسے مت کھاؤ۔
(۱۹۹۲۴) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : إِذَا أَکَلَ الْکَلْبُ مِنَ الصَّیْدِ فَلاَ تَأْکُلُ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২৪
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٥) حضرت طاوس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھائے تو اس نے یہ شکار اپنے لیے کیا ہے تمہارے لیے نہیں کیا، اس لیے اسے مت کھاؤ۔
(۱۹۹۲۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ فِی الْکَلْبِ یَأْکُلُ ، قَالَ : إنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِہِ ، وَلَمْ یُمْسِکْ عَلَیْک فَلاَ تَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২৫
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٦) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ جس شکار سے کتا کھالے وہ مردار ہے۔
(۱۹۹۲۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : ہُوَ مَیْتَۃٌ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২৬
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٧) حضرت عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم مت کھاؤ۔
(۱۹۹۲۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : إِذَا أَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২৭
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٨) حضرت عبید بن عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور اللہ کا نام لو تو اس کو کھاؤ خواہ وہ شکار کو مار ڈالے۔ حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ مجھے باز کے بارے میں شک ہے۔
(۱۹۹۲۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک الْمُعَلَّمَ وَذَکَرْت اسْمَ اللہِ فَکُلْ وَإِنْ قَتَلَ ، قَالَ سُفْیَانُ : وَأَشُکُّ فِی الْبَازِی۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২৮
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٢٩) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے سوال کیا گیا کہ اگر کتا اپنے شکار میں سے کھالے تو کیا اس کو کھایا جاسکتا ہے ؟ فرمایا اس صورت میں شکار کو نہ کھاؤ۔
(۱۹۹۲۹) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ فِی الْکَلْبِ یَأْکُلُ مِنْ صَیْدِہِ ؟ قَالَ : لاَ تَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯২৯
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٣٠) حضرت عطائ (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو تم اس کو مت کھاؤ۔
(۱۹۹۳۰) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِنْ أَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৩০
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٣١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر کتا شکار میں سے کھالے تو اس کو مت کھاؤ۔
(۱۹۹۳۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أَکَلَ الْکَلْبُ فَلاَ تَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৩১
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٣٢) حضرت سوید بن غفلہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم کتے کو روانہ کرتے وقت اللہ کا نام لو تو اس کے شکار کو کھالو بشرطیکہ وہ خود اس میں سے نہ کھائے۔
(۱۹۹۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنِ ابْنِ عَبْدِ الأَعْلَی ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک وَذَکَرْت اسْمَ اللہِ عَلَیْہِ فَکُلْ مَا لَمْ یَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৩২
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٣٣) حضرت شعبی اور حضرت ابو بردہ (رض) فرماتے ہیں کہ کتا اگر اپنے شکار میں سے کھائے تو تم اسے مت کھاؤ۔
(۱۹۹۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، وَأَبِی بُرْدَۃَ ، قَالاَ : صَیْدُ الْکَلْبِ ، إِنْ أَکَلَ فَلاَ تَأْکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৩৩
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٣٤) حضرت ضحاک (رض) فرماتے ہیں کہ سدھایا ہوا کتا اگر شکار پر چھوڑو اور وہ اس شکار میں سے کھالے تو تم اسے مت کھاؤ اور اگر وہ اسے مار ڈالے لیکن نہ کھائے تو اسے کھالو۔
(۱۹۹۳۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ فِی الْکَلْبِ إذَا کَانَ مُعَلَّمًا فَأَصَابَ صَیْدًا : فَإِنْ أَکَلَ مِنْہُ فَلاَ تَأْکُلْ ، وَإِنْ قَتَلَ فَأَمْسَکَ عَلَیْک فَکُلْ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯৩৪
شکار کا بیان
کیا کتے کا شکار کیا ہوا جانور کھانا جائز ہے
(١٩٩٣٥) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس شکار میں سے کھالے تو یہ شکار اس نے اپنے لیے روکا ہے تم اس میں سے مت کھاؤ، کیونکہ جو تم نے اسے سکھایا ہے وہ اس نے نہیں سیکھا۔
(۱۹۹۳۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا دَاوُد ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أَرْسَلْت کَلْبَک فَأَکَلَ فَإِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِہِ فَلاَ تَأْکُلْ ، فَإِنَّہُ لَمْ یَتَعَلَّمْ مَا عَلَّمْتہ۔

তাহকীক: