মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

طلاق کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ১৮০২০
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢١) حضرت عبداللہ (رض) قرآن مجید کی آیت { فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ انھیں اس حال میں طلاق دو کہ وہ پاک ہوں اور اس طہر میں ان سے جماع نہ کیا ہو۔
(۱۸۰۲۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، وَوَکِیعٌ ، وَحَفْصٌ ، وَأَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ؛ {فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ} قَالَ : فِی غَیْرِ جِمَاعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২১
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٢) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب آدمی اپنی بیوی کو طلاق دینے کا ارادہ کرے تو اسے اس حال میں طلاق دے کہ وہ پاک ہو اور اس طہر میں اس سے جماع نہ کیا ہو۔
(۱۸۰۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : إذَا أَرَادَ الرَّجُلُ أَنْ یُطَلِّقَ امْرَأَتَہُ ، فَلْیُطَلِّقْہَا طَاہِرًا فِی غَیْرِ جِمَاعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২২
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٣) حضرت حمید بن عبد الرحمن حمیری (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ (رض) کو خبر پہنچی کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں سے ناراض ہوئے ہیں۔ حضرت ابو موسیٰ (رض) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس کا تذکرہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم میں سے ایک کہتا ہے کہ میں نے شادی کی ! میں نے طلاق دے دی ! یہ مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے۔ عورت کی اس کی عدت کے شروع میں طلاق دو ۔ (کہ اس کے لیے عدت کو شمار کرنا آسان ہو)
(۱۸۰۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ یَزِیدَ الدَّالاَنِیِّ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْیَرِیِّ ، قَالَ : بَلَغَ أَبَا مُوسَی أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَجَدَ عَلَیْہِمْ ، فَأَتَاہُ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَقُولُ أَحَدُکُمْ : قَدْ تَزَوَّجْتُ ، قَدْ طَلَّقْتُ وَلَیْسَ کَذَا عِدَّۃُ الْمُسْلِمِینَ ، طَلِّقُوا الْمَرْأَۃَ فِی قُبُلِ عِدَّتِہَا۔ (ابن ماجہ ۲۰۱۷۔ ابن حبان ۴۲۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৩
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٤) حضرت ابن عباس (رض) قرآن مجید کی آیت { فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ عورت کو اس کی عدت کے شروع میں طلاق دو ۔ (کہ اس کے لیے عدت کو شمار کرنا آسان ہو)
(۱۸۰۲۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُجَاہِدًا یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ فِی ہَذَا الْحَرْفِ : {یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ} قَالَ : فِی قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৪
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٥) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو طلاق پر حد کا سامنا کرنا پڑے تو کوئی آدمی اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دینے کے بعد اور اس طہر میں طلاق دینے کے بعد جس میں اس سے جماع نہ کیا ہو، نادم نہ ہو، وہ انتظار کرے اور اسے عدت کے شروع میں طلاق دے، پھر اگر رجوع کرنا چاہے تو رجوع کرلے اور اگر اسے رخصت ہی کرنا چاہے تو رخصت کردے۔
(۱۸۰۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ ، یَعْنِی عَلِیًّا ، لَوْ أَنَّ النَّاسَ أَصَابُوا حَدَّ الطَّلاَقِ مَا نَدِمَ رَجُلٌ عَلَی امْرَأَۃٍ ، یُطَلِّقُہَا وَہِیَ حَامِلٌ قَدْ تَبَیَّنَ حَمْلُہَا ، أَوْ طَاہِرٌ لَمْ یُجَامِعْہَا مُنْذُ طَہُرَت ، یَنْتَظِرُ حَتَّی إذَا کَانَ فِی قُبُلِ عِدَّتِہَا طَلَّقَہَا ، فَإِنْ بَدَا لَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا رَاجَعَہَا ، وَإِنْ بَدَا لَہُ أَنْ یُخَلِّیَ سَبِیلَہَا خَلَّی سَبِیلَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৫
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٦) حضرت حسن (رض) اور حضرت ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق سنت یہ ہے کہ عدت کے شروع میں طلاق دی جائے، وہ اسے اس حال میں طلاق دے کہ وہ پاک ہو اور اس سے جماع نہ کیا ہو، اور اگر وہ حاملہ ہو تو اسے جب چاہے طلاق دے دے۔
(۱۸۰۲۶) حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا قَالاَ : طَلاَقُ السُّنَّۃِ فِی قُبُلِ الْعِدَّۃِ ، یُطَلِّقُہَا طَاہِرًا فِی غَیْرِ جِمَاعٍ ، وَإِنْ کَانَ بِہَا حَمْلٌ طَلَّقَہَا مَتَی شَائَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৬
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٧) حضرت ابن عمر (رض) نے ایک مرتبہ اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی۔ حضرت عمر (رض) نے اس بات کا تذکرہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ وہ رجوع کرلیں، پھر عورت پاک ہو، پھر اسے حیض آئے، پھر جب پاک ہوتوچا ہے تو جماع سے پہلے اسے طلاق دے دے اور چاہے تو روک لے، کیونکہ عدت وہی ہے جو اللہ نے بیان فرمائی ہے۔
(۱۸۰۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : طَلَّقْتُ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ ، فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا حَتَّی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیضَ ، ثُمَّ تَطْہُرَ ، ثُمَّ إِنْ شَائَ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یُجَامِعَہَا ، وَإِنْ شَائَ أَمْسَکَہَا ، فَإِنَّہَا الْعِدَّۃُ الَّتِی قَالَ اللَّہُ۔

(مسلم ۱۰۹۴۔ مالک ۵۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৭
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٨) حضرت ابن عمر (رض) نے ایک مرتبہ اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی۔ حضرت عمر (رض) نے اس بات کا تذکرہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ وہ رجوع کرلیں، پھر پاک ہونے کے بعد جماع سے پہلے طلاق دے دیں۔
(۱۸۰۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ : طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَأَتَی عُمَرُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَہُ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ، ثُمَّ لِیُطَلِّقْہَا طَاہِرًا فِی غَیْرِ جِمَاعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৮
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٢٩) حضرت ابن عمر (رض) نے ایک مرتبہ اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی۔ حضرت عمر (رض) نے اس بات کا تذکرہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ وہ رجوع کرلیں، پھر پاک ہونے کی حالت میں یا حاملہ ہونے کی حالت میں طلاق دے دیں۔
(۱۸۰۲۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مَوْلَی آلِ طَلْحَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ثُمَّ لِیُطَلِّقْہَا طَاہِرًا ، أَوْ حَامِلاً۔ (مسلم ۵۔ ابوداؤد ۲۱۷۴)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০২৯
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٣٠) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ اگر ایسے طہر میں طلاق دی جس میں جماع کیا تھا تو وہ حیض شمار نہیں ہوگا۔
(۱۸۰۳۰) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا فِی طُہْرٍ قَدْ جَامَعَہَا فِیہِ ، لَمْ تَعْتَدَّ فِیہِ بِتِلْکَ الْحَیْضَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩০
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٣١) حضرت شعبی (رض) فرماتے ہیں کہ جب حالت طہر میں طلاق دی تو سمجھو کہ طلاق سنت دی خواہ اس سے جماع کیا ہو۔
(۱۸۰۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ بَیَانٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : إذَا طَلَّقَہَا وَہِیَ طَاہِرٌ فَقَدْ طَلَّقَہَا لِلسُّنَّۃِ ، وَإِنْ کَانَ قَدْ جَامَعَہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩১
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٣٢) حضرت عکرمہ (رض) اور حضرت مجاہد (رض) فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } کا مطلب یہ ہے کہ اسے حالت طہر میں بغیر جماع کے طلاق دے۔
(۱۸۰۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، وَمُجَاہِدٍ ؛ (فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ) قَالاَ : طَاہِرًا فِی غَیْرِ جِمَاعٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩২
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٣٣) حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کی آیت { فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ } کا مطلب یہ ہے کہ اسے حالت طہر میں یا حالت حمل میں طلاق دے۔
(۱۸۰۳۳) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدِ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ (فَطَلِّقُوہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ) قَالَ : طَاہِرًا ، أَوْ حَامِلاً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩৩
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٣٤) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق سنت دینے والا کبھی نادم نہیں ہوتا۔
(۱۸۰۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیدَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : مَا طَلَّقَ رَجُلٌ طَلاَقَ السُّنَّۃِ فَنَدِمَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩৪
طلاق کا بیان۔
طلاقِ سنت کیا ہے ؟ یہ طلاق کب دی جائے ؟
(١٨٠٣٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق سنت بغیر جماع کے طہر سے پہلے ہوتی ہے۔
(۱۸۰۳۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُہَاجِرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : طَلاَقُ السُّنَّۃِ فِی قُبُلِ الطُّہْرِ مِنْ غَیْرِ جِمَاعٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩৫
طلاق کا بیان۔
طلاق کا مستحب طریقہ کیا ہے ؟
(١٨٠٣٦) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ جو شخص صحیح معنی میں طلاق دینا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ صرف ایک طلاق دے کر عورت کو چھوڑ دے اور تین حیض گزرنے دے۔
(۱۸۰۳۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : مَنْ أَرَادَ الطَّلاَقَ الَّذِی ہُوَ الطَّلاَقُ فَلْیُطَلِّقْہَا تَطْلِیقَۃً ، ثُمَّ یَدَعَہَا حَتَّی تَحِیضَ ثَلاَثَ حِیَضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩৬
طلاق کا بیان۔
طلاق کا مستحب طریقہ کیا ہے ؟
(١٨٠٣٧) حضرت طاؤس (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق سنت یہ ہے کہ آدمی اپنی بیوی کو بغیر جماع کے طہر میں طلاق دے پھر اس کی عدت گذرنے دے۔
(۱۸۰۳۷) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حُجَیْرٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : طَلاَقُ السُّنَّۃِ أَنْ یُطَلِّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ طَاہِرًا فِی غَیْرِ جِمَاعٍ ، ثُمَّ یَدَعَہَا حَتَّی تَنْقَضِیَ عِدَّتُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩৭
طلاق کا بیان۔
طلاق کا مستحب طریقہ کیا ہے ؟
(١٨٠٣٨) حضرت ابو قلابہ (رض) فرماتے ہیں کہ طلاق سنت یہ ہے کہ آدمی ایک طلاق دے دے پھر اسے چھوڑ دے یہاں تک کہ وہ بائنہ ہوجائے۔
(۱۸۰۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی طَلاَقِ السُّنَّۃِ : أَنْ یُطَلِّقَہَا وَاحِدَۃً ، ثُمَّ یَدَعَہَا حَتَّی تَبِینَ بِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩৮
طلاق کا بیان۔
طلاق کا مستحب طریقہ کیا ہے ؟
(١٨٠٣٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو طلاق پر حد جاری ہو تو کوئی آدمی بیوی کو طلاق دینے کے بعد شرمندہ نہ ہو، وہ عورت کو ایک طلاق دے دے اور پھر اسے تین حیض آنے تک چھوڑے رکھے۔
(۱۸۰۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ عَتِیقٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : لَوْ أَنَّ النَّاسَ أَصَابُوا حَدَّ الطَّلاَقِ ، مَا نَدِمَ رَجُلٌ عَلَی امْرَأَۃٍ ، یُطَلِّقُہَا وَاحِدَۃً ، ثُمَّ یَتْرُکُہَا حَتَّی تَحِیضَ ثَلاَثَ حِیَضٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮০৩৯
طلاق کا بیان۔
طلاق کا مستحب طریقہ کیا ہے ؟
(١٨٠٤٠) حضرت ابراہیم (رض) فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ آدمی بیوی کو ایک طلاق دے پھر تین حیض تک اسے چھوڑے رکھے۔
(۱۸۰۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ قَالَ : کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ یُطَلِّقَہَا وَاحِدَۃً ، ثُمَّ یَتْرُکَہَا حَتَّی تَحِیضَ ثَلاَثَ حِیَضٍ۔
tahqiq

তাহকীক: