মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

فضائل قرآن - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৩০৫৩১
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٢) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو اور اس کے اسرار وغرائب تلاش کرو۔
(۳۰۵۳۲) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ جَدِّہِ ، عَن أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَعْرِبُوا الْقُرْآنَ وَالْتَمِسُوا غَرَائِبَہُ۔ (ابویعلی ۶۵۲۹۔ احمد ۴۴۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩২
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٣) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔
(۳۰۵۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَن لَیْثٍ، عَن طَلْحَۃَ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ، عَن عَلْقَمَۃَ، عَنْ عَبْدِ اللہِ، قَالَ: أَعْرِبُوا الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩৩
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٤) حضرت عمر بن زید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کی طرف خط لکھا اور فرمایا : حمد وصلوۃ کے بعد۔ پس تم لوگ سنت میں سمجھ بوجھ پیدا کرو ، اور عربی زبان میں سمجھ بوجھ پیدا کرو، اور قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ اس لیے کہ وہ عربی زبان میں ہے، اور تم قبیلہ معد کی طرف خود کو منسوب کرو اس لیے کہ تم قبیلہ معد والے ہو۔
(۳۰۵۳۴) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَن ثَوْرٍ ، عَنْ عُمَر بْنِ زَیْدٍ قَالَ: کَتَبَ عُمَرُ إِلَی أَبِی مُوسَی: أَمَّا بَعْدُ فَتَفَقَّہُوا فِی السُّنَّۃِ ،وَتَفَقَّہُوا فِی الْعَرَبِیَّۃِ ،وَأَعْرِبُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّہُ عَرَبِیٌّ ،وَتَمَعْدَدُوا فَإِنَّکُمْ مَعْدِیُّونَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩৪
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٥) حضرت یحییٰ بن یعمر فرماتے ہیں کہ حضرت ابی بن کعب نے ارشاد فرمایا : تم لوگ عربی زبان کو ایسے سیکھو جیسے قرآن کو زبانی یاد کرتے ہو۔
(۳۰۵۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَاصِلٌ مَوْلَی أَبِی عُیَیْنَۃَ ، عَن یَحْیَی بْنِ عَقِیلٍ ، عَن یَحْیَی بْنِ یَعْمَُرَ ، عَن أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ، قَالَ: تَعَلَّمُوا الْعَرَبِیَّۃَ کَمَا تَعَلَّمُونَ حِفْظَ الْقُرْآنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩৫
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٦) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا؛ قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔
(۳۰۵۳۶) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَن لَیْثٍ ، عَن مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: أَعْرِبُوا الْقُرْآنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩৬
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٧) حضرت ابو العلائ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا : کہ قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔ اس لیے کہ وہ عربی زبان میں ہے۔
(۳۰۵۳۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن سُفْیَانَ ، عَن عُقْبَۃَ الأَسَدِیِّ ، عَنْ أَبِی الْعَلائِ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللہِ: أَعْرِبُوا الْقُرْآنَ فَإِنَّہُ عَرَبِیٌّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩৭
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٨) حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک شخص نے ارشاد فرمایا : میرے لیے قرآن کی ایک آیت کو اعراب کی وضاحت کے ساتھ پڑھنا قرآن کی اتنی اور اتنی آیات کو اعراب کی وضاحت کے بغیر پڑھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔
(۳۰۵۳۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَن یُوسُفَ بْنِ صُہَیْبٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَن رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: لأَنْ أَقْرَأَ الآیَۃَ بِإِعْرَابٍ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ أَنْ أَقْرَأَ کَذَا وَکَذَا آیَۃً بِغَیْرِ إعْرَابٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩৮
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٣٩) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اپنے بیٹے کو غلطی پر مارا کرتے تھے۔
(۳۰۵۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَن عُبَیْدِ اللہِ ، عَن نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَضْرِبُ وَلَدَہُ عَلَی اللَّحْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৩৯
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٠) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت حسن سے کہا : اے ابو سعید ! اللہ کی قسم میں آپ کو دیکھتا ہوں کہ آپ غلطی کرتے ہیں۔ تو آپ نے فرمایا ! اے میرے بھتیجے ! سبقت لسانی کی وجہ سے غلطی کرجاتا ہوں۔
(۳۰۵۴۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلْحَسَنِ: یَا أَبَا سَعِیدٍ ، وَاللہ مَا أَرَاک تَلْحَنُ ، فَقَالَ: یَا ابْنَ أَخِی ، إنِّی سَبَقْت اللَّحْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪০
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤١) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت نے حضرت عمر سے قرآن جمع کرنے کے بارے میں مشورہ طلب کیا۔ پس آپ نے انکار فرما دیا : اور فرمایا : تم تو ایسے لوگ ہو جو غلطیاں کرتے ہو اور انھوں نے حضرت عثمان سے مشورہ مانگا۔ تو انھوں نے اجازت مرحمت فرما دی۔
(۳۰۵۴۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَن عُمَرَ بْنِ حَمْزَۃَ ، قَالَ: أَخْبَرَنِی سَالِمٌ ، أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ اسْتَشَارَ عُمَرَ فِی جَمْعِ الْقُرْآنِ فَأَبِیَ عَلَیْہِ فَقَالَ: أَنْتُمْ قَوْمٌ تَلْحَنُونَ ، وَاسْتَشَارَ عُثْمَانَ فَأَذِنَ لَہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪১
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٢) حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ میں نے امام محمد سے قرآن میں نقطے لگانے کے متعلق پوچھا ؟ تو آپ نے فرمایا : مجھے خوف ہے کہ تم لوگ حروف میں کمی زیادتی کرو گے۔ اور میں نے حضرت حسن سے پوچھا ؟ تو آپ نے فرمایا : کیا تمہیں حضرت عمر کی وہ بات نہیں پہنچی جو انھوں نے خط میں لکھی تھی : کہ تم عربی سیکھو۔ اور اچھے طریقہ سے عبادت کرنا سیکھو۔ اور دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرو۔
(۳۰۵۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَن شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، قَالَ: سَأَلْت مُحَمَّدًا عَن نَقْطِ الْمَصَاحِفِ فَقَالَ: أَخَافُ أَنْ تَزِیدُوا فِی الْحُرُوفِ ، أَوْ تُنْقِصُوا مِنْہَا ، وَسَأَلْت الْحَسَنَ فَقَالَ: أَمَا بَلَغَک مَا کَتَبَ بِہِ عُمَرُ أَنْ تَعَلَّمُوا الْعَرَبِیَّۃَ وَحُسْنَ الْعِبَادَۃِ وَتَفَقَّہوا فِی الدِّینِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪২
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٣) حضرت یونس بن میسرہ الجبلانی فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدردائ نے ارشاد فرمایا : میں پسند کرتی ہوں کہ میں قرآن کو ایسے پڑھوں جیسے وہ اترا ہے۔ یعنی : قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھو۔
(۳۰۵۴۳) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَن مُعَاوِیَۃَ بْنِ یَحْیَی ، عَن یُونُسَ بْنِ مَیْسَرَۃَ الْجُبْلانِیِّ ، عَن أُمِّ الدَّرْدَائِ قَالَتْ: إنِّی لأحِبّ أَنْ أَقْرَأَہُ کَمَا أُنْزِلَ یَعْنِی إعْرَابَ الْقُرْآنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪৩
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٤) حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ایسے لوگوں کے پاس گئے جن میں سے بعض بعض کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ پس جب ان لوگوں نے حضرت عمر کو دیکھا تو وہ خاموش ہوگئے۔ تو حضرت عمر نے فرمایا : تم لوگ کس چیز کا مذاکرہ کر رہے تھے ؟ ہم نے عرض کیا : ہم میں سے بعض بعض کو قرآن پڑھا رہے تھے۔ آپ نے فرمایا : پڑھو اور غلطی مت کرنا۔
(۳۰۵۴۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَن یَزِیدَ بْنِ حَازِمٍ ، عَن سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، قَالَ: انْتَہَی عُمَرُ إِلَی قَوْمٍ یُقْرِئُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا ، فَلَمَّا رَأَوْا عُمَرَ سَکَتُوا فَقَالَ: مَا کُنْتُمْ تُرَاجِعُونَ قُلْنَا: کان یُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا ،فَقَالَ: اقْرَؤُوا ، وَلا تَلْحَنُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪৪
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٥) حضرت ثعلبہ فرماتے ہیں کہ حضرت مقاتل بن حیان نے ارشاد فرمایا : آسمان والوں کی زبان عربی ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی : حم۔ قسم ہے کتاب کی جو ہر بات کھول کر بیان کرنے والی ہے، ہم نے ہی اسے بنایا قرآن عربی تاکہ تم سمجھو۔ اور یہ قرآن لوح محفوظ میں ہمارے پاس بہت بلند مرتبہ ہے اور حکمت سے بھرا ہوا ہے۔
(۳۰۵۴۵) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَن ثَعْلَبَۃَ ، عَن مُقَاتِلِ بْنِ حَیَّانَ ، قَالَ: کَلامُ أَہْلِ السَّمَائِ الْعَرَبِیَّۃُ ، ثُمَّ قَرَأَ: (حم وَالْکِتَابِ الْمُبِینِ إنَّا جَعَلْنَاہُ قُرْآنًا عَرَبِیًّا لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُونَ ،وَإِنَّہُ فِی أُمِّ الْکِتَابِ لَدَیْنَا لَعَلِیٌّ حَکِیمٌ) ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪৫
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٦) حضرت مورّق فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا : قرآن کا صحیح تلفظ اور فرائض سیکھو۔ پس یہ بھی تمہارے دین میں سے ہے۔
(۳۰۵۴۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَن مُوَرِّقٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: تَعَلَّمُوا اللَّحْنَ وَالْفَرَائِضَ فَإِنَّہُ مِنْ دِینِکُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪৬
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٧) حضرت سوادہ بن الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : آدمی کا غلطی کو پہچاننا اس کے فقیہ ہونے کی علامت ہے۔
(۳۰۵۴۷) حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ: حدَّثَنَا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ ، عَن مُطَرِّفٍ ، عَن سَوَادَۃَ بْنِ الْجَعْدِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ: مِنْ فِقْہِ الرَّجُلِ عِرْفَانُہُ اللَّحْنَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪৭
فضائل قرآن
قرآن کے اعراب کو واضح کر کے پڑھنے سے متعلق روایات کا بیان
(٣٠٥٤٨) حضرت خلید العصری فرماتے ہیں کہ جب حضرت سلمان ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تاکہ وہ ہمیں قرآن پڑھائیں۔ پس وہ فرمانے لگے : قرآن تو عربی زبان میں ہے۔ پس تم کسی عربی آدمی سے پڑھو۔ تو ہم نے حضرت زید بن صوحان سے پڑھوایا۔ پس جب بھی وہ غلط پڑھتے تو حضرت سلمان ان کو پکڑ لیتے۔ اور جب وہ درست پڑھتے تو فرماتے : اللہ کی قسم ایسے ہی ہے۔
(۳۰۵۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَن خُلَیْدٍ الْعَصَرِیِّ ، قَالَ: لَمَّا قَدِمَ عَلَیْنَا سَلْمَانُ أَتَیْنَاہُ لیَسْتَقْرِئُنَا الْقُرْآنَ ،فَقَالَ: الْقُرْآنُ عَرَبِیٌّ فَاسْتَقْرِئُوہُ رَجُلاً عَرَبِیًّا ، فَاسْتَقْرَأْنَا زَیْدَ بْنَ صُوحَانَ ، فَکَانَ إذَا أَخْطَأَ أَخَذَ عَلَیْہِ سَلْمَانُ ، فَإِذَا أَصَابَ ، قَالَ: أَیْمُ اللہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪৮
فضائل قرآن
قرآن کی تعلیم کے بارے میں : کتنی آیات سیکھی جائیں ؟
(٣٠٥٤٩) حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہمیں بیان کیا اس شخص نے جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے تھے اور ہمیں قرآن پڑھایا کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا : بیشک صحابہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دس آیات سیکھتے تھے : اور اگلی دس آیات اس وقت تک نہیں سیکھتے تھے جب تک کہ انھیں یینس ہوجاتا کہ جو سیکھا ہے وہ عمل اور علم میں بھی ہے۔ آپ نے فرمایا : ہم نے علم اور عمل دونوں سیکھے تھے۔
(۳۰۵۴۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَنْ کَانَ یُقْرِئُنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُمْ کَانُوا یَقْتَرِئُونَ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَشْرَ آیَاتٍ ، وَلا یَأْخُذُونَ فِی الْعَشْرِ الأُخْرَی حَتَّی یَعْلَمُوا مَا فِی ہَذِہِ مِنَ الْعَمَلِ وَالْعِلْمِ ، قَالَ: فَعَلِمْنَا الْعَمَلَ وَالْعِلْمَ۔ (احمد ۴۱۰۔ ابن سعد ۱۷۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৪৯
فضائل قرآن
قرآن کی تعلیم کے بارے میں : کتنی آیات سیکھی جائیں ؟
(٣٠٥٥٠) حضرت خالد بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کو پانچ ، پانچ آیات کر کے سیکھو، اس لیے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی پانچ پانچ آیات سیکھتے تھے۔
(۳۰۵۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَن خَالِدِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ: تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ خَمْسَ آیَاتٍ خَمْسَ آیَاتٍ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَأْخُذُہُ خَمْسًا خَمْسًا۔ (بیہقی ۱۹۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩০৫৫০
فضائل قرآن
قرآن کی تعلیم کے بارے میں : کتنی آیات سیکھی جائیں ؟
(٣٠٥٥١) حضرت اسماعیل نے ارشاد فرمایا کہ حضررت ابو عبد الرحمن ہمیں پانچ پانچ آیات سکھاتے تھے۔
(۳۰۵۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ: کَانَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ یُعَلِّمُنَا خَمْسًا خَمْسًا۔
tahqiq

তাহকীক: