মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ২৫১১২
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١١٣) حضرت یحییٰ بن ابن اسحق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ کہ میں نے حضرت انس بن مالک کے جسم پر ریشم سے بنا ہوا کپڑا دیکھا اور میں نے حضرت قاسم کے جسم پر ریشم سے بنا ہوا کپڑا دیکھا اور میں نے حضرت عبید اللہ بن عبداللہ کو ریشم سے بنا کپڑا پہنے دیکھا۔
(۲۵۱۱۳) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ مِطْرَفَ خَزٍّ ، وَرَأَیْتُ عَلَی الْقَاسِمِ مِطْرَفَ خَزٍّ ، وَرَأَیْتُ عَلَی عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ خَزًّا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১১৩
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١١٤) حضرت عیزار بن حریث سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسین بن علی کو اس طرح دیکھا کہ آپ پرر یشم سے تیار کردہ چادر تھی اور آپ مہندی اور کتم (خاص بوٹی) کے ذریعہ خضاب کرتے تھے۔
(۲۵۱۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَص ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَیْزَارِ بْنِ حُرَیْثٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ وَعَلَیْہِ کِسَائُ خَزٍّ ، وَکَانَ یُخَضِّبُ بِالْحِنَّائِ وَالْکَتَمِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১১৪
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١١٥) حضرت شیبانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی پر ریشم سے تیار کردہ چادر دیکھی ہے۔
(۲۵۱۱۵) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی أَوْفَی مِطْرَفَ خَزٍّ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১১৫
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١١٦) حضرت عیینہ بن عبد الرحمن ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو بکرہ کے پاس ریشم سے تیار کردہ چادر تھی جس کا تانا ریشم کا تھا اور آپ اس کو پہننا بھی کرتے تھے۔
(۲۵۱۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ لأَبِی بَکْرَۃَ مِطْرَفُ خَزٍّ سَدَاہُ حَرِیرٌ ، فَکَانَ یَلْبَسُہُ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১১৬
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١١٧) حضرت یزید بن ابی زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ پر ریشم سے بنی ہوئی چادر دیکھی جس کو انھوں نے پہنا، یہاں تک کہ وہ چادر ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی ۔۔۔ پھر آپ نے اس کو ایک مرتبہ سی لیا۔
(۲۵۱۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ أَبِی بْنِ زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی مِطْرَفَ خَزٍّ فَلَبِسَہُ حَتَّی تَقَطَّعَ ، ثُمَّ نَقَضَہُ مَرَّۃً أُخْرَی۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১১৭
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١١٨) حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ کی ایک ریشم سے تیار شدہ چادر تھی۔ آپ نے وہ حضرت ابن زبیر کو پہنا دی۔
(۲۵۱۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لَہَا کِسَائُ خَزٍّ ، فَکَسَتْہُ ابْنَ الزُّبَیْرِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১১৮
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١١٩) حضرت اسماعیل بن خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت احنف بن قیس کو خچر پر سوار دیکھا اور میں نے ان پر ریشم کا عمامہ اور ریشم (سے تیار شدہ) چادر دیکھی۔
(۲۵۱۱۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الأَحْنَفَ بْنَ قَیْسٍ عَلَی بَغْلَۃٍ ، وَرَأَیْتُ عَلَیْہِ عِمَامَۃَ خَزٍّ ، وَمِطْرَفَ خَزٍّ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১১৯
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٠) حضرت اسماعیل بن ابن خالد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قیس بن ابی حازم ، حضرت شبیل بن عوف اور حضرت شعبی پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت شریح پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر اور اون اور ریشم سے تیار شدہ بڑی ٹوپی دیکھی۔
(۲۵۱۲۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، وَشُبَیْلِ بْنِ عَوْفٍ ، وَالشَّعْبِیِّ ؛ مَطَارِفَ الْخَزِّ ، وَرَأَیْتُ عَلَی شُرَیْحٍ مِطْرَفَ خَزٍّ ، وَبُرْنُسَ خَزٍّ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২০
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢١) حضرت عمران قطان سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت عمار نے بتایا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قتادہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابوہریرہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر دیکھی اور میں نے حضرت ابن عباس پر (ریشم کی چادر) اتنی مرتبہ دیکھی جس کو میں شمار نہیں کرسکتا۔
(۲۵۱۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَمَّارٌ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی قَتَادَۃَ مِطْرَفَ خَزٍّ ، وَرَأَیْتُ عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ مِطْرَفَ خَزٍّ ، وَرَأَیْتُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ مَا لاَ أُحْصِی۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২১
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٢) حضرت ولید بن جمیع سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ بن عبداللہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ بڑی ٹوپی دیکھی۔
(۲۵۱۲۲) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ جُمَیْعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی عُبَیْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بُرْنُسَ خَزٍّ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২২
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٣) حضرت ہشام بن عروہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر، حضرت عروہ بن زبیر، اور حضرت علی ابوبکر بن عبد الرحمن بن حارث بن ہشام پر اون اور ریشم سے تیار شدہ چادریں دیکھیں۔
(۲۵۱۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، وَعُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، وَعَلَی أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ أَکْسِیَۃَ خَزٍّ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২৩
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٤) حضرت محمد بن اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم ، اور حضرت ابو جعفر پر دو جُبّے اون اور ریشم سے تیار شدہ دیکھے اور حضرت ابو جعفر کے جُبے کا رنگ مائل بہ سیاہی تھا۔
(۲۵۱۲۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی الْقَاسِمِ ، وَأَبِی جَعْفَرٍ جُبَّتَیْنِ مِنْ خَزٍّ ، وَجُبَّۃُ أَبِی جَعْفَرٍ مِنْ خَزِّ أَدْکَنَ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২৪
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٥) حضرت حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس اون اور ریشم سے تیار شدہ ایک چادر تھی جس کو وہ ہر جمعہ پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۱۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ، عَنِ الأَجْلَحِ، عَنْ حَبِیبٍ، قَالَ: کَانَ لِعَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ کِسَائُ خَزٍّ ، یَلْبَسُہُ کُلَّ جُمُعَۃٍ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২৫
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٦) حضرت علی بن زید سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن مسیب کے پاس بیٹھا ، جبکہ مجھ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ جُبہ تھا۔ پس انھوں نے میرے جُبہ کی آستین کو پکڑا اور کہا، تمہارا یہ جُبہ کتنا خوبصورت ہے ؟ کہتے ہیں میں نے کہا۔ لوگوں نے تو اس کو مجھ پر فاسد قرار دیا ہے ؟ انھوں نے پوچھا اس کو کس نے فاسد قرار دیا ہے ؟ میں نے کہا۔ حضرت سالم نے، انھوں نے کہا جب تمہارا دل درست ہو تو تم جو چاہو پہن لو۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان دونوں کی بات حضرت حسن سے ذکر کی تو انھوں نے فرمایا : دل کی درستگی بھی اون اور ریشم سے بنے کپڑے کو چھوڑنے سے ہے۔
(۲۵۱۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : جَلَسْتُ إِلَی سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ وَعَلَیَّ جُبَّۃُ خَزٍّ ، فَأَخَذَ بِکُمِّ جُبَّتِی وَقَالَ : مَا أَجْوَدَ جُبَّتَکَ ہَذِہِ ، قَالَ : قُلْتُ : وَمَا تُغْنِی وَقَدْ أَفْسَدُوہَا عَلَیَّ ، قَالَ: وَمَنْ أَفْسَدَہَا؟ قُلْتُ: سَالِمٌ ، قَالَ: إِذَا صَلُحَ قَلْبُک فَالْبَسْ مَا بَدَا لَکَ ، قَالَ : فَذَکَرْتُ قَوْلَہُمَا لِلْحَسَنِ، فَقَالَ : إِنَّ مِنْ صَلاَحِ الْقَلْبِ تَرْکَ الْخَزِّ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২৬
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٧) حضرت ابن عون، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے ان سے سوال کیا میں نے کہا، پہلے لوگ خز (اُون اور ریشم سے تیار) پہنا کرتے تھے ؟ انھوں نے کہا وہ لوگ خز پہنتے تو تھے لیکن اس کو ناپسند کرتے تھے اور خد ا کی رحمت کی امید رکھتے تھے۔
(۲۵۱۲۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، سَأَلْتُہُ ، قُلْتُ : کَانُوا یَلْبَسُونَ الْخَزَّ ؟ قَالَ : کَانُوا یَلْبَسُونَہُ وَیَکْرَہُونَہُ ، وَیَرْجُونَ رَحْمَۃَ اللہِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২৭
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٨) حضرت شیبانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن علی کو مقام عرفات میں دیکھا جبکہ ان پر زرد رنگ کے اون اور ریشم سے تیار شدہ چادر تھی۔
(۲۵۱۲۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، قَالَ: رَأَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ بِعَرَفَاتٍ، وَعَلَیْہِ مِطْرَفٌ مِنْ خَزٍّ أَصْفَرَ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২৮
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٢٩) حضرت صفوان بن عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد نے حضرت ابن عامر کے ہاں آنے کی اجازت طلب کی۔ جبکہ حضرت ابن عامر کے نیچے ریشم سے بنے تکیے تھے، چنانچہ حضرت ابن عامر نے ان کے بارے میں حکم دیا اور ان کو اٹھا دیا گیا، پھر جب حضرت سعد ، حضرت ابن عامر کے ہاں داخل ہوئے تو ابن عامر پر اون اور ریشم سے تیار شدہ ایک دھاریدار چادر تھی۔ حضرت ابن عامر نے حضرت سعد سے کہا، آپ نے مجھ پر داخلہ کی اجازت مانگی تو میرے نیچے ریشم کے تکیے تھے چنانچہ میں نے ان کے بارے میں حکم دیا اور وہ اٹھا دئیے گئے۔ اس پر حضرت سعد نے ابن عامر سے کہا۔ اگر آپ ان لوگوں میں سے نہ ہوں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ (ترجمہ) تم نے اپنی لذتوں کو دنیا میں پورا کرلیا۔ 
تو آپ بہترین آدمی ہوں بخدا مجھے تو جھاڑ کے درخت کے انگارے پر لیٹنا بنسبت اس پر لیٹنے کے زیادہ محبوب ہے پھر حضرت سعد نے کہا ، آپ پر یہ جو چادر ہے اس کا بھی ایک حصہ ریشم اور ایک حصہ خز اون اور ریشم سے بنا ہوا ہے ؟ حضرت ابن عامر نے کہا، میرے جسم کے ساتھ اس میں سے خز ملا ہوا ہے۔
تو آپ بہترین آدمی ہوں بخدا مجھے تو جھاڑ کے درخت کے انگارے پر لیٹنا بنسبت اس پر لیٹنے کے زیادہ محبوب ہے پھر حضرت سعد نے کہا ، آپ پر یہ جو چادر ہے اس کا بھی ایک حصہ ریشم اور ایک حصہ خز اون اور ریشم سے بنا ہوا ہے ؟ حضرت ابن عامر نے کہا، میرے جسم کے ساتھ اس میں سے خز ملا ہوا ہے۔
(۲۵۱۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : اسْتَأْذَنَ سَعْدٌ عَلَی ابْنِ عَامِرٍ ، وَتَحْتَہُ مَرَافِقُ مِنْ حَرِیرٍ ، فَأَمَرَ بِہَا فَرُفِعَتْ ، فَلَمَّا دَخَلَ سَعْدٌ دَخَلَ وَعَلَیْہِ مِطْرَفٌ مِنْ خَزٍّ ، فَقَالَ لَہُ : اسْتَأْذَنْتَ عَلَیَّ وَتَحْتِی مَرَافِقُ مِنْ حَرِیرٍ ، فَأَمَرْت بِہَا فَرُفِعَتْ ، فَقَالَ لَہُ سَعْدٌ : نِعْمَ الرَّجُلُ أَنْتَ إِنْ لَمْ تَکُنْ مِمَنْ قَالَ اللَّہُ : {أَذْہَبْتُمْ طَیِّبَاتِکُمْ فِی حَیَاتِکُمُ الدُّنْیَا} وَاللَّہ لأَنْ أَضْطَجِعَ عَلَی جَمْرِ الْغَضَی أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَضْطَجِعَ عَلَیْہَا ، قَالَ : فَہَذَا عَلَیْک شَطْرُہُ حَرِیرٌ وَشَطْرُہُ خَزٌّ ، قَالَ : إِنَّمَا یَلِی جِلْدِی مِنْہُ الْخَزُّ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১২৯
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٣٠) حضرت محمد بن زیاد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوہریرہ کے اوپر خز سے بنی ہوئی چادر دیکھی جس کو آپ نے موڑا ہوا تھا۔
(۲۵۱۳۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ مِطْرَفَ خَزٍّ قَدْ ثَنَاہُ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩০
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٣١) حضرت خیثمہ سے روایت ہے۔ کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے تیرہ افراد اون اور ریشم سے تیار شدہ کپڑا پہنا کرتے تھے۔
(۲۵۱۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ؛ أَنَّ ثَلاَثَۃَ عَشَرَ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانُوا یَلْبَسُونَ خَزًّا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫১৩১
لباس کا بیان
جو حضرات ریشم سے بنے ہوئے کپڑے کی اجازت دیتے ہیں
(٢٥١٣٢) حضرت عثمان بن ابی ہند سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عبیدہ پر اون اور ریشم سے تیار شدہ دھاری دار چادر دیکھی، اور میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز پر اون اور ریشم سے تیار شدہ سفید دھاری دار چادر دیکھی۔
(۲۵۱۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلَی أَبِی عُبَیْدَۃَ مِطْرَفَ خَزٍّ ، وَرَأَیْتُ عَلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ مِطْرَفَ خَزٍّ أَبْیَضَ۔

তাহকীক: