মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ১২৭৭৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٠) حضرت عبداللہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حج اور عمرہ کرتے رہو، بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم اور دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے زنگ کو کرتی ہے، اور حج مبرور کی جزاء جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔
(۱۲۷۸۰) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ سُلَیْمَانُ بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِیقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَابِعُوا بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، فَإِنَّہُمَا یَنْفِیَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ ، کَمَا یَنْفِی الْکِیرُ خَبَثَ الْحَدِیدِ وَالذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ ، وَلَیْسَ لِحَجَّۃٍ مَبْرُورَۃٍ جزائٌ إلاَّ الْجَنَّۃُ۔

(ترمذی ۸۱۰۔ احمد ۱/۳۸۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨١) حضرت عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حج اور عمرہ کرتے رہو بیشک یہ دونوں فقر اور گناہوں کو اس طرح ختم اور دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونے، چاندی اور لوہے کے زنگ کو دور کرتی ہے۔
(۱۲۷۸۱) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ ، عَنْ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَابِعُوا بَیْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ ، فَإِنَّہُمَا یَنْفِیَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ کَمَا یَنْفِی الْکِیرُ خَبَثَ الْحَدِیدِ۔ (ابن ماجہ ۲۸۸۷۔ احمد ۱/۲۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٢) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عمرہ کے بعد دوسرا عمرہ کرنا درمیانی گناہوں کے لیے کفارہ ہے اور حج مبرور کی جزاء سوائے جنت کے اور کچھ نہیں۔
(۱۲۷۸۲) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ سُمَیٍّ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْعُمْرَۃُ إلَی الْعُمْرَۃِ کَفَّارَۃٌ لِمَا بَیْنَہُمَا ، وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَیْسَ لَہُ جَزَائٌ إِلاَّ الْجَنَّۃُ۔

(بخاری ۱۷۷۳۔ مسلم ۹۸۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٣) حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص حج اس طرح ادا کرے کہ نہ اس میں بیوی سے شرعی ملاقات کرے اور نہ ہی کوئی گناہ کرے وہ حج سے اس طرح لوٹے گا جس طرح اس کی ماں نے اس کو (آج ہی) جنم دیا ہو۔
(۱۲۷۸۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، وَسُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ حَجَّ فَلَمْ یَرْفُثْ ، وَلَمْ یَفْسُقْ رَجَعَ کَمَا وَلَدَتْہُ أُمُّہُ۔

(بخاری ۱۸۲۰۔ ترمذی ۸۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٤) حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک بوڑھے نے اس مسجد میں خبر دی کہ حضرت عمر نے کعبہ شریف کے پاس خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا : نہیں ہے کوئی شخص جو اس گھر (بیت اللہ) کی طرف آتا ہے، اس کو گھر سے کوئی اور چیز نہیں نکالتی سوائے نماز پڑھنے کے یہاں تک کہ وہ حجر اسود کو بوسہ دیدے مگر یہ عمل اس کے سابقہ تمام گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔
(۱۲۷۸۴) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ؛ أَخْبَرَہُ شَیْخٌ فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ ؛ أَنَّ عُمَرَ خَطَبَہُمْ عِنْدَ بَابِ الْکَعْبَۃِ ، وَقَالَ : مَا مِنْ أَحَدٍ یَجِیئُ إلَی ہَذَا الْبَیْتِ ، لاَ یَنْہَزُہُ غَیْرُ صَلاَۃٍ فِیہِ حَتَّی یَسْتَلِمَ الْحَجَرَ ، إِلاَّ کُفِّرَ عَنْہُ مَا کَانَ قَبْلَ ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٥) حضرت ابو الضحیٰ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک بوڑھے نے بتایا کہ حضرت عمر ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرے اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد یہاں آنے کا نہ ہو وہ گناہوں سے اس طرح نکل جاتا ہے جیسے اس کی والدہ نے اس کو آج ہی جنا ہو۔
(۱۲۷۸۵) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ شَیْخٍ ، قَالَ ، قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : مَنْ حَجَّ ہَذَا الْبَیْتَ لاَ یُرِیدُ غَیْرَہُ ، خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِہِ کَیَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٦) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ مہاجرہ عورتوں میں سے ایک عورت نے حج کیا جب وہ واپس آئی تو حضرت عمر کے پاس سے گذری، حضرت عمر نے اس سے پوچھا : کیا تیرے اونٹ کے کھر گھس چکے تھے ؟ اس نے کہا جی ہاں، آپ نے اس سے فرمایا : تو اس عمل کو دوبارہ کرو۔
(۱۲۷۸۶) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : کَانَتِ امْرَأَۃٌ مِنَ الْمُہَاجِرَاتِ تَحُجُّ ، فَإِذَا رَجَعَتْ مَرَّتْ عَلَی عُمَرَ ، فَیَقُولُ لَہَا : أَنْقبْتِ ؟ فَتَقُولُ : نَعَمْ ، فَیَقُولُ لَہَا : اسْتَأْنِفِی الْعَمَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر بیت اللہ کے پاس تشریف فرما تھے کہ عراق سے کچھ لوگ حج کے لیے آئے اور وہ بیت اللہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کرنے لگے، حضرت عمر نے ان کو بلایا اور ان سے پوچھا : کیا تمہیں حج کے علاوہ کسی اور عمل نے بیت اللہ کی طرف نکالا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا نہیں، آپ نے دریافت فرمایا : کیا تمہارے اونٹوں کے کھر لمبے سفر کی مشقت کی وجہ سے گھس گئے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا، ہاں، آپ نے دریافت فرمایا : کیا تمہارے اونٹوں کی پیٹھیں زخمی ہوگئی ہیں ؟ انھوں نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا : اگر تمہارا جواب ہاں میں ہے تو تم عمل لے کر لوٹے (اور اگر تمہارا نہیں میں ہوتا تو تم لوگ خسارے میں تھے) ۔
(۱۲۷۸۷) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : بَیْنَمَا عُمَرُ جَالِسًا عِنْدَ الْبَیْتِ إذْ قَدِمَ رِجَالٌ مِنَ الْعِرَاقِ حُجَّاجًا ، فَطَافُوا بِالْبَیْتِ ، وَسَعَوْا بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، فَدَعَاہُمْ عُمَرُ ، فَقَالَ : أَنْہَزَکُمْ إلَیْہِ غَیْرُہُ ؟ فَقَالُوا : لاَ ، فَقَالَ : أَنْقبْتُمْ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، فَقَالَ : أَدْبَرْتُمْ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : إِمَّا لاَ ، فَاسْتَأْنِفُوا الْعَمَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٨) حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت ابو ذر غفاری کے پاس سے ربذہ مقام پر گذرے، آپ نے ان کو کہا کہ کیا تم لوگوں کو سوائے حج کے کسی اور چیز نے نہیں تھکایا ؟ عمل کو دوبارہ کرو۔
(۱۲۷۸۸) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِیبٍ ؛ أَنَّ قَوْمًا مَرُّوا بِأَبِی ذَرٍّ بِالرَّبَذَۃِ ، فَقَالَ لَہُم : مَا أَنْصَبکُمْ إِلاَّ الْحَجُّ ؟ اسْتَأْنِفُوا الْعَمَلَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٨٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے یہی بات ایک قوم کو کہی۔
(۱۲۷۸۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ ذَلِکَ لِقَوْمٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৮৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٠) حضرت کعب نے کچھ حاجیوں کو دیکھا تو فرمایا : اگر یہ لوگ اس بات کو جان لیں کہ ان کے لیے مغفرت کے بعد کیا (انعام) ہے تو یہ مطمئن اور خوش ہوجائیں اور ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں۔
(۱۲۷۹۰) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ حُسَیْنٍ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : رَأَی قَوْمًا مِنَ الْحَاجِّ ، فَقَالَ : لَوْ یَعْلَمُ ہَؤُلاَئِ مَا لَہُمْ بَعْدَ الْمَغْفِرَۃِ ، لَقَرَّتْ عُیُونُہُمْ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩١) حضرت حبیب بن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے کہا : کیا آپ کو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہ حدیث پہنچی ہے کہ حج کے بعد از سر نو عمل کرو ؟ انھوں نے کہا نہیں، لیکن حضرت عثمان اور حضرت ابو ذر ایسا کرتے تھے۔
(۱۲۷۹۱) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : أَبَلَغَکَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : اسْتَقْبِلُوا الْعَمَلَ بَعْدَ الْحَجِّ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ عُثْمَانَ ، وَأَبُو ذَرٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٢) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جب حاجی یا عمرہ کرنے یا کوئی غازی والا تکبیر کہتا ہے تو اس کے قریب والا فرشتہ اعمال لے کر اوپر کی طرف جاتا ہے تکبیر کہتا پھر اس کے ساتھ والا اور پھر اس کے ساتھ والا یہاں تک کہ وہ تکبیر آسمان کو چیر (پھاڑ کر) کر عرش تک پہنچ جاتی ہے۔
(۱۲۷۹۲) حدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ: إذَا کَبَّرَ الْحَاجُّ ، وَالْمُعْتَمِرُ ، وَالْغَازِی ، کَبَّرَ الرَّبْو الَّذِی یَلِیہ ، ثم الَّذِی یَلِیہِ ، ثم الَّذِی یَلِیہِ، حَتَّی یَنْقَطِعَ فِی الأُفُقِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٣) حضرت مرداس بن عبد الرحمن اللیثی فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمرو کے پاس گیا آپ نے بیان کیا جو شخص حج میں تہلیل کہتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے فرماتے ہیں اس کو خوشخبری دے دو ، حضرت مرداس کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے ابو محمد ! اللہ کی قسم اللہ کی بشارت جنت کے سوا اور کیا ہوسکتی ہے، آپ نے فرمایا : بھتیجے تو کون ہے ؟ میں نے عرض کیا مرداس، آپ نے فرمایا : ہمارے بڑے (جو ہم سے بہتر تھے) اسی پر موافقت فرماتے تھے۔
(۱۲۷۹۳) حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ مِرْدَاسَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ اللَّیْثِیِّ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو فَحدَّثَنَا ، قَالَ : مَا مِنْ أَحَدٍ یُہِلُّ إِلاَّ قَالَ اللَّہُ لَہُ : أَبْشِرْ ، فَقَالَ مِرْدَاسُ : یَا أَبَا مُحَمَّدٍ ، فَوَاللَّہِ مَا یُبَشِّرُ اللَّہُ إِلاَّ بِالْجَنَّۃِ ، قَالَ : مَنْ أَنْتَ یَا ابْنَ أَخِی ؟ قَالَ : أَنَا مِرْدَاسُ ، قَالَ : قد کَانَ خِیَارُنَا یَتَتَابَعُونَ عَلَی ذَلِکَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٤) حضرت موسیٰ بن سعد سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے فرمایا : حج کرنے والے، عمرہ کرنے والے اور غازی سے درخواست (تلقین) کرو کہ وہ گندگی (گناہ) میں مبتلا ہونے سے پہلے تمہارے لیے دعا کریں۔
(۱۲۷۹۴) حدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : تَلَقَّوُا الْحُجَّاجَ، وَالْعُمَّارَ ، وَالْغُزَاۃَ ، فَلْیَدْعُوا لَکُمْ قَبْلَ أَنْ یَتَدَنَّسُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٥) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ حاجی، عمرہ کرنے والا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا اللہ کے وفد (قاصد) میں سے ہیں وہ جو سوال کرتے ہیں ان کو عطا کیا جاتا ہے اور دعا کرتے ہیں تو ان کی دعا قبول کی جاتی ہے۔
(۱۲۷۹۵) حدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ضَمْرَۃَ السَّلُولِیِّ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : الْحَاجُّ ، وَالْمُعْتَمِرُ ، وَالْمُجَاہِدُ فِی سَبِیلِ اللہِ وَفْدُ اللہِ ، سَأَلُوا فَأُعْطُوا ، وَدَعَوْا فَأُجِیبُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٦) حضرت حسین بن علی کی حاجیوں کی ایک جماعت سے ملاقات ہوئی انھوں نے کہا ہم مکہ جارہے ہیں آپ نے فرمایا : تم لوگ اللہ تعالیٰ کے قاصدوں میں سے ہو، جب تم مکہ پہنچو تو اپنی ساری ضروریات کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا۔
(۱۲۷۹۶) حدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی یَعْلَی ؛ أَنَّ الْحُسَیْنَ بْنَ عَلِیٍّ لَقِیَ قَوْمًا حُجَّاجًا ، فَقَالُوا : إنَّا نُرِیدُ مَکَّۃَ ، فَقَالَ : إنَّکُمْ مِنْ وَفْدِ اللہِ ، فَإِذَا قَدِمْتُمْ مَکَّۃَ فَاجْمَعُوا حَاجَاتِکُمْ ، فَسَلُوہَا اللَّہَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٧) حضرت حبیب بن ابو ثابت فرماتے ہیں کہ قادسیہ میں ہماری حاجیوں سے ملاقات ہوتی تو اس سے قبل کہ وہ قریب آتیں ہم خود اس سے مصافحہ کرنے کے لیے آگے ہوجاتے۔
(۱۲۷۹۷) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أبِی ثَابِتٍ ، قَالَ : کُنَّا نَتَلَقَّی الْحَاجَّ بِالْقَادِسِیَّۃِ ، فَنُصَافِحُہُمْ قَبْلَ أَنْ یُقَارِفُوا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(١٢٧٩٨) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے خدمت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں عرض کیا : کیا عورتوں پر جہاد ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں، ایسا جہاد ہے جس میں لڑنا نہیں ہے یعنی حج اور عمرہ۔
(۱۲۷۹۸) حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ابْنَۃِ طَلْحَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ،

قَالَتْ : قُلْتُ یَا رَسُولَ اللہِ ، عَلَی النِّسَائِ جِہَادٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، جِہَادٌ لاَ قِتَالَ فِیہِ : الْحَجُّ وَالْعُمْرَۃُ۔

(بخاری ۲۸۷۵۔ احمد ۶/۱۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১২৭৯৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
حج کے ثواب سے متعلق جو وارد ہوا ہے اس کا بیان
(٩٩ ١٢٧) حضرت ام سلمہ سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حج ہر کمزور کے حق میں جہاد ہے۔
(۱۲۷۹۹) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْحَجُّ جِہَادُ کُلِّ ضَعِیفٍ۔ (احمد ۶/۳۰۳۔ طیالسی ۱۵۹۹)
tahqiq

তাহকীক: