মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

نکاح سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ১৬১৫১
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٢) حضرت ابو نجیح سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جو نکاح کی وسعت رکھنے کے باوجود نکاح نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں۔
حدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ ، قَالَ :

(۱۶۱۵۲) حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ أَبِی المُغَلِّسِ ، عَنْ أَبِی نَجِیحٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ کَانَ مُوسِرًا لأَنْ یَنْکِحَ فَلَمْ یَنْکِحْ فَلَیْسَ مِنَّا۔ (ابوداؤد ۲۰۲۔ عبدالرزاق ۱۰۳۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫২
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٣) حضرت سعد (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان بن مظعون (رض) کو بغیر شادی کے رہنے سے منع فرمایا۔ اگر آپ انھیں اجازت دے دیتے تو ہم اپنے آپ کو خصی کرلیتے۔
(۱۶۱۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ : عَنْ سَعْدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَدَّ عَلَی عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ ، وَلَوْ أَذِنَ لَہُ لاَخْتَصَیْنَا۔ (مسلم ۱۰۲۰۔ احمد ۱/۱۷۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٤) حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں منیٰ میں حضرت عبداللہ (رض) کے ساتھ چل رہا تھا۔ اس دوران امیر المؤمنین حضرت عثمان (رض) سے ان کی ملاقات ہوئی تو وہ ان کے ساتھ کھڑے ہو کر باتیں کرنے لگے۔ حضرت عثمان (رض) نے ان سے کہا اے ابو عبد الرحمن ! میں ایک جوان لڑکی سے آپ کی شادی نہ کروادوں ؟ شاید وہ آپ کے ماضی کو تازہ کرسکے۔ حضرت عبداللہ (رض) نے فرمایا کہ آپ بھی یہ بات کی ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے کہ اے نوجوانوں ! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتا ہو اسے چاہیے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی اور شرمگاہ کو پاکیزہ بنانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ مستقل روزہ رکھے کیونکہ یہ روزہ گناہوں کے مقابلے میں ڈھال بن جائے گا۔
(۱۶۱۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ قَالَ : کُنْتُ أَمْشِی مَعَ عَبْدِ اللہِ بِمِنًی ، فَلَقِیَہُ عُثْمَانُ فَقَامَ مَعَہُ یُحَدِّثُہُ ، فَقَالَ لہ عُثْمَانُ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَلاَ أُزَوِّجُک جَارِیَۃً شَابَّۃً لَعَلَّہَا تُذَکِّرُک بَعْضَ مَا مَضَی مِنْ زَمَانِکَ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللہِ أَمَا لَئِنْ قُلْتُ ذَلِکَ لَقَدْ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: یَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمُ الْبَائَۃَ فَلْیَتَزَوَّجْ ، فَإِنَّہُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ ، وَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَعَلَیْہِ بِالصَّوْمِ ، فَإِنَّہُ لَہُ وِجَائٌ۔ (بخاری ۵۰۶۵۔ مسلم ۱۰۱۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٥) حضرت عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اے نوجوانوں ! تم میں جو شادی اور اس کے متعلقات پر دسترس رکھتاہو اسے چاہیے کہ شادی کرلے، کیونکہ شادی نگاہ کو جھکانے والی اور شرمگاہ کو پاکیزہ بنانے والی ہے۔ جو شخص شادی کی طاقت نہ رکھتا ہو وہ مستقل روزہ رکھے کیونکہ یہ روزہ گناہوں کے مقابلے میں ڈھال بن جائے گا۔
(۱۶۱۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمُ الْبَائَۃَ فَلْیَتَزَوَّجْ ، فَإِنَّہُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ ، وَمَنْ لَمْ یَسْتَطِعْ فَعَلَیْہِ بِالصَّوْمِ ، فَإِنَّہُ لَہُ وِجَائٌ۔ (بخاری ۵۰۶۶۔ مسلم ۱۰۱۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٦) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جب حضرت شداد بن اوس کی بینائی ختم ہوگئی تھی تو انھوں نے فرمایا کہ میری شادی کرادو۔ کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے نصیحت فرمائی تھی کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات نہ کرو کہ میں شادی شدہ نہ ہوں۔
(۱۶۱۵۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ : عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، وَکَانَ قَدْ ذَہَبَ بَصَرُہُ قَالَ : زَوِّجُونِی فَإِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوْصَانِی أَنْ لاَ أَلْقَی اللَّہَ أَعْزَبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ (رض) نے اپنی مرض الوفات میں فرمایا کہ میری شادی کرا دو کیونکہ میں اللہ تعالیٰ سے بغیر نکاح کی حالت کے ملنا پسند نہیں کرتا۔
(۱۶۱۵۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ أَبِی رَجَائٍ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ مُعَاذُ فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ : زَوِّجُونِی إنِّی أَکْرَہُ أَنْ أَلْقَی اللَّہَ أَعْزَبًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٨) حضرت ابراہیم بن میسرہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس نے مجھ سے فرمایا کہ یا تو نکاح کرلو ورنہ میں تمہیں وہی بات کہوں گا جو حضرت عمر (رض) نے ابو الزوائد سے کہی تھی کہ تمہیں نکاح سے یا تو کمزوری نے روکا ہے یا بدکاری نے۔
(۱۶۱۵۸) حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنِ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : قَالَ لِی طَاوُوسٌ : لَتَنْکِحَنَّ ، أَوْ لأَقُولَنَّ لَکَ مَا قَالَ عُمَرُ لأَبِی الزَّوَائِد : مَا یَمْنَعُک مِنَ النِّکَاحِ إلاَّ عَجْزٌ ، أَوْ فُجُورٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٥٩) حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جوان کی عبادتیں اور قربانیاں بغیر نکاح کے کامل نہیں ہوسکتیں۔
(۱۶۱۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ حُجَیرٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ قَالَ : لاَ یَتِمُّ نُسُکُ الشَّابِّ حَتَّی یَتَزَوَّجَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৫৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٦٠) حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مجھے دنیا میں صرف دس دن زندہ رہناہو تو میری خواہش ہوگی کہ میری کوئی بیوی ہو۔
(۱۶۱۶۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنْ أَبِی الْحَکَمِ سَیَّارٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : لَوْ لَمْ أَعِشْ أَوَ لو لَمْ أَکُنْ فِی الدُّنْیَا إلاَّ عَشْرًا لأَحْبَبْت أَنْ یَکُونَ عِنْدِی فِیہِنَّ امْرَأَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬০
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٦١) حضرت عروہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عورتوں سے نکاح کرو کیونکہ ان کی وجہ سے تمہیں مال ملے گا۔
(۱۶۱۶۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَزَوَّجُوا النِّسَائَ فَإِنَّہُنَّ یَأْتِینَکُمْ بِالْمَالِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬১
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٦٢) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ شادی کرکے مال کی امید رکھو۔
(۱۶۱۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ ابْتَغُوا الْغِنَی فِی الْبَائَۃ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬২
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٦٣) حضرت طاؤس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ محبت کرنے والوں کے لیے نکاح جیسی کوئی چیز نہیں۔
(۱۶۱۶۳) حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَمْ یُرَ لِلْمُتَحَابَّیْنِ مِثْلَ النِّکَاحِ۔ (بیہقی ۷۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬৩
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٦٤) حضرت ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ اگر مجھے دنیا میں صرف ایک رات زندہ رہناہو تو میری خواہش ہوگی کہ میری کوئی بیوی ہو۔
(۱۶۱۶۴) حَدَّثَنَا عَبْد اللہِ قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ عن أبی إسحاق ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : لَوْ لَمْ یَبْقَ مِنَ الدَّہْرِ إلاَّ لَیْلَۃً لأَحْبَبْت أَنْ یَکُونَ لِی فِی تِلْکَ اللَّیْلَۃِ امْرَأَۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬৪
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٦٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نوجوان حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے، ہم نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! ہم اپنی مردانہ خواہشات کو ختم نہ کرلیں ؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپ نے اس بات کی رخصت دی کہ ہم کسی کپڑے کے بدلے عورت سے ہمیشہ کا نکاح کرلیں۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی (ترجمہ) اے ایمان والو ! اپنے اوپر اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ پاکیزہ چیزوں کو حرام نہ کرو۔
(۱۶۱۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ شَبَابٌ ، فَقُلْنَا یَا رَسُولَ اللہِ أَلاَ نَسْتَخْصِی ؟ قَالَ : لاَ ، ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْکِحَ الْمَرْأَۃَ بِالثَّوْبِ إلَی الأَجَلِ ، ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللہِ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تُحَرِّمُوا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّہُ لَکُمْ}۔

(بخاری ۴۶۱۵۔ مسلم ۱۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬৫
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات نکاح کا حکم اور اس کی ترغیب دیا کرتے تھے
(١٦١٦٦) حضرت سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بغیر شادی کے رہنے سے منع فرمایا ہے۔
(۱۶۱۶۶) حَدَّثَنَا صَاحِبٌ لَنَا یُکَنَّی بِأَبِی بَکْرٍ قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی ، عَنِ التَّبَتُّلِ۔ (ترمذی ۱۰۸۲۔ احمد ۵/۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬৬
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٦٧) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس عورت نے ولی یا سرپرستوں کی اجازت کے بغیر نکاح کیا اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے۔ اگر اس کے خاوند نے اس سے نفع اٹھایا تو عورت کو اتنا مہر مل جائے گا جس قدر اس نے نفع اٹھایا۔ اگر ولیوں کا اختلاف ہوجائے تو سلطان اس کا ولی ہے جس کا کوئی ولی نہیں۔
(۱۶۱۶۷) حدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیُّمَا امْرَأَۃٍ لَمْ یُنْکِحْہَا الْوَلِیُّ ، أَوِ الْوُلاَۃُ فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ ، قَالَہَا ثَلاَثًا ، فَإِنْ أَصَابَہَا فَلَہَا مَہْرُہَا بِمَا أصاب مِنْہَا ، فَإِنَ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِیُّ مَنْ لاَ وَلِیَّ لَہُ۔ (ابوداؤد ۲۰۷۶۔ احمد ۶/۱۶۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬৭
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٦٨) حضرت عبد الرحمن بن معبد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے عورت کے ولی کی اجازت کے بغیر کئے گئے نکاح کو رد کردیا تھا۔
(۱۶۱۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ أَخٍ لِعُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْبَد أَنَّ عُمَر رَدَّ نِکَاحَ امْرَأَۃٍ نُکِحَتْ بِغَیْرِ إذْنِ وَلِیِّہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬৮
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٦٩) حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۶۹) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৬৯
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧٠) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بغیر ولی کے نکاح کے معاملے میں تمام صحابہ میں سب سے زیادہ سخت حضرت علی (رض) تھے۔ وہ ایسا کرنے پر مارا کرتے تھے۔
(۱۶۱۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : مَا کَانَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ فِی النِّکَاحِ بِغَیْرِ وَلِیٍّ مِنْ عَلِیٍّ حَتَّی کَانَ یَضْرِبُ فِیہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৬১৭০
نکاح سے متعلقہ احادیث
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
(١٦١٧١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ولی یا سمجھدار سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔
(۱۶۱۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : لاَ نِکَاحَ إلاَّ بِوَلِیٍّ ، أَوْ سُلْطَانٍ مُرْشِدٍ۔
tahqiq

তাহকীক: