মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
کھانوں کے ابواب - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ২৪৭৫৭
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٥٨) حضرت ہارون بن ابی ابراہیم ، حضرت عبداللہ بن عمیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے خرگوش کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے جواب دیا۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ سائل نے پوچھا۔ اس کو حیض آتا ہے۔ آپ نے فرمایا : جس کو اس کے حیض کا پتہ ہے اس کو اس کے طہر کا بھی پتہ ہے۔ یہ تو حاملہ ہونے والیوں میں سے ایک حاملہ ہے۔
(۲۴۷۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ أَبِی إِبْرَاہِیمَ ، عَن عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ عَنِ الأَرْنَبِ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہَا ، قَالَ : إِنَّہَا تَحِیضُ ، قَالَ : إِنَّ الَّذِی یَعْلَمُ حَیْضَہَا یَعْلَمُ طُہْرَہَا ، وَإِنَّمَا ہِیَ حَامِلٌ مِنَ الْحَوَامِلِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৫৮
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٥٩) حضرت ہشام بن زید بن انس، حضرت انس کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے انھیں یہ کہتے سُنا۔ ہم نے مرا الظہران کے مقام پر ایک خرگوش کو بدکا کر باہر نکالا۔ پس اس کے پیچھے بچے دوڑ پڑے یہاں تک کہ بچے بہت تھک گئے پھر میں نے اس کو (خرگوش کو) پکڑ لیا اور میں اس کو لے کر حضرت ابو طلحہ کے پاس گیا پس انھوں نے اس کو ذبح کردیا۔ اور پھر اس کی سرین دے کر مجھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بھیجا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو قبول فرما لیا۔ بخاری ٢٥٧٢۔ مسلم ٥٣
(۲۴۷۵۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ زَیْدِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّہْرَانِ ، فَسَعَی عَلَیْہَا الْغِلْمَانُ حَتَّی لَغِبُوا ، ثُمَّ أَدْرَکْتُہَا ، فَأَتَیْتُ بِہَا أَبَا طَلْحَۃَ فَذَبَحَہَا ، ثُمَّ بَعَثَ مَعِی إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِوَرَکِہَا ، فَقَبِلَہَا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৫৯
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦٠) حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت عمر سے خرگوش کے متعلق سوال کیا ؟ تو حضرت عمر نے جواباً ارشاد فرمایا۔ اگر مجھے یہ بات ناپسند نہ ہوتی کہ مجھ سے حدیث (بیان کرنے) میں کمی یا زیادتی ہوجائے گی۔ (تو میں خود بیان کرتا) لیکن میں تمہارے لیے عنقریب ایک آدمی کی طرف قاصد روانہ کروں گا۔ چنانچہ آپ نے حضرت عمار کی طرف قاصد بھیجا ۔ پس وہ تشریف لائے ۔ تو انھوں نے فرمایا۔ ہم جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھے۔ پس ہم ایسی ایسی جگہ پر اترے ۔ حضرت عمار نے کہا۔ ایک دیہاتی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک خرگوش ہدیۃً بھیجا۔ پس ہم نے اس کو کھایا۔ دیہاتی نے کہا۔ میں نے خون دیکھا ہے۔ تو اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” کوئی حرج نہیں ہے۔ “
(۲۴۷۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَۃَ ؛ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ عُمَرَ عَنِ الأَرْنَبِ ؟ فَقَالَ عُمَرُ : لَوْلاَ أَنِّی أَکْرَہُ أَنْ أَزِیدَ فِی الْحَدِیثِ ، أَوْ أَنْقُصَ مِنْہُ ، وَسَأُرْسِلُ لَکَ إِلَی رَجُلٍ ، فَأَرْسَلَ إِلَی عَمَّارٍ فَجَائَ ، فَقَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَنَزَلْنَا فِی مَوْضِعِ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : فَأَہْدَی إِلَیْہِ رَجُلٌ مِنَ الأَعْرَابِ أَرْنَبًا فَأَکَلْنَاہَا ، فَقَالَ الأَعْرَابِیُّ : إِنِّی رَأَیْتُ دَمًا ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لاَ بَأْسَ۔
(احمد ۱/۳۱۔ ابو یعلی ۱۶۱۲)
(احمد ۱/۳۱۔ ابو یعلی ۱۶۱۲)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬০
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦١) حضرت سعید بن مسیب، حضرت سعد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے خرگوش کھایا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید سے پوچھا۔ آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ انھوں نے فرمایا : میں بھی اس کو کھاتا ہوں۔
(۲۴۷۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ سَعْدٍ ؛ أَنَّہُ أَکَلَہَا ، قَالَ : فَقُلْت لِسَعِیدٍ : مَا تَقُولُ فِیہَا ؟ قَالَ : کُنْتُ آکُلُہَا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬১
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦٢) حضرت عبید بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت بلال نے ایک خرگوش کو لاٹھی سے مارا اور اس کے پاؤں توڑ ڈالے پھر آپ نے اس کو ذبح کر کے کھالیا۔
(۲۴۷۶۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ سَعْدٍ ؛ أَنَّ بِلاَلاً رَمَی أَرْنَبًا بِعَصی ، فَکَسَرَ قَوَائِمَہَا ، فَذَبَحَہَا فَأَکَلَہَا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬২
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦٣) حضرت ہشام، حضرت حسن کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش کھانے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔
(۲۴۷۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ الْحَسَن ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بِأَکْلِ الأَرْنَبِ بَأْسًا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬৩
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦٤) حضرت طاؤس ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا۔ خرگوش حلال ہے۔
(۲۴۷۶۴) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ زَمْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : الأَرْنَبُ حَلاَلٌ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬৪
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦٥) حضرت ابو الوسیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن حسن بن علی سے خرگوش کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : میں اس کو ناپسند کرتا ہوں اور اس کو مسلمانوں پر حرام نہیں کرتا۔
(۲۴۷۶۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ أَبِی الْوَسِیمِ ، قَالَ : سَأَلْتُ حَسَنَ بْنَ حَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ عَنِ الأَرْنَبِ ؟ فَقَالَ : أَعَافُہَا ، وَلاَ أُحَرِّمُہَا عَلَی الْمُسْلِمِینَ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬৫
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦٦) حضرت محمد بن صیفی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں وہ دو خرگوش لے کر حاضر ہوا جنہیں میں نے مقام مروہ میں ذبح کیا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ان دونوں کو کھانے کا حکم فرمایا۔
(۲۴۷۶۶) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَیفِی ، قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبَیْنِ قد َذَبَحْتُہُمَا بِمَرْوَۃَ ، فَأَمَرَنِی بِأَکْلِہِمَا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬৬
کھانوں کے ابواب
خرگوش کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٦٧) حضرت محمد بن صفوان ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حضرت ابو الاحوص کی حدیث کی مثل ہی روایت کرتے ہیں۔
(۲۴۷۶۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا دَاوُد بْنُ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ مِثْلَ حَدِیثِ أَبِی الأَحْوَص۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬৭
کھانوں کے ابواب
جو لوگ خرگوش کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٤٧٦٨) حضرت حکم ، حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش کھانے کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(۲۴۷۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَکْلَہَا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬৮
کھانوں کے ابواب
جو لوگ خرگوش کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٤٧٦٩) حضرت ابی مکین، حضرت عکرمہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے خرگوش (کھانے) کو ناپسند فرمایا۔
(۲۴۷۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی مَکِینٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَہَا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬৯
کھانوں کے ابواب
جو لوگ خرگوش کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٤٧٧٠) حضرت سعید بن مسیب، حضرت ابن عمرو یا حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ خرگوش (کھانے) کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۴۷۷۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ ہَمَّامٍ، عَنْ قَتَادَۃَ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ، عَنِ ابْنِ عَمْرٍو، أَوِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَرِہَہَا۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭০
کھانوں کے ابواب
جو لوگ خرگوش کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
(٢٤٧٧١) حضرت حبان بن جزئ، اپنے بھائی حضرت خزیمۃ بن جزء سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں آپ کی خدمت میں اس غرض سے حاضر ہوا ہوں تاکہ میں آپ سے زمین کے قابل شکار کیڑے مکوڑوں کے بارے میں سوال کروں۔ آپ خرگوش کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نہ میں اس کو کھاتا ہوں اور نہ اس کو حرام قرار دیتا ہوں۔ “ میں نے عرض کیا۔ جس چیز کو آپ نے حرام قرار نہیں دیا۔ میں اس کو کھاؤں۔ کیوں۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” مجھے بتایا گیا ہے کہ خون ڈالتا ہے۔ (اس کو حیض آتا ہے) ۔
(۲۴۷۷۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ أَبِی الْمُخَارِقِ ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْئٍ ، عَنْ أَخِیہِ خُزَیْمَۃَ بْنِ جَزْئٍ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، جِئْتُکَ لأَسْأَلَکَ عَنْ أَحْنَاشِ الأَرْضِ ، مَا تَقُولُ فِی الأَرْنَبِ ؟ قَالَ : لاَ آکُلُہُ ، وَلاَ أُحَرِّمُہُ ، قُلْتُ : فَإِنِّی آکُلُ مِمَا لَمْ تُحَرِّمْہُ ، وَلِمَ یَا رَسُولَ اللہِ ؟ قَالَ : أُنْبِئْتُ أَنَّہَا تَدْمَی۔ (بخاری ۷۰۵۔ ابن ماجہ ۳۲۴۵)

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭১
کھانوں کے ابواب
بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٢) حضرت نافع بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے کہا گیا۔ حضرت سعد بجو کو کھاتے ہیں۔ حضرت ابن عمر نے اس پر انکار نہیں فرمایا۔
(۲۴۷۷۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی نَافِعٌ ، قَالَ : قِیلَ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّ سَعْدًا یَأْکُلُ الضِّبَاعَ ، فَلَمْ یُنْکِرْ ذَلِکَ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭২
کھانوں کے ابواب
بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٣) حضرت عطاء سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کو کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اور فرمایا ۔۔۔ یہ تو شکار ہے۔
(۲۴۷۷۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِأَکْلِہَا ، وَقَالَ : ہِیَ صَیْدٌ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭৩
کھانوں کے ابواب
بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٤) حضرت ابو المنہال نصر بن اوس، اپنے چچا حضرت عبداللہ بن زید سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا۔ میں نے حضرت ابوہریرہ سے بجو کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : یہ بکریوں میں سے ایک بکری ہے۔
(۲۴۷۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْمِنْہَالِ نَصْرِ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ زَیْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ عَنِ الضَّبُعِ ؟ قَالَ : نَعْجَۃٌ مِنَ الْغَنَمِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭৪
کھانوں کے ابواب
بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٥) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بجو مجھے مینڈھے سے زیادہ محبوب ہے۔
(۲۴۷۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مَعْقِلٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : لضَبُعٌ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ کَبْشٍ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭৫
کھانوں کے ابواب
بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٦) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بجو شکار ہے۔ پس تم اس کو کھاؤ اور حرم میں اس کا شکارنہ کرو۔
(۲۴۷۷۶) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْمَکِّیِّ ، عَنْ مَوْلًی لَہُمْ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : الضَّبُعُ صَیْدٌ فَکُلْہَا ، وَلاَ تَصِدْہَا فِی الْحَرَمِ۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭৬
کھانوں کے ابواب
بِجُّو کھانے کے بارے میں
(٢٤٧٧٧) حضرت حبان بن جزئ، اپنے بھائی خزیمہ بن جزء سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ بجو کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بھلا بجو کون کھاتا ہے ؟ “
(۲۴۷۷۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ أَبِی الْمُخَارِقِ ، عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْئٍ ، عَنْ أَخِیہِ خُزَیْمَۃَ بْنِ جَزْئٍ ، قَالَ : قُلْتُ یَا رَسُولَ اللہِ ، مَا تَقُولُ فِی الضَّبُعِ ؟ قَالَ : وَمَنْ یَأْکُلُ الضَّبُعَ ؟۔

তাহকীক: