সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

جمعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ১৫৫৮
جمعہ کا بیان
باب : کس شخص پر جمعہ پڑھنا فرض ہے
1558: حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہیـ: جو شخص اللہ تعالیٰ پر آخرت کے دن پر ایمان رکھتاہو، اس پر جمعہ کے دن نماز جمعہ اداکرنالازم ہے ‘ البتہ بیمار شخص ‘ مسافرشخص ‘ عورت ‘(نابالغ) بچے اور غلام کا حکم مختلف ہے (ان پر جمعہ فرض نہیں) توجوشخص کسی دلچسپی کی چیزیا تجارت کی وجہ سے اس سے بےنیازی اختیارکرے (یعنی اسے ادانہ کرے) تو اللہ تعالیٰ اس شخص سے بےنیازی اختیار کرے گا ‘ اور اللہ تعالیٰ بےنیاز ہے اور لائق حمد ہے۔
1558 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَافِعِ بْنِ خَالِدٍ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنِى مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِىُّ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَعَلَيْهِ الْجُمُعَةُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلاَّ مَرِيضٌ أَوْ مُسَافِرٌ أَوِ امْرَأَةٌ أَوْ صَبِىٌّ أَوْ مَمْلُوكٌ فَمَنِ اسْتَغْنَى بِلَهْوٍ أَوْ تِجَارَةٍ اسْتَغْنَى اللَّهُ عَنْهُ وَاللَّهُ غَنِىٌّ حَمِيدٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৫৯
جمعہ کا بیان
باب : کس شخص پر جمعہ پڑھنا فرض ہے
1559ـ: طارق بن شہاب ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : سب لوگوں پر جمعہ پڑھنا واجب ہے ‘ صرف چارپر نہیں ہے : غلام شخص ‘(نابالغ) بچہ ‘ بیمار اور عورت۔
1559 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِى الْعَنْبَسِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ فِى جَمَاعَةٍ إِلاَّ عَلَى أَرْبَعٍ عَبْدٍ مَمْلُوكٍ أَوْ صَبِىٍّ أَوْ مَرِيضٍ أَوِ امْرَأَةٍ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬০
جمعہ کا بیان
باب : کس شخص پر جمعہ پڑھنا فرض ہے
1560: حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے :(ہم دنیا میں) بعد میں آنے والے ہیں اور قیامت کے دن آگے ہونے والے ہوں گے ‘ اس کی وجہ یہ ہے : ان لوگوں کو ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہم کو ان کے بعد کتاب دی گئی ‘ تو یہ وہ دن ہے ‘ جسے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں پر لازم کیا تھا۔ اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں ہماری رہنمائی کی تو اس بارے میں لوگ ہمارے پیروکار ہیں ‘ یہودیوں کا دن کل (ہفتے کا دن ہے) اور عیسائیوں کا دن کے بعد والا (اتوارکادن) ہے۔
1560 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ أَبِى حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « نَحْنُ الآخِرُونَ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا وَأُوتِينَاهُ مِنْ بَعْدِهِمْ فَهَذَا يَوْمُهُمُ الَّذِى افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ فَهَدَانَا اللَّهُ لَهُ فَالنَّاسُ لَنَا فِيهِ تَبَعٌ الْيَهُودُ غَدًا وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬১
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
1561ـ (رح) : عطاء بن ابی رباح ‘ حضرت جابربن عبداللہ (رض) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : یہ طریقہ چلا آرہا ہے ‘ جب تین لوگ موجودہوں تو ان میں سے ایک امام ہوگا اور جہاں چالیس لوگ یا اس سے زیادہ وہ لوگ ہوں تو وہاں جمعہ کی نماز بھی ہوگی، عیدالضحیٰ کی نماز بھی ہوگی اور عیدالفطر کی نماز بھی ہوگی، اس کی وجہ یہ ہے : یہ لوگ ایک جماعت شمار ہوتے ہیں۔
1561 - قُرِئَ عَلَى أَبِى عِيسَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ الأَنْبَارِىِّ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ إِسْحَاقُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بِبَالِسَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَضَتِ السُّنَّةُ أَنَّ فِى كُلِّ ثَلاَثَةٍ إِمَامٌ وَفِى كُلِّ أَرْبَعِينَ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ جُمُعَةً وَأَضْحًى وَفِطْرًا وَذَلِكَ أَنَّهُمْ جَمَاعَةٌ . قَالَ وَكَذَلِكَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنِ الزُّهْرِىِّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬২
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
1562ـ (رح) : حضرت ابوامامہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے :(جس بستی میں) پچاس افراد ہوں ‘ ان پر جمعہ لازم ہوگا ‘ اس سے کم پر واجب نہیں ہوگا۔ اس روایت کا راوی جعفربن زبیرمتروک ہے۔
1562 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِىُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ قَالاَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ أَنَّ نَبِىَّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « عَلَى الْخَمْسِينَ جُمُعَةٌ لَيْسَ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ ». جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ مَتْرُوكٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৩
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
:1563 حضرت ابوامامہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : پچاس افراد پر جمعہ پڑھنالازم ہے۔
1563 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عِيسَى أَبُو مُحَمَّدٍ الْفَامِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « عَلَى الْخَمْسِينَ جُمُعَةٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৪
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
:1564 حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : مسافرشخص پر جمعہ پڑھنا لازم نہیں ہے۔
1564 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِىُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ عَلَى الْمُسَافِرِ جُمُعَةٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৫
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
:1565 حضرت جابربن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مربتہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن ہمیں خطبہ دے رہے تھے ‘ اسی دوران ایک قافلہ آیا جو اناج لے کر آیا تھا اور وہ قافلہ کھلے میدان میں ٹھہر گیا ‘ لوگ اس کی طرف متوجہ ہوگئے اور اس کی طرف چلے گئے اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چھوڑگئے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف چالیس افرادرہ گئے ‘ جن میں ‘ میں بھی شامل تھا ‘ تو اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ آیت نازل کی : اور جب انھوں نے تجارت اور دلچسپی کی چیز کو دیکھاتو اس کی طرف چلے گئے اور تمہیں قیام کی حالت میں چھوڑگئے۔ صرف علی بن عامرنامی راوی نے اس روایت میں چالیس افراد کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے، جبکہ دیگرراویوں نے یہ بات ذکر کی ہے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف بارہ افرادرہ گئے تھے۔
1565 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَخْطُبُنَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ أَقْبَلَتْ عِيرٌ تَحْمِلُ الطَّعَامَ حَتَّى نَزَلُوا بِالْبَقِيعِ فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا وَانْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَيْسَ مَعَهُ إِلاَّ أَرْبَعُونَ رَجُلاً أَنَا مِنْهُمْ - قَالَ - وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- (وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا ). لَمْ يَقُلْ فِى هَذَا الإِسْنَادِ إِلاَّ أَرْبَعِينَ رَجُلاً غَيْرُ عَلِىِّ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ حُصَيْنٍ وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ حُصَيْنٍ فَقَالُوا لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- إِلاَّ اثْنَا عَشَرَ رَجُلاً.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৬
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
:1566 حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن کھڑے ہو کرخطبہ دے رہے تھے ‘ اس دوران قافلہ آیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے ‘ جس کے بعد یہ الفاظ ہیں :) حضرت جابر (رض) نے فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صرف بارہ افراد باقی رہ گئے جن میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) عنمابھی شامل تھے۔
1566 - حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ وَسَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَائِمٌ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ قَدِمَتْ عِيرٌ فَذَكَرَهُ وَقَالَ لَمْ يَبْقَ إِلاَّ اثْنَا عَشَرَ رَجُلاً مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ. الْحَدِيثَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৭
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
1567 محمد بن ابوامامہ اپنے والد کے حوالے سے حضرت عبدالرحمن بن کعب (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں اپنے والد کو ساتھ لے کرجایا کرتا تھا ‘ جب ان کی بینائی رخصت ہوگئی تھی ‘ ایک مرتبہ میں انھیں لے کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے گیا ‘ تو انھوں نے اذان کی آواز سننے کے بعد حضرت ابوامامہ کے لیے دعائے رحمت کی اور دعائے مغفرت کی اور پھر کچھ دیراسی حالت میں رہے وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنا کرتے تھے ‘ وہ ایساہی کیا کرتے تھے ‘ میں نے ان سے دریافت کیا : اے اباجان ! آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو حضرت ابوامامہ (رض) کے لیے دعائے استغفار کرتے ہیں ‘ اس کی وجہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے جواب دیا : اے میرے بیٹے ! وہ (حضرت ابوامامہ (رض)) پہلے فرد ہیں جنہوں نے مدینہ میں بنو بیاضہ کے پتھر یلے میدان کی پست زمین میں جمعہ کے آغاز کیا تھا ‘ اس جگہ کا نام ” نقیع الخضمات “ ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا کہ اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی ؟ تو انھوں نے جواب دیا : چالیس افراد تھے۔
1567 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى أُمَامَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كُنْتُ قَائِدَ أَبِى حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الأَذَانَ صَلَّى عَلَى أَبِى أُمَامَةَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ - قَالَ - فَمَكَثَ كَذَلِكَ حِينًا لاَ يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِلاَّ فَعَلَ ذَلِكَ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَةِ أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لأَبِى أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ أَذَانَ الْجُمُعَةِ مَا هُوَ قَالَ أَىْ بُنِىَّ هُوَ أَوَّلُ مَنْ جَمَّعَ بِالْمَدِينَةِ فِى هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِى بَيَاضَةَ يُقَالُ لَهُ نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ قَالَ قُلْتُ وَكَمْ أَنْتُمْ يَوْمَئِذٍ قَالَ أَرْبَعُونَ رَجُلاً .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৮
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
:1568 یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
1568 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بِهَذَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৬৯
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ کی نماز میں تعدادکاتذکرہ
:1569 یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ‘ تاہم اس میں یہ الفاظ بھی ہیں : بنوبیاضہ کی پتھریلی زمین کے اس پست حصے میں جہاں نباتات اگتے ہیں اور جس کا نام ” نقیع الخضمات “ ہے۔ باقی روایت سابقہ روایت کی مانند ہے۔
1569 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ أَبِيهِ بِإِسْنَادِهِ وَقَالَ فِى هَزْمِ النَّبِيتِ مِنْ حَرَّةِ بَنِى بَيَاضَةَ فِى نَقِيعٍ يُقَالُ لَهُ نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ وَالْبَاقِى مِثْلُهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭০
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو اذان سنے
:1570 عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو (مؤذن کی) آواز سنتا ہے۔ داؤد نامی راوی یہ بات بیان کرتے ہیں : حدیث کے الفاظ کا مطلب یہ ہے : وہ شخص (مؤذن) کی آواز سنتا ہے۔
1570 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ بِمَدَى الصَّوْتِ ». قَالَ دَاوُدُ يَعْنِى حَيْثُ يَسْمَعُ الصَّوْتَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭১
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو اذان سنے
:1571 عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :” جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جوا ذان کی آواز سنتا ہے “۔
1571 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّمَا الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭২
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو اذان سنے
:1572 حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو جمعہ کی اذان سنتا ہے۔
1572 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْهٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْجُمُعَةُ عَلَى مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ ». قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِى دَاوُدَ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ هُوَ الطَّائِفِىُّ ثِقَةٌ وَهَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الطَّائِفِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭৩
جمعہ کا بیان
باب : جمعہ اس شخص پر لازم ہوتا ہے جو اذان سنے
:1573 یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ‘ تاہم یہاں لفظ ” تاذین “ استعمال ہوا ہے۔
1573 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ وَقَالَ التَّأْذِينُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭৪
جمعہ کا بیان
باب بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
:1574 سیدہ ام عبداللہ دوسیہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ہر بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے اگرچہ اس بستی میں صرف چارافرادرہ جائیں۔ یہاں پر بستی سے مراد شہر ہے اور یہ بات زہری سے مستند طورپر منقول نہیں ہے۔
1574 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَعِيدٍ التُّجِيبِىُّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ قَرْيَةٍ وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا إِلاَّ أَرْبَعَةٌ ». يَعْنِى بِالْقُرَى الْمَدَائِنَ . لاَ يَصِحُّ هَذَا عَنِ الزُّهْرِىِّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭৫
جمعہ کا بیان
باب بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
:1575 سیدہ ام عبداللہ دوسیہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ہراس بستی والوں پر جمعہ پڑھنالازم ہے جس میں امام موجود ہو ‘ اگرچہ اس بستی میں صرف چار افراد موجودہوں۔ اس روایت میں ایک راوی ولید بن محمد متروک ہے اور یہ روایت زہری سے مستند طورپر منقول نہیں ہے ‘ اسے نقل کرنے والے تمام راوی متروک ہیں۔
1575 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خُنَيْسٍ الْكَلاَعِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطَاءٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ حَدَّثَتْنِى أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةُ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى كُلِّ قَرْيَةٍ فِيهَا إِمَامٌ وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا إِلاَّ أَرْبَعَةً ». الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الْمُوَقَّرِىُّ مَتْرُوكٌ وَلاَ يَصِحُّ هَذَا عَنِ الزُّهْرِىِّ كُلُّ مَنْ رَوَاهُ عَنْهُ مَتْرُوكٌ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭৬
جمعہ کا بیان
باب بستی میں رہنے والوں پر جمعہ لازم ہوتا ہے
:1576 سیدہ ام عبداللہ دوسیہ (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ہر بستی کے رہنے والوں پر جمعہ پڑھنالازم ہے ‘ اگرچہ وہاں صرف تین افرادرہ جائیں اور چوتھا ان کا امام ہو۔ زہری کا سیدہ دوسیہ (رض) سے احادیث کا سماع مستند طوررپرثابت نہیں ہے اور اس روایت کا راوی ‘ حکم متروک ہے۔
1576 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَىٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ الدَّوْسِيَّةِ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « الْجُمُعَةُ وَاجِبَةٌ عَلَى أَهْلِ كُلِّ قَرْيَةٍ وَإِنْ لَمْ يَكُونُوا إِلاَّ ثَلاَثَةً رَابِعُهُمْ إِمَامُهُمْ ». الزُّهْرِىُّ لاَ يَصِحُّ سَمَاعُهُ مِنَ الدَّوْسِيَّةِ وَالْحَكَمُ هَذَا مَتْرُوكٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৫৭৭
جمعہ کا بیان
باب جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پاتا ہے ‘ یاجوشخص جمعہ نہیں پاتا
:1577 حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص جمعے کی ایک رکعت پاتا ہے ‘ وہ اس کے ساتھ دوسری شامل کرلے۔
1577 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عُمَرَ الدِّمَشْقِىُّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى ».
tahqiq

তাহকীক: