সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

طلاق اور لعان کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৩৮২৪
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3825 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یارسول اللہ ! کیا اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد نہیں فرمایا : طلاق دو مرتبہ ہوتی ہے۔ پھر تیسری کا حکم کیوں ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (اللہ نے یہ بھی فرمایا ہے ) ۔

'' پھر معروف طریقے سے روکنا ہوگا یا احسان کے ساتھ آزاد کرنا ہوگا۔
3825 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ابْنُ عَائِشَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلاً قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى (الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ) فَلِمَ صَارَ ثَلاَثًا قَالَ (إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮২৫
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3826 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کی میں نے اللہ کا یہ فرمان سنا ہے : طلاق دو مرتبہ ہوگی۔ پھر تیسری طلاق کا حکم کہاں سے آگیا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے ) ۔

'' پھر معروف طریقے سے روکنا ہوگا، یا احسان کے ساتھ آزاد کرنا ہوگا۔ (اس سے مراد تیسری طلاق ہے ) ۔

راوی نے اسے حضرت انس (رض) کے حوالے سے نقل کیا ہے تاہم درست یہ ہے کہ یہ روایت اسماعیل بن سمیع کے حوالے سے ، ابورزین کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔
3826 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِىُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- إِنِّى أَسْمَعُ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ ( الطَّلاَقُ مَرَّتَانِ) فَأَيْنَ الثَّالِثَةُ قَالَ ( إِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ ) يَعْنِى الثَّالِثَةُ. كَذَا قَالَ عَنْ أَنَسٍ وَالصَّوَابُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سُمَيْعٍ عَنْ أَبِى رَزِينٍ مُرْسَلٌ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮২৬
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3827 ۔ حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : طلاق دینے کے چار طریقے ہیں ان میں دوطریقے حلال ہیں اور دوحرام ہیں ۔

ایک حلال طریقہ یہ ہے : آدمی عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ طہر کی حالت میں ہو (اور طہر کے دوران اس شخص نے) اس عورت کے ساتھ صحبت نہ کی ہو (دوسرا طریقہ یہ ہے ) آدمی حاملہ عورت کو اس وقت طلاق دے جب اس کا حمل ظاہر ہوچکاہو۔

(ایک) حرام طریقہ یہ ہے کہ آدمی عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ حیض کی حالت میں ہو۔ (دوسرا حرام طریقہ یہ ہے ) آدمی عورت کو طہر حالت میں اس وقت طلاق دے جب وہ اس کے ساتھ صحبت کر چکاہو، اسے یہ پتہ نہ چل سکے کہ رحم میں بچہ ہے یا نہیں ہے۔
3827 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنِى عَمِّى وَهْبُ بْنُ نَافِعٍ قَالَ سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَقُولُ الطَّلاَقُ عَلَى أَرْبَعَةِ وُجُوهٍ وَجْهَانِ حَلاَلٌ وَوَجْهَانِ حَرَامٌ فَأَمَّا الْحَلاَلُ فَأَنْ يُطَلِّقَهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ وَأَنْ يُطَلِّقَهَا حَامِلاً مُسْتَبِينًا حَمْلَهَا وَأَمَّا الْحَرَامُ فَأَنْ يُطَلِّقَهَا وَهِىَ حَائِضٌ أَوْ يُطَلِّقَهَا حِينَ يُجَامِعُهَا لاَ يَدْرِى اشْتَمَلَ الرَّحِمُ عَلَى وَلَدٍ أَمْ لاَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮২৭
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3828 ۔ حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : طلاق دینے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ آدمی عورت کے ہر طہر کے دوران اسے ایک طلاق دے جب یہ پورا ہوجائے گا تو یہ وہ عدت ہے جس کے بارے میں اللہ نے حکم دیا ہے۔
3828 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىِّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ طَلاَقُ السُّنَّةِ أَنْ يُطَلِّقَهَا فِى كُلِّ طُهْرٍ تَطْلِيقَةً فَإِذَا كَانَ آخِرُ ذَلِكَ فَتِلْكَ الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ تَعَالَى بِهَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮২৮
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3829 ۔ حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : جو شخص سنت کے مطابق طلاق دینا چاہتا ہے وہ عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ طہر کی حالت میں ہو، اور اس شخص نے اس عورت کے ساتھ صحبت نہ کی ہو۔ (اس شخص کو یہ بھی چاہیے کہ وہ طلاق دینے پر کسی کو) گواہ بنالے۔
3829 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَنْ أَرَادَ السُّنَّةَ فَلْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ وَيُشْهِدُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮২৯
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3830 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : میں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی، وہ عورت اس وقت حیض کی حالت میں تھی ، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے (اس مسئلہ کے بارے میں ) دریافت کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس سے کہو کہ وہ رجوع کرلے جب وہ عورت پاک ہوجائے گی اس وقت اگر چاہے تو اسے طلاق دیدے۔ حضرت عمر (رض) نے عرض کی : کیا آپ اس طلاق کو واقع میں شمار کریں گے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جی ہاں۔

حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا (اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ) ۔
3830 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو قِلاَبَةَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ طَلَّقْتُ امْرَأَتِى وَهِىَ حَائِضٌ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَسَأَلَهُ فَقَالَ « مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا إِنْ شَاءَ ». قَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَتُحْتَسَبُ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ قَالَ « نَعَمْ ».قَالَ وَأَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩০
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3831 ۔ سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں نقل کرتے ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی ، جو اس وقت حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا، آپ نے فرمایا : اس سے کہو، رکوع کرلے ، اور اس وقت تک اپنے ساتھ رکھے جب تک وہ پاک نہیں ہوجاتی ، اور اس کے بعد ایک اور حیض آنے کے بعد پاک نہیں ہوجاتی، پھرا گروہ چاہے تو طہر کی حالت میں اس سے صحبت کیے بغیر اسے طلاق دیدے یہ اس طریقہ کے مطابق طلاق ہوگی جس کا اللہ نے حکم دیا ہے۔
3831 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مَوْهِبُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ أَبُو سَعِيدٍ وَأَبُو ثَوْرٍ عَمْرُو بْنُ سَعْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ فِى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ وَقَالَ « مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ يُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ يُطَلِّقْهَا طَاهِرًا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَذَلِكَ الطَّلاَقُ لِلْعِدَّةِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩১
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3832 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی جو حیض کی حالت میں تھی، حضرت عمر نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بات کا ذکر کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ناراضگی کا اظہار کیا، اور فرمایا اس عورت سے وہ رجوع کرلے ، پھرا سے اس وقت تک اپنے ساتھ رکھے جب تک اگلاحیض نہیں آجاتا، جو اس حیض کے علاوہ ہو جس میں اس نے طلاق دی ہے ، پھر اگر اسے مناسب محسوس ہو تو اس عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ اس اگلے حیض سے پاک ہوجائے اور یہ طلاق اس کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے یہ طلاق اس طریقہ کے مطابق ہوگی جس کا اللہ نے حکم دیا ہے ۔

حضرت عبداللہ (رض) نے اس عورت کو ایک طلاق دی تھی ، ان کو یہ طلاق شمار کی گئی تھی پھر حضڑت عبداللہ (رض) نے اس عورت کے ساتھ رجوع کرلیا تھا، جیسا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ حکم دیا تھا۔
3832 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَأَبُو الأَزْهَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِى الزُّهْرِىِّ عَنْ عَمِّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِى وَهِىَ حَائِضٌ فَذَكَرَ عُمَرُ ذَلِكَ لَرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَتَغَيَّظَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « لِيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيُمْسِكْهَا حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً مُسْتَقْبَلَةً سِوَى حَيْضَتِهَا الَّتِى طَلَّقَهَا فِيهَا فَإِنْ بَدَا لَهُ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا طَاهِرًا مِنْ حَيْضَتِهَا قَبْلَ أَنْ يَمَسَّهَا فَذَلِكَ الطَّلاَقُ لِلْعِدَّةِ كَمَا أَمَرَ اللَّهُ ».وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ طَلَّقَهَا تَطْلِيقَةً فَحُسِبَتْ مِنْ طَلاَقِهَا وَرَاجَعَهَا عَبْدُ اللَّهِ كَمَا أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩২
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3833 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : حضرت عمر (رض) نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں ناراضگی کا اظہار کیا۔

صالح نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ (رض) کے بارے میں ناراضگی کا اظہار کیا (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے) ۔
3833 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ هُوَ الأَيْلِىُّ حَدَّثَنِى سَلاَمَةُ عَنْ عُقَيْلٍ. قَالَ وَأَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عُقَيْلٍ وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِى الأَخْضَرِ جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِىِّ بِهَذَا قَالَ فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَتَغَيَّظَ فِيهِ. وَقَالَ صَالِحٌ فَتَغَيَّظَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৩
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3834 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : طلاق دینے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ آدمی عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ طہر کی حالت میں ہو، اور (اس طہر کے درمیان آدمی نے) اس کے ساتھ صحبت نہ کی ہو یا پھرا سے اس وقت طلاق دے جب عورت کا حمل ظاہرہوچکاہو۔
3834 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ الطَّلاَقُ لِلسُّنَّةِ أَنْ يُطَلِّقَهَا طَاهِرًا مِنْ غَيْرِ جِمَاعٍ أَوْ عِنْدَ حَمْلٍ قَدْ تَبَيَّنَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3835 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں منقول ہے انھوں نے اپنی اپنی اہلیہ کو حیض کے دوران طلاق دیدی ، حضرت عمر نے اس مسئلہ کا ذکر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے فرمایا اس سے کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے پھر اس عورت کو اس وقت طلاق دے جب وہ طہر یاحمل کی حالت میں ہو۔
3835 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فِى الْحَيْضِ فَذَكَرَ عُمَرُ أَمْرَهُمْ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لْيُطَلِّقْهَا وَهِىَ طَاهِرٌ أَوْ حَامِلٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3836 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا کہ حضرت ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دے دی ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرماوہ اس عورت سے رجوع کرے جب وہ پاک ہوجائے تو پھر اس عورت کو طلاق دے جب وہ عورت طہر یاحمل کی حالت میں ہو۔
3836 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ حَدَّثَنَا سَالِمٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قِيلَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- إِنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ. قَالَ « لِيُرَاجِعْهَا فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا وَهِىَ طَاهِرٌ أَوْ حَامِلٌ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৬
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3837 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
3837 - حَدَّثَنَا دَعْلَجٌ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ بِهَذَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৭
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3838 ۔ ابوزبیر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران طلاق دیتا ہے تو حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا کیا تم ابن عمر کو جانتے ہو ؟ میں نے جواب دیا جی ہاں انھوں نے فرمایا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سنت کے مطابق طلاقیں دلوائیں۔

اس روایت کے تمام راوی شیعہ ہیں محفوظ روایت یہ ہے : حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی اہلیہ کو اس کے حیض کے دوران ایک طلاق دی تھی۔
3838 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ بُرَيْدٍ الْكُوفِىُّ أَبُو بَكْرٍ بِبَغْدَادَ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِى دَارِمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صُبَيْحٍ الأَسَدِىُّ حَدَّثَنَا طَرِيفُ بْنُ نَاصِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمَّارٍ الدُّهْنِىِّ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ قَالَ أَتَعْرِفُ ابْنَ عُمَرَ قُلْتُ نَعَمْ. قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِى ثَلاَثًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَرَدَّهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى السُّنَّةِ . هَؤُلاَءِ كُلُّهُمْ مِنَ الشِّيعَةِ وَالْمَحْفُوظُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَاحِدَةً فِى الْحَيْضِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৮
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3839 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی اہلیہ کو اس کے حیض کے دوران ایک طلاق دے دی تھی، حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا، تم عبداللہ سے یہ کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے ، جب وہ عورت غسل کرلے ، (یعنی پاک ہوجائے) تو وہ اسے یوں ہی رہنے دے ، یہاں تک کہ (اگلی مرتبہ) اسے حیض آجائے پھر جب وہ اگلے حیض سے غسل کرلے (یعنی پاک ہوجائے) تو وہ اس عورت سے صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے اگر وہ اسے اپنے ساتھ رکھناچا ہے تو اپنے ساتھ رکھے یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے اس کے مطابق عورتوں کو طلاق دی جائے۔

عبیداللہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر نے اس خاتون کو اس کے حیض کے دوران ایک طلاق دی تھی، البتہ انھوں نے سنت طریقہ کے برعکس طلاق دی تھی۔
3839 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَانْطَلَقَ عُمَرُ فَأَخْبَرَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- بِذَلِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « مُرْ عَبْدَ اللَّهِ فَلْيُرَاجِعْهَا فَإِذَا اغْتَسَلَتْ فَلْيَتْرُكْهَا حَتَّى تَحِيضَ فَإِذَا اغْتَسَلَتْ مِنْ حَيْضَتِهَا الأُخْرَى فَلاَ يَمَسَّهَا حَتَّى يُطَلِّقَهَا فَإِنْ شَاءَ أَنْ يُمْسِكَهَا فَلْيُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ ». قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ وَكَانَ تَطْلِيقُهُ إِيَّاهَا فِى الْحَيْضِ وَاحِدَةً غَيْرَ أَنَّهُ خَالَفَ السُّنَّةَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৯
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3840 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے اپنی اہلیہ کو طلاق دیدی وہ عورت اس وقت حیض کی حالت میں تھی حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا حکم دریافت کیا انھوں نے عرض کی : عبداللہ نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی ہے وہ عورت حیض کی حالت میں تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عبداللہ سے کہو کہ وہ اس عورت سے رجوع کرلے اور جب تک وہ اس حیض سے پاک نہیں ہوجاتی اسے اپنے ساتھ رکھے جب اسے اگلی مرتبہ حیض آئے اور اس کے بعد وہ پاک ہوجائے اس وقت اگر وہ چاہے تو اس عورت کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اسے طلاق دیدے ، اور اگر چاہے تو اسے اپنے ساتھ رہنے دے یہ وہ طریقہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے یہ حکمدیا ہے اس کے مطابق عورتوں کو طلاق دی جائے۔

صالح بن کیسان، موسیٰ بن عقبہ ، اسماعیل بن امیہ، لیث بن سعد، ابن ابی ذئب، ابن جریج، جابر، اسماعیل بن ابراہیم نے نافع کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے یہ بات نقل کی ہے ، انھوں نے ایک طلاق دی تھی۔

زہری نے سالم کے حوالے سے ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) سے یہی بات نقل کی ہے ۔

یونس بن جبیر ، شعبی اور حسن بصری نے بھی یہی بات نقل کی ہے۔
3840 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ قَالَ « فَمُرْ عَبْدَ اللَّهِ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ يُمْسِكْهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا هَذِهِ فَإِذَا حَاضَتْ أُخْرَى وَطَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَ وَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِى أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ ». وَكَذَلِكَ قَالَ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ وَلَيْثُ بْنُ سَعْدٍ وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَجَابِرٌ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ طَلَّقَ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً. وَكَذَا قَالَ الزُّهْرِىُّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ. وَيُونُسُ بْنُ جُبَيْرٍ وَالشَّعْبِىُّ وَالْحَسَنُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪০
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3841 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا میں نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق دی جب وہ حیض کی حالت میں تھی۔

ابن صاعد نامی راوی بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے حضرت عمر (رض) سے کہا میں نے اپنی بیوی کو اس وقت طلاق بتہ دی جب وہ حیض کی حالت میں تھی۔

اس کے بعد دونوں راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا تم نے اپنے پروردگار کی نافرمانی کی ہے اور تمہاری بیوی تم سے الگ ہوچکی ہے۔ وہ شخص بولا، جب حضرت ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کی تھی اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو نہیں یہ ہدایت کی کہ وہ اپنی بیوی سے رجوع کرلے۔

ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : جب عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی سے اس کے حیض کے دوران علیحدگی اختیار کی تھی (یعنی اسے طلاق دی تھی) تو نبی کریم نے ان سے یہ فرمایا تھا وہ اس عورت سے رجوع کرلیں۔

اس کے بعد دونوں راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : حضرت عمر (رض) نے اس شخص سے فرمایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے (یعنی ابن عمر (رض)) کو اپنی بیوی کے ساتھ رجوع کرنے کی ہدایت اس طلاق کی وجہ سے کی تھی جو باقی رہ گئی تھی (یعنی جسے دینے کا حضرت ابن عمر (رض) کو ابھی اختیار تھا) ۔

ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اس نے اس طلاق کی بنیاد پر رجوع کیا تھا، جس کا اسے حق باقی تھا، اور تم نے اس چیز کو باقی نہیں رہنے دیا، جس کی بنیاد پر تم اپنی بیوی سے رجوع کرسکے ۔

ابن منیع نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : تمہارے لیے وہ چیز باقی نہیں رہی جس کی بنیاد پر تم اپنی بیوی سے رجوع کرسکو۔

شیخ ابوالقاسم نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی ہے : اس روایت کو کئی راویوں نے نقل کیا ہے : لیکن انھوں نے اس میں حضرت عمر (رض) کے ان الفاظ کا تذکرہ نہیں کیا، میرے علم کے مطابق سعید بن عبدالرحمن کے علاوہ اور کسی بھی راوی نے یہ کلام نقل نہیں کیا۔
3841 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِىُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْقُهُسْتَانِىُّ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلاً أَتَى عُمَرَ فَقَالَ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى وَهِىَ حَائِضٌ - وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ إِنَّ رَجُلاً قَالَ لِعُمَرَ إِنِّى طَلَّقْتُ امْرَأَتِى الْبَتَّةَ وَهِىَ حَائِضٌ . قَالاَ جَمِيعًا فَقَالَ عَصَيْتَ رَبَّكَ وَفَارَقْتَ امْرَأَتَكَ.فَقَالَ الرَّجُلُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ ابْنَ عُمَرَ حِينَ فَارَقَ امْرَأَتَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا. وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حِينَ فَارَقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ فَأَمَرَهُ أَنْ يَرْتَجِعَهَا. وَقَالاَ جَمِيعًا فَقَالَ لَهُ عُمَرُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَ امْرَأَتَهُ لِطَلاَقٍ بَقِىَ لَهُ . وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ أَنْ يَرْتَجِعَهَا فِى طَلاَقٍ بَقِىَ لَهُ وَأَنْتَ لَمْ تُبْقِ مَا تَرْتَجِعُ امْرَأَتَكَ.وَقَالَ ابْنُ مَنِيعٍ وَإِنَّهُ لَمْ يَبْقَ لَكَ مَا تَرْتَجِعُ بِهِ امْرَأَتَكَ. قَالَ لَنَا أَبُو الْقَاسِمِ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ لَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ كَلاَمَ عُمَرَ وَلاَ أَعْلَمُهُ رَوَى هَذَا الْكَلاَمَ غَيْرُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِىِّ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪১
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3842 ۔ ابوغلاب بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے دریافت کیا کیا آپ نے اس طلاق کو شمار کیا تھا ؟ حضرت عبداللہ بن عمر نے فرمایا میں اسے شمار کیوں نہ کرتا۔ کیا میں عاجز تھا، ؟ یا احمق تھا ؟۔
3842 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ يُونُسَ أَبِى غَلاَّبٍ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عُمَرَ اعْتَدَدْتَ بِتِلْكَ التَّطْلِيقَةِ قَالَ وَمَا لِى لاَ أَعْتَدُّ بِهَا وَإِنْ كُنْتُ عَجَزْتُ وَاسْتَحْمَقْتُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪২
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3843 ۔ محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : بیس سال پہلے مجھے ایک مستند راوی نے یہ حدیث سنائی : حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران تین طلاقیں دیں تھیں تو انھیں اس عورت سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا۔

میں اس روایت کو مستند سمجھتارہا، انھوں نے مجھے یہ بات بتائی : انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر سے اس بارے میں دریافت کیا تھا، تو حضرت عبداللہ نے انھیں بتایا تھا انھوں نے اپنی بیوی کو اس کے حیض کے دوران ایک طلاق دی تھی، تو انھیں اس عورت سے رجوع کرنے کا حکم دیا گیا تھا، ابو غلاب بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ سے دریافت کیا کیا اس طلاق کو شمار کیا تھا ؟ تو حضرت عبداللہ نے فرمایا کیوں نہیں، کیا وہ عاجز تھا ؟۔
3843 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ الْيَشْكُرِىُّ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ مَكَثْتُ عِشْرِينَ سَنَةً يُحَدِّثُنِى مَنْ لاَ أَتَّهِمُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِىَ حَائِضٌ ثَلاَثًا فَأُمِرَ أَنْ يُرَاجِعَهَا فَجَعَلْتُ لاَ أَتَّهِمُهُمْ وَلاَ أَعْرِفُ الْحَدِيثَ حَتَّى لَقِيتُ أَبَا غَلاَّبٍ يُونُسَ بْنَ جُبَيْرٍ الْبَاهِلِىَّ وَكَانَ ذَا ثَبْتٍ فَحَدَّثَنِى أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ طَلَّقَهَا وَاحِدَةً وَهِىَ حَائِضٌ فَأُمِرَ أَنْ يُرَاجِعَهَا. قَالَ فَقُلْتُ لَهُ أَفَحُسِبَتْ عَلَيْهِ قَالَ فَمَهْ وَإِنْ عَجَزَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৪৩
طلاق اور لعان کا بیان
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
3844 ۔ یونس بن جبیر بیان کرتے ہیں : انھوں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے دریافت کیا آپ نے اپنی اہلیہ کو کتنی طلاقیں دی تھیں ؟ حضرت ابن عمر نے فرمایا ایک۔
3844 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَخْبَرَنِى يُونُسُ بْنُ جُبَيْرٍ أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ كَمْ طَلَّقْتَ امْرَأَتَكَ قَالَ وَاحِدَةً.
tahqiq

তাহকীক: