সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)

سنن الدار قطني

مکاتب کرنے کا بیان۔ - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৪১৩৯
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4139 ۔ عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص ایک سواو قیہ کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کرتا ہے اور دس اوقیہ کے علاوہ باقی سب ادائیگی کردیتا ہے ‘ تو وہ شخص غلام شمار ہوگا اور جو غلام ایک سو دینار کے عوض میں کتابت کا معاہدہ کرتا ہے اور دس دینار کے علاوہ باقی سب ادائیگی کردیتا ہے ‘ تو وہ بھی وہ غلام شمار ہوگا (یعنی پوری ادائیگی سے پہلے وہ آزاد نہیں ہوگا) ۔
4139 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْجُرَيْرِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَيُّمَا عَبْدٍ كَاتَبَ عَلَى مِائَةِ أُوقِيَّةٍ فَأَدَّاهَا إِلاَّ عَشْرَ أَوَاقٍ فَهُوَ عَبْدٌ وَأَيُّمَا عَبْدٍ كَاتَبَ عَلَى مِائَةِ دِينَارٍ فَأَدَّاهَا إِلاَّ عَشْرَةَ دَنَانِيرَ فَهُوَ عَبْدٌ ». وَقَالَ الْمُقْرِئُ وَعَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ عَبَّاسٍ الْجُرَيْرِىِّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪০
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4140 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کتابت کا معاہدہ کرنے والا شخص کسی قابل حدجرم کا ارتکاب کرے یا وراثت میں حصہ دار بن رہاہو ‘ تو جتنا حصہ اس کا آزاد ہوا ہے ‘ اسی حساب سے وہ وراثت کا حق داربنے گا اور جتنا حصہ اس کا آزاد ہوا ہے ‘ اسی حساب سے اس پر حد جاری کی جائے گی۔
4140 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِى مَذْعُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا أَصَابَ الْمُكَاتَبُ حَدًّا أَوْ مِيرَاثًا وُرِّثَ بِحِسَابِ مَا عُتِقَ مِنْهُ وَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ بِحِسَابِ مَا عُتِقَ مِنْهُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪১
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4141 ۔ سعید بن ابوسعید مقبری اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : بنولیث سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ذوالمجاز کے بازار سے مجھے سات سو درہم کے عوض میں خرید لیا ‘ پھر جب میں آیا تو اس نے چالیس ہزار درہم کے عوض میں میرے ساتھ کتابت کا معاہدہ کرلیا ‘ میں نے اکثرادائیگی اسے کردی ‘ جب کچھ ادائیگی باقی رہ گئی اور میں وہ لے کر اس کے پاس پہنچا اور اس سے کہا : تم اپنی یہ رقم لے لو ‘ تو وہ بولی : اللہ کی قسم ! میں اسے یوں نہیں لوں گی بلکہ ہر مہینے لیا کروں گی یاہرسال کروں گی ‘ میں اسے ساتھ لے کر حضرت عمر (رض) کے پاس آیا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تم اسے بیت المال میں جمع کروادو ‘ پھر حضرت عمر (رض) نے اس نے اس خاتون کو بلوایا اور بولے : تمہارا مال بیت المال میں جمع ہے ‘ ابوسعید آزاد ہوگیا ہے ‘ اب تمہاری مرضی ہے ‘ اگر تم چاہوتو ہر مہینے اور ہر سال کے حساب سے بیت المال میں سے وصولی کرلیا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں : وہ اسے بھجوایا گیا تو وہ اس نے وصول کرلیا۔
4141 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ اللَّيْثِىُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ اشْتَرَتْنِى امْرَأَةٌ مِنْ بَنِى لَيْثٍ مِنْ سُوقِ ذِى الْمَجَازِ بِسَبْعِمِائَةِ دِرْهَمٍ ثُمَّ قَدِمْتُ فَكَاتَبَتْنِى عَلَى أَرْبَعِينَ أَلْفَ دِرْهَمٍ فَأَدَّيْتُ إِلَيْهَا عَامَّةَ الْمَالِ ثُمَّ حَمَلْتُ مَا بَقِىَ إِلَيْهَا فَقُلْتُ هَذَا مَالُكِ فَاقْبِضِيهِ. قَالَتْ لاَ وَاللَّهِ حَتَّى آخُذَهُ مِنْكَ شَهْرًا بِشَهْرٍ وَسَنَةً بِسَنَةٍ . فَخَرَجْتُ بِهِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ عُمَرُ ارْفَعْهُ إِلَى بَيْتِ الْمَالِ. ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهَا فَقَالَ هَذَا مَالُكِ فِى بَيْتِ الْمَالِ وَقَدْ عَتَقَ أَبُو سَعِيدٍ فَإِنْ شِئْتِ فَخُذِى شَهْرًا بِشَهْرٍ أَوْ سَنَةً بِسَنَةٍ. قَالَ فَأَرْسَلَتْ فَأَخَذَتْهُ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪২
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4142 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : کتابت کا معاہدہ کرنے والا شخص جتنا آزاد ہوچکاہو ‘ اسی حساب سے ازاد شخص کی دیت اداکرے گا اور جتنا حصہ اس کا غلام ہے ‘ اس حساب سے غلام کی دیت اداکرے گا۔
4142 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يُودَى الْمُكَاتَبُ بِقَدْرِ مَا عُتِقَ مِنْهُ دِيَةَ الْحُرِّ وَبِقَدْرِ مَا رَقَّ مِنْهُ دِيَةَ الْعَبْدِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪৩
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4143 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکاتب شخص کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا جسے قتل کردیا گیا ہو کہ اس نے اپنی مکاتبت کے معاہدے میں سے جتنی ادائیگی کی تھی ‘ اس حساب سے اس کی دیت آزاد شخص کی دیت ہوگی اور جو ادائیگی باقی رہ گئی تھی ‘ اس کے حساب سے اس کی دیت غلام کی دیت ہوگی۔
4143 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَةَ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الصَّوَّافُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْمُكَاتَبِ يُقْتَلُ يُودَى مَا أَدَّى مِنْ مُكَاتَبَتِهِ دِيَةَ الْحُرِّ وَمَا بَقِىَ دِيَةَ الْعَبْدِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪৪
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4144 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کا کسی غلام یاکنیز میں کوئی حصہ ہو اور وہ اپنے حصے کو آزاد کردے تو اب اس پر لازم ہے وہ غلام یاکنیز کے بقیہ مالکان کے حصوں میں سے بھی اسے آزاد کردے ‘ انصاف کے مطابق اس کی قیمت لگائی جائے گی اور وہ اپنے شراکت داروں کی طرف سے اس کی ادائیگی کردے گاجوان کے حصوں کی قیمت کے مطابق ہوگی ‘ وہ اس غلام یاکینز کو آزاد کردے گا لیکن یہ اس وقت ہے کہ جب آزاد کرنے والے شخص کے مال میں اتنا مال موجود ہو جو اس کے شراکت داروں کے حصے کی قیمت کے برابر ہو۔
4144 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو نَشِيطٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ تَمِيمٍ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ كَانَ لَهُ شَرِيكٌ فِى عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ فَأَعْتَقَ نَصِيبَهُ فَإِنَّ عَلَيْهِ عِتْقَ مَا بَقِىَ فِى الْعَبْدِ وَالأَمَةِ مِنْ حِصَصِ شُرَكَائِهِ تَمَامَ قِيمَةِ عَدْلٍ وَيُؤَدِّى إِلَى شُرَكَائِهِ قِيمَةَ حِصَصِهِمْ وَيُعْتَقُ الْعَبْدُ وَالأَمَةُ إِنْ كَانَ فِى مَالِ الْمُعْتِقِ بِقِيمَةِ حِصَصِ شُرَكَائِهِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪৫
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4145 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص کسی مشترکہ غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کردیتا ہے ‘ تو اس غلام کی انصاف کے مطابق قیمت کا اندازہ لگایا جائے گا اور پھر وہ شخص اپنے دیگرشراکت داروں کو ادائیگی کردے گا اور غلام اس شخص کی طرف سے آزادشماہوگا۔ اگر وہ شخص خوشحال ہو ‘ ورنہ اس کی طرف سے وہ حصہ آزاد ہوگا جو آزادہوگا جو آزاد کیا تھا اور غلام کا بقیہ غلام رہے گا۔
4145 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْكَعْبِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِى عَبْدٍ أُقِيمَ عَلَيْهِ قِيمَةُ عَدْلٍ فَأَعْطَى شُرَكَاءَهُ وَعَتَقَ عَلَيْهِ الْعَبْدُ إِنْ كَانَ مُوسِرًا وَإِلاَّ عَتَقَ مِنْهُ مَا عَتَقَ وَرَقَّ مَا بَقِىَ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪৬
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4146 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو غلام دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہو ‘ ان میں سے ایک اپنے حصے کو آزاد کردیتا ہے ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے : وہ شخص ضامن ہوگا۔

ہشام نامی راوی نے اس کی موافقت کی ہے اور انھوں نے اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ اس غلام سے مزدوری کروائی جائے گی۔ شعبہ اور ہشام ‘ قتادہ کے حوالے سے روایات نقل کرنے میں دیگر رایوں سے زیادہ حافظ ہیں۔ ہمام نامی راوی نے اس روایت کو نقل کرتے ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ قتادہ نے یہ کہا ہے کہ ایسے غلام سے مزدوری کروائی جائے گی۔ انھوں نے قتادہ کے اس قول کو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کلام سے الگ طورپرذکر کیا ہے۔ جبکہ دیگرراویوں نے قتادہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ مزدوری کروانے کا حکم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیا ہے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس بارے میں ان راویوں کو وہم ہوا ہے کیونکہ یہ روایت شعبہ اور ہشام کی نقل کردہ روایت کے مقابلے میں مختلف ہے۔
4146 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فِى الْمَمْلُوكِ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ قَالَ « يَضْمَنُ ». وَافَقَهُ هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِىُّ فَلَمْ يَذْكُرْ الاِسْتِسْعَاءَ وَشُعْبَةُ وَهِشَامٌ أَحْفَظُ مَنْ رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ وَرَوَاهُ هَمَّامٌ فَجَعَلَ الاِسْتِسْعَاءَ مِنْ قَوْلِ قَتَادَةَ وَفَصَلَهُ مِنْ كَلاَمِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِى عَرُوبَةَ وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ فَجَعَلَ الاِسْتِسْعَاءَ مِنْ قَوْلِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَأَحْسَبُهُمَا وَهِمَا فِيهِ لِمُخَالَفَةِ شُعْبَةَ وَهِشَامٍ وَهَمَّامٍ إِيَّاهُمَا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪৭
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4147 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں کہ یہ وہی روایت ہے جس طرح شعبہ نے نقل کی ہے ‘ انھوں نے اس کی سند میں نضر بن انس کا تذکرہ نہیں کیا۔
4147 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَ قَوْلِ شُعْبَةَ وَلَمْ يَذْكُرِ النَّضْرَ بْنَ أَنَسٍ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪৮
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4148 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے ایک غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کردیاتو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے آزاد کرنے کو درست قراردیا اور اسے اس غلام کی بقیہ قیمت بطور تاوان ادا کرنے کا حکم دیا۔

قتادہ کہتے ہیں : اگر شخص کے پاس مال موجودنہ ہو ‘ تو اس غلام سے مزدوری کروائی جائے گی ‘ تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔

شیخ نیشاپوری نے یہ بات بیان کی ہے کہ بہترین روایت وہ ہے ‘ جسے ہمام نے نقل کیا ہے اور انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان اور قتادہ کے قول کے درمیان فرق واضح کیا ہے۔
4148 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِى عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلاً أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَأَجَازَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- عِتْقَهُ وَغَرَّمَهُ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ. قَالَ قَتَادَةُ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِىَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ سَمِعْتُ النَّيْسَابُورِىَّ يَقُولُ مَا أَحْسَنَ مَا رَوَاهُ هَمَّامٌ ضَبَطَهُ وَفَصَلَ بَيْنَ قَوْلِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَبَيْنَ قَوْلِ قَتَادَةَ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৪৯
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4149 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا گیا جو دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہوتا ہے ‘ ان میں سے ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کردیتا ہے ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : غلام کا وہ حصہ آزاد ہوجائے گا اور اسے آزاد کرنے والے کے مال میں سے مناسب قیمت لگاکر اس کی قیمت ادا کی جائے گی ‘ اگر آزاد کرنے والے شخص کے پاس وہ مال موجودنہ ہو ‘ تو غلام سے مزدوری کروائی جائے گی ‘ تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔
4149 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ حَدَّثَنِى النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنِ الْعَبْدِ يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ قَالَ « قَدْ عَتَقَ الْعَبْدُ يُقَوَّمُ عَلَيْهِ فِى مَالِهِ قِيمَةَ عَدْلٍ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِىَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫০
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4150 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص اپنے غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کردے تو اس غلام کا باقی رہ جانے والاحصہ بھی اس شخص کے مال میں سے آزاد کیا جائے ‘ اگر اس شخص کے پاس اتنامال موجود ہوتا ہے ‘ ورنہ اس غلام کی انصاف کے مطابق قیمت لگائی جائے گی اور پھر اس بارے میں اس سے مزدوری کروائی جائے گی ‘ تاہم اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔
4150 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ سَعِيدٍ ح وَأَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ أَعْتَقَ نَصِيبًا أَوْ شَقِيصًا مِنْ مَمْلُوكٍ فَخَلاَصُ مَا بَقِىَ مِنْهُ عَلَيْهِ فِى مَالِهِ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ وَإِلاَّ قُوِّمَ الْمَمْلُوكُ قِيمَةَ عَدْلٍ فَاسْتُسْعِىَ فِيهَا غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫১
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4151 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو ایسے غلام یاکنیز کے بارے میں ہے جو مشترکہ طور پر کچھ لوگوں کی ملکیت ہیں اور ان میں سے کوئی ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کردیتا ہے ‘ تو جس شخص نے اسے آزاد کیا ہے ‘ اس پر لازم ہے کہ وہ بقیہ حصے کو بھی آزاد کرے ‘ اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہوتا ہے جو اس غلام کی قیمت کے برابرہو ‘ تو وہ اس کی قیمت کی بقیہ رقم اپنے دیگر حصے داروں کو دیدے گا اور وہ غلام اس شخص کی طرف سے آزاد شمار ہوگا۔

ایک راوی نے اس روایت میں کنیز کا بھی تذکرہ کیا ہے۔
4151 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطُّفَاوِىُّ عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ فِى الْعَبْدِ وَالأَمَةِ « إِذَا كَانَا بَيْنَ شُرَكَاءَ فَأَعْتَقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ مِنْهُ فَإِنَّهُ يَجِبُ عَلَى الَّذِى أَعْتَقَهُ عِتْقُ نَصِيبِهِ مِنْهُ إِذَا كَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ ثَمَنَهُ دَفَعَ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ إِلَى شُرَكَائِهِ وَيُخَلَّى سَبِيلُ الْمُعْتَقِ ». قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ زَادَ فِى هَذَا الْحَدِيثِ وَالأَمَةِ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫২
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4152 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص کسی غلام میں اپنے حصے کو آزاد کرتا ہے ‘ تو وہ اس کی آزادی کا ضامن ہوگا ‘ انصاف کے مطابق اس غلام کی قیمت لگائی جائے گی اور وہ شخص دیگر حصے داروں کو تاوان کی رقم اداکرے گا جوان کے حصے کے مطابق ہوگی اور پھر اس غلام کو آزاد کردے گا۔
4152 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَهُ فِى مَمْلُوكٍ فَقَدْ ضَمِنَ عِتْقَهُ يُقَوَّمُ عَلَيْهِ بِقِيمَةِ عَدْلٍ فَيَضْمَنُ لِشُرَكَائِهِ أَنْصِبَاءَهُمْ وَيُعْتِقُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫৩
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4153 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آیا ‘ اس کا نام صالح تھا ‘ وہ اپنے بھائی کو لے کر آیا ‘ اس نے عرض : کی : یارسول اللہ ! میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے اس بھائی کو آزاد کردوں ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم اس کے مالک ہوئے تھے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے اسے آزاد کردیا تھا۔

ایک راوی عزرمی کو عبداللہ بن مبارک ‘ یحییٰ بن سعید القطان ‘ ابن مہدی نے متروک قراردیا ہے ‘ جبکہ ابونضر نامی راوی محمد بن سائب کلبی متروک ہے ‘ یہ وہی شخص ہے جس نے یہ کہا تھا کہ جب میں ابوصالح نامی راوی کے حوالے سے کوئی روایت نقل کروں تو وہ جھوٹ ہوگی۔
4153 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ عَطَّافٍ حَدَّثَنَا الْعَرْزَمِىُّ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ - يُقَالُ لَهُ صَالِحٌ - بِأَخِيهِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَ أَخِى هَذَا. فَقَالَ « إِنَّ اللَّهَ أَعْتَقَهُ حِينَ مَلَكْتَهُ ». الْعَرْزَمِىُّ تَرَكَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَيَحْيَى الْقَطَّانُ وَابْنُ مَهْدِىٍّ وَأَبُو النَّضْرِ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِىُّ مَتْرُوكٌ أَيْضًا إِنَّهُ هُوَ الْقَائِلُ كُلُّ مَا حَدَّثْتُ عَنْ أَبِى صَالِحٍ كَذِبٌ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫৪
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4154 ۔ حضرت معقل بن یسار (رض) فرماتے ہیں : جب تم کسی ایسے غلام کو خریدتے ہو جسے آزاد کردیا گیا ہے ‘ تو یہ شرط عائدنہ کر وہ اسے آزاد کردے گا کیونکہ یہ غلامی کی گرہ ہے۔
4154 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ عَنْ أَبِى عَبْدِ اللَّهِ الْجَسْرِىِّ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ إِذَا اشْتَرَيْتَ مُحَرَّرًا فَلاَ تَشْتَرِطْ لأَحَدٍ فِيهِ عِتْقًا فَإِنَّهَا عُقْدَةٌ مِنَ الرِّقِّ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫৫
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4155 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کی کنیزاسکے بچے کو جنم دے تو اس شخص کی موت کے بعد وہ کنیز آزاد شمار ہوگی۔
4155 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ وَلَدَتْ مِنْهُ أَمَتُهُ فَهِىَ حُرَّةٌ مِنْ بَعْدِ مَوْتِهِ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫৬
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4156 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی کی کنیز اس کے بچے کو جنم دے تو وہ اس شخص کے مرنے کے بعد آزادشمار ہوگی۔
4156 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلاَنِىُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ حُسَيْنٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا وَلَدَتْ أَمَةُ الرَّجُلِ مِنْهُ فَهِىَ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫৭
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4157 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بچے کو جنم دینے والی کنیز آزاد شمارہوگی خواہ وہ بچہ نامکمل پیداہو۔
4157 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَغَوِىُّ الْمُعَدَّلُ حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدِ بْنُ طَرِيفٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْحَنَفِىُّ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أُمُّ الْوَلَدِ حُرَّةٌ وَإِنْ كَانَ سَقْطًا ».
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪১৫৮
مکاتب کرنے کا بیان۔
مکاتب کے احکام
4158 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو کنیز اپنے آقا کے بچے کو جنم دیتی ہے وہ اس آقا کے (فوت ہوجانے کے ) بعدخود بخود آزاد ہوجاتی ہے۔
4158 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ تَمِيمِ بْنِ عَبَّادٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَيُّمَا جَارِيَةٍ وَلَدَتْ لِسَيِّدِهَا فَهِىَ مُعْتَقَةٌ عَنْ دُبُرٍ مِنْهُ ».
tahqiq

তাহকীক: