কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ا ب ج - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস টি

হাদীস নং: ১৭৮০৫
ا ب ج
کتاب الشرکۃ :۔۔۔ از قسم الافعال :
17805 ۔۔۔ (مسند سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض)) امام زہری (رح) سے مروی ہے کہ ان سے ایک ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنے بیٹے کے ساتھ کسی مال میں شریک ہو اور وہ اپنے بیٹے کو کہے :

میرے اور تمہارے درمیان جو مال مشترک ہے اس میں سے سو دینار میں تم کو دیتا ہوں ۔ امام زہری (رح) نے فرمایا : ایسے شخص کے بارے میں سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے یہ فیصلہ فرمایا : کہ یہ جائز نہیں حتی کہ سارا مال جمع کرلے اور پھر (تقسیم کر کے) جدا ہوجائے (مصنف عبدالرزاق، مصنف ابن ابی شیبہ)
17805- "مسند الصديق" عن الزهري "أنه سئل عن الرجل يكون شريكا لابنه في مال فيقول أبوه: لك مائة دينار من المال بيني وبينك، قال: قضى أبو بكر وعمر أنه لا يجوز حتى يحوزه من المال ويعزله". "عب ش".
tahqiq

তাহকীক: