কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬ টি
হাদীস নং: ৪৬১৪৪
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت۔۔۔ازقسم اقوال
46132 جس شخص کے پاس (کوئی چیز) ودیعت رکھی گئی (ضائع ہوجانے پر) اس پر ضمان نہیں ہوگا۔ رواہ ابن ماجہ والبیہقی عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے النوافح 2028
46132- "من استودع وديعة فلا ضمان عليه. " هـ، هق - عن ابن عمر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৪৫
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت۔۔۔ازقسم اقوال
46133 جس شخص کے پاس امانت رکھی جائے اس پر ضمان نہیں ہوگا۔۔ رواہ البیہقی فی السنن عن ابن عمر
46133- "لا ضمان على مؤتمن. " هق - عن ابن عمر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৪৬
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
حصہ اکمال
46134 جو شخص امانت کی ادائیگی کے لیے بےتاب رہتا ہو اللہ تعالیٰ اسے ادائیگی کی توفیق عطا فرما دیتے ہیں۔ اگر وہ شخص مرجائے حالانکہ وہ امانت واپس ادا کرنے کے لیے بےتاب تھا اللہ تعالیٰ اس کے مرنے کے بعد کسی ایسے شخص کو کھڑا کردیتے ہیں جو امانت ادا کردیتا ہے۔ رواہ ابن النجار عن ابی امامۃ
46134- "ما من عبد يعلم منه الحرص على أداء الأمانة إلا أدى الله تعالى عنه، فإن مات ولم يؤدها وقد علم الله تعالى منه الحرص على أدائها قيض الله تعالى له من يؤديها عنه بعد موته. " ابن النجار - عن أبي أمامة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৪৭
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
حصہ اکمال
46135 جس شخص کے پاس کوئی چیز بطور ودیعت رکھی گئی تو اس پر کوئی ضمان نہیں ہوگا۔۔ رواہ ابن ماجہ عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الآثر 333 ۔
46135- "من أودع وديعة فلا ضمان عليه. " هـ - عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৪৮
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
حصہ اکمال
46136 جس شخص کے پاس ودیعت رکھی جائے اگر وہ دھوکا دہی سے کام نہ لے اس پر ضمان نہیں ہوگا اور جس شخص نے عاریۃً کوئی چیز لی ہو اور دھوکے سے کام نہ لے اس پر بھی ضمان نہیں ہوگا۔ رواہ الدارقطنی والبیہقی وضعفاء عن ابن عمرو وصححا وقفہ علی شریح
46136- "ليس على المستودع غير المغل ضمان، ولا على المستعير غير المغل ضمان. " قط، ق - وضعفاه - عن ابن عمر - وصححا وقفه على شريح".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৪৯
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت۔۔۔از قسم افعال
46137” مسند صدیق “ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) کے پاس ایک ودیعت کا قضیہ لایا گیا جو ضائع ہوچکی تھی آپ (رض) نے اس پر ضمان کا فیصلہ نہیں دیا۔ رواہ مسدد
46137- "مسند الصديق" عن جابر أن أبا بكر أتى في وديعة ضاعت فلم يضمنها. "مسدد".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫০
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت۔۔۔از قسم افعال
46138 حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ حضرت ابوبکر (رض) کے پاس ودیعت کا ایک قضیہ لایا گیا چنانچہ ودیعت والی چیز تھیلے میں پڑی تھی تھیلا بوسیدہ ہونے پر وہ چیز ضائع ہوگئی آپ (رض) نے عدم ضمان کا فیصلہ کیا۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی
46138- "عن جابر أن أبا بكر قضى في وديعة كانت في جراب فضاعت من خرق الجراب أن لا ضمان فيها. " ص، ق".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫১
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت۔۔۔از قسم افعال
46139 عبداللہ بن عکیم کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) ودیعت ضائع ہونے پر ضمان کا فیصلہ نہیں کرتے تھے۔ رواہ مسدد
46139- عن عبد الله بن عكيم أن عمر بن الخطاب كان لا يضمن بالوديعة. "مسدد".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫২
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت۔۔۔از قسم افعال
46140 حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ بیت المال سے ایک چیز جو بطور ودیعت رکھی ہوئی تھی چوری ہوگئی حضرت عمر (رض) نے حضرت انس (رض) پر اس کا ضمان عائد کیا۔ رواہ المحاملی والبیہقی
46140- عن أنس أن عمر بن الخطاب ضمنه وديعة سرقت من بيت ماله. "المحاملي، ق".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫৩
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت۔۔۔از قسم افعال
46141 حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ میرے پاس کچھ مال بطور ودیعت رکھا گیا جسے میں نے اپنے مال کے ساتھ رکھ دیا، وہ مال میرے مال کے بیچ کہیں ضائع ہوگیا میں یہ قضیہ حضرت عمر (رض) کے پاس لے گیا آپ (رض) نے فرمایا : تو میری ذات کے اعتبار سے امانتدار ہے لیکن مال تمہارے مال کے درمیان سے ضائع ہوا ہے لہٰذا تم اس کو ضامن ہو۔ رواہ البیہقی
46141- عن أنس قال: استودعت مالا فوضعته مع مالي، فهلك من بين مالي، فرفعت إلى عمر بن الخطاب فقال: إنك لأمين في نفسي، ولكن هلك من بين مالك فضمنته. "ق".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫৪
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت از قسم اقوال
46142 مال موقوف کی اصل اپنے پاس روکے رکھو البتہ اس کے منافع وقف کردو۔۔ رواہ النسائی وابن ماجہ عن ابن عمرو (رض)
46142- "احبس أصلها، وسبل 1 ثمرتها. " ن، هـ 2 -عن ابن عمر).

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫৫
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
کتاب الودیعت از قسم اقوال
46143 اگر چاہو تو مال موقوف کی اصل اپنے پاس روک لو اور اس کے منافع صدقہ کردو۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری والترمذی والنسائی وابن ماجہ عن ابن عمر
(46143 -) إن شئت حبست أصلها وتصدقت بها (حم ، خ ، ت ، ن ، ه  عن ابن عمر).

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫৬
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
حصہ اکمال
46144 مال موقوف کو اپنے قریبی رشتہ داروں کے لیے مقرر کردو۔ رواہ النسائی عن انس
(46144 -) اجعلها في قرابتك (ن - عن أنس).

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫৭
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
حصہ اکمال
46145 اے ابوطلحہ شاباش ! یہ مال نفع بخش ہے ہم نے یہ مال تم سے قبول کیا اور پھر تمہیں واپس کردیا اب تم اسے اپنی قریبی رشتہ داروں میں تقسیم کردو۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری عن انس کہ حضرت ابوطلحہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میرا محبوب ترین مال بیرحاء کی جائیداد ہے میں اسے اللہ اور اس کے رسول کے واطے وقف کرتا ہوں آپ میری اس جائیداد کو جہاں چاہیں صرف کریں اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
(46145 -) بخ بخ يا أبا طلحة ! ذلك مال رائج قد قبلناه منك ورددناه عليك ، فاجعله في الاقربين (حم ، خ - عن أنس أن أبا طلحة قال : يا رسول الله ! إن أحب أموالي إلي بيرحا  فهي إلى الله ورسوله ، فضعها حيث أراك الله ، قال - فذكره).

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫৮
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
حصہ اکمال
46146 اگر تم چاہو تو اصل مال اپنے پاس روک لو اور اس کے منافع صدقہ کردو۔ (رواہ احمد بن حنبل، والبخاری والترمذی والنسائی وابن ماجہ عن ابن عمر کہ حضرت عمر (رض) کو خبیر میں کچھ جائیداد حصہ میں ملی آپ (رض) نے فرمایا : رسول اللہ ! اس جائیداد کے متعلق آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
(46146 -) إن شئت حبست أصلها وتصدقت بها (حم ، خ ، ت ، ن ، ه - عن ابن عمر أن عمر أصاب أرضا بخيبر وقال : يا رسول الله ! ما تأمرني ؟ قال - فذكره).

তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬১৫৯
امانت رکھنے اور رکھانے کا بیان
حصہ اکمال
46147 مال موقوف کے منافع اپنے پاس نہیں روک سکتے ہو۔ رواہ الطبرانی عن فضالۃ بن عبید فائدہ : مذکورہ بالا چھ احادیث کا بظاہر کتاب الوقف کے سے تعلق ہے جب کہ ہمارے اس نسخہ میں یہ چھ احادیث کتاب الودیعت کے تحت لائی گئی ہیں جب کہ ان احادیث کے متون کا ودعیت کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے۔ ظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ ناسخ کی غلطی ہے لہٰذا مذکورہ بالا چھ احادیث کو کتاب الوقف سے اعتبار کیا جائے۔ نیز ” کتاب الوقف از قسم اقوال ومعہ اکمال “ کا عنوان معنون نہیں ہے۔ فتاملوتشکر ۔ من المترجم
(46147 -) لا حبس طب - عن فضالة بن عبيد)

তাহকীক: