কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ১৭৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٤٧۔۔ اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے اعمال نامہ لکھنے کے سوا زمین میں گھومتے پھرتے ہیں، وہ اہل ذکر کو تلاش کرتے ہیں، جب وہ ایسی قوم کو جو ذکراللہ میں مشغول ہوپالیتے ہیں تو آپس میں پکارتے ہیں آؤ تمہارا مقصود مل گیا، پھر وہ انک واپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں اور ایک دوسرے کے اوپرصف بندی کرتے ہوئے آسمان تک جاپہنچتے ہیں۔ پھر فرشتے ختم مجلس پر بارگاہ الٰہی میں حاضر ہوتے ہیں تو اللہ ان سے سوال کرتے ہیں حالانکہ وہ اپنے بندوں کے احوال کو بخوبی جانتا ہے، کہ بتاؤ میرے بندے کیا کہہ رہے تھے ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں تیری تسبیح وتمجید اور تکبیر وتحمید کررہے تھے اللہ پاک فرماتے ہیں کہ کیا انھوں نے مجھے دیکھا ہے ؟ عرض کرتے ہیں نہیں اللہ کی قسم دیکھاتو نہیں۔ ارشاد ہوتا ہے اگر دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ عرض کرتے ہیں تیری عبادت میں اور زیادہ منہمک ہوجاتے اور خوب تیری بڑائی بیان کرتے اور تیری تسبیح کثرت سے کرتے۔ ارشاد ہوتا ہے وہ مجھ سے کیا مانگ رہے تھے عرض کرتے ہیں وہ آپ سے جنت کے طلب گار تھے ارشاد ہوتا ہے کیا انھوں نے جنت کو دیکھا ہے ؟ عرض کرتے ہیں نہیں اللہ کی قسم دیکھاتو نہیں ارشاد ہوتا ہے اگر دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ عرض کرتے ہیں اور زیادہ اس کی حرص کرتے اور شدت سے اس کی طلب میں لگ جاتے ارشاد ہوتا ہے وہ کس چیز سے پناہ مانگ رہے تھے ؟ عرض کرتے ہیں جہنم سے پناہ مانگ رہے تھے ارشاد ہوتا ہے کیا انھوں نے جہنم کو دیکھا ہے ؟ عرض کرتے ہیں نہیں اللہ کی قسم دیکھاتو نہیں ارشاد ہوتا ہے اگر دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ عرض کرتے ہیں اور زیادہ اس سے دوربھاگتے اور مزید اس کا خوف ان میں پیدا ہوجاتا، ارشاد ہوتا ہے گواہ رہنا کہ میں نے ان سب کو مغفرت کردی ہے ایک فرشتہ عرض کرتا ہے کہ ایک شخص ان میں شامل نہیں تھا لیکن اپنی کسی حاجت سے ان کے پاس آیا تھا ؟ ارشاد ہوتا ہے یہ ایسی قوم ہے کہ ان کے پاس بیٹھنے والابھی محروم نہیں رہتا۔ مسنداحمد، بخاری و مسلم، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1747 – " إن لله ملائكة سياحين في الأرض فضلا عن كتاب الناس، يطوفون في الطرق يلتمسون أهل الذكر، فإذا وجدوا قوما يذكرون الله تنادوا هلموا إلى حاجتكم فيحفونهم بأجنحتهم إلى السماء الدنيا فيسألهم ربهم وهو أعلم منهم، ما يقول عبادي؟ فيقولون يسبحونك ويكبرونك ويحمدونك ويمجدونك، فيقول: هل رأوني؟ فيقولون لا والله ما رأوك فيقول: كيف لو رأوني؟ فيقولون لو رأوك كانوا أشد لك عبادة وأشد تمجيدا وأكثر لك تسبيحا، فيقول: فما يسألوني فيقولون: يسألونك الجنة فيقول هل رأوها فيقولون لا والله يا رب ما رأوها فيقول: فكيف لو أنهم رأوها فيقولون لو أنهم رأوها كانوا أشد عليها حرصا وأشد لها طلبا وأعظم فيها رغبة، قال: فمم يتعوذون؟ فيقولون: من النار فيقول: عز وجل هل رأوها؟ فيقولون لا والله يا رب فيقول: فكيف لو رأوها؟ فيقولون: لو رأوها كانوا أشد منها فرارا وأشد لها مخافة فيقول: فأشهدكم أني قد غفرت لهم فيقول: ملك من الملائكة فيهم فلان ليس منهم إنما جاء لحاجة فيقول: هم القوم لا يشقى بهم جليسهم". (حم ق عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٤٨۔۔ سب سے افضل ذکر، لاالہ الا اللہ ، ہے اور سب سے افضل دعا، الحمدللہ ہے۔ ترمذی، النسائی، ابن ماجہ، ابن حبان، المستدرک للحاکم، بروایت جابر (رض)۔
1748 – " أفضل الذكر لا إله إلا الله، وأفضل الدعاء الحمد لله". (ت ن هـ حب ك عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٤٩۔۔ ذکراللہ کی نعمت ہے۔ اس کی توفیق میسر ہو تو اس پر اللہ کا شکرادا کرو، الفردوس للدیلمی (رح) بروایت نبی ط بن شریط۔
1749 – "الذكر نعمة من الله فأدوا شكرها". (فر عن نبيط ابن شريط) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٠۔۔ وہ ذکر جس کو نگہبان فرشتے بھی نہ سن سکیں اس ذکر پر جس کو وہ فرشتے سن سکیں ستردرجہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ شعب الایمان ، بروایت عائشہ (رض)۔
1750 – " الذكر الذي لا يسمعه الحفظة يزيد على الذكر الذي يسمعه الحفظة سبعين ضعفا". (هب عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥١۔۔ اللہ کا ذکر دلوں کی شفاء ہے۔ الفردوس للدیلمی ، بروایت انس (رض)۔
1751 – "ذكر الله شفاء القلوب". (فر عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٢۔۔ اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل یہ ہے کہ تیری موت اس حال میں آئے کہ تیری زبان ذکراللہ میں تر ہو۔ صحیح ابن حبان، ابن السنی فی عمل الیوم واللیلہ، الکبیر للطبرنای ، الصحیح لابن حبان، بروایت معاذ ۔
1752 – " أحب الأعمال إلى الله أن تموت ولسانك رطب من ذكر الله". (حب وابن السني في عمل اليوم والليلة طب حب عن معاذ) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٣۔۔ اس کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر کرو، کہ لوگ تمہیں مجنون کہنے لگ جائیں۔ مسنداحمد، المسند لابی یعلی، الصحیح لابن حبان، المستدرک للحاکم، شعب الایمان، بروایت ابی سعید (رض) ۔
1753 – "أكثروا ذكر الله تعالى حتى يقولوا مجنون". (حم ع حب ك هب عن أبي سعيد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٤۔۔ اس کثرت کے ساتھ اللہ کا ذکر کرو کہ منافق لوگ تمہیں کہنے لگیں کہ یہ ریاء کار لوگ ہیں۔ السنن لسعید، مسنداحمد فی الزھد، شعب الایمان ، بروایت ابی الجوزاء مرسلا۔
1754 – "أكثروا ذكر الله تعالى حتى يقول المنافقون إنكم مراؤون". (ص حم في الزهد هب عن أبي الجوزاء مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٥۔۔ اللہ کا ذکر کرو یہ تمہارے مطلوب کام میں مددگار ہے۔ ابن عساکر۔ بروایت عطاء بن ابی مسلم مرسلا۔
1755 – "اذكر الله فإنه عون لك على ما تطلب". (ابن عساكر عن عطاء بن أبي مسلم) مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٦۔۔ اللہ کا ذکر یوں کرو کہ منافق لوگ تمہیں کہنے لگیں کہ یہ ریاء کار لوگ ہیں۔ الکبیر للطبرانی ، بروایت ابن عباس (رض)۔
1756 – "اذكروا الله ذكرا يقول: "المنافقون إنكم تراؤون". (طب عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٧۔۔ مضمحل انداز میں اللہ کا ذکر کرو صحابہ کرام کی طرف سے دریافت کیا گیا کہ اس کاکیامطلب ؟ فرمایا مخفی وپست آواز میں ذکر۔ ابن المبارک فی الزھد ، بروایت ضمرہ بن حبیب مرسلا۔
1757 – "اذكروا الله ذكرا خاملا قيل وما الذكر الخامل قال: الذكر الخفي". (ابن المبارك في الزهد عن ضمرة بن حبيب مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٨۔۔ قیامت کے دن میری شفاعت کا سب سے زیادہ مستحق وسعادت مند وہ شخص ہوگا جس نے دل کے اخلاص اور گہرائی کے ساتھ لاالہ الا اللہ ، کہا ہوگا ۔ الصحیح للبخاری، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1758 – "أسعد الناس بشفاعتي يوم القيامة من قال: لا إله إلا الله خالصا مخلصا من قلبه". (خ عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٥٩۔۔ قیامت کے دن سب سے افضل المراتب بندے اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے ہوں گے۔ مسنداحمد، ترمذی، بروایت ابی سعد (رض) ۔
1759 – "أفضل العباد درجة يوم القيامة الذاكرون الله كثيرا". (حم ت عن أبي سعيد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٦٠۔۔ سب سے افضل علم لاالہ الا اللہ ، ہے اور سب سے افضل دعا استغفار ہے۔ الفردوس للدیلمی ، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1760 – " أفضل العلم لا إله إلا الله، وأفضل الدعاء الاستغفار". (فر عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٦١۔۔ لاالہ الا اللہ، کی شہادت کثرت سے ادا کیا کروقبل اس کے کہ تمہارے اور اس کے درمیان کوئی موت کا پردہ حائل ہوجائے اور اپنے مردوں کو اس کی تلقین کیا کرو۔ المسند لابی یعلی، الکامل لابن عدی، بروایت ابوہریرہ۔
1761 – " أكثروا من شهادة أن لا إله إلا الله قبل أن يحال بينكم وبينها ولقنوها موتاكم". (ع عد عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٦٢۔۔ اللہ تعالیٰ نے جہنم پر ہراس شخص کو حرام فرمادیا ہے جس نے اللہ کی رضاء کے لیے لاالہ الا اللہ کہا ہو۔ بخاری و مسلم، بروایت عتبان بن مالک (رض) ۔
1762 – "إن الله حرم على النار من قال: لا إله إلا الله يبتغي بذلك وجه الله". (ق عن عتبان بن مالك) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٦٣۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتاہوں جب تک وہ میرا ذکر کرتا رہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر سے متحرک رہیں ۔ مسند احمد، ابن ماجہ، المستدرک للحاکم، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1763 - "إن الله تعالى يقول: أنا مع عبدي ما ذكرني وتحركت بي شفتاه". (حم هـ ك عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٦٤۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں میرا جو بھی بندہ میرا ذکر کرتا ہے تو وہ اپنے دوست اللہ سے ملاقات کررہا ہوتا ہے۔ الصحیح للترمذی، بروایت عمارہ بن زعکرہ۔
1764 - "إن الله تعالى يقول: إن عبدي كل عبدي يذكرني وهو ملاق قرنه ". (ت عن عمارة بن زعكرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٦٥۔۔ ہر شی کی انتہا مقرر ہے اور بنی آدم کی انتہاء موت ہے پس تم پر اللہ کا ذکر لازم ہے کیونکہ یہ تمہاری مشکل آسان کرے گا اور تم کو آخرت کی رغبت دلائے گا۔ البغوی، بروایت چل اس بن عمرو۔
1765 – " إن لكل ساع غاية، وغاية ابن آدم الموت فعليكم بذكر الله فإنه يسهلكم ويرغبكم في الآخرة". (البغوي عن جلاس بن عمرو) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
باب اول۔۔۔ ذکر اور اس کی فضیلت کے بیان میں
١٧٦٦۔۔ بندہ اپنے مولی کے قریب ترین رات کے آخری پہر میں ہوتا ہے پس اگر تجھ سے ہوسکے تو اس گھڑی میں اللہ کو ضرور یاد کر۔ النسائی، ترمذی، المستدرک للحاکم، الضعفاء ، للعقیلی ، عمرو بن عبسہ۔
1766 – " أقرب ما يكون الرب من العبد في جوف الليل الآخر فإن استطعت أن تكون ممن يذكر الله في تلك الساعة فكن". (ن ت ك عق عمرو بن عبسة) .
tahqiq

তাহকীক: