কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

شفعہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ১৭৬৮৫
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17685 ۔۔۔ ہر مشترک شے زمین ہو یا باغ (وغیرہ) ہو تو اس میں شفعہ ہے۔ کسی حصہ دار کو جائز نہیں کہ اس کو فروخت کر دے جبکہ دوسرے حصہ دار کو پیش کش نہ کرے ۔ پھر دوسرا لے لے یا چھوڑ دے ۔ لہٰذا اگر وہ (دوسرا کسی کو فروخت کرنے سے) منع کر دے تو وہی اس کو خریدنے کا زیادہ حقدار ہے ، ورنہ وہ (کسی کو بھی فروخت کرنے کی) اجازت دے ۔ (مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن جابر (رض))

تنبہ : ۔۔۔ تفصیلات فقہی کتب میں ملاحظہ فرمائیں ۔
17685- "الشفعة في كل شرك في أرض أو ربع أو حائط لا يصلح له أن يبيع حتى يعرض على شريكه فيأخذ أو يدع فإن أبى فشريكه أحق به حتى يؤذنه".

"م د ن" عن جابر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৮৬
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17686 ۔۔۔ شفعہ اونٹ کی رسی کھولنے کی مانند ہے۔ (ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))

فائدہ : ۔۔۔ مشترک شی زمین زئیداد وغیرہ کو فروختگی کے وقت پہلے حصہ دار کو پیش کرنا ضروری ہے ، اس سے حصہ دار فروخت کندہ واجب الذمہ عہدہ سے بری الذمہ ہوجاتا ہے۔ زوائد (علی ابن ماجہ) میں اس روایت پر ضعف کا حکم لگایا گیا ہے۔
17686- "الشفعة كحل العقال"."هـ" عن ابن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৮৭
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17687 ۔۔۔ جب زمین تقسیم کرلی جائے اور اس کی (ملکیتی) حدود متعین ہوجائیں تو اس میں شفعہ (خلط) نہیں رہتا (ابو داؤد عن ابوہریرہ (رض))
17687- "إذا قسمت الأرض وحدت فلا شفعة فيها"."د" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৮৮
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17688 ۔۔۔ جس کے پاس کوئی (مشترک) زمین یا باغ ہو تو وہ اس کو فروخت نہ کرے تاوقتیکہ اس کو اپنے شریک پر پیش نہ کر دے ۔
17688- "أيكم كانت له أرض أو نخل فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه".

"ن" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৮৯
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17689 ۔۔۔ جس کے باغ میں کوئی حصہ دار ہو تو وہ اپنا حصہ فروخت نہ کرے جب تک کہ اپنے حصہ دار کو پیش نہ کر دے ۔ (مسند احمد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن جابر (رض))
17689- "من كان له شريك في حائط فلا يبع نصيبه من ذلك حتى يعرضه على شريكه"."حم ت ك" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯০
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17690 ۔۔۔ جس کا کوئی حصہ دار ہو اس کے گھر یا باغ میں تو اس کو فروخت کرنا جائز نہیں جب تک کہ اپنے حصہ دار کو اطلاع نہ کر دے ۔ اگر وہ لینے پر رضا مند ہو تو خرید لے ورنہ چھوڑ دے ۔ (مسلم عن جابر (رض))
17690- "من كان له شريك في ربعة2 أو نخل فليس له أن يبيع حتى يؤذن شريكه، فإن رضي أخذ وإن كره ترك"."م" عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯১
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17691 ۔۔۔ جس کے پاس کوئی باغ یا زمین ہو وہ اس وقت تک اس کو فروخت نہ کرے جب تک اپنے حصہ دار پر اس کو پیش نہ کر دے (ابن ماجہ عن جابر (رض))
17691- "من كانت له نخل أو أرض فلا يبعها حتى يعرضها على شريكه"."هـ" عن جابر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯২
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17692 ۔۔۔ جس کے پاس زمین ہو اور وہ اس کو فروخت کرنا چاہے تو پہلے اپنے ہمسایہ کو پیش کش کر دے ۔ (ابن عن ابن عباس (رض))
17692- "من كانت له أرض فأراد بيعها فليعرضها على جاره"."هـ" عن ابن عباس
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯৩
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17693 ۔۔۔ شریک کا شریک پر شفعہ نہیں رہتا جب وہ خریدنے میں پہل کر جائے اور نہ بچے اور غائب کا شفعہ میں کوئی حق ہے۔ (ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))

کلام : ۔۔۔ ابن ماجہ نے کتاب الشفعہ میں 2501 رقم الحدیث پر اس کی تخریج فرمائی اور یہ روایت ضعیف ہے۔
17693- "لا شفعة لشريك على شريك إذا سبقه بالشراء، ولا لصغير ولا لغائب"."هـ" عن ابن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯৪
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17694 ۔۔۔ شفعہ (خلیط) ان جائیداد وغیرہ میں ہوتا ہے جس کی حدود متعین نہ ہوں ۔ لیکن جب (ہر حصہ دار کی) حدود متعین ہوجائیں تو کوئی شفعہ نہیں رہتا ۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض))
17694- "الشفعة فيما لم تقع الحدود فإذا وقعت الحدود فلا شفعة". "طب" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯৫
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17695 ۔۔۔ شفعہ غلام میں اور ہر (مشترک) شے میں ہوتا ہے۔ (ابوبکر فی الغیلانیات عن ابن عباس (رض))
17695- "الشفعة في العبيد وفي كل شيء"."أبو بكر في الغيلانيات عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯৬
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17696 ۔۔۔ جب کوئی شخص زمین فروخت کرنا چاہیے تو پہلے اپنے پڑوسی کو پیش کرے ۔ مسند ابی یعلی ، الکامل لابن عدی عن ابن عباس (رض))
17696- "إذا أراد أحدكم أن يبيع عقارا فليعرضه على جاره"."ع عد" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯৭
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17697 ۔۔۔ گھر کا پڑوسی پڑوسی کے گھر (کو خریدنے) کا زیادہ حقدار ہے۔ (النسائی ، مسند ابی یعلی ، ابن حبان عن انس (رض) ، مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی عن سمرۃ (رض))
17697- "جار الدار أحق بدار الجار". "ن ع حب" عن أنس؛ "حم د ت عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯৮
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17698 ۔۔۔ گھر کا ہمسایہ شفعہ کا زیادہ حقدار ہے۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی عن سمرۃ (رض))
17698- "جار الدار أحق بالشفعة". "حم طب" عن سمرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৬৯৯
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17699 ۔۔۔ گھر کا ہمسایہ گھر کا زیادہ حق دار ہے دوسروں کے مقابلے میں ۔ (ابن سعد عن الشرید بن سوید)
17699- "جار الدار أحق بالدار من غيره". "ابن سعد عن الشريد بن سويد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭০০
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17700 ۔۔۔ ہمسایہ متصل ہونے کی وجہ سے (خریدنے کا) زیادہ حق دار ہے۔ (بخاری ، ابو دؤاد ، نسائی ، ابن ماجہ عن ابی رافع ، نسائی ، ابن ماجہ عن الشرید بن سوید)
17700- "الجار أحق بصقبه" "خ د ن هـ" عن أبي رافع؛ "ن هـ" عن الشريد بن سويد
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭০১
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17701 ۔۔۔ ہمسایہ ہمسائے کے شفعہ کا زیادہ حقدار ہے۔ وہ (فروخت کرنے سے قبل) اس کا انتظار کرے گا خواہ وہ غائب ہو ، جب کہ (دونوں شریک فی الطریق ہوں یعنی) دونوں کا راستہ ایک ہو ،۔ (مسند احمد ، الکامل لابن عدی عن جابر (رض))
17701- "الجار أحق بشفعة جاره ينتظر بها، وإن كان غائبا إذا كان طريقهما واحدا". "حم عد" عن جابر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭০২
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17702 ۔۔۔ شریک (فروخت کیے جانے والے) حصہ کا زیادہ حق دار ہے ، خواہ کوئی بھی ہو ۔ (ابن ماجہ ، عن ابی رافع (رض))
17702- "الشريك أحق بصقبه ما كان". "هـ" عن أبي رافع
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭০৩
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17703 ۔۔۔ شریک شفعہ دائر کرنے والا ہے اور شفعہ ہر (منقولہ وغیرہ منقولہ) شے میں ہوگا (ترمذی ، شعب الایمان للبیھقی عن ابن عباس (رض))
17703- "الشريك شفيع والشفعة في كل شيء". "ت هق عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৭০৪
شفعہ کا بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم :

حرف شین :

اس میں تین مضامین ہیں۔

شفعہ شہادت (گواہی) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عادات مبارکہ کتاب الشفعۃ من الاقوال :
17704 ۔۔۔ بچہ اپنے شفعہ کے حق پر قائم رہے گا جب تک بالغ نہ ہو جب بلوغت کو پہنچ جائے تو اس کو اختیار ہوگا کہ (فروخت ہونے والی زمین وغیرہ کو خرید کر) لے لے یا چھوڑ دے ۔ (الاوسط للطبرانی عن جابر (رض))
17704- "الصبي على شفعته حتى يدرك، فإذا أدرك فإن شاء أخذ وإن شاء ترك"."طس" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক: