কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

شکار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ২৫৮০৩
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25803 ۔۔۔ جب تم نے بغیر پر کے تیر سے شکار کیا اور تیر نے شکار کو زخمی کردیا تم اسے کھا سکتے ہو اگر تیر چوڑائی کے بل شکار کر لگا ہے (اور شکار مرگیا ہے) اسے مت کھاؤ چونکہ وہ موقوذ کے حکم میں ہے۔ (رواہ مسلم والترمذی وابن ماجہ عن عدی بن حاتم) ۔ فائدہ : ۔۔۔ موقوذ اس جانور کو کہتے ہیں جو غیر دھار دار چیز سے مارا جائے خواہ وہ لکڑی ہو یا پتھر اور پھر اس جانور کو ذبح نہ کیا جائے ۔
25803- "إذا رميت بالمعراض الصيد فخزق فكله، وإن أصابه بعرضه فلا تأكله فإنه وقيذ" "م ت هـ عن عدي بن حاتم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮০৪
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25804 ۔۔۔ جب تم (اللہ کا نام لے کر کسی شکار پر) اپنا تیر چلاؤ اور پھر وہ (شکار تیر کھا کر) تمہاری نظروں سے اوجھل ہوجائے اور پھر وہ تمہارے ہاتھ لگ جائے تم اسے کھا سکتے ہو جب تک اس میں بدبو نہ پیدا ہوجائے ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن ابی ثعلبۃ)
25804- "إذا رميت بسهمك وغاب ثلاثة أيام وأدركته فكله ما لم ينتن". "حم م 5 عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮০৫
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25805 ۔۔۔ جب تم نے شکار کو (اللہ کا نام لے کر) تیر مارا اور پھر تم نے اسے تین راتیں گزرنے کے بعد پایا دراں حالیکہ تمہارا تیر شکار میں پیوست تھا تو شکار کھا سکتے ہو جب تک اس میں بدبو نہ پیدا ہوجائے ۔ (رواہ ابو داؤد عن ابی ثعلبۃ)
25805- "إذا رميت الصيد فأدركته بعد ثلاث ليال وسهمك فيه فكله ما لم ينتن". "د عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮০৬
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25806 ۔۔۔ جہاں تک تم نے اہل کتاب کے برتنوں کا ذکر کیا ہے سو اگر تمہیں ان برتنوں کے علاوہ اور برتن مل سکیں تو پھر ان کے برتنوں میں مت کھاؤ اور اگر دوسرے (متبادل) برتن نہ مل سکیں تو پھر اس کو اچھی طرح دھو کر ان میں کھالو اور رہی شکار کی بات تو جس جانور کو تم نے اپنے تیر سے شکار کیا ہے اور اللہ کا نام لیا ہے اسے کھالو اسی طرح جس جانور کو تم نے تربیت یافتہ کتے کے ذریعے شکار کیا ہے اور اللہ کا نام لیا ہے۔ (کتا چھوڑتے وقت) تو اس کو بھی کھالو، اور جو شکار تم نے غیر تربیت یافتہ کتے سے کیا پھر تم نے اسے اس حالت میں (زندہ) پایا کہ تم ہاتھ سے اسے ذبح کرلو تو وہ شکار کھا سکتے ہو ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابن ماجہ عن ابی ثعلبۃ)
25806- "أما ما ذكرت من آنية أهل الكتاب فإن وجدتم غيرها فلا تأكلوا فيها، وإن لم تجدوا غيرها فاغسلوها وكلوا فيها، وما صدت بقوسك وذكرت اسم الله عليه فكل، وما صدت بكلبك المعلم وذكرت اسم الله عليه فكل، وما صدت بكلبك غير المعلم فأدركت ذكاته فكل". "حم ق هـ عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮০৭
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25807 ۔۔۔ جس شکار کو تیر دھار کی جانب سے لگا ہے (کہ شکار زخمی ہوگیا ہے) اسے کھالو اور جس شکار کو تیر چوڑائی کے بل لگا ہے پھر شکار مرگیا تو وہ موقوذہ کے حکم میں ہے اسے مت کھاؤ ۔ (رواہ البخاری ومسلم والترمذعن عدی بن حاتم) ۔ فائدہ : ۔۔۔ موقوذہ وہ جانور ہوتا ہے جو مہک ضرب لگنے سے مرجائے اور پھر ذبح اختیار نہ ہو سکے وہ حرام ہے۔
25807- "ما أصاب بحده فكله، وما أصاب بعرضه فقتل فإنه وقيذ فلا تأكله". "ق ت عن عدي بن حاتم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮০৮
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25808 ۔۔۔ (تربیت یافتہ کتا) جو شکار تمہارے پاس پکڑ کر لائے اسے کھالو ۔ (رواہ الترمذی عن عدی بن حاتم)
25808- "ما أمسك عليك فكل". "ت عن عدي بن حاتم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮০৯
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25809 ۔۔۔ تمہارے پاس جو سدھایا ہوا کتا یا باز ہے پھر تم نے اسے شکار پر چھوڑ دیا ہے اور اللہ تعالیٰ کا نام بھی لیا ہے تو کتا یا باز جو شکار تمہارے پاس پکڑ لائے وہ کھالو ۔ (رواہ ابو داؤد عن عدی بن حاتم)
25809- "ما علمت من كلب أو باز ثم أرسلته وذكرت اسم الله فكل مما أمسك عليك". "د عن عدي بن حاتم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১০
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25810 ۔۔۔ اے ابو ثعلبہ ! ہر وہ شکار جو تمہارے تیر کمان یا تربیت یافتہ کتے یا تمہارے ہاتھ سے تمہاری گرفت میں آجائے خواہ اسے ذبح کیا ہو یا نہ کیا ہو اسے کھالو ، (رواہ ابو داؤد عن ابی ثعلبۃ)
25810- "يا أبا ثعلبة كل ما ردت عليك قوسك وكلبك المعلم ويدك، كل ذكيا وغير ذكي". "د عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১১
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25811 ۔۔۔ جب تم نے اپنا تربیت یافتہ کتا چھوڑا اس نے شکار کو مار دیا وہ شکار کھالو اور اگر کتا شکار میں سے کھالے اسے مت کھاؤ چونکہ (درحقیقت) کتے نے شکار اپنے لیے پکڑا ہے اور اگر تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کے ساتھ دوسرا کتا پاؤ تب بھی شکار مت کھاؤ چونکہ اللہ کا نام لے کر تم نے اپنا کتا چھوڑا ہے دوسرے کے کتے پر اللہ کا نام نہیں لیا ۔ (رواہ البخاری ومسلم عن عدی بن حاتم)
25811- "إذا أرسلت كلبك المعلم فقتل فكل، وإذا أكل فلا تأكل، فإنما أمسك على نفسه، وإن وجدت معه كلبا آخر فلا تأكل، فإنما سميت على كلبك ولم تسم على كلب آخر". "ق عن عدي بن حاتم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১২
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25812 ۔۔۔ جب تم شکار پر اپنے تربیت یافتہ کتے چھوڑو اور (چھوڑتے وقت ان پر) اللہ کا نام لے لو تو جو شکار کتے پکڑ کر لائیں وہ کھالو اگرچہ کتے شکار کو جان سے مار ہی کیوں نہ ڈالیں ہاں البتہ اگر کتے نے شکار میں سے کھالیا ہے تو مجھے خوف ہے کہ کتے نے شکار اپنے لیے پکڑا ہے (اس صورت میں شکار نہ کھاؤ) اگر تمہارے کتوں کے ساتھ اور کتے بھی مل گئے ہیں تب بھی شکار نہ کھاؤ چونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ کس کتے نے شکار مارا ہے اگر تم نے شکار کو تیر مارا اور پھر شکار ایک یا دو دونوں کے بعد تمہارے ہاتھ لگے اور اس پر تمہارے تیر کے علاوہ کوئی نشان نہ ہو تم وہ شکار کھا سکتے ہو اگر شکار (تیر لگنے) کے بعد پانی میں جا پڑے اسے مت کھاؤ ۔ (رواہ البخاری ومسلم عن عدی بن حاتم)
25812- "إذا أرسلت كلابك المعلمة وذكرت اسم الله أما فكل مما أمسكن عليك، وإن قتلن إلا أن يأكل الكلب فإني أخاف أن يكون إنما أمسكه على نفسه، وإن خالطها كلاب من غيرها فلا تأكل فإنك لا تدري أيها قتل وإن رميت الصيد فوجدته بعد يوم أو يومين ليس به إلا أثر سهمك فكل، وإن وقع في الماء فلا تأكل"."ق عن عدي بن حاتم"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১৩
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25813 ۔۔۔ جب تم اپنا کتا شکار پر چھوڑو تو اللہ تعالیٰ کا نام لے لو ، اگر کتے نے تمہارے پاس شکار پکڑ لایا ہے اور تم نے اسے زندہ پایا ہے تو اسے ذبح کرلو اگر تم نے شکار کو مردہ پایا دراں حالیکہ کتے نے اس میں سے کھایا نہیں تو اسے کھا سکتے ہو ۔ اگر تم اپنے کتے کے ساتھ دوسرے کا کتا بھی پاؤ دراں حالیکہ شکار مردہ ہوچکا ہے تو اسے مت کھاؤ چونکہ تمہیں معلوم نہیں کہ ان کتوں میں سے کس نے اسے قتل کیا ہے اور اگر تم شکار پر تیر مارو اور اللہ تعالیٰ کا نام لے لو اگر شکار تمہارا نظروں سے اوجھل ہوجائے اور پھر تمہارے ہاتھ لگے اور اس پر صرف تمہارے تیر کا اثر ہو تو چاہو اسے کھالو اگر شکار کو پانی میں ڈوبا ہوا پاؤتو مت کھاؤ چونکہ تمہیں معلوم نہیں ، آیا کہ پانی نے اسے قتل کیا ہے یا تمہارے تیر نے اسے قتل کیا ہے۔ (رواہ مسلم والنسائی عن عدی بن حاتم)
25813- "إذا أرسلت كلبك فاذكر اسم الله، فإن أمسك عليك فأدركته حيا فاذبحه، وإن أدركته قد قتل ولم يأكل منه فكله، وإن وجدت مع كلبك كلبا غيره وقد قتل فلا تأكله فإنك لا تدري أيهما قتله، وإن رميت بسهمك فاذكر اسم الله تعالى فإن غاب عنك فلم تجد فيه إلا أثر سهمك فكل إن شئت، وإن وجدته غريقا في الماء فلا تأكل فإنك لا تدري الماء قتله أو سهمك"؟ "م ن عدي بن حاتم"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১৪
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25814 ۔۔۔ جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو شکار پر چھوڑو اور اس پر اللہ کا نام بھی لیا ہو کتا جو شکار پکڑ کر لائے اسے کھالو اگرچہ شکار کو جان سے مار ڈالے اگر تم نے غیر تربیت یافتہ کتا شکار پر چھوڑا ہو اور شکار کو زندہ پاکر تم نے اسے ذبح کرلیا تو اسے بھی کھالو وہ شکار بھی کھالو جو تیر سے تمہارے ہاتھ لگے اور اگرچہ شکار مر ہی کیوں نہ جائے اور تیرے مارتے وقت اللہ کا نام لیا کرو۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعہ عن ابی ثعلیۃ)
25814- "إذا أرسلت كلبك المكلب وذكرت وسميت فكل" ما أمسك عليك كلبك المكلب وإن قتل، وإن أرسلت كلبك الذي ليس بمكلب وأدركت ذكاته فكل، وكل ما رد عليك سهمك وإن قتل وسم الله". "حم ق عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১৫
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25815 ۔۔۔ ہر وہ شکار جو (تمہارے کتے یا تیر کی وجہ سے) تمہاری آنکھوں کے سامنے مرجائے اسے کھالو جو تمہاری آنکھوں سے اوجھل ہو کر مرجائے اسے چھوڑ دو ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ احیاء میں سے کہ اس حدیث کی کوئی اصل نہیں دیکھئے الاحیاء 313 و ضعیف الجامع 4196 ۔
25815- "كل ما أصميت ودع ما أنميت" "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১৬
شکار کا بیان
چوتھی کتاب ۔۔۔ حرف صاد :

کتاب الصید : ۔۔۔ از قسم اقوال :
25816 ۔۔۔ ہر وہ شکار جو تمہارے تیر کمان سے ہاتھ لگے اسے کھالو ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن عقبۃ بن عامر وحذیفۃ بن الیمان واحمد بن حنبل وابو داؤد و عن ابن عمرو (رض) وابن ماجہ عن ابی ثعلبہ الخشی)
25816- "كل ما ردت عليك قوسك". "حم عن عقبة بن عامر وحذيفة بن اليمان حم د عن ابن عمرو، هـ عن أبي ثعلبة الخشني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১৭
شکار کا بیان
اکمال :
25817 ۔۔۔ جب تم اپنے کتے کو اس حالت میں پاؤ کہ وہ نصف شکار کھاچکا ہو تو وہ شکار کھالو ۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ وضعفہ عن سلمان)
25817- "إذا أدركت كلبك وقد أكل نصفه فكل"."حل وضعفه عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১৮
شکار کا بیان
اکمال :
25818 ۔۔۔ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑ دو اور وہ شکار کو کھالے تو بقیہ شکار کو مت کھاؤ چونکہ کتے نے شکار اپنے لیے پکڑا ہے اگر کتا چھوڑا اور شکار کو مار دیا لیکن خود کتے نے نہیں کھایا تم اسے کھالو چونکہ کتے نے شکار اپنے مالک کے لیے پکڑا ہے۔ (رواہ احمد ب حنبل ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلتہ 187 ۔
25818- "إذا أرسلت كلبك فأكل الصيد فلا تأكل؛ فإنما أمسك على نفسه، وإن أرسلته فقتل ولم يأكل فكل فإنما أمسك على صاحبه". "حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮১৯
شکار کا بیان
اکمال :
25819 ۔۔۔ جو تیر نوک کے طرف سے شکار کو لگے اسے کھالو اور جو تیرے چوڑائی کے بل لگے اور شکار مرجائے تو وہ موقوذہ کے حکم میں ہے اسے نہ کھاؤ۔ (رواہ البخاری ومسلم والترمذی عن عدی بن حاتم) حضرت عدی (رض) کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بےپر کے تیر سے کیے ہوئے شکار کے متعلق دریافت کیا ، اس پر آپ نے یہ حدیث بیان فرمائی ۔
25819- "ما أصاب بحده فكله وما أصاب بعرضه فقتل فإنه وقيذ فلا تأكله".

"خ م ت عن عدي بن حاتم" قال: "سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن صيد المعراض قال فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮২০
شکار کا بیان
اکمال :
25820 ۔۔۔ جب تمہیں معلوم ہوجائے کہ تمہارے تیر نے شکار کو قتل کیا ہے اور شکار میں کسی درندے کا اثر نہ دیکھو تو وہ کھا سکتے ہو۔ (رواہ الترمذی وقال حسن صحیح عن عدی بن حاتم)
25820- "إذا علمت أن سهمك قتله ولم تر فيه أثر سبع فكل". "ت حسن صحيح عن عدي بن حاتم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮২১
شکار کا بیان
اکمال :
25821 ۔۔۔ جو شکار تمہارے تیر کمان سے ہاتھ لگے اسے کھالو اگرچہ وہ تمہاری نظروں سے اوجھل ہوجائے بعد ازاں تم اس میں تیر یا پھل کا اثر نہ دیکھو ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی ثعلبۃ)
25821- "كل ما ردت عليك قوسك وإن توارى عنك بعد أن لا ترى فيه أثر سهم أو نصل". "طب عن أبي ثعلبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৫৮২২
شکار کا بیان
اکمال :
25822 ۔۔۔ باز جو شکار تمہارے پاس پکڑ لائے اسے کھالو۔ (رواہ الترمذی عن عدی بن حاتم) عدی (رض) کہتے میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے باز کے شکار کے متعلق دریافت کیا آپ نے یہ حدیث بیان فرمائی ۔
25822- "ما أمسك عليك فكل"."ت عن عدي بن حاتم" قال: "سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم صيد البازي قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক: