কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
صلح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ২৫৮২৭
صلح کا بیان
کتاب الصلح ۔۔۔ از قسم اقوال :
25827 ۔۔۔ جب راستے میں تمہارا اختلاف ہوجائے تو راستے کو سات ذراع مقرر کرلو ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابو داؤد والترمذی وابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض) واحمد بن حنبل وابن ماجہ والبیہقی فی السنن ، عن ابن عباس (رض))
25827- "إذا اختلفتم في الطريق فاجعلوه سبعة أذرع". "حم م  د، ت هـ عن أبي هريرة؛ حم هـ، هق عن ابن عباس".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮২৮
صلح کا بیان
کتاب الصلح ۔۔۔ از قسم اقوال :
25828 ۔۔۔ راستے کی حد سات ذراع (ہاتھ) ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن جابر)
25828- "حد الطريق سبعة أذرع". "طس عن جابر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮২৯
صلح کا بیان
اکمال :
25829 ۔۔۔ جب صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے زمین میں راستے پر جھگڑا کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سات ذراع کا فیصلہ کیا ہے۔ (رواہ البخاری ، عن ابو ہریرہ (رض))
25829- "قضى إذا تشاجروا في الأرض في الطريق بسبعة أذرع". "خ عن أبي هريرة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩০
صلح کا بیان
اکمال :
25830 ۔۔۔ جب تم راستے میں اختلاف کرو تو اس کی چوڑائی سات ذراع مقرر کرلو ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابو داؤد والترمذی وقال : حسن صحیح ، عن ابو ہریرہ (رض) والبیہقی ، عن ابن عباس (رض))
25830- "إذا اختلفتم في الطريق فاجعلوا عرضه سبعة أذرع". "حم، خ، م، د، ت: حسن صحيح عن أبي هريرة، ق عن ابن عباس".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩১
صلح کا بیان
اکمال :
25831 ۔۔۔ جب تم راستے میں اختلاف کرنے لگو تو سات ذراع راستہ مقرر کرلو اور جو شخص عمارت بنائے وہ ستون دیوار کے ساتھ رکھے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبیہقی ، عن ابن عباس (رض))
25831- "إذا اختلفتم في الطريق فاجعلوه سبعة أذرع، ومن بنى بناء فليدعمه  حائط جداره". "حم ق عن ابن عباس".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩২
صلح کا بیان
اکمال :
25832 ۔۔۔ جب راستے میں تمہارا اختلاف ہوجائے تو راستے کو سات ذراع (ہاتھ) ناپ کر مقرر کرلو اور اس سے کم مت رکھو۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض))
25832- "إذا اختلفتم في الطريق فاذرعوه سبعة أذرع ولا تجعلوا أقل من ذلك". "طب عن ابن عباس".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩৩
صلح کا بیان
اکمال :
25833 ۔۔۔ جب راستے میں تمہارا اختلاف ہوجائے تو راستے کو سات ذراع مقرر کرلو پھر عمارت کھڑی کرو ۔ (رواہ عبدالرزاق عن عکرمۃ مرسلا)
25833- "إذا اختلفتم في الطريق فاذرعوه سبعة أذرع ثم ابنوا". "عب عن عكرمة مرسلا".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩৪
صلح کا بیان
کتاب الصلح ۔۔۔ از قسم افعال :
25834 ۔۔۔ ابو قلابہ روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے آمد ورفت والے راستے کے متعلق دریافت کیا گیا آپ نے فرمایا : ایسا راستہ سات ذراع مقرر کرلو ۔ (رواہ عبدالرزاق )
25834- عن أبي قلابة رضي الله تعالى عنه قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الطريق الميتاء  فقال: "اجعلوها سبعة أذرع". "عب".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩৫
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25835 ۔۔۔ مہمان اپنا رزق ساتھ لے کر آتا ہے ، میزبانوں کے گناہوں کو لے کر کوچ کرتا ہے اور ان کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔ (رواہ ابو الشیخ عن ابی الدرداء) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التمییز 15 و ضعیف الجامع 3604 ۔
25835- "الضيف يأتي برزقه، ويرتحل بذنوب القوم، يمحص عنهم ذنوبهم"."أبو الشيخ عن أبي الدرداء".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩৬
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25836 ۔۔۔ جب مہمان کسی قوم کے پاس آتا ہے وہ اپنے رزق کے ساتھ آتا ہے اور جب واپس جاتا ہے تو میزبانوں کی گناہوں کی مغفرت کے ساتھ جاتا ہے ، (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 117 والتمییز 15 ۔
25836- "إذا دخل الضيف على القوم دخل برزقه، وإذا خرج خرج بمغفرة ذنوبهم"."فر  عن أنس".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩৭
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25837 ۔۔۔ جب اللہ تبارک وتعالیٰ کسی قوم کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتا ہے ان کے پاس مہمان کو بطور ہدیہ بھیجتا ہے وہ ان کے پاس اپنا رزق لے کرجاتا ہے جب کوچ کرتا ہے تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے اہل خانہ کی مغفرت کردی ہوتی ہے۔ (رواہ ابو الشیخ فی الثواب وابو نعیم فی المعرفۃ والضیاء عن ابی قرصافۃ)
25837- "إذا أراد الله بقوم خيرا أهدى إليهم هدية الضيف ينزل برزقه ويرتحل وقد غفر الله لأهل المنزل"."أبو الشيخ في الثواب وأبو نعيم في المعرفة والضياء عن أبي قرصافة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩৮
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25838 ۔۔۔ آسمان کی طرف سے سب سے زیادہ جلدی پہنچنے والا صدقہ یہ ہے کہ آدمی عمدہ کھانا تیار کرے پھر اپنے دوستوں کو دعوت دے ۔ (رواہ ابن ابی الدنیا فی کتاب الاخوان عن حبان بن جبلہ ابی جبلۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1386 ۔
25838- "إن أسرع صدقة إلى السماء أن يصنع الرجل طعاما طيبا، ثم يدعو عليه من إخوانه". "ابن أبي الدنيا في كتاب الإخوان عن حيان بن جبلة أبي جبلة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৩৯
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25839 ۔۔۔ مغفرت کو واجب کرنے والی چیزوں میں سے یہ بھی ہے کہ مسلمانوں بھوکوں کو کھانا کھلائے ، (رواہ البیہقی فی شعب الایمان، عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2013 ۔
25839- "إن من موجبات المغفرة إطعام المسلم السغبان هب عن جابر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৪০
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25840 ۔۔۔ مہمان نوازی ہر مسلمان کا حق ہے جو مہمان کسی شخص کے فناء میں صبح کرتا ہے وہ اس پر دین قرض ہوتا ہے ، اگر چاہے تو چکا دے نہ چاہے تو چھوڑ دے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ عن المقدام ابی کریمۃ)
25840- "ليلة الضيف حق على كل مسلم، فمن أصبح الضيف بفنائه فهو له عليه دين إن شاء اقتضى وإن شاء ترك". "حم د  هـ عن المقدام أبي كريمة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৪১
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25841 ۔۔۔ کھانا کھلاؤ اور عمدہ کلام کرو ۔ (رواہ الطبرانی عن الحسن بن علی)
25841- "أطعموا الطعام وأطيبوا الكلام". "طب  عن الحسن بن علي".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৪২
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25842 ۔۔۔ کھانا کھلاؤ، سلام پھیلاؤ جنت کے وارث بن جاؤ گے ۔ (رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن حارث)
25842- "أطعموا الطعام، وأفشوا السلام تورثوا الجنان". "طب عن عبد الله بن الحارث

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৪৩
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25843 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ فراخی والے گھر والوں سے محبت کرتا ہے۔ (رواہ ابن ابی الدنیا فی قری الضیف عن ابن جریج معضلا ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1720 ۔
25843- "إن الله تعالى يحب أهل البيت الخصيب". "ابن أبي الدنيا في قرى الضيف عن ابن جريج معضلا".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৪৪
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25844 ۔۔۔ فرشتے لگا تار اس شخص کے لیے دعائے استغفار کرتے رہتے ہیں جس کا دسترخوان جب تک لگا رہتا ہے۔ (رواہ الحکیم عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1790 ۔
25844- "إن الملائكة لا تزال تصلي على أحدكم ما دامت مائدته موضوعة"."الحكيم عن عائشة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৪৫
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25845 ۔۔۔ بہت بری قوم ہے وہ جس کے پاس مہمان نہ آتے ہوں ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان، عن عقبۃ بن عامر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2322 و ضعیف الجامع 2354 ۔
25845- "بئس القوم قوم لا ينزلون الضيف"."هب - عن عقبة بن عامر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৮৪৬
صلح کا بیان
حرف ضاد ۔۔۔ کتاب الضیافہ ۔۔۔ از قسم اقوال : 
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
اس میں تیں (3) فصلیں ہیں۔ پہلی فصل ۔۔۔ ضیافت (مہمان نوازی) کی ترغیب کے بیان میں :
25846 ۔۔۔ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو کھانا کھلائے اور سلام کا جواب دے ۔ (رواہ ابو یعلی والحاکم عن صھیب)
25846- "خيركم من أطعم الطعام ورد السلام"."ع، ك عن صهيب".

তাহকীক: