কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ২৭৭৭০
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27770 ۔۔۔ طلاق خاوند کے ہاتھ میں ہے۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے چونکہ اس کی سند میں فضل بن مختار ضعیف روای ہے ، دیکھئے مجمع الزوائد 3344 ۔
27770- "الطلاق بيد من أخذ بالساق". "طب عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭১
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27771 ۔۔۔ ہر طلاق جائز ہے۔ (یعنی ہوجاتی ہے) سوائے اس شخص کی طلاق کے جس کی عقل مغلوب ہوگئی ہو۔ (رواہ الترمذی عن ابوہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 207 و ضعیف الجامع 4240 ۔
27771- "كل طلاق جائز إلا طلاق المعتوه المغلوب على عقله". "ت - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭২
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27772 ۔۔۔ آدمی کو اس طلاق کا اختیار نہیں جس کا وہ مالک نہیں (یعنی بیوی ایک کی ہو اسے طلاق دوسرا نہیں دے سکتا) آدمی جس غلام کا مالک نہ ہو اس کی آزادی کا اختیار بھی اسے حاصل نہیں اور جس چیز کا مالک نہ ہو اسے بیچ بھی نہیں سکتا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والنسائی عن ابن عمرو (رض))
27772- "ليس على الرجل طلاق فيما لا يملك ولا عتاق فيما لا يملك ولا بيع فيما لا يملك". "حم، ن - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭৩
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27773 ۔۔۔ جس شخص نے طلاق یا عتاق (آزادی) سے کھیل کود کی وہ ایسا ہی ہے جیسا اس نے کہا : (رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یعنی اگر کسی شخص نے ازروئے مذاق بیوی کو طلاق دی یا غلام کو مذاقا آزادی دی تو عورت کو طلاق ہوجائے گی اور غلام آزاد ہوجائے گا ۔
27773- "من لعب بطلاق أو عتاق فهو كما قال". "طب- عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭৪
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27774 ۔۔۔ جب عورت دعوی کرے کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دی ہے اور اس پر شاہد عدل (سچا گواہ) بھی پیش کر دے تو شوہر سے حلف (قسم) لیا جائے گا اگر خاوند کی طلاق ہوجائے گی ۔ (رواہ ابن ماجہ عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 243 و ضعیف الجامع 310 لیکن زوائد میں ہے کہ حدیث کی اسناد صحیح ہے اور اس کے رجال ثقات ہیں۔
27774- "إذا ادعت المرأة طلاق زوجها فجاءت على ذلك بشاهد عدل استحلف زوجها فإن حلف بطلت شهادة الشاهد، فإن نكل فنكوله بمنزلة شاهد آخر وجاز طلاقه". "هـ - عن ابن عمرو
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭৫
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27775 ۔۔۔ اسے (ابن عمر کو) چاہیے اپنی بیوی سے رجوع کرے پھر اسے اپنے پاس رکھے یہاں تک کہ پاک ہوجائے پھر حیض آئے اس کے بعد پاک ہو پھر اگر طلاق دینا چاہے تو طلاق دے دے بشرطیکہ اس پاکی (طہر) میں جماع نہ کیا ہو پس طریقہ ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے مرد کو عورتوں کو طلاق دینے کا حکم دیا ہے۔ (رواہ البخاری ومسلم وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ عن ابن عمر (رض))
27775- "ليراجعها ثم ليمسكها حتى تطهر ثم تحيض فتطهر، فإن بدا له أن يطلقها فليطلقها طاهرا قبل أن يمسها فتلك العدة التي أمر الله أن يطلق بها النساء". "ق ، د، ن، هـ - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭৬
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27776 ۔۔۔ جس شخص نے بدعت کے لیے طلاق دی ہم اس کی بدعت کو اس کے سپرد کردیں گے ۔ (رواہ البیہقی فی السنن عن معاذ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے اللطیفۃ 29 ۔
27776- "من طلق للبدعة ألزمناه بدعته". "هق - عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭৭
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27777 ۔۔۔ لوگوں کو کیا ہوا جو اللہ تبارک وتعالیٰ کی مقرر کردہ حدود کے ساتھ کھیلتے رہتے ہیں ، چنانچہ کوئی کہتا ہے : میں نے تجھے طلاق دے دی میں ن ے تجھ سے رجوع کرلیا میں نے تجھے طلاق دے دی میں نے تجھ سے رجوع کرلیا ۔ (رواہ ابن ماجہ والبیہقی فی السنن عن ابی موسیٰ)
27777- "ما بال أقوام يلعبون بحدود الله يقول: قد طلقتك قد راجعتك طلقتك راجعتك". "هـ، هق - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭৮
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27778 ۔۔۔ نکاح سے پہلے طلاق نہیں ہوتی ۔ (رواہ ابن ماجہ عن علی والحاکم عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے المتناھیۃ 1062 ۔
27778- "لا طلاق قبل النكاح". "هـ - عن علي؛ ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৭৯
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27779 ۔۔۔ طلاق نہیں ہوتی مگر ملکیت میں ، آزادی نہیں ہوتی مگر ملکیت میں ، فروخت اسی چیز کو کرسکتے ہو جس کے تم مالک ہو ۔ اسی چیز کی نذر پوری کرسکتے ہو جس کے تم مالک ہو نذر وہی ہوتی ہے جس سے رب تعالیٰ کی رضا جوئی مطلوب ہو جس نے معصیت پر قسم کھائی اس کی قسم کا کوئی اعتبار نہیں جس نے قطع رحمی پر قسم اٹھائی اس کی قسم نہیں ہوتی ۔ (رواہ ابو داؤد والحاکم عن ابن عمرو (رض))
27779- "لا طلاق إلا فيما تملك، ولا عتق إلا فيما تملك، ولا بيع إلا فيما تملك، ولا وفاء نذر إلا فيما تملك، ولا نذر إلا فيما ابتغي به وجه الله، ومن حلف على معصية فلا يمين له، ومن حلف على قطيعة رحم فلا يمين له". "د "، ك - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮০
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27780 ۔۔۔ اے لوگو ! تمہیں کیا ہوا چنانچہ تم میں سے کوئی شخص اپنے غلام کی شادی اپنی باندی سے کرا دیتا ہے پھر ان کے درمیان تفریق ڈالنے کے درپے ہوجاتا ہے جبکہ طلاق تو خاوند کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ (رواہ ابن ماجہ عن ابن عباس (رض))
27780- "يا أيها الناس ما بال أحدكم يزوج عبده أمته، ثم يريد أن يفرق بينهما إنما الطلاق لمن أخذ بالساق". "هـ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮১
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27781 ۔۔۔ اے عباس ! کیا آپ تعجب نہیں کرتے کہ مغیث بریرہ سے کتنی محبت کرتا ہے اور بریرہ مغیث سے کتنی نفرت کرتی ہے۔ (رواہ البخاری وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ عن ابن عباس (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ حضرت بریرہ (رض) کو خیار عتق ملا تھا لہٰذا وہ اپنے خاوند کے پاس نہیں رہنا چاہتی تھیں اور طلاق لینا چاہتی تھیں ۔
27781- "يا عباس ألا تعجب من حب مغيث بريرة ومن بغض بريرة مغيثا" خ، د، ن، هـ - عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮২
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27782 ۔۔۔ نکاح سے پہلے طلاق نہیں ہوتی اور ملکیت سے پہلے آزادی نہیں ہوتی ۔ (رواہ ابن ماجہ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے المتناھیۃ 1063 ۔
27782- "لا طلاق قبل النكاح، ولا عتاق قبل ملك". "هـ - عن المسور".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮৩
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27783 ۔۔۔ اکراہ (زبردستی) کی صورت میں نہ طلاق ہوتی ہے نہ ہی عتاق۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ والحاکم عن عائشۃ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے آسنی المطالب 1716 ۔
27783- "لا طلاق ولا عتاق في إغلاق " حم، د، هـ ، ك - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮৪
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27784 ۔۔۔ طلاق نہیں ہوتی مگر عدت کے لیے اور عتاق (آزادی) نہیں ہوتی مگر اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا جوئی کیلئے ۔۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے ضعیف الجامع 6301 ۔
27784- "لا طلاق إلا لعدة، ولا عتاق إلا لوجه الله". "طب- عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮৫
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27785 ۔۔۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ اگر وہ سنجیدگی سے کی جائیں تو ہوجاتی ہیں اور اگر مذاق سے کی جائیں تب بھی ہوجاتی ہیں۔ وہ یہ ہیں طلاق ، نکاح اور رجعت ۔ (رواہ ابو داؤد والترمذی وابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاثر 383، 384 ۔
27785- "ثلاث جدهن جد وهزلهن جد: الطلاق، والنكاح، والرجعة". "د، ت، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮৬
طلاق کا بیان
کتاب دوم ۔۔۔ از حرف طاء :

کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔

فصل اول ۔۔۔ طلاق کے احکام اور اس کے متعلقات کے بیان میں :

اس میں دو فروع ہیں۔

فرع اول ۔۔۔ احکام کے بیان میں :
27786 ۔۔۔ تین چیزوں سے کھیل کود (مذاق) کرنا جائز نہیں ۔ طلاق ، نکاح اور آزادی ۔ (رواہ الطبرانی عن فضالۃ بن عبید) ۔ فائدہ ـ: ۔۔۔ یعنی اگر لڑکی لڑکا دو آدمیوں کے سامنے از روئے مذاق کہیں کہ ہم نے آپس میں نکاح کرلیا تو نکاح ہوجائے گا اسی طرح خاوند مذاق میں یا ویسے کھیل کود کے لیے بیوی کو طلاق دے تو فی الواقع طلاق ہوجاتی ہے۔ اسی طرح مذاقا مالک غلام کو آزادی دے وہ آزاد ہوجاتا ہے۔
27786- "ثلاث لا يجوز اللعب فيهن: الطلاق، والنكاح، والعتق". "طب- عن فضالة بن عبيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮৭
طلاق کا بیان
" الإکمال "
27787 ۔۔۔ تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان کی سنجیدگی بھی سنجیدگی ہے اور مذاق بھی سنجیدگی ہے (یعنی ہر حال میں واقع ہوجاتی ہیں) طلاق ، نکاح اور عتاق۔ (رواہ القاضی ابو یعلی عن عبداللہ بن علی طبری فی الاربعین عن ابوہریرہ (رض))
27787- "ثلاث جدهن جد وهزلهن جد: الطلاق، والنكاح، والعتاق". "القاضي أبو يعلى عن عبد الله بن علي الطبري في الأربعين- عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮৮
طلاق کا بیان
" الإکمال "
27788 ۔۔۔ جس شخص نے سچ مچ یا مذاق طلاق دی ، یا کسی چیز کو حرام کیا یا نکاح کیا یا نکاح کروایا تو ان چیزوں کا اس پر وقوع ہوجائے گا ۔ (رواہ ابن ماجہ وابن جریر وابن ابی حاتم عن الحسن مرسلا)
27788- "من طلق أو حرم أو نكح أو أنكح جادا أو لاعبا فقد جاز عليه". "هـ وابن جرير وابن أبي حاتم- عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৭৮৯
طلاق کا بیان
" الإکمال "
27789 ۔۔۔ جس شخص نے طلاق دی یا کوئی حرام کیا یا نکاح کیا یا نکاح کرایا اور پھر کہے میں تو مذاق کررہا تھا یہ کام سچ مچ ہوجائیں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن الحسن عن ابی الدرداء)
27789- "من طلق أو حرم أو نكح أو أنكح فقال: إني كنت لاعبا فهو جاد". "طب- عن الحسن عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক: