কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
غلام آزاد کرنے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ২৯৫৬৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29567 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا اللہ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلہ میں آزاد کنندہ کے ہر ہر عضو کو دوزخ سے آزاد کریں گے حتی کہ آزاد کردہ غلام کی شرمگاہ کے بدلہ میں آزاد کنندہ کی شرمگاہ کو آزاد کریں گے ۔ (رواہ البخاری ومسلم والترمذی عن ابو ہریرہ (رض))
29567- "من أعتق رقبة مسلمة أعتق الله بكل عضو منها عضوا منه من النار حتى فرجه بفرجه"."ق، ت" عن أبي هريرة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৬৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29568 ۔۔۔ جو شخص مشترک غلام کے اپنے حصہ کو آزاد کرے گا تو اس پر ضروری ہے کہ وہ اپنے مال کے بدلہ میں اس پورے غلام کو آزاد کرے اگر اس کے پاس مال ہو تو انصاف کے ساتھ اس کی قیمت لگائی جائے گی اور غلام ان باقی حصوں کے بعد مزدوری کرے لیکن غلام کو مشقت میں مبتلا نہ کیا جائے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن ابو ہریرہ (رض))
29568- "من أعتق شقيصا من مملوك فعليه خلاصه في ماله، فإن لم يكن له مال قوم المملوك قيمة عدل، ثم استسعى غير مشقوق عليه. "حم، ق  عن أبي هريرة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৬৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29569 ۔۔۔ جو شخص کسی مشترک غلام کے اپنے حصہ کو آزاد کر دے ۔ (تو اس کے لیے پھر یہ ہے کہ) اگر اس کے پاس اتنا مال موجود ہو جو غلام (کے باقی حصوں) کی قیمت کے بقدر ہو تو انصاف کے ساتھ اس غلام کی قیمت لگائی جائے گی اور وہ اس غلام کے دوسرے شرکاء کو ان کے حصوں کے بقدر قیمت دے دے وہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہوجائے گا اور اگر آزاد کنندہ کے پاس اتنا مال نہ ہو تو پھر اس غلام کا جو حصہ اس نے آزاد کیا ہے وہ آزاد ہوجائے گا (اور دوسرے شرکاء کے حصے مملوک رہیں گے) ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن ابن عمر)
29569- "من أعتق شركا له في عبد فكان له مال يبلغ ثمن العبد قوم العبد عليه قيمة عدل فأعطى شركاءه حصصهم وعتق عليه العبد وإلا فقد عتق منه ما عتق". "حم، ق، " عن ابن عمر.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭০
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29570 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا جبکہ غلام کے پاس کچھ مال ہو تو غلام کا مال مالک کا مال سمجھا جائے گا الا یہ کہ مالک شرط لگا دے کہ غلام کا مال اسی کا مال ہے تو اس صورت میں غلام کا مال اسی کا مال ہوگا۔ (رواہ ابو داؤد وابن ماجہ عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلۃ 220 ۔
29570- "من أعتق عبدا وله مال فمال العبد له إلا أن يشترط السيد ماله فيكون له". "د، هـ" عن ابن عمر.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭১
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29571 ۔۔۔ وہ غلام پورے کا پورا آزاد ہے اور اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل والنسائی وابو داؤد وابن ماجہ عن والدابی الملیح)
29571- "هو حر كله ليس لله شريك". "حم، ن د هـ" عن والد أبي المليح.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭২
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29572 ۔۔۔ جس شخص نے کسی مومن غلام کو آزاد کیا یہ غلام آزاد کرنے والے کے لیے دوزخ سے فدیہ بن جائے گا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی عن ابن عمرو (رض) بن عسسہ)
29572- "من أعتق رقبة مؤمنة كانت فداءه من النار". "حم، د، ت" عن عمرو بن عنبسة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29573 ۔۔۔ آزاد کرنے میں سب سے اعلیٰ غلام وہ ہے جس کی قیمت سب سے بڑھیا ہو رات کا سب سے افضل حصہ نصف رات ہے اور سب سے افضل مہینہ محرم ہے۔ (رواہ ابن النجار عن ابی ذر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 794 ۔
29573- "أزكى الرقاب أعلاها ثمنا، وأفضل الليل جوف الليل، وأفضل الشهور المحرم. ابن النجار - عن أبي ذر.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29574 ۔۔۔ آزاد کرنے میں سب سے افضل غلام وہ ہے جو قیمت میں سب سے اعلی ہو اور مالکان کے ہاں ہر دل عزیز ہو۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی عن ابی ذر واحمد بن حنبل والطبرانی عن ابی امامہ)
29574- "أفضل الرقاب أعلاها ثمنا وأنفسها عند أهلها". "حم، ق، ن" عن أبي ذر؛ "حم طب" عن أبي أمامة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29575 ۔۔۔ اپنے صاحب کی طرف سے غلام آزاد کر دو اللہ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلہ میں تمہارے صاحب کے ہر ہر عضو کو دوزخ سے آزاد کرے گا ۔ (رواہ ابو داؤد والحاکم عن واثلۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث صحیح ہے اگرچہ ضعیف الجامع میں اس پر بحث ہے دیکھئے 929 ۔
29575- "أعتقوا عنه رقبة يعتق الله بكل عضو منها عضوا من النار". "د، ك" عن واثلة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29576 ۔۔۔ جس مسلمان نے بھی کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کی ہر ہڈی کو آزاد کنندہ کی ہر ہڈی کے لیے دوزخ سے حفاظت کا ذریعہ بنائے گا اور جس عورت نے بھی کسی مسلمان باندی کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ آزاد کردہ باندی کی ہر ہڈی کو آزاد کنندہ عورت کی ہر ہڈی کے لیے قیامت کے دن دوزخ سے حفاظت کا ذریعہ بنائے گا ۔ (رواہ ابو داؤد وابن حبان عن ابی نجیع السلمی)
29576- "أيما رجل مسلم أعتق رجلا مسلما فإن الله تعالى جاعل وقاء كل عظم من عظامه عظما من العظام محرره من النار، وأيما امرأة مسلمة أعتقت امرأة مسلمة فإن الله جاعل وقاء كل عظم من عظامها عظما من عظام محررها من النار يوم القيامة". "د، حب" عن أبي نجيح السلمي.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭৭
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29577 ۔۔۔ جس مسلمان شخص نے بھی کسی مسلمان مرد کو غلامی سے نجات دلائی یہ اس کی دوزخ سے نجات پانے کا ذریعہ ہوگا غلام کی ہر ہڈی کے بدلہ میں اس کی ہر ہڈی کو نجات ملے گی اور جس مسلمان عورت نے بھی کسی مسلمان عورت کو غلامی سے نجات دلائی یہ اس کی دوزخ سے نجات پانے کا ذریعہ ہوگی باندی کی ہر ہڈی کے بدلہ میں اس کی ہڈی کو نجات ملے گا اور جس مسلمان شخص نے بھی دو مسلمان عورتوں کو غلامی سے نجات دلائی یہ دونوں اس کے لیے دوزخ سے نجات پانے کا ذریعہ بن جائیں گی ان دونوں کی ہڈیوں کے بدلہ میں اس کی ہڈیوں کو نجات ملے گا ۔ (رواہ الطبرانی عن عبدالرحمن بن عوف وابو داؤد وابن ماجہ والطبرانی عن مرۃ بن کعب والترمذی عن ابی امامۃ وقال الترمذی حسن صحیح غریب) ۔
29577- "أيما امرئ مسلم أعتق امرأ مسلما فهو فكاكه من النار، يجزي بكل عظم منه عظما منه، وأيما امرأة مسلمة أعتقت امرأة مسلمة فهي فكاكها من النار تجزى بكل عظم منها عظما منها، وأيما امرئ مسلم أعتق امرأتين مسلمتين فهما فكاكه من النار يجزى بكل عظمين منهما عظما منه". "طب" عن عبد الرحمن بن عوف؛ "د، هـ، طب" عن مرة بن كعب؛ "ت" عن أبي أمامة

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭৮
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29578 ۔۔۔ جس شخص نے بھی کسی باندی کو آزاد کیا پھر از سر نو اس کا مہر مقرر کر کے اس سے شادی کرلی تو اس شخص کے لیے دوہرا اجر ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی موسیٰ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2233 ۔
29578- "أيما رجل أعتق أمة ثم تزوجها بمهر جديد فله أجران". "طب" عن أبي موسى.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৭৯
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29579 ۔۔۔ آزاد کنندہ کا گوشت آزاد کردہ کے گوشت کے بدلہ میں دوزخ سے آزاد ہوگا۔ (رواہ ابن لال وابن النجار والدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 1055 واسنی المطالب 864 ۔
29579- "طينة المعتِق من طينة المعتَق". ابن لال وابن النجار، "فر" عن ابن عباس.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮০
غلام آزاد کرنے کا بیان
الکتاب الثانی از حرف عین ۔۔۔ کتاب العتاق از قسم اقوال : اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول : ۔۔۔ غلام آزاد کرنے کی ترغیب اور احکام کے بیان میں :
29580 ۔۔۔ جان کا آزاد کرنا یہ ہے کہ اسے تم اکیلی ہی آزاد کر دو اور گردن کو غلامی سے نجات دلانا یہ ہے کہ تم اسے آزادی ملنے پر اس کی مدد کرو ۔ (رواہ الطیالسی عن البراء)
29580- "عتق النسمة أن تنفرد بعتقها وفك الرقبة أن تعين على عتقها". الطيالسي - عن البراء.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮১
غلام آزاد کرنے کا بیان
الإکمال
29581 ۔۔۔ جس شخص نے کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا یہ غلام اس کے لیے دوزخ سے نجات پانے کا ذریعہ ہوگا، غلام کے ہر ہر عضو کے بلہ میں اس کے ہر ہر عضو کو نجات ملے گی ۔ (رواہ الحاکم فی الکنی والحاکم وابن عساکر عن واثلۃ)
29581- "من أعتق مسلما كان فكاكه من النار بكل عضو من هذا عضوا من هذا". الحاكم في الكنى، "ك" وابن عساكر - عن واثلة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮২
غلام آزاد کرنے کا بیان
الإکمال
29582 ۔۔۔ جس شخص نے کسی مسلمان جان کو غلامی سے نجات دلائی اللہ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کے ہر ہر عضو کے بدلہ میں اس کے ہر ہر عضو کی دوزخ سے حفاظت فرمائیں گے ۔ (رواہ ابن سعد والطبرانی وابن النجار عن علی)
29582- "من أعتق نسمة مسلمة وقاه الله بكل عضو منه عضوا من النار". ابن سعد، "طب" وابن النجار - عن علي.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮৩
غلام آزاد کرنے کا بیان
الإکمال
29583 ۔۔۔ جس شخص نے کسی مسلمان گردن کو آزادی سے ہمکنار کرایا وہ گردن اس کے لیے دوزخ سے نجات پانے کا فدیہ ہوجائے گئی آزاد کردہ غلام کی ہر ہڈی آزاد کنندہ کی ہر ہڈی کا بدلہ ہوگی جس شخص نے اپنے والدین میں سے کسی کو پایا اور ان کی خدمت کرکے اپنی مغفرت نہ کرسکا اللہ تعالیٰ اسے اپنی رحمت سے دور کرے جو شخص کسی یتیم کو اپنے ساتھ کھانے پینے میں شریک کرے گا حتی کہ اللہ تعالیٰ اسے بھوک سے بے پروا کر دے اس شخص کے لیے جنت واجب ہوجائے گی ۔ (رواہ ابن سعد والطبرانی عن مالک)
29583- "من أعتق رقبة مسلمة فهي فداؤه من النار بكل عظم من عظام محرره بعظم من عظامه، ومن أدرك أحد والديه فلم يغفر له فأبعده الله ومن ضم يتيما من بين أبوين مسلمين إلى طعامه وشرابه حتى يغنيه الله وجبت له الجنة". ابن سعد، "طب" عن مالك.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮৪
غلام آزاد کرنے کا بیان
الإکمال
29584 ۔۔۔ جس شخص نے کسی غلام کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ غلام کے ہر عضو کے بدلہ میں اس شخص کے ہر ہر عضو کو دوزخ سے آزاد کرے گا اور جس شخص نے دو غلاموں کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ ان دونوں کے ہر ہر عضو کے بدلہ میں آزاد کرنے والے کے ہر ہر عضو کو دوزخ سے آزاد کرے گا ۔ (رواہ عبدالرزاق، عمرو بن عبسۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5143 ۔
29584- "من أعتق نسمة أعتق الله بكل عضو منها عضوا منه من النار، ومن أعتق نسمتين أعتق الله بكل عضوين منهما عضوين منه من النار". عبد الرزاق - عن عمرو بن عنبسة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮৫
غلام آزاد کرنے کا بیان
الإکمال
29585 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا تو غلام کے ہر ہر عضو کے بدلہ میں اس کے ہر ہر عضو کو دوزخ سے نجات ملے گی ۔ (رواہ الحاکم والبیہقی عن ابی موسیٰ)
29585- "من أعتق رقبة كانت فكاكه من النار عضوا بعضو". "ك، ق" عن أبي موسى.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৫৮৬
غلام آزاد کرنے کا بیان
الإکمال
29586 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ غلام کے ہر ہر عضو کے بدلہ میں اس کے ہر ہر عضو کو آگ دوزخ سے نجات دے گا ۔ (رواہ الحاکم عن عقبۃ بن عامر)
29586- "من أعتق رقبة فك الله بكل عضو من أعضائه عضوا من أعضائه من النار". "ك" عن عقبة بن عامر.

তাহকীক: