কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
فتنوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ৩০৮২৩
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30812 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب زمانہ میں اختلاف پیدا ہوجائے اور خواہشات مختلف ہوجائیں تو تم دیہات میں رہنے والوں کا دین اختیار کرو ۔ مسندفردس بروایت ابن عمر (رض) ع عنھما یالجمع الصنف “ 132 ذخیر 
احٹاظ 178
دیہویتوں کا دین اختیار مطلب یہ کہ لوگوں سے الگ رہ کا اپنا دین بجنے کی فکر کریں۔
احٹاظ 178
دیہویتوں کا دین اختیار مطلب یہ کہ لوگوں سے الگ رہ کا اپنا دین بجنے کی فکر کریں۔
30812- إذا اختلف الزمان واختلفت الأهواء فعليك بدين الأعرابي. "فر - عن ابن عمر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮২৪
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30813 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ لوگوں کا دین فاسد ہورہا ہے اور امانتداری ختم ہورہی ہے اور آپس میں اس طرح گھتم گھ تھا ہورہے ہیں ایک دوسرے میں داخل کرکے دکھایا تو اپنے گھر کو لازم پکڑ لو (یعنی ایسے فتنے کے وقت گھر کے اندر ہو) اور اپنی زبان کی حفاظت کرو جس بات کو شریعت کے موافق پاتے ہو اس پر عمل کرو اور جو بات شریعت کے خلاف ہو اس اجتناب کرو صرف اپنی اصلاح کی فکر و عام لوگوں کے معاملات کو چھوڑ دو ۔ ( مستدرک بروایت ابن عمر (رض))
30813- إذا رأيت الناس قد مرجت  عهودهم وخفت أماناتهم وكانوا هكذا - وشبك بين أصابعه - فالزم بيتك وأملك عليك لسانك وخذ بما تعرف ودع عنك ما تنكر وعليك بخاصة أمر نفسك ودع عنك أمر العامة. "ك - عن ابن عمر"

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮২৫
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30814 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنے تمہارے اوپر اس طرح یہ سایہ کئے ہوئے ہوں گے جیسے اندھیری رات کے ٹکڑے اس میں سب سے نجات پانے والا بسر کرنے اور اپنی تلوار کی کمائی سے کھائے۔ مستدرک بروایت ابی ہریرة (رض)
30814- أظلتكم فتن كقطع الليل المظلم أنجى الناس منها صاحب شاهقة يأكل من رسل  غنمه أو رجل من وراء الدروب أخذ بعنان فرسه يأكل من سيفه. "ك - عن أبي هريرة"

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮২৬
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30815 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب مسلمان کا بہترین مال بکریاں ہوں گی جس کو لے کر پہاڑی گھاٹیوں اور وادیوں میں فتون سے اپنا دین بچانے کے لیے بھاگیں گے ۔ مالک احمد عبدبن حمید بخاری اوداؤد نسائی ابن ماجہ ابن حبان بروایت ابی سعید)
30815- يوشك أن يكون خير مال المسلم غنم يتبع بها شعف 3 الجبال ومواقع القطر يفر بدينه من الفتن. "مالك، حم وعبد بن حميد خ 4، د، ن، هـ حب - عن أبي سعيد".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮২৭
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30816 ۔۔۔ ارشاد فرمایا اس میں یعنی فتنے کے زمانہ میں اپنی کمانوں کو توڑ دو تانت کو کاٹ دو اور گھر کے اندرونی حصے میں قیام کرو اور اس زمانہ میں آدم (علیہ السلام) کے بیٹوں میں سے بہتر بیٹے (یعنی مقتول ) کی طرح بنے رہو۔ ترمذی ابوداؤد نسائی ابن ماجہ بروایت ابی ہریرة (رض)
30816- اكسروا فيها قسيكم 5 - يعني في الفتنة! واقطعوا فيها أوتاركم والزموا فيها أجواف بيوتكم وكونوا فيها كخير ابني آدم. "ت 6، د، ن، هـ- عن أبي موسى".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮২৮
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30817 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنے کے زمانہ میں گھر کو لازم پکڑ و اگرچہ کھانے کے لیے مشک کے علاوہ کچھ نہ ملے ۔ ابن لان بروایت ابی طفیل
30817- إلزم البيت ولو لم تصب شيئا تأكله إلا المسك. "ابن لال - عن أبي الطفيل".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮২৯
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30818 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب تم امراء کی طرف سے اقرباء پروری دیکھو گے اور ایسے خلاف شرع امور جن کو تم ناپسند کرتے ہو تو تمہارے ذمہ جو حقوق ہیں وہ ادا کرتے رہو اور اپنے حقوق اللہ تعالیٰ سے مانگو۔ بخاری ترمذی بروایت ابن مسعود (رض)
30818- إنكم سترون بعدي أثرة  وأمورا تنكرونها! أدوا إليهم حقهم واسألوا الله تعالى حقكم. "خ 2، ت - عن ابن مسعود".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩০
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30819 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب گروہ بندی اور اختلافات پیداہوں گے اگر ایسا ہوجائے تو اپنی تلواریں توڑ دو اور لکڑی کی تلواریں بنالو اور اپنے گھروں میں بیٹھے رہو یہاں تک گناہ گار (ظالم) ہاتھ تم تک پہنچ جائے یا طبعی موت آجائے۔ احمد ترمذی ابن ماجہ بروایت احبان بن صیفی
30819- إنه سيكون فرقة واختلاف، فإذا كان كذلك فاكسر سيفك واتخذ سيفا من خشب واقعد في بيتك حتى تأتيك يد خاطئة أو منية قاضية. "حم، ت 3 هـ - عن أهبان بن صيفي".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩১
فتنوں کا بیان
فتنے کے وقت وقت کے متعلق وصیتیں
30820 ۔۔۔ اور ارشاد فرمایا کہ عنقریب فتنوں کا ظہور ہوگا گروہ بندیاں اور اختلافات پیداہوں گے جب ایسا ہو تو اپنی تلوار کے دھار کو مارو یہاں تک ٹوٹ جائے پھر اپنے گھر میں بیٹھ جاؤ یہاں تک کو گناہ گار (قاتل) ہاتھ تم تک پہنچ جائے یا موت آجائے۔ احمد، ترمذی، بروایت محمد بن سلمہ
30820- إنها ستكون فتنة وفرقة واختلاف، فإذا كان كذلك فأت بسيفك أحدا فاضرب به حتى ينقطع ثم اجلس في بيتك حتى تأتيك يد خاطئة أو منية قاضية. "حم، ت - عن محمد بن مسلمة"

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩২
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30821 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب فتنے ظاہرہوں گے اس میں بیٹھا ہوا شخص کھڑے سے بہتر ہوگا کھڑا ہوا چلنے والی سے بہتر ہوگا چلنے والا اس میں دوڑ دھوپ کرنے والے سے بہتر ہوگا عرض کیا گیا کہ اگر کوئی مجھے ظلما قتل کرنے کے لیے میرے گھر میں گھس آئے تو کیا کروں ؟ تو فرمایا کہ آدم (علیہ السلام) کے مقتول بیٹے کا کردار اداکرو۔ ابوداؤد بروایت سعدبن ابن وقاص
30821- إنها ستكون فتنة القاعد فيها خير من القائم، والقائم فيها خير من الماشي، والماشي خير من الساعي، قيل: أفرأيت إن دخل علي بيتي وبسط يده ليقتلني؟ قال: كن كابن آدم. "د - عن سعد ابن أبي وقاص"

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩৩
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30822 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب جہنم کی طرف بلانے والے ہوں گے جس نے ان کے الفاظ پر لبیک کہا وہ اس کو جہنم میں داخل کردیگا میں سے کہا یارسول اللہ ان کی صفات کیا ہوں گی فرمایا کہ وہ ہماری طرح ہی کے لوگ ہوں گے ہماری ہی زبان بولیں گے میں نے عرض کیا اگر ہم ایسے لوگوں کا زمانہ پائیں تو ہمارے لیے کیا حکم ہے فرمایا مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امیر کا ساتھ دو اگر کوئی برحق جماعت یا امیر نہ ہو لڑنے والی تمام جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرلو اگرچہ کسی درخت کی جڑ میں پناہ ملے یہاں تک تمہیں اسی حالت میں موت آجائے۔ (ابن ماجہ بروایت حذیفہ (رض))
30822- يكون دعاة إلى أبواب جهنم من أجابهم إليها قذفوه فيها، قلت: يا رسول الله! صفهم لنا! قال: هم قوم من أهل جلدتنا يتكلمون بألسنتنا، قلت: فما تأمرني إن أدركني ذلك قال: فالزم جماعة المسلمين وإمامهم! فإن لم يكن لهم جماعة ولا إمام فاعتزل تلك الفرق كلها ولو أن تعض بأصل شجرة حتى يدركك الموت وأنت كذلك. "هـ - عن حذيفة"

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩৪
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30823 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ فتنہ کے زمانہ میں بہتر شخص وہ ہوگا جو اپنے گھوڑے کی لگام تھام کر اللہ تعالیٰ کے دشمنوں کو ڈرائے یا وہ دشمن اس کو ڈرائے یا وہ شخص بہتر ہوگا وہ دیہات میں اس طرح زندگی گذارے کہ اللہ تعالیٰ کے جو حقوق اس کے ذمہ ہیں ان کو ادا کرتا رہے۔ (مستدرک بروایت ابن عباس (رض) عنھما طبرانی بروایت ام مالک البھزیہ)
30823- خير الناس في الفتن رجل أخذ بعنان فرسه خلف أعداء الله يخيفهم ويخيفونه أو رجل معتزل في بادية يؤدي حق الله الذي عليه. "ك - عن ابن عباس؛ طب - عن أم مالك البهزية".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩৫
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30824 ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب فتنوں کا ظہور ہوگا اس زمانہ میں بیٹھا ہوا شخص کھڑے ہوئے سے بہتر ہوگا اور کھڑا چلنے والے سے اور چلنے والا فتنوں میں دوڑدھوپ کرنے والے سے جو فتنہ کی طرف جھانک کر دیکھے گا فتنہ بھی اس کو جھانک دیکھے گا یعنی وہ فتنہ میں واقع ہوگا جو کوئی فتنہ سے بچنے کے لیے پناہ گاہ پائے یابجنے کے لیے کوئی لے اسی میں پناہ لے لے۔ (مسند احمد بیہقی بروایت ابوہریرہ (رض))
30824- ستكون فتن القاعد فيها خير من القائم، والقائم فيها خير من الماشي، والماشي فيها خير من الساعي، من تشرف لها تستشرفه ، ومن وجد فيها ملجأ أو معاذا فليعذ به. "حم، ق - عن أبي هريرة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩৬
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30825 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ فتنہ کے وقت سلامتی کا راستہ کچھ میں بیٹھا رہتا ہے۔ (مسندفردوس واہو الحسن ابن فصل مقدسی فی الاربعن الم سلسلہ بروایت ابی موسیٰ المقاصد الجنة 5687
30825- سلامة الرجل في الفتنة أن يلزم بيته. "فر وأبو الحسن ابن الفضل المقدسي في الأربعين المسلسلة - عن أبي موسى".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩৭
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30826 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ میرے بعد مختلف لشکر بھیجے جائیں گے تم خراسانی کے لشکر میں جانا پھر مرو شہر میں اترنا کیونکہ اس کو ذوالقرنین نے آباد کیا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی وہاں کے باشندوں پر کبھی (عمومی) عذاب نہیں آئے گا۔ (مسند احمد بروایت بربدہ (رض))
30826- ستكون بعدي بعوث كثيرة فكونوا في بعث خراسان ثم انزلوا في مدينة مرو! فإنه بناها ذو القرنين ودعا لها بالبركة ولا يضر أهلها سوء أبدا. "حم - عن بريدة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩৮
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30827 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ تمہیں فتنے اس طرح ڈھانپ لیں گے جس طرح اندھیری رات کے ٹکڑے سب سے کامیاب وہ شخص ہوگا جو پہاڑ میں زندگی بسرکرتاہو بکریوں کا دودھ پیتا ہو یا وہ شخص جو گھوڑے کی لگام تھام کر پہاڑوں پر زندگی گذارتا ہے اور اپنی تلوار کے ذریعہ کمائی کرکے کھاتا ہے۔ (مستدرک بروایت ابی ہریرة)
تشریح :۔۔۔ تلواروں سے کمانے کا مطلب جہاد میں شرکت کرے اور مال غنیمت حاصل کرے۔
تشریح :۔۔۔ تلواروں سے کمانے کا مطلب جہاد میں شرکت کرے اور مال غنیمت حاصل کرے۔
30827- غشيتكم الفتن كقطع الليل المظلم أنجى الناس فيها رجل صاحب شاهقة يأكل من رسل غنمه أو رجل أخذ بعنان فرسه من وراء الدروب يأكل من سيفه. "ك - عن أبي هريرة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৩৯
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30828 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ قیامت سے قبل ایسے اندھے فتنے ظاہرہوں گے جیسے سخت اندھیری رات لوگوں کی حالت یہ ہوگی صبح مومن ہو تو شام کو کافر اور شام کو مومن ہے صبح کو کافر فتنہ کے زمانہ میں بیٹھا ہواشخص کھڑے ہوئے سے بہتر ، کھڑا چلنے والے اور چلنے والافتنہ میں سعی کرنے والے سے اس میں اپنی کمائیں توڑ دوتانت کو کاٹ دوتلواروں کو پتھر سے مارو (یعنی کندکردو) اگر تم میں سے کسی کے گھر میں کوئی ظالم (قاتل) گھس آئے تو آدم (علیہ السلام) کے بیٹے (مقتول ) کا کردار اداکرے (یعنی اپنے ہاتھ مسلمان کے خون سے رنگیں نہ کرے) ۔ احمدابوداؤد ابن ماجہ مستدرک بروایت ابوموسی (رض)
30828- إن بين يدي الساعة فتنا كقطع الليل المظلم يصبح الرجل فيها مؤمنا ويمسي كافرا ويمسي مؤمنا ويصبح كافرا، القاعد فيها خير من القائم، والقائم فيها خير من الماشي، والماشي فيها خير من الساعي، فكسروا قسيكم وقطعوا أوتاركم واضربوا سيوفكم بالحجارة! فإن دخل على أحد منكم بيته فليكن كخير ابني آدم. "حم، د  هـ، ك - عن أبي موسى".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪০
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30829 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب فنتے ظاہر ہوں گے اس میں بیٹھا ہوا بہتر ہوگا کھڑے سے اور کھڑا چلنے والے سے اور چلنے والا فتنہ میں حصہ لینے والے سے عرض کیا اے اللہ کے رسول اگر کوئی فتنہ والا مجھے قتل کرنے کے لیے میرے گھر میں گھس آئے تو میرے لیے کیا حکم ہے ؟ فرمایا تم ابن آدم (ھابیل) کی طرح بن جاؤ۔ مسند احمد ابی داؤد ترمذی مستدرک بروایت سعد
30829- ستكون فتنة القاعد فيها خير من القائم، والقائم فيها خير من الماشي، والماشي فيها خير من الساعي، قيل: أفرأيت يا رسول الله! إن دخل علي بيتي وبسط إلي يده ليقتلني؟ قال: كن كابن آدم. "حم، د، ت، ك - عن سعد".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪১
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30830 ۔۔۔ ارشاد فرمایا کہ عنقریب فتنوں کا ظہور ہوگا لیٹے ہوئے شخص کا فتنہ بیٹھے ہوئے سے کم ہوگا بیٹھا ہوابہتر ہوگا کھڑے سے اور کھڑا بہتر ہوگا چلنے والے سے اور چلنے والا بہتر ہوگا اس میں واقع ہونے والے سے مگر یہ کہ فتنہ ظاہر ہوتے ہی جس کے پاس (شہر سے باہر) اونٹ ہو وہ اسی کے پاس چلا جائے جس کے پاس بکریاں ہوں تو وہ اپنی بکریوں کے پاس چلا جائے جس کے پاس (گاؤں میں) زمین ہو وہ اپنی زمین میں چلا جائے اور جس کے پاس ان میں سے کوئی چیز نہ ہو تو وہ اپنی تلوار اور پتھر سے اس کی دھارتوڑ دے پھر بچ جائے اگر بچ سکے اللھم ھل بلغت اللھم ھل بلغت اللھم ھل بلغت تین مرتبہ ارشاد فرمایا یعنی اے اللہ میں نے پہنچا ۔ (مسند احمد ، مسلم، ابوداؤد بروایت ابی بکرہ (رض))
30830- إنها ستكون فتن، ألا ثم تكون فتنة المضطجع فيها خير من الجالس، والجالس خير من القائم، والقائم فيها خير من الماشي، والماشي فيها خير من الساعي إليها؛ ألا! فإذا نزلت أو وقعت فمن كانت له إبل فليلحق بإبله! ومن كانت له غنم فليلحق بغنمه! ومن كانت له أرض فليلحق بأرضه! ومن لم يكن له شيء من ذلك فليعمد إلى سيفه فيدق على حده بحجر ثم لينج إن استطاع النجاة؛ اللهم هل بلغت! اللهم هل بلغت! اللهم هل بلغت. "حم، م، د - عن أبي بكرة"

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০৮৪২
فتنوں کا بیان
فتنے کے متعلق تعلیم
30831 ۔۔۔ ارشاد فرمایا وہ زمانہ کتنا خطرناک ہوگا جس کا وقت قریب آچکا ہے اس میں لوگوں کو چھانا جائے گا اس میں لوگوں میں سے صرف بھوسہ رہ جائے گا وہ عہد اور امانت کی پاسداری نہ ہوگی اور آپس میں گڈمڈ ہوجائیں گے انگلیوں کو دوسرے کی ہاتھ کی انگلیوں میں داخل کرکے دکھایاعرض کیا اس وقت ہم کیا عمل کریں ؟ فرمایا جو باتیں شریعت کے موافق ہوں ان کو قبول کرلو اور جو خلاف شروع ہوں ان سے اجتناب کرو اپنے خاص لوگوں کے اصلاح کی فکر کرو عام لوگوں کی اصلاح کو چھوڑ دو ۔ مسند احمد، ابوداؤد مستدرک، بروایت ابن عمر (رض)
30831- كيف بكم بزمان يوشك أن يأتي يغربل الناس فيه غربلة وتبقى فيه حثالة من الناس قد مرجت عهودهم وأماناتهم واختلفوا وكانوا هكذا - وشبك بين أصابعه - قالوا: كيف بنا يا رسول الله، إذا كان ذلك؟ قال: تأخذون ما تعرفون، وتدعون ما تنكرون،وتقبلون على أمر خاصتكم، وتذرون أمر عامتكم. "حم، د، ك - عن ابن عمرو".

তাহকীক: