কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৩৮৩৪১
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٢٩۔۔۔ میں اور قیامت دونوں ایک سانس (کی طرح) مبعوث ہوئے البتہ میں اس سے آگے نکل گیا جیسے یہ انگلی اس سے آگے ہے آپ نے اپنی شہادت اور درمیان والی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔ (ترمذی، عن المسنورد)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٣٣٩۔
38329- "بعثت في نفس الساعة فسبقتها، كما سبقت هذه هذه لأصبعيه السبابة والوسطى". "ت - عن المستورد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪২
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٠۔۔۔ میں اور قیامت ایسے بھیجے گئے۔ (مسند احمد، بیھقی، ترمذی، عن انس، مسند احمد بیھقی عن سھل بن سعد)
38330- بعثت أنا والساعة كهاتين. "حم، ق، ت - عن أنس، حم، ق عن سهل بن سعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪৩
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣١۔۔۔ میں قیامت کے بہاؤ میں بھیجا گیا۔ (الحاکم فی الکنی عن ابی جبیرۃ)
38331- "بعثت في نسم الساعة." الحاكم في الكنى - عن أبي جبيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪৪
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٢۔۔۔ میری اور قیامت کی مثال میدان کے دوگھوڑوں کی طرح ہے، میری اور قیامت کی مثال اس شخص کی طرح جسے اس کی قوم نے لشکر سے پہلے (دشمن کی تفتیش کے لئے) بھیجا ہو، جب اس نے خوف محسوس کیا کہ (دشمن کا لشکر) اس سے پہلے نکل جائے گا، تو وہ اپنے کپڑے کو ہلا کر پکارتا ہے، تم آگئے آگئے، میں وہی ہوں میں وہی ہوں۔ (بیھقی فی شعب الایمان عن سھل بن سعد)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٥٢٥٢۔
38332- " مثلي ومثل الساعة كفرسي رهان، مثلي ومثل الساعة كمثل رجل بعثه قومه طليعة، فلما خشي أن يسبق ألاح بثوبه: أتيتم أتيتم! أنا ذاك! أنا ذاك." هب - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪৫
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٣۔۔۔ دنیا (کی عمر) سات ہزار سال ہے اور میں اس کے آخری ہزار میں ہوں۔ (طبرانی فی الکبیر والبیھقی فی الدلائل عن الضحاک بن زمل)
38333- الدنيا سبعة آلاف سنة، أنا في آخرها ألفا."طب والبيهقي في الدلائل - عن الضحاك بن زمل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪৬
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٤۔۔۔ قیامت قریب آگئی اور وہ ان کے قریب ہوتی جارہی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
38334- اقتربت الساعة ولا تزداد منهم إلا قربا."طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪৭
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٥۔۔۔ قیامت قریب آگئی اور لوگوں کی حرص دنیا بڑھ رہی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دور ہورہے ہیں۔ (حاکم عن ابن مسعود
38335- اقتربت الساعة ولا يزداد الناس على الدنيا إلا حرصا ولا يزدادون من الله إلا بعدا."ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪৮
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٦۔۔۔ لوگ مجھ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں جب کہ اس کا علم تو اللہ ہی کو ہے اللہ کی قسم ! (اس) زمین پر آج جو جاندار بھی ہے اس پر سو سال آئیں گے۔ (مسند احمد، مسلم، عن جابر)
38336- "يسألوني عن الساعة وإنما علمها عند الله، وأقسم بالله ما على الأرض من نفس منفوسة اليوم يأتي عليها مائة سنة". حم، م - عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৪৯
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٧۔۔۔ مومنوں کے لیے قیامت کا وقت ظہر سے عصرتک (کی طرح) ہوگا۔ (حاکم عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ کشف الخفاء ٣٢٠٠١۔
38337- "يوم القيامة على المؤمنين كقدر ما بين الظهر والعصر". ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫০
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٨۔ اگر یہ لڑکا زندہ رہا تو ابھی بوڑھا نہیں ہوگا کہ قیامت قائم ہوجائے گی (مسلم عن انس، ابوداؤد عن المغیرۃ وعن عائشہ)
38338- " إن يعش هذا الغلام فعسى أن لا يبلغ الهرم حتى تقوم الساعة." م - عن أنس، د - عن المغيرة وعن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫১
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٣٩۔۔۔ معراج کی رات میری ابراہیم و موسیٰ علیھما السلام سے ملاقات ہوئی، انھوں نے آپس میں قیامت کا ذکر کیا، سب نے اس کا حل ابراہیم (علیہ السلام) سے پوچھا، آپ نے فرمایا : مجھے اس کا کوئی علم نہیں، پھر انھوں نے اس کا حل موسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا : آپ نے فرمایا : مجھے اس کا کوئی علم نہیں، پھر اس کا حل عیسیٰ (علیہ السلام) سے پوچھا، آپ نے فرمایا : اس کے وقوع کا علم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے پاس نہیں، اور مجھے میرے رب (اللہ تعالیٰ ) نے جو وصیت کی، کہ دجال نکلے گا، اور میرے پاس دوشاخیں ہوں گی، جب وہ مجھے دیکھے گا تو تانبے کی طرح پگھلے گا، جب وہ مجھے دیکھے گا اللہ تعالیٰ اسے ہلاک کردے گا، یہاں تک درخت اور پتھر پکار کر کہے گا :

اے مسلمان ! میرے تلے کافر چھپا ہے آؤا سے قتل کرو۔ یوں اللہ تعالیٰ اسے ہلاک کردے گا، پھر لوگ اپنے شہروں اور

وطنوں کا رخ کریں گے اس وقت یاجوج وماجوج نکلیں گے وہ ہر اونچی جگہ سے پھسل رہے ہوں گے، وہ ان کے شہروں میں پھیل جائیں گے، جس چیز کے پاس آئیں گے اسے ختم کردیں گے، جس پانی پر ان کا گزر ہوگا اسے پی ڈالیں گے اس کے بعد لوگ میرے پاس آئیں گے، ان کی شکایت کریں گے میں اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے بددعا کروں گا، پس اللہ تعالیٰ انھیں ہلاک کردے گا، اور ماردے گایہاں تک کہ زمین ان کی بدبو سے بدبودار ہوجائے گی، اس کے بعد اللہ تعالیٰ بارش نازل کرے گا، جو ان کے جسموں کو بہا کرلے جائے گی اور بالآخر انھیں سمندر میں پھینک دے گی، پھر پہاڑ اڑیں گے اور زمین چمڑے کی طرح پھیلا دی جائے گی، تو مجھے میرے رب نے جن باتوں کی وصیت کی کہ جب ایسا ہو تو پھر قیامت ایسے واقع ہوگی جیسے کسی حاملہ عورت کا وقت ولادت پورا ہوجائے اس کے گھروالے نہ جانتے ہوں کہ کب رات یا دن میں اچانک انھیں اپنی ولادت کی خبردے دے۔ (مسند احمد، ابن ماجہ، حاکم عن ابن مسعود)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٧٠٩۔
38339- "لقيت ليلة أسري بي إبراهيم وموسى فتذاكروا أمر الساعة، فردوا أمرهم إلى إبراهيم، فقال: لا علم لي بها، فردوا الأمر إلى موسى، فقال: لا علم لي بها، فردوا الأمر إلى عيسى، فقال: أما وجبتها فلا يعلم بها أحد إلا الله تعالى، وفيما عهد إلي ربي أن الدجال خارج ومعي قضيبان، فإذا رآني ذاب كما يذوب الرصاص فيهلكه الله إذا رآني حتى أن الحجر وأن الشجر ليقول: يا مسلم! إن تحتي كافرا فتعال فاقتله، فيهلكه الله، ثم يرجع الناس إلى بلادهم وأوطانهم، فعند ذلك يخرج يأجوج ومأجوج وهم من كل حدب ينسلون، فيطئون بلادهم، لا يأتون على شيء إلا أهلكوه ولا يمرون على ماء إلا شربوه، ثم يرجع الناس إلي فيشكونهم فأدعو الله عليهم، فيهلكهم الله وبميتهم حتى تجوى2 الأرض من نتن ريحهم فينزل الله المطر فيجترف أجسادهم حتى يقذفهم في البحر، ثم تنسف الجبال وتمد الأرض مد الأديم، ففيما عهد إلي ربي أن ذلك إذا كان كذلك فإن الساعة كالحامل المتم التي لا يدري أهلها متى تفجؤهم بولادتها ليلا أو نهارا." حم، هـ، ك - عن ابن مسعود"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫২
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٤٠۔۔۔ زمین پر جو جاندار بھی ہے اس پر سو سال گزریں گے۔ (ترمذی عن جابر)
38340- " ما على الأرض نفس منفوسة يأتي عليها مائة سنة." ت - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫৩
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٤١۔۔۔ سو سال نہیں گزریں گے اور زمین پر کوئی جاندار جو آج ہے، باقی رہے۔ (مسلم عن ابی سعید)
38341- "لا تأتي مائة سنة وعلى الأرض نفس منفوسة اليوم." م - عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫৪
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٤٢۔۔۔ آج جو جاندار زمین پر ہے اس پر سو سال گزریں گے، اور وہ اس دن زندہ ہوگا۔ (مسند احمد، مسلم، ترمذی، عن جابر
38342- "ما نفس منفوسة اليوم يأتي عليها مائة سنة وهي يومئذ حية". حم، م، ت - عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫৫
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٤٣۔۔۔ ہر امت کا ایک وقت مقرر ہے اور میری امت کا سو سال ہے، جب میرے امتیوں پر سو سال گزرجائیں گے تو جس چیز کا اللہ تعالیٰ نے ان سے وعدہ کررکھا ہے وہ آجائے گی۔ (طبرانی فی الکبیر عن المستورد ابن شداد)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٩٢٢۔
38343- "إن لكل أمة أجلا وإن لأمتي مائة سنة، فإذا مرت على أمتي مائة سنة أتاها ما وعدها ال له"."طب - عن المستورد ابن شداد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫৬
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٤٤۔۔۔ بھلا تم نے اپنی اس رات کو دیکھا ! سو سال کی انتہا پر جو بھی زمین پر ہے ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔ (مسند احمد ، بیھقی، ابوداؤد، ترمذی عن ابن عمر)
38344- "أرأيتكم ليلتكم هذه! فإن على رأس مائة سنة منها لا يبقى ممن هو على ظهر الأرض أحد". حم، ق، د، ت - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫৭
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٤٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی ایک (مخلوق) ہوا ہے جسے اللہ تعالیٰ سو سال پورا ہونے پر بھیجے گا جو ہر مومن کی روح قبض کرے گی۔ (ابویعلی والرویانی وابن قانع، حاکم والضویاء عن بریدۃ)
38345- "إن لله تعالى ريحا يبعثها على رأس مائة سنة تقبض روح كل مؤمن". "ع والروياني وابن قانع، ك والضياء - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫৮
قیامت کا بیان
اس کے دوباب ہیں۔ باب اول۔۔۔ قیامت سے پہلے پیش آنے والے امور اس کی چار فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔ قیامت کے قریب قائم ہونے کے بارے میں
٣٨٣٤٦۔۔۔ جو کوئی قیامت کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہے اسے چاہیے کہ وہ یہ آیت پڑھ لے ” اور جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔ اور جب آسمان پھٹ پڑے گا۔ اور جب آسمان میں شگاف ہوجائے گا۔ “ (مسند احمد، ترمذی، حاکم عن ابن عمر)
38346- "من سره أن ينظر إلى يوم القيامة كأنه رأى عين فليقرأ "إذا الشمس كورت" و "إذا السماء انفطرت" و"وإذا السماء انشقت". "حم، ت، ك - عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৫৯
قیامت کا بیان
الاکمال
٣٨٣٤٧۔۔۔ تم لوگ اور قیامت یوں ہو (ان دوانگلیوں کی طرح) (مسند احمد، حاکم عن انس)
38347- "أنتم والساعة كهاتين". "حم، ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৮৩৬০
قیامت کا بیان
الاکمال
38348 ۔۔۔ میں اور قیامت ایسے بھیجے گئے ہیں۔ جیسے یہ دو ہیں آپ نے شہادت والی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا۔

(ابوداؤد طیالسی، مسند احمد، عبدبن حمید، بخاری مسلم، ترمذی، الدارمی، ابن حبان، عن انس، ابن بریدۃ، مسند احمد وھناد طبرانی فی الکبیر، سعید بن منصور عن جابر بن سمرۃ، مسند احمد، بخاری، مسلم ابن حبان، عن سھل بن سعد، طبرانی فی الکبیر عن المستورد، بخاری، ابن ماجہ وھناد عن ابوہریرہ ، ابن ماجہ وابن سعد، عن جابر بن عبداللہ، البغوی عن ابی جبیرۃ الانصاری عن اشیاخ من الانصار)
38348- "بعثت أنا والساعة كهاتين - وأشار بالوسطى والسبابة". "ط، حم وعبد بن حميد، خ، م، ت والدارمي، حب - عن أنس ابن بريدة، حم وهناد، طب، ص - عن جابر بن سمرة، حم، خ، م، حب - عن سهل بن سعد، طب - عن المستورد، خ، هـ وهناد - عن أبي هريرة، هـ وابن سعد - عن جابر بن عبد الله، البغوي - عن أبي جبيرة الأنصاري عن أشياخ من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক: