কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৪২১০৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢٠٩٤۔۔۔ موت کا ذکر کثرت سے کیا کر اس کےعلاوہ ساری چیزوں کا راستہ بند ہوجائے گا۔ ابن ابی الدنیا فی ذکر الموت عن سفیان عن شیخ مرسلاکلام۔۔۔ ضعیف الجامع : ١٠٩٩۔
42094- أكثر ذكر الموت يسلك عما سواه. ابن أبي الدنيا في ذكر الموت - عن سفيان عن شيخ مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১০৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢٠٩٥۔۔۔ لذتوں کو توڑنے والی چیز موت کا ذکر بکثرت کرو۔ ترمذی، نسائی، ابن ماجۃ، ابن حبان، حاکم، بیہقی، عن ابوہریرہ ، طبرانی فی الاوسط، بیہقی فی الشعب حلیۃ الاولیاء ، عن انس، حلیۃ الاولیاء عن عمر
42095- أكثروا ذكر هاذم اللذات الموت."ت " ن، هـ, حب ك، هب - عن أبي هريرة، طس، هب، حل - عن أنس؛ حل - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১০৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢٠٩٦۔۔۔ لذتوں کو ختم کرنے والی کا ذکر کثرت سے کرو کیونکہ وہ جس کثرت میں ہوگا اسے کم کردے گا اور جس تھوڑی چیز میں ہوگا اس کے لیے کافی ہوگا۔ بیہقی فی الشعب عن عمرو، کلامـ۔۔۔ ضعفیا لجامع ١١١٢۔
42096- أكثروا ذكر هاذم اللذات، فإنه لا يكون في كثير إلا قلله، ولا في قليل إلا أجزاه."هب - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢٠٩٧۔۔۔ لذت شکن کا ذکر بکثرت کرو کیونکہ جس نے بھی اسے زندگی کی تنگی میں یاد کیا تو وہ اس کے لیے وسیع ہوگئی اور جس نے وسعت میں یاد کیا تو اس پر تنگی کردے گی۔ بیہقی فی الشعب ، ابن حبان، عن ابوہریرہ ، البزار عن انس۔
42097- أكثروا ذكر هاذم اللذات، فإنه لم يذكره أحد في ضيق من العيش إلا وسعه عليه، ولا ذكره في سعة إلا ضيقها عليه."هب، حب - عن أبي هريرة؛ البزار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢٠٩٨۔۔۔ موت کا ذکر زیادہ کیا کرو اس لیے کہ یہ گناہ گھناتی ہے دنیا سے بےرغبت کرتی ہے اگر تم نے اسے مالداری کے وقت یاد کیا اسے گرادے گی اور فقر کی گھڑی میں یاد کیا تو تمہیں تمہاری زندگی سے خوش کردے گی۔ ابن ابی الدنیا عن انس، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع : ١١١٠، الکشف الالٰہی ٦٣۔
42098- أكثروا ذكر الموت، فإنه يمحص الذنوب ويزهد في الدنيا، فإن ذكرتموه عند الغنى هدمه، وإن ذكرتموه عند الفقر أرضاكم بعيشكم."ابن أبي الدنيا - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢٠٩٩۔۔۔ موت تمہارے پاس لازمی طورپر سختی سے آئی یا سعادت کی یا بدبختی کی۔ ابن ابی الدنیا فی ذکرالموت، بیہقی فی الشعب عن زید المسلمی مرسلا، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٨٥۔
42099- أتتكم المنية رابية لازمة إما بشقاوة وإما بسعادة.قال "ابن أبي الدنيا في ذكر الموت، هب - عن زيد المسلمي مرسلا"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠٠۔۔۔ موت تمہارے پاس لازمی اور سختی سے آگئی موت آئی سوجیسی آئے فرحت و راحت اور رحمن کے دوستوں کے لیے مبارک حرکت ہے جو دارالخلو د والے ہیں جس کے لیے ان کی رغبت و کوشش تھی آگاہ رہو ہر کوشش کرنے والے کی ایک غرض ہوتی ہے اور ہر کوشش کرنے والے کی حد موت ہے آگے نکلنے والا یا اس سے آگے نکل جائے۔ بیہقی فی الشعب عن الوضین ابن عطاء مرسلا، کلام :۔۔۔ ضعف الجامع : ٨٦۔
42100- أتتكم الموتة رابية لازمة، جاء الموت بما جاء به جاء بالروح والراحة والكرة المباركة لأولياء الرحمن من أهل دار الخلود الذين كان سعيهم ورغبتهم فيها لها، ألا! إن لكل ساع غاية وغاية كل ساع الموت، سابق ومسبوق.قال في القاموس: أخْذَةً رابِيَةً: شديدةً زائدةً. "هب - عن الوضين ابن عطاء مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠١۔۔۔ میرے بھائیو ! اس جیسے دن کی تیاری کرو۔ خطب عن البراء
42101- إخواني! لمثل هذا اليوم فأعدوا."خط - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠٢۔۔۔ اے میرے بھائیو ! اس جیسے دن کی تیاری کرو۔ ابن ماجہ، بیہقی فی السنن عن البراء
42102- يا إخواني! لمثل هذا اليوم فأعدوا."هـ, هق - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠٣۔۔۔ اے میرے بھائیو ! اس جیسے دن کی تیاری کرو۔ مسنداحمد، ابن ماجۃ عن البراء
42103- أي إخواني! لمثل هذا اليوم فأعدوا."حم، هـ - عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠٤۔۔۔ دنیا سے بہترین بےرغبتی موت کی یاد ہے اور افضل عبادت غور وفکر ہے جسے موت کی یاد نے بوجھل کردیا تو وہ اپنی قبرکو جنت کا ایک باغ پائے گا۔ فردوس عن انس، کلام۔۔۔ ذیل الآلی ١٩٥، ضعیف الجامع ١٠١١۔
42104- أفضل الزهد في الدنيا ذكر الموت، وأفضل العبادة التفكر، فمن أثقله ذكر الموت وجد قبره روضة من رياض الجنة."فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠٥۔۔۔ موت کی یاد بہت زیادہ کرو جس بندہ نے بھی موت کو زیادہ یاد کیا اللہ تعالیٰ اس کا دل زندہ فرمادے گا اور موت کی سختی اس کے لیے آسان کردے گا۔ فردوس عن ابوہریرہ کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ١١١١، کشف الخفا ٥٠٠۔
42105- أكثروا ذكر الموت، فما من عبد أكثر ذكره إلا أحيى الله قلبه وهون عليه الموت."فر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১১৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠٦۔۔۔ موت کے آنے سے پہلے موت کی تیار کرو۔ طبرانی فی الکبیر، حاکم، بیہقی فی الشعب عن طارق المحاربی ، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٨١٢۔
42106- استعد للموت قبل نزول الموت."طب، ك، " هب - عن طارق المحاربي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১২০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
حرف۔۔۔ میم از قسم الا قوال کی چوتھی کتاب کتاب الموت اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات اس کے پانچ ابواب ہیں؛ باب اول۔۔۔ موت کا ذکر اور اس کے فضائل
٤٢١٠٧۔۔۔ زمین روزانہ ستربارپکار کر کہتی ہے : بنی آدم ! جو چاہے کھالو اللہ کی قسم میں تمہارے گوشت اور چمڑے کھاؤں گی۔ الحکیم عن ثوبان کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ١٤١٠۔
42107- إن الأرض لتنادي كل يوم سبعين مرة: يا بني آدم! كلوا ما شئتم واشتهيتم فوالله لآكلن لحومكم و جلودكم ."الحكيم - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১২১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٠٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بندہ جب مجھ سے ملنا یعنی مرنا پسند کرتا ہے تو میں بھی اس کے ملنے کو چاہتا ہوں اور جب وہ میری ملاقات کو ناپسند کرے تو میں بھی اس کی ملاقات کو نہیں چاہتا۔ بخاری، نسائی، عن ابوہریرہ
42108- قال الله تعالى: إذا أحب عبدي لقائي أحببت لقاءه وإذا كره لقائي كرهت لقاءه."خ، ن - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১২২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١٠٩۔۔۔ اگر تم لذتوں کو توڑنے والی کا ذکر بکثرت کروتو تمہیں ان چیزوں سے جو میں دیکھ رہاہوں غافل کردے موت ؟ لذتوں کو توڑنے والی کا ذکر زیادہ کرو موت ! قبرروز پکار کر کہتی ہے : میں بےوطنی کا گھر ہوں میں تنہائی کا گھر ہوں میں مٹی، کیڑوں کا گھر ہوں جب مومن بندہ دفن کیا جاتا ہے تو قبر اس سے گویا ہو کر کہتی ہے : خوش آمدید ! میری پشت پر جتنے لوگ چلتے تھے تو مجھے ان میں سب سے اچھا لگتا ہے آج جب میں تیرے پاس ہوں اور تویہاں آگیا تو عنقریب اپنے ساتھ میرا سلوک دیکھ لے گا۔ تو حد نظر قبروسیع ہوجاتی ہے اور جنت کی طرف یک دروازہ کھل پاتا ہے۔ اور جب کافر بندہ دفن کیا جاتا ہے تو قبراس سے کہتی ہے تیرا آنانا مبارک ہو ! میری پشت پرچلنے والوں میں سے تو مجھے سب سے زیادہ ناپسند ید ہ تھا آج جب تو میرے قریب ہوگیا اور میرے پاس آگیا تو اپنے ساتھ میرا سلوک بھی دیکھ لے گا۔ توقبراس پر تنگ ہوناشروع ہوتی ہے یہاں تک کہ آپس میں مل جاتی ہے اور اس کی پسلیاں آپس میں گھس جاتی ہیں پھر اس پر سترسانپ مقرر کئے جاتے ہیں اگر ان میں سے ایک دنیا میں پھونک ماردے تو رہتی دنیا تک کوئی چیز نہ اگے وہ اسے دستے اور نوچتے رہیں گے یہاں تک کہ حساب کا وقت قریب آجائے گا سوقبر جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے یا جہنم کے گھڑوں میں سے ایک گھڑا ہے۔ ترمذی عن ابی سعید، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ١٢٣١۔
42109- أما! إنكم لو أكثرتم ذكر هاذم اللذات لشغلكم عما أرى: الموت فأكثروا ذكر هاذم اللذات: الموت، فإنه لم يأت على القبر يوم إلا تكلم فيه فيقول: أنا بيت الغربة، وأنا بيت الوحدة، وأنا بيت التراب، وأنا بيت الدود؛ فإذا دفن العبد المؤمن قال له القبر: مرحبا وأهلا! أما! إن كنت لأحب من يمشي على ظهري إلي فإذا وليتك اليوم وصرت إلي فسترى صنيعي بك! فيتسع له مد بصره، ويفتح له باب إلى الجنة، وإذا دفن العبد الفاجر أو الكافر قال له القبر: لا مرحبا ولا أهلا! أما! إن كنت لأبغض من يمشي على ظهر إلي فإذا وليتك اليوم وصرت إلي فسترى صنيعي بك! فيلتئم عليه حتى تلتقي عليه، وتختلف أضلاعه، ويقيض له سبعون تنينا لو أن واحدا منها نفخ في الأرض ما أنبتت شيئا ما بقيت الدنيا، فينهشه ويخدشنه حتى يقضى به إلى الحساب؛ إنما القبر روضة من رياض الجنة أو حفرة من حفر النار."ت " - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১২৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١٠۔۔۔ مومن کا تحفہ موت ہے۔ طبرانی فی الکبیر ، حلیۃ الا ولیائ، حاکم، بیہقی عن ابن عمرو
42110- تحفة المؤمن الموت."طب، حل، ك، هب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১২৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١١۔۔۔ دنیا کو درست کرو اپنی آخرت کے لیے عمل کرو گویا تمہیں کل مرنا ہے۔ فردوس عن انس، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٨٩٢، الضعیفہ ٧٨٤۔
42111- أصلحوا الدنيا واعملوا لآخرتكم كأنكم تموتون غدا."فر - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১২৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١٢۔۔۔ اپنی مجلس کو لذتوں کو برباد کرنے والی چیز کے ذریعہ خلط ملط کرو، یعنی موت کے ذریعہ۔ ابن ابی الدنیا فی ذکر الموت عن عطاء الخراسانی مرسلا، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٤٠٩۔
42112- شوبوا مجلسكم بمكدر اللذات: الموت."ابن أبي الدنيا في ذكر الموت - عن عطاء الخراساني مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২১২৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
اللہ تعالیٰ سے ملنے کو پسند کر
٤٢١١٣۔۔۔ وہ شخص سراسر بدبخت ہے جس کی زندگی میں قیامت آئی اور وہ مرا نہیں۔ القضاعی عن عبداللہ بن جراد
42113- الشقي كل الشقي من أدركته الساعة حيا لم يمت."القضاعي - عن عبد الله بن جراد".
tahqiq

তাহকীক: