কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ৪৪৪১৬
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44403 جب آدمی شادی کرلیتا ہے اس کا نصف دین مکمل ہوجاتا ہے اسے چاہیے کہ باقی نصف دین کے متعلق اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔ رواہ احمد بن حنبل عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الشذرۃ 938 وکشف الخفائ 1432
44403- إذا تزوج العبد فقد استكمل نصف الدين، فليتق الله في النصف الباقي. "حم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১৭
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44404 زوجین کی آپس میں خوش طبعی اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے اس کے بدلہ میں اللہ تعالیٰ ان کے لیے اجر وثواب لکھتا ہے اور انھیں رزق حلال نصیب فرماتا ہے۔ رواہ ابن عدی وابن لال عن ابوہریرہ (رض) ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1659 ۔
44404- إن الله ليعجب من مداعبة الرجل زوجته، ويكتب لهما بذلك أجرا، ويجعل لهما بذلك رزقا حلالا. "عد وابن لال - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১৮
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44405 دنیا عارضی سامان زندگی سے اور نیک بیوی سے بڑھ کر اس سامان زندگی میں کوئی چیز افضل نہیں۔ رواہ النسائی ابن مزحہ عن ابن عمرو۔۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2049
44405- إنما الدنيا متاع، وليس من متاع الدنيا شيء أفضل من المرأة الصالحة. "ن، هـ - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪১৯
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44406 تم میں سے جس شخص کو قدرت حاصل ہو وہ شادی کرے چونکہ یہ نظریں نیچی رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اور پاکدامنی کا بہترین باعث ہے اور جو شخص قدرت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھے یہ اس کے لیے پرہیزگاری کا بہترین سامان ہے۔ رواہ النسائی عن عثمان
44406- من كان منكم ذا طول فليتزوج، فإنه أغض للبصر وأحصن للفرج، ومن لا فالصوم له وجاء. "ن - عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২০
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44407 نکاح میری سنت ہے جس نے میری سنت پر عمل نہ کیا وہ مجھ سے نہیں ہے شادیاں کرو تاکہ قیامت کے دن میں کثیر امت ہونے پر دوسری امتوں پر فخر کرسکوں۔ جو شخص طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کرلے اور جو نکاح کی طاقت ن رکھتا ہو وہ روزے رکھے چونکہ روزے رکھنا اسے حرام کاری سے بچاوے گا۔ رواہ ابن ماجہ عن عائشہ
44407- النكاح سنتي فمن لم يعمل بسنتي فليس مني، وتزوجوا فإني مكاثر بكم الأمم، ومن كان ذا طول فلينكح، ومن لم يجد فعليه بالصيام، فإن الصوم له وجاء. "هـ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২১
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44408 اے نوجوانوں کی جماعت تم میں سے جو شخص لوازمات مجامعت کی استطاعت رکھتا ہو وہ شادی کرلے چونکہ نکاح کرنا نظریں نیچی رکھنے کا بڑا ذریعہ ہے اور شرمگاہ کو زیادہ محفوظ رکھتا ہے اور جو شخص نکاح کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھے چونکہ روزے رکھنا حرام کاری سے بچنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم والبخاری عن ابن مسعود
44408- يا معشر الشباب! من استطاع منكم الباءة فليتزوج، فإنه أغض للبصر وأحصن للفرج، ومن لم يستطع فعليه بالصوم، فإنه له وجاء. "حم، ق - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২২
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44409 تمہارے اوپر نکاح لازم ہے اور جو شخص نکاح کی استطاعت نہ رکھتا ہو وہ روزے رکھے چونکہ روزے رکھنا حرام کاری سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ رواہ الطبرانی والضیاء عن انس
44409- عليكم بالباءة! فمن لم يستطع فعليه بالصوم، فإنه له وجاء. "طس، والضياء - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২৩
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44410 تقویٰ کے بعد مومن کو کوئی چیز نفع نہیں پہنچاتی جتنا کہ نیک بیوی پہنچاتی ہے۔ اگر اسے حکم کرتا ہے وہ اس کا حکم بجا لاتی ہے اگر اس کی طرف دیکھتا ہے وہ اسے خوش کردیتی ہے اگر اس پر قسم کھالے وہ اس کی قسم پوری کردیتی ہے اگر وہ اس سے غائب ہوجائے تو وہ اپنی جان اور اس کے مال میں خیر خواہ اور دیانتداری رہتی ہے۔ رواہ ابن ماجہ عن ابی امامۃ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 408 واسنی المطالب 1230
44410- ما استفاد المؤمن بعد تقوى الله عز وجل خيرا له من زوجة صالحة، إن أمرها أطاعته، وإن نظر إليها سرته، وإن أقسم عليها أبرته، وإن غاب عنها نصحته في نفسها وماله. "هـ - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২৪
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44411 ہم نے تمہاری دنیا سے کچھ نہیں لیا سوائے تمہاری عورتوں کے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5003
44411- ما أصبنا من دنياكم إلا نساءكم. "طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২৫
نکاح کا بیان
حرف نون۔۔۔ازقسم افعال کتاب النکاح اس میں نوابواب ہیں۔ باب اول۔۔۔ترغیب نکاح کے متعلق
44412 مسجد کی طرف تمہارا جانا اور گھر والوں کی طرف واپس لوٹنا دونوں (عمل) اجر وثواب میں برابر ہیں۔ رواہ سعید بن المنصور عن یحییٰ بن یحییٰ الع نسائی مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللؤ المرضوع 5090 المصنوع 303
44412- مشيك إلى المسجد وانصرافك إلى أهلك في الأجر سواء. "ص - عن يحيى بن يحيى الغساني مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২৬
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44413 جو شخص میری فطرت سے محبت کرتا ہو وہ میری سنت کو اپنا نمونہ بنالے اور نکاح میری سنت میں سے ہے۔ رواہ البیہقی فی السنن عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5053 و ضعیف الجامع 5342
44413- من أحب فطرتي فليستن بسنتي، وإن من سنتي النكاح. "هق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২৭
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44414 جس شخص نے اپنے آپ کو خصی کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ رواہ عبدالرزاق عن ابی قلابۃ مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5512
44414- من تبتل فليس منا. "عب - عن أبي قلابة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২৮
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44415 آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خصی ہونے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی عن سعد واحمد بن حنبل الترمذی والنسائی وابن ماجہ عن سمرۃ
44415- نهى عن التبتل. "حم، ق، ن - عن سعد؛ حم، ت، ن، هـ - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪২৯
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44416 وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو خصی ہوا لیکن روزے رکھو اور اپنے جسم کے بالوں کو لمبا کرو۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4934 والضعیفہ 22
44416- ليس منا من خصى واختصى، ولكن صم ووفر شعر جسدك. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪৩০
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44417 اسلام میں خصی ہونا جائز نہیں اور کنیسے جیسی عمارتیں بھی جائز نہیں۔ رواہ البیہقی فی السنن عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6171
44417- لا إخصاء في الإسلام، ولا بنيان كنيسة. "هق - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪৩১
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44418 خصی ہونے سے منع کیا گیا ہے۔ رواہ ابن عساکر عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الالحاظ 187 وذخیرۃ الحفاظ 1817
44418- نهى عن الإخصاء. "ابن عساكر - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪৩২
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44419 اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ابن آدم میں سے کوئی خصی ہوجائے۔ رواہ الطبرانی عن ابن مسعود۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1656
44419- نهى أن يخصى أحد من ولد آدم. "طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪৩৩
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44420 جس شخص کو نیک بیوی عطا ہوجائے گویا اللہ تعالیٰ نے نصف دین پر اس کی مدد کی اور بقیہ نصف دین کے معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔ رواہ الحاکم عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1375 و ضعیف الجامع 5599
44420- من رزقه الله امرأة صالحة فقد أعانه على شطر دينه، فليتق الله في الشطر الباقي. "ك - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪৩৪
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
44421 خوبصورت عورت اور سبزہ زار کی طرف دیکھنا بصارت میں اضافہ کرتا ہے۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاسرار المرفوعہ 416 واسنی المطالب 1640 فائدہ : حدیث کا یہ مطلب قطعاً نہیں کہ جو بھی حسین عورت ہو اسے دیکھنا بصارت میں اضافہ کا باعث ہے بلکہ اپنی بیوی جو خاوند کو خوبصورت لگ رہی ہو اس کی طرف دیکھنا بصارت میں اضافے کا باعث ہے عام عورتوں کی طرف دیکھنا تو بدنظری ہے جو گناہ ہے۔
44421- النظر إلى المرأة الحسناء والخضرة يزيدان في البصر. "حل - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৪৩৫
نکاح کا بیان
نکاح کرنا سنت ہے
4422 اولاد جنت کے پھولوں کی مانند ہوتی ہے۔ رواہ الحکیم عن حولۃ بنت حکیم ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5986 و ضعیف الجامع 6166
44422- الولد من ريحان الجنة. "الحكيم - عن خولة بنت حكيم".
tahqiq

তাহকীক: