কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ظہار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০ টি

হাদীস নং: ২৮৬৪১
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28641 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) سے مروی ہے کہتے ہیں کہ جب کسی آدمی کے تحت (یعنی نکاح میں) چار بیویاں ہوں پھر وہ ان سے ظہار کرے تو اس کو ایک کفارہ کفایت کر جائے گا ۔ (مصنف عبدالرزاق، دارقطنی ، بخاری مسلم)
28641- عن عمر قال: إذا كان تحت الرجل أربع نسوة فظاهر منهن يجزيه كفارة واحدة. "عب، قط، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪২
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28642 ۔۔۔ قاسم بن محمد (رح) سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے ایک عورت کو اس سے شادی کرنے کی شرط پر اپنی ماں کی پیٹھ کی طرح قرار دے دیا (یعنی یوں کہا کہ اگر تجھ سے نکاح کروں تو تو مجھ پر ایسے ہے جیسے میری ماں کی پشت چنانچہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے کہا اگر اس سے نکاح کرے تو اس کے قریب نہ جائے جب تک کہ کفارہ ادا نہ کر دے ۔ (عبدالرزاق ، بخاری ، مسلم)
28642- عن القاسم بن محمد أن رجلا جعل امرأة عليه كظهر أمه إن تزوجها فقال عمر بن الخطاب: إن يتزوجها فلا يقربها حتى يكفر كفارة الظهار. "عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪৩
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28643 ۔۔۔ سعید بن المسیب (رض) سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ایک شخص کو سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس لایا گیا جس کی تین بیویاں تھیں اور اس نے یہ کہہ دیا تھا کہ تم مجھ پر ایسی ہو جیسی میری ماں کی پشت حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس پر ایک کفارہ ہے۔ (عبدالرزاق ، کامل لابن عدی بخاری و مسلم)
28643- عن سعيد بن المسيب قال: أتى رجل عمر بن الخطاب له ثلاث نسوة فقال: أنتن عليه كظهر أمه فقال عمر: عليه كفارة واحدة. "عب، عد، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪৪
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28644 ۔۔۔ مسند عمرو بن سلمہ، سلیمان بن یسار سے مروی ہے وہ سلمہ بن صحر البیاضی سے نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے (یعنی سلمہ نے) اپنی بیوی کو اپنے اوپر ایسے قرار دے دیا جیسے ان کی ماں کی پشت (اور ظہار کی یہ قرار داد) رمضان کے گذرنے تک تھی ، پس وہ (اس عرصہ میں) موٹی تازی ہوگئی ، اور تروتازہ (یعنی فربہ) ہوگئی سو وہ اس پر نصف رمضان میں (ہی) جا پڑے پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے گویا کہ وہ اس عمل کو گراں محسوس کر رہے تھے سو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں فرمایا : کیا تو طاقت رکھتا ہے اس کی کہ ایک غلام آزاد کرے ؟ انھوں نے کہا نہیں ! فرمایا کیا اس کی طاقت رکھتا ہے کہ دو مہینے متواتر روزے رکھے ؟ کہا نہیں ! فرمایا کہا پھر یہ کرسکتا ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دے ؟ کہا نہیں ! پس نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گویا ہوئے کہ اے فروہ بن عمرویہ فرق اس کو دیدے اور فرق ایک ٹوکرا ہے جس میں پندرہ 15 یا 16 سولہ صاع آتے ہیں پس یہ شخص ساٹھ مسکینوں کو یہ ٹوکرا کھلا دے ۔ وہ بولا کیا میں اپنے سے زیادہ محتاج پر صدقہ کروں ؟ پس قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا اس شہر (مبارک) کی دونوں وادیوں کے درمیان کوئی شخص ہم سے زیادہ اس کا محتاج نہیں ۔ پس (اس بات کو سن کر) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے ۔ پھر فرمایا کہ اس کو اپنے گھر والوں کے پاس لے جا۔ (رواہ عبدالرزاق)
28644- "مسند عمرو بن سلمة" عن سليمان بن يسار عن سلمة بن صخر البياضي أنه جعل امرأته عليه كظهر أمه حتى يمضي رمضان فسمنت وتربعت فوقع عليها في النصف من رمضان فأتى النبي صلى الله عليه وسلم كأنه يعظم ذلك فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: أتستطيع أن تعتق رقبة؟ فقال: لا قال: أو تستطيع أن تصوم شهرين متتابعين؟ فقال: لا قال: أفتستطيع أن تطعم ستين مسكينا؟ قال: لا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: يا فروة بن عمرو أعطه ذلك الفرق وهو مكتل يأخذ خمسة عشر صاعا أو ستة عشر صاعا فليطعمه ستين مسكينا: فقال: على أفقر مني فوالذي بعثك بالحق ما بين لابتيها أهل بيت أحوج إليه منا فضحك النبي صلى الله عليه وسلم ثم قال: اذهب به إلى أهلك. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪৫
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28645 ۔۔۔ یوسف بن عبداللہ بن سلام سے مروی ہے کہتے ہیں کہ مجھ کو خولہ بنت مالک ثعلبہ نے بیان کیا اور یہ (خولہ بنت مالک) عبادہ بن صامت (رض) کے بھائی اوس بن صامت (رض) کے تحت تھیں (یعنی نکاح میں تھیں) کہ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے شوہر کی جبکہ اس نے مجھ سے ظہار کیا تھا کھجور کے ایک ٹوکرے کے ساتھ اعانت فرمائی تھی اور دوسرے ٹوکرے کے ساتھ میں نے مدد کی تھی پس یہ ساٹھ صاع ہوئے تھے کہتی ہیں کہ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اس کو صدقہ کر دے اور مجھ سے فرمایا کہ لوٹ جا اپنے چچا زاد کے پاس اور اس کے بارہ میں اللہ سے ڈرتی رہ ۔ (رواہ ابو نعیم)
28645- عن يوسف بن عبد الله بن سلام قال: حدثتني خولة بنت مالك بن ثعلبة وكانت تحت أوس بن الصامت أخي عبادة بن الصامت " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أعان زوجها حين ظاهر منها بفرق من تمر وأعانته هي بفرق آخر فذلك ستون صاعا، قالت: ثم قال النبي صلى الله عليه وسلم: تصدق به وقال لها: ارجعي إلى ابن عمك واتقي الله فيه". أبو نعيم.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪৬
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28646 ۔۔۔ عبداللہ بن عباس (رض) سے مروی ہے کہ وہ قبل از نکاح ظہار کو اور قبل از نکاح طلاق کو کچھ نہیں سمجھتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
28646- عن ابن عباس أنه كان لا يرى الظهار قبل النكاح شيئا ولا الطلاق قبل النكاح شيئا. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪৭
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28647 ۔۔۔ ابن المسیب (رض) تابعی سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے ظہار کیا پھر کفارہ دینے سے قبل اس سے مل گیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ایک کفارہ کا حکم فرمایا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
28647- عن ابن المسيب أن رجلا ظاهر من امرأته فأصابها قبل أن يكفر، فأمر النبي صلى الله عليه وسلم بكفارة واحدة. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪৮
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28648 ۔۔۔ عکرمہ (رض) سے جو ابن عباس (رض) کے مولی ہیں مروی ہے کہ انھوں نے کہا کہ ایک شخص نے ظہار کیا پھر کفارہ ادا کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے جا ملا پھر اس نے اس بات کا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور تجھے اس عمل پر کس نے مجبور کیا ؟ اس نے کہا اللہ آپ پر رحم فرمائے اے اللہ کے رسول ! میں نے اس کے پازیب دیکھے یا یہ کہا کہ میں اس کی پنڈلیوں کو چاند کی روشنی میں دیکھ لیا تھا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس سے جدا رہ یہاں تکہ تو وہ کام ہی کرے جس کا اللہ نے تجھے حکم دیا ہے (رواہ عبدالرزاق)
28648- عن عكرمة مولى ابن عباس قال: تظاهر رجل من امرأته فأصابها قبل أن يكفر فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: وما حملك على ذلك؟ قال: رحمك الله يا رسول الله رأيت خلخالها أو قال ساقيها في ضوء القمر فقال النبي صلى الله عليه وسلم: فاعتزلها حتى تفعل ما أمرك الله به". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৪৯
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28649 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہ جب ایک مجلس میں کئی بار ظہار کرے تو ایک کفارہ ہے اور اگر متعدد مجلسوں میں ظہار کیا تو متعدد کفارے ہیں اور ایمان (قسمیں) بھی اسی طرح ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
28649- عن علي قال: إذا ظاهر مرارا في مجلس واحد فكفارة واحدة وإن ظاهر في مقاعد شتى فكفارات شتى والأيمان كذلك. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৫০
ظہار کا بیان
حرف الظاء ۔۔۔ کتاب الظہار ۔۔۔ من قسم الافعال : حرف ظاء سے شروع ہونے والے حرف ظہار کے عنوان کے تحت آنے والی حدیثیں جو از قبیل افعال ہیں۔
28650 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) سے مروی ہے کہتے ہی کہ ایلاء ظہار میں داخل نہیں ہوتا اور نہ ظہار ایلاء میں داخل ہوتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
28650- عن علي قال: لا يدخل إيلاء في تظاهر ولا تظاهر في إيلاء. "عب".
tahqiq

তাহকীক: