কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ৫৩৭০
 کتاب البر
الاکمال
٥٣٧٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی والے ہیں اور ہر چیز میں نرمی پسند کرتے ہیں، ہر عاجزی کرنے والے غم گین دل کو چاہتے ہیں جو لوگوں کو بھلائی کی بات سکھاتا ہو اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلاتا ہو اور ہر سخت اور غافل کو ناپسند کرتے ہیں جو پوری رات سوتا رہے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی روح واپس کرتے ہیں یا نہیں ؟ الدیلمی عن ابی الدرداء (رض))
5370- إن الله عز وجل رفيق يحب الرفق في الأمر كله، ويحب كل قلب خاشع حزين يعلم الناس الخير، ويدعو إلى طاعة الله ويبغض كل قلب قاس لاه ينام الليل كله، ولا يذكر الله فلا يدري يرد الله روحه أم لا؟ . "الديلمي عن أبي الدرداء".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭১
 کتاب البر
الاکمال
٥٣٧١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی والے ہیں اور نرمی کو چاہتے اور پسند کرتے ہیں اور نرمی پر وہ اعانت کرتے ہیں جو سختی پر نہیں کرتے۔ (طبرانی فی الکبیر، ابن عساکر عن ابی امامہ )
5371- إن الله تعالى رفيق يحب الرفق ويرضاه، ويعين عليه ما لا يعين على العنف. "طب وابن عساكر عن أبي أمامة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭২
 کتاب البر
الاکمال
٥٣٧٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ اپنی (عطا کردہ) گنجائشوں پر عمل کرنے کو ایسے ہی پسند کرتے ہیں جیسے اپنی نافرمانیوں کو ترک کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ (الشیرازی فی الالقاب عن ابن عمر)
5372- إن الله يحب أن تؤتى رخصه، كما يحب أن تترك معاصيه. "الشيرازي في الألقاب عن ابن عمر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৩
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٧٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی کو چاہتے اور پسند کرتے ہیں اور اس پر وہ کچھ عطا کرتے ہیں جو سختی پر عطا نہیں کرتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ)
5373- إن الله يحب الرفق ويرضاه، ويعين عليه ما لا يعين على العنف. "طب عن أبي أمامة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৪
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٧٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی پر وہ کچھ عطا کرتے ہیں جو سختی پر عطا نہیں کرتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن جریر)
5374- إن الله يعطي على الرفق ما لا يعطى على العنف. "طب عن جرير".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৫
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٧٥۔۔۔ تمہارا بہترین دین وہ ہے جو انتہائی آسان ہو۔ (مسند احمد عن محجن بن الادرع، مسند احمد عن الاعرابی)
5375- إن خير دينكم أيسره. "حم عن محجن بن الأدرع" "حم عن الأعرابي".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৬
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٧٦۔۔۔ تمہارا یہ دین بےحد مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اس واسطے کہ (قافلہ سے) کٹ جانے والا نہ کسی سواری کو باقی چھوڑتا ہے اور نہ کسی زمین کو قطع (طے) کرسکتا ہے۔ (العسکری فی الامثال عن علی)
5376- إن دينكم دين متين فأوغل فيه برفق فإن المنبت لا ظهرا أبقى، ولا أرضا قطع. "العسكري في الأمثال عن علي".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৭
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٧٧۔۔۔ یہ دین انتہائی مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی عبادت سے متنفر نہ کر، کیونکہ کٹ جانے والا نہ سواری چھوڑتا ہے اور نہ زمین طے کرتا ہے۔ (بزار، بخاری مسلم العسکری فی الامثال عن جابر وضعف)
5377- إن هذا الدين متين فأوغل فيه برفق، ولا تبغض إلى نفسك عبادة الله، فإن المنبت لا أرضا قطع، ولا ظهرا أبقى. "بز ق والعسكري في الأمثال عن جابر وضعف".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৮
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٧٨۔۔۔ یہ دین بےحد مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اللہ تعالیٰ کے بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی عبادت ناپسند نہ کرو، کیونکہ (سفر سے) کٹ جانے والا نہ سفر کرسکتا ہے اور نہ کسی سواری کو باقی چھوڑ سکتا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ (رض))
5378- إن هذا الدين متين فأوغل فيه برفق، ولا تكرهوا عبادة الله إلى عباده، فإن المنبت لا يقطع سفرا ولا يستبقى ظهرا. "هب عن عائشة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৭৯
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٧٩۔۔۔ یہ دین مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اپنے نفس میں عبادت کا بغض پیدا نہ کر، کیونکہ کٹ جانے والا نہ سفر کرسکتا ہے اور نہ سواری چھوڑتا ہے ایسے شخص کی طرح عمل کر جس کا گمان ہے کہ وہ کبھی نہیں مرے گا، اور اس شخص جیسا خوف رکھ جسے ڈر ہے کہ کل مرجائے گا۔ (بیہقی فی شعب الایمان، بخاری مسلم و العسکری فی الامثال عن ابن عمرو وفی لفظ یظن انہ لن یموت الاھرما)
5379- إن هذا الدين متين فأوغل فيه برفق، ولا تبغض إلى نفسك عبادة ربك، فإن المنبت لا سفرا قطع، ولا ظهرا أبقى، فاعمل عمل امرئ يظن أنه لن يموت أبدا، واحذر حذر من يخشى أن يموت غدا. "هب ق والعسكري في الأمثال عن ابن عمرو" وفي لفظ: يظن أنه لن يموت إلا هرما.

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮০
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٠۔۔۔ تمہارا رب آسانی پیدا کرنے والا آسانی پیدا کرتا ہے تو تم بھی آسان عمل کرو، خبردار جو اللہ کے دین پر (عمل میں آگے بڑھنے سے) غلبہ پانا چاہے تو دین ہی اس پر غالب ہوگا، اور جو اللہ تعالیٰ کا عمل چھوڑ دے تو وہ اللہ تعالیٰ کو برا لگتا ہے۔ (ابن قانع عن سوید بن جبلہ)
5380- إن ربكم عز وجل ميسر ييسر فعليكم باليسر من العمل،ألا إنه من يغالب أمر الله يغلبه، ومن يهجر عمل الله يسؤه. "ابن قانع عن سويد بن جبلة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮১
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨١۔۔۔ آل داؤد کی حکمت میں ہوش مند عقلمند کے لیے عبرت (حاصل کرنے کا سامان) ہے کہ وہ صرف چار گھڑیوں میں اپنے آپ کو مشغول رکھے، ایک گھڑی میں اپنے رب سے راز و نیاز کرے، ایک گھڑی میں اپنا محاسبہ کرے، ایک گھڑی اپنے ان بھائیوں سے ملے جن سے وہ مشورہ کرتا اور وہ اسے نصیحت کرتے اور اس کے عیوب سے خبردار کرتے ہیں اور ایک گھڑی میں اپنے نفس اور اس کے رب کے درمیان جو باتیں پیش آتیں اور جمال رکھتی ہیں کیونکہ اس گھڑی میں بقیہ تمام گھڑیوں کے لیے مدد اور زائد توشہ کے ذریعہ دلوں کے بہلاؤ کا سامان ہے ہوش مند عقلمند کے لیے مناسب ہے کہ وہ اپنی زبان پر قابو رکھنے والا ہو، اپنے زمانہ کی پہچان رکھتا، اپنی حالت کی طرف توجہ کرنے والا (یعنی تقویٰ کے ذریعے ان سے بچنے والا ہو، جیسا کہ امیر المومنین علی بن ابی طالب (رض) نے فرمایا : اس دور کے بھائی عیوب کے جاسوس ہیں) اور اپنے بھائیوں میں سے جس پر سب سے زیادہ بھروسہ ہو اس سے (تقویٰ کے ذریعہ) وحشت کرنے والا ہو۔ (الدیلمی عن ابن مسعود)
5381- إن في حكمة آل داود عبرة للعاقل اللبيب أن لا يشغل نفسه إلا في أربع ساعات: ساعة يناجي فيها ربه، وساعة يحاسب فيها نفسه، وساعة يلقى فيها إخوانه الذين يناجي الذين ينصحونه في نفسه ويخبرونه بعيوبه، وساعة يخلو بين نفسه وبين ربها فيما يحل ويجمل، فإن في هذه الساعة عونا على هذه الساعات واستجمام القلوب بفضل بلغة، وينبغي للعاقل اللبيب أن يكون مالكا للسانه، وعارفا بزمانه، مقبلا على شأنه مستوحشا من أوثق إخوانه 1 "الديلمي عن ابن مسعود".
__________
1 مستوحشا من أوثق إخوانه: بمعنى محترسا منهم بالتقوى، كما قال أمير المؤمنين علي بن أبي طالب رضي الله عنه: إخوان هذا الزمان جواسيس العيوب، ح.
__________
1 مستوحشا من أوثق إخوانه: بمعنى محترسا منهم بالتقوى، كما قال أمير المؤمنين علي بن أبي طالب رضي الله عنه: إخوان هذا الزمان جواسيس العيوب، ح.

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮২
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٢۔۔۔ اس قرآن میں تیزی ہے اور لوگوں میں سستی، تو جس کی سستی انصاف اور نست کے واسطے ہو تو کیا ہی خوب ہے اور جس کی سستی اعراض کی طرف ہو تو وہی لوگ ہلاک ہونے والے ہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
5382- إن لهذا القرآن شرة، ثم للناس عنه فترة، فمن كانت فترته للقسط والسنة فنعما هي، ومن كانت فترته إلى الإعراض فأولئك هم بور. "هب عن أبي هريرة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৩
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٣۔۔۔ میں روزہ رکھتا اور اطفار کرتا ہوں ، نماز پڑھتا اور سو کر آرام کرتا ہوں ہر عمل میں تیزی ہوتی ہے اور ہر تیزی میں سستی پیدا ہوتی ہے جس کی سستی سنت کی طرف ہو تو اس نے ہدایت پائی اور جس کی سستی اس کی طرف ہو تو وہ گمراہ ہوا۔ (طبرانی فی الکبیر و ابو نعیم، سعید بن منصور عن جعدۃ بن ھبیرۃ، وھو ابن ام ھانی (رح) بنے ابی طالب)
5383- أنا أصوم وأفطر، وأصلي وأنام، ولكل عمل شرة، ولكل شرة فترة، فمن تكون
فترته إلى السنة فقد اهتدى، ومن تكون فترته إلى ذلك فقد ضل. "طب وأبو نعيم ص عن جعدة بن هبيرة" وهو ابن أم هانئ بنت أبي طالب.
فترته إلى السنة فقد اهتدى، ومن تكون فترته إلى ذلك فقد ضل. "طب وأبو نعيم ص عن جعدة بن هبيرة" وهو ابن أم هانئ بنت أبي طالب.

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৪
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٤۔۔۔ یہ دین آسان ہے جو بھی اس دین کے ساتھ کشتی کرے گا تو دین ہی اس پر گا لب رہے گا ، سو سیدھی راہ اختیار کرو، قریب قریب رہو، آسانی پیدا کرو ، صبح و شام اور رات کی تاریکی کے کچھ حصہ سے امداد حاصل کرو۔ (ابن حبان والعسکری فی الامثال عن ابوہریرہ (رض))
5384- إن هذا الدين يسر، ولن يشاد هذا الدين أحد إلا غلبه، فسددوا وقاربوا ويسروا، واستعينوا بالغدوة والروح وشيء من الدلجة. "حب والعسكري في الأمثال عن أبي هريرة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৫
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٥۔۔۔ کیا تمہیں بتاؤں کہ تمہارے سب سے بہترین لوگ کون ہیں ؟ جن کی اسلام کی حالت میں زیادہ عمریں ہوں جب درست راہ اختیار کرلیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبادہ بن الصامت)
5385- ألا أنبئكم بخياركم؟ خياركم أطولكم أعمارا في الإسلام إذا سددوا. "ع عن أنس" "طب عن عبادة بن الصامت".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৬
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٦۔۔۔ کیا تمہیں اس سے زیادہ عجیب چیز نہ بتاؤں ؟ اللہ کا رسول ، تمہارا نبی تمہیں تم سے پہلے اور تمہارے بعد ہونے والے واقعہ کی خبر دیتا ہے، سو سیدھے رہو اور درست راہ اختیار کرو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ کو تمہارے عذاب کی کوئی پروا نہیں، عنقریب ایک قوم آئے گی وہ کسی چیز کے ذریعے بھی اپنا دفاع نہ کریں گے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن ابی کبشہ)
5386- ألا أنبئكم بأعجب من ذلك؟ رسول الله نبيكم ينبئكم بما كان قبلكم، وبما هو كائن بعدكم، فاستقيموا وسددوا فإن الله عز وجل لا يعبأ بعذابكم شيئا، وسيأتي قوم لا يدفعون عن أنفسهم بشيء. "حم طب عن أبي كبشة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৭
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٧۔۔۔ پے دتر پے روزے رکھنا چھوڑ دو ، کسی نے کہا : آپ تو رکھتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : تم اس بات میں میری طرح نہیں ہوسکتے ، میں تو اس طرح رات بسر کرتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے اتنے عمل کی کوشش کرو جس کی تم میں برداشت ہے۔ (بخاری، مسلم عن ابوہریرہ (رض))
5387- إياكم والوصال، قيل: إنك تواصل؟ قال: إنكم لستم في ذلك مثلي، إني أبيت يطعمني ربي ويسقيني، فاكلفوا من العمل ما تطيقون."خ م عن أبي هريرة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৮
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٨۔۔۔ لگاتار روزے نہ رکھا کرو، لوگوں نے کہا : آپ تو رکھتے ہیں، آپ نے فرمایا : میں تم جیسا نہیں، میں تو اس طرح رات بسر کرتا ہوں کہ میرا رب مجھے کھلاتا پلاتا ہے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
5388- لا تواصلوا، قالوا: إنك تواصل، قال: إني لست مثلكم إني أبيت يطعمني ربي ويسقيني. "حم عن أبي هريرة".

তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩৮৯
 کتاب البر
اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے
٥٣٨٩۔۔۔ لوگو ! اللہ تعالیٰ کا دین آسان ہے۔ (مسند احمد، ابن سعد عن عاصم بن ھلال عن غاضرۃ بن عروۃ الفقیمی عن ابیہ)
5389- أيها الناس إن دين الله يسر. "حم وابن سعد عن عاصم ابن هلال عن غاضرة بن عروة الفقيمي عن أبيه".

তাহকীক: