কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
عاریۃ لینے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৫ টি
হাদীস নং: ২৯৮১১
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ ۔۔۔ از قسم اقوال :
29811 ۔۔۔ آدمی جو چیز مستعار لے اس کا واپس کرنا واجب ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن عدی والحاکم عن سمرۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 217 و ضعیف ابو داؤد 61 ۔
29811- "على اليد ما أخذت حتى تؤديه". "حم" "عد، ك" عن سمرة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১২
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ ۔۔۔ از قسم اقوال :
29812 ۔۔۔ مستعار چیز واپس کرنا ضروری ہے اور منحہ بھی واپس کیا جائے گا ۔ (رواہ ابن ماجہ عن انس) فائدہ : ۔۔۔ منحہ دودھ دینے والے جانور کو کہا جاتا ہے خواہ وہ بکری ہو گائے وہ بھینس ہو یا اونٹنی ہو وسرے کو دودھ پینے کے لیے جانور دینا بڑا فضیلت والا عمل ہے لہٰذا جو جانور بھی دودھ پینے کے لیے دیا جائے اس کی منفعت پر معاملہ طے ہوتا ہے اصل چیز مالک کی ہوتی ہے اس کا واپس کرنا ضروری ہے۔۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلۃ 27 ۔
29812- "العارية مؤداة والمنحة مردودة". "هـ" عن أنس.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১৩
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ ۔۔۔ از قسم اقوال :
29813 ۔۔۔ مستعار چیز کا واپس کرنا واجب ہ منخہ کا واپس کرنا ضروری ہے قرض ادا کردیا جائے اور ضامن ضمانت پوری کرنے پر مجبور ہے۔۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی وابن ماجہ والضیاء عن ابی امامۃ)
29813- "العارية مؤداة والمنحة مردودة، والدين مقضي والزعيم غارم". "حم، د، ت، هـ" والضياء - عن أبي أمامة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১৪
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ ۔۔۔ از قسم اقوال :
29814 ۔۔۔ مسعار چیز کا واپس کرنا واجب ہے (رواہ الحاکم وابن ماجہ عن ابن عباس)
29814- "عارية مؤادة". "ك، هـ" عن ابن عباس.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১৫
عاریۃ لینے کا بیان
الإکمال
29815 ۔۔۔ اسلام تمہارے لیے کسی چیز کو ضائع اور تلف ہونے سے نہیں بچاتا لہٰذا مستعار کا واپس کرنا واجب ہے۔ (رواہ البیھقی فی السن عن عطاء بن ابی ریاح مرسلا)
29815 - "إن الإسلام لا يحرز لكم، العارية مؤادة". "هق" عن عطاء بن أبي رباح مرسلا.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১৬
عاریۃ لینے کا بیان
الإکمال
29816 ۔۔۔ مستعار کا واپس کرنا واجب ہے منحہ کا واپس کرنا ضروری ہے جو شخص دودھ دینے والی اونٹنی کے تھنوں کو دھاگے سے باندھے ہوئے دیکھے وہ اس کا دھاگا نہ کھولے حتی کہ اونٹنی واپس کر دے۔ (رواہ ابن حبان والطبرانی و سعید بن المنصور عن ابی امامۃ)
29816- "العارية مؤداة، والمنحة مردودة، ومن وجد لقحة3 فلا يحل له صرارها حتى يردها". "حب، طب، ص" عن أبي أمامة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১৭
عاریۃ لینے کا بیان
الإکمال
29817 ۔۔۔ دودھ پینے کے لیے عطیہ پر دیا گیا جانور واپس کرنا واجب ہے مستعار کا واپ کرنا ضروری ہے عرض کیا گیا اے اللہ کے نبی کیا یہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا حکم ہے ؟ فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ کا حکم پورا کرنا واجب ہے۔ (رواہ الحاکم فی الکنی وابن النجار عن ابی امامۃ)
29817- "المنحة والمنيحة مؤداة، والعارية مؤداة قيل: يا نبي الله فعهد الله عز وجل؟ قال: عهد الله أحق ما أدي". الحاكم في الكنى وابن النجار - عن أبي أمامة.

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১৮
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
29818 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مستعار چیز ودیعت کی طرح ہوتی ہے مستعار کے ضائع ہونے پر ضمان نہیں ہاں البتہ زیادتی سے ضائع ہوجائے تب اس پر ضمان ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
29818- عن عمر قال: العارية بمنزلة الوديعة، ولا ضمان فيها إلا أن يتعدى. "عب".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮১৯
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
29819 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مستعار چیز لینے والے پر ضمان ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
29819- عن علي قال: ليس على صاحب العارية ضمان. "عب".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮২০
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
29820 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مستعار چیز پر ضمان نہیں چونکہ مستعار دینا ایک بھلائی ہے البتہ اگر لینے والا زیادتی کرے پھر اس پر ضمان آئے گا۔ (رواہ عبدالرزاق)
29820- عن علي قال: ليست العارية مضمونة إنما هو معروف إلا أن يخالف فيضمن. "عب".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮২১
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
29821 ۔۔۔ قام بن عبدالرحمن روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ور ابن مسعود (رض) نے فرمایا : امانت رکھنے والے پر ضمان نہیں ہے (رواہ عبدالرزاق)
29821- عن القاسم بن عبد الرحمن عن علي وابن مسعود قالا: ليس على المؤتمن ضمان. "عب".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮২২
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
29822 ۔۔۔ طاؤس (رح) نے معاذ (رض) کے قبضہ کے متعلق کہا : ہر وہ چیز جو مستعار لی گئی ہو اس کا واپس کرنا ضروری ہے اور ضامن پر ضمان عائد ہوتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
29822- عن طاوس قال في قضية معاذ: كل عارية مردودة والزعيم غارم. "عب".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮২৩
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
29823 ۔۔۔ امیہ بن صفوان اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ غزوہ حنین کے موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفوان سے کچھ ذرعیں مستعار لیں صفوان نے کہا : اے محمد ! یہ ذرعیں قابل ضمان ہوں گی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جی ہاں ان کا ضمان ادا کیا جائے گا ، چنانچہ بعض ذرعیں ضائع ہوگئیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم چاہو ان کا ضمان لے لو صفوان نے کہا : میں ضمان نہیں لیتا چونکہ اس کی وجہ سے مجھے اسلام کی طرف رغبت ہو رہی ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
29823- عن أمية بن صفوان عن أبيه قال: استعار النبي صلى الله عليه وسلم من صفوان أدرعا يوم حنين من حديد، فقال له: يا محمد صلى الله عليه وسلم مضمونة؟ قال: مضمونة فضاع بعضها فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إن شئت غرمته لك؟ فقال: لا أنا أرغب في الإسلام من ذلك. "كر".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮২৪
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
29824 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : مستعار چیز کا ضمان دیا جائے گا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29824- عن أبي هريرة قال: العارية تغرم. "عب".

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯৮২৫
عاریۃ لینے کا بیان
کتاب العاریہ :۔۔۔ از قسم افعال :
25 298 ۔۔۔ ابو ملیکہ کی روایت ہے کہ میں نے ابن عباس (رض) سے پوچھا : کیا میں مستعار چیز کا ضمان دوں فرمایا : جی ہاں اگر مستعار کے مالکان ضمان کے خواہاں ہوں ۔ (رواہ عبدالرزاق)
29825- عن أبي مليكة قال: سألت ابن عباس أضمن العارية؟ قال: نعم إن شاء أهلها. "عب".

তাহকীক: