আলমুসনাদ - ইমাম আহমদ রহঃ (উর্দু)

مسند امام احمد بن حنبل

حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیثیں - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস টি

হাদীস নং: ২১৪৭১
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا کہ ایام والی عورت کے ساتھ اکٹھے کھانا کھانے کا کیا حکم ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا حائضہ عورت کے ساتھ کھانا پینا تم کھا پی سکتے ہو۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَرَامِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ فَقَالَ وَاكِلْهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৭২
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیثیں
ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگ اس وقت تک ہلاکت میں نہیں پڑیں گے جب تک اپنے گناہ کرتے کرتے کوئی عذر نہ چھوڑیں۔
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ قَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَنْ يَهْلِكَ النَّاسُ حَتَّى يُعْذِرُوا مِنْ أَنْفُسِهِمْ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৭৩
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیثیں
حضرت عبداللہ بن سعد (رض) کی حدیثیں
ایک صحابی (رض) سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عاریت ادا کی جائے اور ہدیئے کا بدلہ دیا جائے قرض ادا کیا جائے اور قرض دار ضامن ہوگا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ قَالَ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَلَا إِنَّ الْعَارِيَةَ مُؤَدَّاةٌ وَالْمِنْحَةَ مَرْدُودَةٌ وَالدَّيْنَ مَقْضِيٌّ وَالزَّعِيمَ غَارِمٌ
tahqiq

তাহকীক: