কিতাবুস সুনান (আলমুজতাবা) - ইমাম নাসায়ী রহঃ (উর্দু)
المجتبى من السنن للنسائي
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ৩৭৫০
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ
 زید بن ثابت رضی الله عنہ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ  آپ  ﷺ  نے فرمایا :  عمریٰ وارث کا حق ہے   ١ ؎۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر حدیث رقم : ٣٧٤٥ (صحیح  )    وضاحت : ١ ؎: یعنی جس کو عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی ہے وہ اگر مرجائے تو وہ دینے والے کو نہیں ملے گی بلکہ اس کے حق داران کے وارث ہوں گے جس کو وہ چیز دی گئی ہے۔    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3720  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًايُحَدِّثُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى هِيَ لِلْوَارِثِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫১
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ
 زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  عمریٰ وارث کا حق ہے ۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر حدیث رقم : ٣٧٤٦ (صحیح الإسناد  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح الإسناد    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3721  
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًايُحَدِّثُ، عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى لِلْوَارِثِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫২
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ
 زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فیصلہ کیا کہ عمریٰ وارث کا حق ہے۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر حدیث رقم : ٣٧٤٦ (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح الإسناد    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3722  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَقَضَى بِالْعُمْرَى لِلْوَارِثِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৩
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ
 زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  جس نے کوئی چیز   (صرف)   عمر بھر کے لیے دی تو وہ چیز جس کو دی ہے اس کی ہوجائے گی، اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرجانے کے بعد بھی   (رسول اللہ ﷺ نے فرمایا)   رقبیٰ نہ کرو کیونکہ جس نے رقبیٰ کیا ہے   (وہ اسے نہ ملے گی)   وہ موہوب لہ کے راستہ ہی میں رہے گی   ١ ؎۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر حدیث رقم : ٣٧٤٦ (صحیح  )    وضاحت : ١ ؎: یعنی اب وہ موہوب لہٗ کی میراث میں تقسیم ہوگی، ہبہ کرنے والے کی طرف نہیں لوٹے گی۔    قال الشيخ الألباني :  صحيح الإسناد    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3723  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّهُ عَرَضَ عَلَيَّ مَعْقِلٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَهُوَ لِمُعْمَرِهِ مَحْيَاهُ وَمَمَاتَهُ، وَلَا تُرْقِبُوا فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ لِسَبِيلِهِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৪
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ
 عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فرمایا :  عمریٰ نافذ ہوگا   ١ ؎۔    تخریج دارالدعوہ :  تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٥٣٩٣) ، مسند احمد (١/٢٥٠) (صحیح  )    وضاحت : ١ ؎: اگر کوئی کسی کو کوئی چیز زندگی بھر کے لیے دیتا ہے تو دے سکتا ہے مگر دینے کے بعد واپس نہ ہوگی جس کو دیا ہے  ( وہ ہمیشہ کے لیے  )  اسی کی ہوجائے گی، اور اس کے مرنے کے بعد اس کے ورثاء کی ہوگی۔    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3724  
أَخْبَرَنِي زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ الْحَجُورِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৫
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ
 عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ  آپ  ﷺ  نے فرمایا :  عمریٰ نافذ ہوگا ۔    تخریج دارالدعوہ :  تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٥٧٤٢) ، مسند احمد (١/٢٥٠) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3725  
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ بَشِيرٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৬
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
اس حدیث میں ابوزبیر پر جو اختلاف کیا گیا ہے اس کا تذکرہ
 طاؤس کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے عمریٰ اور رقبیٰ کو کاٹ کر الگ کردیا   ١ ؎۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر ما قبلہ (صحیح) (طاؤس نے اسے مرسل روایت کیا ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے  )    وضاحت : ١ ؎: یعنی اگر کسی نے کسی کو کوئی چیز عمریٰ یا رقبیٰ میں دی تو اس کو رسول اللہ ﷺ نے واہب  ( دینے والے  )  سے کاٹ کر الگ کردیا، اب وہ واپس لینے کا حقدار نہیں، جس کو دیا ہے ہمیشہ کے لیے اسی کا ہوجائے گا اس کے مرجانے کے بعد اس کے ورثاء اس کے حقدار ہوں گے۔    قال الشيخ الألباني :  صحيح لغيره    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3726  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنَا مَكْحُولٌ، عَنْطَاوُسٍبَتَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৭
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے لوگوں کو خطبہ دیا تو فرمایا :  عمریٰ نافذ ہوگا ۔    تخریج دارالدعوہ :  تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٢٤٨١) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3727  
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ، عَنْعَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَهُمْ فَقَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৮
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 عطاء سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے عمریٰ اور رقبیٰ سے روکا ہے،  (راوی حدیث عبدالکریم کہتے ہیں کہ)   میں نے   (عطاء سے)   پوچھا : رقبیٰ کیا ہے ؟ تو انہوں نے کہا : آدمی آدمی سے کہے کہ یہ چیز زندگی بھر کے لیے تمہاری ہے، اگر تم نے اس طرح کہہ کردیا تو یہ چیز نافذ ہوگی یعنی ہمیشہ کے لیے اس کی ہوجائے گی جسے تم نے دی ہے۔    تخریج دارالدعوہ :  تفردبہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٩٠٥٣) (صحیح) (یہ حدیث مرسل ہے، لیکن شواہد کی بنا پر صحیح ہے  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح لغيره    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3728  
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعُمْرَى وَالرُّقْبَى، قُلْتُ: وَمَا الرُّقْبَى، قَالَ: يَقُولُ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ هِيَ لَكَ حَيَاتَكَ فَإِنْ فَعَلْتُمْ فَهُوَ جَائِزَةٌ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৫৯
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ  نبی اکرم  ﷺ  نے فرمایا :  عمریٰ نافذ ہوگا ۔    تخریج دارالدعوہ :  صحیح البخاری/الہبة ٣٢ (٢٦٢٦) ، صحیح مسلم/الہبة ٤ (١٦٢٥) ، (تحفة الأشراف : ٢٤٧٠) ، مسند احمد (٢/٤٢٩، ٣/٢٩٧، ٣١٩، ٣٦١، ٣٦٣، ٣٦٣، ٣٩٢) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3729  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬০
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 عطاء کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  جس شخص کو کوئی چیز صرف زندگی بھر برتنے کے لیے دی گئی تو وہ چیز اس کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔    تخریج دارالدعوہ :  تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ١٩٠٥٤) (صحیح) (طاؤس نے اسے مرسل روایت کیا ہے، لیکن سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ صحیح لغیرہ ہے  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح لغيره    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3730  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا حِبَّانُ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُعْطِيَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَوْتَهُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬১
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  تم لوگ رقبیٰ اور عمریٰ نہ کیا کرو۔   (جان لو)   اگر کوئی چیز کسی کو بطور رقبیٰ یا بطور عمریٰ دی گئی تو جس کو دی گئی ہے   (اس کے نہ رہنے پر)   اس کے ورثاء کی ہوجائے گی ۔    تخریج دارالدعوہ :  سنن ابی داود/البیوع ٨٨ (٣٥٥٦) ، (تحفة الأشراف : ٢٤٥٨) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3731  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُرْقِبُوا وَلَا تُعْمِرُوا، فَمَنْ أُرْقِبَ أَوْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَوَرَثَتِهِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬২
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  عمریٰ اور رقبیٰ   (مناسب)   نہیں ہے اور اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اس کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔    تخریج دارالدعوہ :  سنن ابن ماجہ/الہبات ٤ (٢٣٨٢) ، (تحفة الأشراف : ٦٦٨٠) ، مسند احمد (٢/٣٤، ٧٣) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3732  
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنْبَأَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا عُمْرَى وَلَا رُقْبَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৩
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 حبیب بن ابی ثابت ابن عمر سے روایت کرتے ہیں،  (اور امام نسائی کہتے ہیں انہوں نے ان سے سنا نہیں ہے)  ١ ؎ وہ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا : نہ عمریٰ   (مناسب)   ہے اور نہ رقبیٰ لیکن اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اسی کی ہوگی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے پر بھی ، عطاء کہتے ہیں :  (دونوں دینے اور پانے والوں میں سے)   آخر والے کو ملے گا۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر ما قبلہ (صحیح  )    وضاحت : ١ ؎: اگلی سند میں صراحت ہے کہ حبیب نے ابن عمر رضی الله عنہما سے یہ حدیث سنی ہے، ابن حبان بھی کہتے ہیں کہ حبیب کا ابن عمر سے سماع ثابت ہے، مزی نے دونوں کے ترجمے میں سماع کے نہ ہونے کا تذکرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ اگر ایسا معاملہ ہوتا تو وہ ضرور کہتے ولم یسمع منہ۔    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3733  
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ يَسْمَعْهُ مِنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا عُمْرَى وَلَا رُقْبَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ، قَالَ عَطَاءٌ: هُوَ لِلْآخَرِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৪
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے رقبیٰ کرنے سے منع کیا ہے اور یہ بھی فرمایا ہے :  جس شخص کو رقبیٰ میں کوئی چیز دی گئی وہ چیز   (ہمیشہ کے لیے)   اسی کی ہوجائے گی ۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر حدیث رقم : ٣٧٦٣ (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3734  
أَخْبَرَنِي عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرُّقْبَى، وَقَالَ: مَنْ أُرْقِبَ رُقْبَى فَهُوَ لَهُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৫
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  جس کسی کو کوئی چیز عمریٰ میں دی گئی تو وہ اسی کی ہوجائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی ۔    تخریج دارالدعوہ :  صحیح مسلم/الہبات ٤ (١٦٢٥) ، (تحفة الأشراف : ٢٨٢١) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3735  
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৬
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ   رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  اے انصار کی جماعت ! اپنے مال اپنے پاس روکے رکھو اور اسے عمریٰ میں نہ دو کیونکہ اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ میں دی   (تو وہ چیز اسے پھر واپس نہ ملے گی)   وہ اس کی ہوجائے گی جسے اس نے عمریٰ میں دی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی   ١ ؎۔    تخریج دارالدعوہ :  صحیح مسلم/الہبات ٤ (١٦٢٥) ، (تحفة الأشراف : ٢٦٧٩) ، مسند احمد (٣/٣١٧) (صحیح  )    وضاحت : ١ ؎: یعنی مرنے کے بعد اس کے ورثاء اس کے حقدار ہوں گے۔    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3736    
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صُدْرَانَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ يَعْنِي أَمْوَالَكُمْ لَا تُعْمِرُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَإِنَّهُ لِمَنْ أُعْمِرَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৭
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  اپنا مال اپنے پاس روک کر رکھو اور اس کا عمریٰ نہ کرو، کیونکہ جسے کوئی چیز اس کی زندگی بھر کے لیے عمریٰ میں دی گئی تو وہ چیز اس کی زندگی بھر کے لیے ہوگی اور اس کے مرنے کے بعد کے لیے بھی ۔    تخریج دارالدعوہ :  تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف : ٢٩٨٦) ، مسند احمد (٣/٣٧٤) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3737  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ وَلَا تُعْمِرُوهَا فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَبَعْدَ مَوْتِهِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৮
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  رقبیٰ اس کا ہے جس کے لیے رقبیٰ کیا گیا ۔    تخریج دارالدعوہ :  سنن ابی داود/الرقبیٰ ٨٩ (٣٥٥٨) ، سنن الترمذی/الأحکام ١٦ (١٣٥١) ، سنن ابن ماجہ/الہبات ٤ (٢٣٨٣) ، (تحفة الأشراف : ٢٧٠٥) ، مسند احمد (٣/٣٠٣) (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3738  
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرُّقْبَى لِمَنْ أُرْقِبَهَا.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৭৬৯
عمری سے متعلق احادیث مبارکہ
جابر نے جو خبر اور حدیث عمریٰ کے میں نقل کی اور ناقلین نے اس میں اختلاف کیا
 جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ  رسول اللہ  ﷺ  نے فرمایا :  عمریٰ جس کو دیا گیا ہے اس کے گھر والوں کا ہوگا اور رقبیٰ بھی اسی کے گھر والوں کا ہے جس کو رقبیٰ میں دیا گیا ہے ۔    تخریج دارالدعوہ :  انظر حدیث رقم : ٣٧٦٩ (صحیح  )    قال الشيخ الألباني :  صحيح    صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 3739  
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا.  

তাহকীক: