কিতাবুস সুনান - ইমাম ইবনে মাজা' রহঃ (উর্দু)
كتاب السنن للإمام ابن ماجة
خوابوں کی تعبیر کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২০ টি
হাদীস নং: ৩৮৯৩
خوابوں کی تعبیر کا بیان
مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں کسی اور کو خواب دکھائی دے
 انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  نیک آدمی کا اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/التعبیر ٢ (٦٩٨٣) ، (تحفة الأشراف : ٢٠٦) ، وقد أٰخرجہ : صحیح مسلم/الرؤیاح ٧ (٢٢٦٤) ، سنن الترمذی/الرؤیا ٢ (٢٢٧٢) ، موطا امام مالک/الرؤیا ١ (١) ، مسند احمد (٣/١٢٦، ١٤٩) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3893  حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، حَدَّثَنِي إِسْحَاق بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرُّؤْيَا الْحَسَنَةُ مِنَ الرَّجُلِ الصَّالِحِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯৪
خوابوں کی تعبیر کا بیان
مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں کسی اور کو خواب دکھائی دے
 ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ  نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :  مومن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے ۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرؤیا (٢٢٦٤) ، (تحفة الأشراف : ١٣٢٨٤) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/التعبیر ٢ (٦٩٨٧) ، سنن ابی داود/الأدب ٩٦ (٥٠١٨) ، سنن الترمذی/الرؤیا ١ (٢٢٧١) ، موطا امام مالک/الرؤیا ١ (٣) ، سنن الدارمی/الرؤیا ٢ (٢١٨٣) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3894  حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯৫
خوابوں کی تعبیر کا بیان
مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں کسی اور کو خواب دکھائی دے
 ابو سعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ  نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :  نیک مسلمان کا خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٤٢٢٥، ومصباح الزجاجة : ١٣٦١) (صحیح)  (سند میں عطیہ العوفی ضعیف ہیں، لیکن دوسرے طرق اور شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے  )   
حدیث نمبر: 3895  حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْعَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رُؤْيَا الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ الصَّالِحِ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯৬
خوابوں کی تعبیر کا بیان
مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں کسی اور کو خواب دکھائی دے
 ام کرز کعبیہ (رض) کہتی ہیں کہ  میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا :  نبوت ختم ہوگئی لیکن مبشرات  (اچھے خواب)  باقی ہیں ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٨٣٤٨، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٣٨١) ، سنن الدارمی/الرؤیا ٣ (٢١٨٤) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3896  حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ كُرْزٍ الْكَعْبِيَّةِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ذَهَبَتِ النُّبُوَّةُ وَبَقِيَتِ الْمُبَشِّرَاتُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯৭
خوابوں کی تعبیر کا بیان
مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں کسی اور کو خواب دکھائی دے
 عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  اچھا خواب نبوت کا سترواں حصہ ہے ۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرؤیا (٢٢٦٥) ، (تحفة الأشراف : ٧٨٣٧، ٧٩٥٧) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3897  حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯৮
خوابوں کی تعبیر کا بیان
مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں کسی اور کو خواب دکھائی دے
 عبادہ بن صامت (رض) کہتے ہیں کہ  میں نے رسول اللہ ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان : لهم البشرى في الحياة الدنيا وفي الآخرة (سورة يونس :  ٦٣  )   ان کے لیے دنیا کی زندگی اور آخرت میں خوشخبری ہے  کے بارے میں سوال کیا  (کہ اس آیت کا کیا مطلب ہے ؟ )  تو آپ ﷺ نے فرمایا :  یہ اچھے خواب ہیں جنہیں مسلمان دیکھتا ہے یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے ۔    تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الرؤیا ٣ (٢٢٢٥) ، (تحفة الأشراف : ٥١٢٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٣١٥، ٣٢١) ، سنن الدارمی/الرؤیا ١ (٢١٨٢) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3898  حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ: لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الآخِرَةِ سورة يونس آية 64، قَالَ: هِيَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৮৯৯
خوابوں کی تعبیر کا بیان
مسلمان اچھا خواب دیکھے یا اس کے بارے میں کسی اور کو خواب دکھائی دے
 عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے اپنے مرض الموت میں  (حجرے کا)  پردہ اٹھایا، تو لوگ اس وقت ابوبکر (رض) کے پیچھے  (نماز کے لیے)  صفیں باندھے ہوئے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا :  لوگو ! اب نبوت کی خوشخبریوں میں سے کوئی چیز باقی نہیں رہی، سوائے سچے خواب کے جسے خود مسلمان دیکھتا ہے، یا اس کے لیے کوئی اور دیکھتا ہے ۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الصلاة ٤١ (٤٧٩) ، سنن ابی داود/الصلاة ١٥٢ (٨٧٦) ، سنن النسائی/التطبیق ٨ (١٠٤٦) ، ٦٢ (١١٢١) ، (تحفة الأشراف : ٥٨١٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢١٩) ، سنن الدارمی/الصلاة ٧٧ (١٣٦٤) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3899  حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِسْمَاعِيل الْأَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سُحَيْمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَشَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السِّتَارَةَ فِي مَرَضِهِ وَالنَّاسُ صُفُوفُ، وَالصُّفُوفُ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَمْ يَبْقَ مِنْ مُبَشِّرَاتِ النُّبُوَّةِ إِلَّا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ، يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০০
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت
 عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ  نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :  جس نے مجھے خواب میں دیکھا، تو اس نے مجھے بیداری میں دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت نہیں اپنا سکتا   ١ ؎۔    تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الرؤیا ٤ (٢٢٧٦) ، (تحفة الأشراف : ٩٥٠٩) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٣٧٥، ٤٠٠، ٤٤٠، ٤٥٠) ، سنن الدارمی/الرؤیا ٤ (١٢٨٥) (صحیح  )    وضاحت :  ١ ؎: پس جب کوئی رسول اکرم  ﷺ کو آپ کے حلیہ اور صورت پر دیکھے جیسا کہ صحیح حدیث میں آ رہا ہے تو اس کا خواب سچ ہے اور اس نے بیشک آپ کو دیکھا، کیونکہ شیطان کی یہ طاقت نہیں کہ آپ کی شکل اختیار کرے، لیکن خواب میں دیکھنا ہر بات میں بیداری میں دیکھنے کے برابر نہیں ہے، مثلاً خواب میں آپ کو دیکھنے سے آدمی صحابی نہیں ہوسکتا، اسی طرح علماء کہتے ہیں کہ آپ کو شرع کے خلاف کسی بات کا حکم دیتے خواب میں دیکھے تو یہ حجت نہ ہوگا، شرع کی پیروی ضروری ہے، جیسے منقول ہے کہ ایک شخص نے خواب میں نبی کریم  ﷺ کو دیکھا کہ آپ شراب پینے کا حکم دے رہے ہیں، وہ بیدار ہو کر حیران ہوا، ایک عالم نے اس کو بتلایا کہ یہ تیرا سہو ہے، آپ نے شراب پینے سے منع فرمایا ہے، اسی طرح علماء کہتے ہیں کہ اگر نبی  ﷺ کو کسی اور شکل پر دیکھے مثلاً داڑھی منڈے آدمی کی شکل پر تو گویا اس نے آپ کو نہیں دیکھا، اور یہ خواب صحیح نہیں ہوگا، اور یہ امر متفق علیہ ہے کہ خواب میں آپ کا کوئی حکم ظاہری شرع کے خلاف ہو تو اس پر عمل کرنا جائز نہیں ہے، یہ کہا جائے گا کہ دیکھنے والے کو دھوکا ہوا جب بیداری میں شیطان آدمی کو اس قدر دھوکہ دیتا ہے تو خواب میں اس کی مداخلت بدرجہ اولیٰ ہوسکتی ہے۔   
حدیث نمبر: 3900  حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ، فَقَدْ رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ عَلَى صُورَتِي.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০১
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت
 ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے یقیناً مجھے دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت نہیں اپنا سکتا ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٤٠٤٢) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/العلم ٣٩ (١١٠) ، الأدب ١٠٩ (٦١٩٧) ، صحیح مسلم/الرؤیا ١ (٢٢٦٦) ، سنن ابی داود/الأدب ٩٦ (٥٠٢٣) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3901  حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْأَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ، فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০২
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت
 جابر (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جس نے مجھے خواب میں دیکھا یقیناً اس نے مجھے دیکھا، کیونکہ شیطان کے لیے جائز نہیں کہ وہ میری صورت اپنائے۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرؤیا ١ (٢٢٦٥) ، (تحفة الأشراف : ٢٩١٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٣٥٠) (صحیح  )     
حدیث نمبر: 3902  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ، فَقَدْ رَآنِي، إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي لِلشَّيْطَانِ أَنْ يَتَمَثَّلَ فِي صُورَتِي.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০৩
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت
 ابوسعید خدری (رض) کہتے ہیں کہ  نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :  جس نے مجھے خواب میں دیکھا یقیناً اس نے مجھے ہی دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت نہیں اپنا سکتا ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٤٢٤٣، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٣) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/التعبیر ١٠ (٦٩٩٧) ، مسند احمد (٣/٥٥) (صحیح)  (سند میں محمد بن عبدالرحمن بن أبی لیلیٰ اور عطیہ العوفی دونوں ضعیف ہیں، لیکن شواہد کی بناء پر یہ صحیح ہے  )   
حدیث نمبر: 3903  حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ، فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০৪
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت
 ابوحجیفہ (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جس نے مجھے خواب میں دیکھا گویا اس نے مجھے بیداری میں دیکھا، کیونکہ شیطان میری صورت میں آنے پر قادر نہیں ہے ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١١٨١٣، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٤) (حسن صحیح  )   
حدیث نمبر: 3904  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَالِحٍ اللَّخْمِيُّ، حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ، فَكَأَنَّمَا رَآنِي فِي الْيَقَظَةِ، إِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَتَمَثَّلَ بِي.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০৫
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت
 عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جس نے مجھے خواب میں دیکھا، یقیناً اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٥٥٨١، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢٧٩، ٣٦١) (صحیح) (سند میں جابر جعفی ضعیف راوی ہے، لیکن دوسرے طرق و شواہد سے یہ صحیح ہے  )   
حدیث نمبر: 3905  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ: أَبُو عَوَانَةَ حَدَّثَنَا، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَمَّارٍ هُوَ الدُّهْنِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ رَآنِي فِي الْمَنَامِ، فَقَدْ رَآنِي، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০৬
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب تین قسم کا ہوتا ہے
 ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ  نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :  خواب تین طرح کا ہوتا ہے : ایک اللہ کی طرف سے خوشخبری، دوسرے خیالی باتیں، تیسرے شیطان کا ڈرانا، پس جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جو اسے اچھا لگے تو اگر چاہے تو لوگوں سے بیان کر دے، اور اگر کوئی برا خواب دیکھے تو اس کو کسی سے بیان نہ کرے، اور کھڑے ہو کر نماز پڑھے   ١ ؎۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٤٤٩٣، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٦) ، وقد أخرجہ : سنن الترمذی/الرؤیا ١ (٢٢٧٠) ، سنن الدارمی/الرؤیا ٦ (٢١٨٩) (صحیح)  (سند میں ہوذہ بن خلیفہ صدوق راوی ہے، نیز حدیث کے طرق اور شواہد ہیں  )    وضاحت :  ١ ؎: یعنی ایسے خواب کو نہیں بیان کرنا چاہیے جو شیطانی تخویفات اور نفسیاتی تلبیسات ہوں۔   
حدیث نمبر: 3906  حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هَوْذَةُ بْنُ خَلِيفَةَ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الرُّؤْيَا ثَلَاثٌ: فَبُشْرَى مِنَ اللَّهِ، وَحَدِيثُ النَّفْسِ، وَتَخْوِيفٌ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِنْ رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا تُعْجِبُهُ فَلْيَقُصَّ إِنْ شَاءَ، وَإِنْ رَأَى شَيْئًا يَكْرَهُهُ فَلَا يَقُصَّهَا عَلَى أَحَدٍ وَلْيَقُمْ يُصَلِّي.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০৭
خوابوں کی تعبیر کا بیان
خواب تین قسم کا ہوتا ہے
 عوف بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  خواب تین طرح کے ہوتے ہیں : ایک تو شیطان کی ڈراونی باتیں تاکہ وہ ابن آدم کو ان کے ذریعہ غمگین کرے، بعض خواب ایسے ہوتے ہیں کہ حالت بیداری میں آدمی جس طرح کی باتیں سوچتا رہتا ہے، وہی سب خواب میں بھی دیکھتا ہے اور ایک وہ خواب ہے جو نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ ابو عبیداللہ مسلم بن مشکم کہتے ہیں کہ میں نے عوف بن مالک (رض) سے پوچھا : کیا آپ نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ؟ تو انہوں نے کہا : ہاں، میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے، میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔    تخریج دارالدعوہ :  تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٠٩١٦، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٧) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3907  حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبِيدَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ مُسْلِمُ بْنُ مِشْكَمٍ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: إِنَّ الرُّؤْيَا ثَلَاثٌ: مِنْهَا أَهَاوِيلُ مِنَ الشَّيْطَانِ لِيَحْزُنَ بِهَا ابْنَ آدَمَ، وَمِنْهَا مَا يَهُمُّ بِهِ الرَّجُلُ فِي يَقَظَتِهِ فَيَرَاهُ فِي مَنَامِهِ، وَمِنْهَا جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، أَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০৮
خوابوں کی تعبیر کا بیان
جو ناپسندیدہ خواب دیکھے
 جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو بائیں طرف تین بار تھوکے، اور تین بار شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے، اور جس پہلو پر تھا اسے بدل لے ۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرؤیاح (٢٢٦٢) ، سنن ابی داود/الأدب ٩٦ (٥٠٢٢) ، (تحفة الأشراف : ٢٩٠٧) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٣٥٠) (صحیح  )     
حدیث نمبر: 3908  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: إِذَا رَأَى أَحَدُكُمُ الرُّؤْيَا يَكْرَهُهَا فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯০৯
خوابوں کی تعبیر کا بیان
جو ناپسندیدہ خواب دیکھے
 ابوقتادہ (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  سچا خواب اللہ کی طرف سے ہے، اور برا خواب شیطان کی طرف سے، پس اگر تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب تین بار تھوکے، اور شیطان مردود سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے، اور جس پہلو پر تھا اسے بدل لے ۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/بدء الخلق ١١ (٣٢٩٢) ، التعبیر ٣ (٦٩٨٤) ، صحیح مسلم/الرؤیا (٢٦٦١) ، سنن ابی داود/الأدب ٩٦ (٥٠٢١) ، سنن الترمذی/الرویا ٥ (٢٢٧٧) ، (تحفة الأشراف : ١٢١٣٥) ، وقد أخرجہ : موطا امام مالک/الرؤیا ١ (٤) ، مسند احمد (٥/٢٩٦، ٣٠٣، ٣٠٤، ٣٠٥، ٣٠٩) ، سنن الدارمی/الرؤیا ٥ (٢١٨٧) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3909  حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْأَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ، فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ثَلَاثًا، وَلْيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১০
خوابوں کی تعبیر کا بیان
جو ناپسندیدہ خواب دیکھے
 ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  جب تم میں سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کروٹ بدل لے، اور اپنے بائیں طرف تین بار تھوکے، اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کی بھلائی کا سوال کرے، اور اس کی برائی سے پناہ مانگے ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٢٩٧١، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٣٦٤) (صحیح)  (سند میں عبد اللہ بن عمر العمری ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے  )   
حدیث نمبر: 3910  حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ الْعُمَرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَهُهَا، فَلْيَتَحَوَّلْ وَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْأَلِ اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا، وَلْيَتَعَوَّذْ مِنْ شَرِّهَا.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১১
خوابوں کی تعبیر کا بیان
جس کے ساتھ شیطان کھیلے تو وہ وہ خواب لوگوں کو نہ بتائے
 ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ  نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا، اور عرض کیا : میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میری گردن مار دی گئی، اور سر لڑھکتا جا رہا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا :  تم لوگوں کو شیطان خواب میں آ کر ڈراتا ہے اور پھر تم اسے صبح کو لوگوں سے بیان بھی کرتے ہو ۔    تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ١٤١٩٨، ومصباح الزجاجة : ١٣٦٩) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٣٦٤) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3911  حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، حَدَّثَنِيعَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَأْسِي ضُرِبَ فَرَأَيْتُهُ يَتَدَهْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَعْمِدُ الشَّيْطَانُ إِلَى أَحَدِكُمْ، فَيَتَهَوَّلُ لَهُ، ثُمَّ يَغْدُو يُخْبِرُ النَّاسَ.  

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯১২
خوابوں کی تعبیر کا بیان
جس کے ساتھ شیطان کھیلے تو وہ وہ خواب لوگوں کو نہ بتائے
 جابر (رض) کہتے ہیں کہ  رسول اللہ ﷺ خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اور اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں نے کل رات خواب دیکھا کہ میری گردن اڑا دی گئی، اور میرا سر الگ ہوگیا، میں اس کے پیچھے چلا اور اس کو اٹھا کر پھر اپنے مقام پر رکھ لیا ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا :  جب شیطان خواب میں تم میں سے کسی کے ساتھ کھیلے تو وہ اسے لوگوں سے بیان نہ کرے ۔    تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرؤیا ١ (٢٢٦٨) ، (تحفة الأشراف : ٢٣٠٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٣١٥) (صحیح  )   
حدیث نمبر: 3912  حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْتُ الْبَارِحَةَ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ، كَأَنَّ عُنُقِي ضُرِبَتْ وَسَقَطَ رَأْسِي فَاتَّبَعْتُهُ فَأَخَذْتُهُ فَأَعَدْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا لَعِبَ الشَّيْطَانُ بِأَحَدِكُمْ فِي مَنَامِهِ، فَلَا يُحَدِّثَنَّ بِهِ النَّاسَ.  

তাহকীক: