আল মুওয়াত্তা - ইমাম মালিক রহঃ (উর্দু)
كتاب الموطأ للإمام مالك
مستحاضہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১২ টি
হাদীস নং: ১২১
مستحاضہ کا بیان
مستحاضہ اس عورت کو کہتے ہیں کہ جس کا خون بعد ایام حیض کے بھی آیا کرے۔
عائشہ سے روایت ہے کہ فاطمہ بن ابی حبیش نے کہا یا رسول اللہ ﷺ میں پاک نہیں ہوتی ہوں تو کیا چھوڑ دوں نماز کو فرمایا آپ ﷺ نے یہ خون کسی رگ کا ہے اور حیض نہیں ہے تو جب حیض آئے تو چھوڑ دے نماز کو پھر جب مدت گزر جائے تو خون دھو کر نماز پڑھ لے۔
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَا أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَاتْرُکِي الصَّلَاةَ فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِي الدَّمَ عَنْکِ وَصَلِّي

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২২
مستحاضہ کا بیان
مستحاضہ اس عورت کو کہتے ہیں کہ جس کا خون بعد ایام حیض کے بھی آیا کرے۔
ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک عورت کا خون بہا کرتا تھا حضرت ﷺ کے وقت میں تو فتوی پوچھا اسی کے واسطے ام سلمہ نے حضرت ﷺ سے فرمایا آپ ﷺ نے کہ شمار کرے ان دنوں اور راتوں کا جن میں حیض آتا تھا قبل اس بیماری کے تو چھوڑ دے نماز کو اس قدر مدت میں ہر مہینے سے پس جب گز رجائے وہ مدت تو غسل کرے اور ایک کپڑا باندھ لے فرج پر پھر نماز پڑھے۔
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ امْرَأَةً کَانَتْ تُهَرَاقُ الدِّمَائَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِتَنْظُرْ إِلَی عَدَدِ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ الَّتِي کَانَتْ تَحِيضُهُنَّ مِنْ الشَّهْرِ قَبْلَ أَنْ يُصِيبَهَا الَّذِي أَصَابَهَا فَلْتَتْرُکْ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِکَ مِنْ الشَّهْرِ فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِکَ فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ ثُمَّ لِتُصَلِّي

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৩
مستحاضہ کا بیان
مستحاضہ اس عورت کو کہتے ہیں کہ جس کا خون بعد ایام حیض کے بھی آیا کرے۔
زینب بن ابی سلمہ نے دیکھا زینب بنت جحش کو جو نکاح میں تھیں عبدالرحمن بن عوف کے ان کو استحاضہ تھا اور وہ غسل کر کے نماز پڑھتی تھیں۔
عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّهَا رَأَتْ زَيْنَبَ بِنْتَ جَحْشٍ الَّتِي کَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَکَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৪
مستحاضہ کا بیان
مستحاضہ اس عورت کو کہتے ہیں کہ جس کا خون بعد ایام حیض کے بھی آیا کرے۔
قعقاع بن حکیم اور زید بن اسلم نے سمی کو بھیجا سعید بن مسیب کے پاس کہ پوچھیں ان سے کیوں کر غسل کرے مستحاضہ کہا سعید نے غسل کرے ایک طہر سے دوسرے طہر تک اور وضو کرے ہر نماز کے لئے تو اگر خون بہت آئے تو ایک کپڑا باندھ لے اپنی فرج پر۔
عَنْ الْقَعْقَاعَ بْنَ حَکِيمٍ وَزَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ أَرْسَلَاهُ إِلَی سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ يَسْأَلُهُ کَيْفَ تَغْتَسِلُ الْمُسْتَحَاضَةُ فَقَالَ تَغْتَسِلُ مِنْ طُهْرٍ إِلَی طُهْرٍ وَتَتَوَضَّأُ لِکُلِّ صَلَاةٍ فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ اسْتَثْفَرَتْ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৫
مستحاضہ کا بیان
مستحاضہ اس عورت کو کہتے ہیں کہ جس کا خون بعد ایام حیض کے بھی آیا کرے۔
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہا انہوں نے مستحاضہ پر ایک ہی غسل ہے پھر وضو کیا کرے ہر نماز کے لئے۔
عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قَالَ لَيْسَ عَلَی الْمُسْتَحَاضَةِ إِلَّا أَنْ تَغْتَسِلَ غُسْلًا وَاحِدًا ثُمَّ تَتَوَضَّأُ بَعْدَ ذَلِکَ لِکُلِّ صَلَاةٍ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৬
مستحاضہ کا بیان
بچے کے پیشاب کا بیان
حضرت ام المومنین عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک لڑکا لائے سو اس نے پیشاب کردیا آپ ﷺ کے کپڑے پر پس منگوایا آپ ﷺ نے پانی تو ڈال دیا اس پر۔
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَى ثَوْبِهِ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَاءٍ فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৭
مستحاضہ کا بیان
بچے کے پیشاب کا بیان
ام قیس سے روایت ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بچے کو جس نے نہ کھانا کھایا تھا لے آئے رسول اللہ ﷺ کے پاس تو بٹھا لیا آپ ﷺ نے اس بچے کو گود میں اپنی تو پیشاب کردیا اس نے آپ ﷺ کے کپڑے پر پس منگایا آپ ﷺ نے پانی اور ڈال دیا اس پر اور نہ دھویا کپڑے کو۔
عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ أَنَّهَا أَتَتْ بِابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ لَمْ يَأْکُلْ الطَّعَامَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَجْلَسَهُ فِي حَجْرِهِ فَبَالَ عَلَی ثَوْبِهِ فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَائٍ فَنَضَحَهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৮
مستحاضہ کا بیان
کھڑے کھڑے پیشاب کرنے وغیرہ کا بیان
یحییٰ بن سعید انصاری سے روایت ہے کہ ایک اعرابی مسجد میں آیا اور ستر اپنا کھولا پیشاب کے لئے تو غل مچایا لوگوں نے اور بڑا پکارا تب فرمایا رسول اللہ ﷺ نے چھوڑ دو اس کو پس چھوڑ دیا لوگوں نے جب وہ پیشاب کرچکا تو حکم کیا آپ ﷺ نے ایک ڈول پانی کا ڈال دیا گیا اس جگہ پر۔
عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ أَنَّهُ قَالَ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ فَکَشَفَ عَنْ فَرْجِهِ لِيَبُولَ فَصَاحَ النَّاسُ بِهِ حَتَّی عَلَا الصَّوْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتْرُکُوهُ فَتَرَکُوهُ فَبَالَ ثُمَّ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَنُوبٍ مِنْ مَائٍ فَصُبَّ عَلَی ذَلِکَ الْمَکَانِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১২৯
مستحاضہ کا بیان
کھڑے کھڑے پیشاب کرنے وغیرہ کا بیان
عبداللہ بن دینار سے روایت ہے کہ میں نے دیکھا عبداللہ بن عمر کو کھڑے کھڑے پیشاب کرتے۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ أَنَّهُ قَالَ رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَبُولُ قَائِمًا

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩০
مستحاضہ کا بیان
مسواک کرنے کا بیان
عبیداللہ بن سباق سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے کسی جمعہ کو فرمایا کہ یہ وہ دن ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے عید کا دن کہا ہے تو غسل کرو اور جس کے پاس خوشبو ہو تو آج کے دن خوشبو لگانا نقصان نہیں ہے اور لازم کرلو تم مسواک کو۔
عَنْ ابْنِ السَّبَّاقِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي جُمُعَةٍ مِنْ الْجُمَعِ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللَّهُ عِيدًا فَاغْتَسِلُوا وَمَنْ کَانَ عِنْدَهُ طِيبٌ فَلَا يَضُرُّهُ أَنْ يَمَسَّ مِنْهُ وَعَلَيْکُمْ بِالسِّوَاکِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩১
مستحاضہ کا بیان
مسواک کرنے کا بیان
ابوہریرہ (رض) روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اگر مشکل نہ گزرتا میری امت پر تو واجب کردیتا میں مسواک ان پر۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاکِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩২
مستحاضہ کا بیان
مسواک کرنے کا بیان
ابوہریرہ نے کہا اگر شاق نہ ہوتا حضرت ﷺ کی امت پر تو آپ ﷺ حکم کرتے ان کو مسواک کرنے کا ہر وضو کے ساتھ۔
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لَوْلَا أَنْ يَشُقَّ عَلَی أُمَّتِهِ لَأَمَرَهُمْ بِالسِّوَاکِ مَعَ کُلِّ وُضُوئٍ

তাহকীক: