আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
الشمائل المحمدية للإمام الترمذي
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮ টি
হাদীস নং: ২৩
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں، کہ حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک نصف کانوں تک تھے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم إِلَی نِصْفِ أُذُنَيْهِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں اور حضور اقدس ﷺ ایک ہی برتن میں غسل کیا کرتے اور حضور اقدس ﷺ کے بال مبارک ایسے پٹھوں سے جو کان کی لو تک ہوا کرتے ہیں ان سے زیادہ تھے۔ اور ان سے کم تھے جو مونڈھوں تک ہوتے ہیں۔ یعنی نہ زیادہ لمبے تھے نہ چھوٹے بلکہ متوسط درجہ کے تھے۔
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ وَکَانَ لَهُ شَعَرٌ فَوْقَ الْجُمَّةِ وَدُونَ الْوَفْرَةِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضرت براء فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ متوسط القامۃ تھے آپ ﷺ کے دونوں شانوں کا درمیانی حصہ وسیع تھا۔ آپ کے بال کانوں کی لوتک ہوتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ قَالَ قُلْتُ لأَنَسٍ کَيْفَ کَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم قَالَ لَمْ يَکُنْ بِالْجَعْدِ وَلا بِالسَّبْطِ کَانَ يَبْلُغُ شَعَرُهُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
قتادہ (رض) کہتے ہیں، کہ میں نے حضرت انس (رض) سے پوچھا کہ حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک کیسے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ نہ بالکل پیچیدہ نہ بالکل کھلے ہوئے بلکہ تھوڑی سی پیچیدگی اور گھنگریالہ پن لئے ہوئے تھے جو کانوں کی لو تک پہنچتے تھے۔

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
ام ہانی (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ ہجرت کے بعد ایک مرتبہ مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ ﷺ کے بال مبارک چار حصے مینڈھیوں کے طور پر ہو رہے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ أَبِي عُمَرَ الْمَکِّيُّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ قَالَتْ قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم مَکَّةَ قَدْمَةً وَلَهُ أَرْبَعُ غَدَائِرَ

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ کے بال مبارک نصف کانوں تک ہوتے تھے۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ شَعَرَ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم کَانَ إِلَی أَنْصَافِ أُذُنَيْهِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں، حضور اقدس ﷺ اولاً بالوں کو بغیر مانگ نکال کے ویسے ہی چھوڑ دیا کرتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ مشرکین مانگ نکالا کرتے تھے اور اہل کتاب نہیں نکالتے تھے۔ حضور اقدس ﷺ ابتداء ان امور میں جن میں کوئی حکم نازل نہیں ہوتا تھا اہل کتاب کی موافقت کو پسند فرماتے تھے۔ لیکن اس کے بعد یہ منسوخ ہوگیا اس لئے حضور اقدس ﷺ مخالفتِ اہل کتاب کرنے لگے۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلی الله عليه وسلم کَانَ يُسْدِلُ شَعَرَهُ وَکَانَ الْمُشْرِکُونَ يَفْرِقُونَ رُؤُوسَهُمْ وَکَانَ أَهْلُ الْکِتَابِ يُسْدِلُونَ رُؤُوسَهُمْ وَکَانَ يُحِبُّ مُوَافَقَةَ أَهْلِ الْکِتَابِ فِيمَا لَمْ يُؤْمَرْ فِيهِ بِشَيْئٍ ثُمَّ فَرَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلی الله عليه وسلم رَأْسَهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩০
حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
حضور اکرم ﷺ کے سر مبارک کے بالوں کا بیان
ام ہانی (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو چار گیسوؤں والا دیکھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ الْمَکِّيِّ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم ذَا ضَفَائِرَ أَرْبَعٍ

তাহকীক: