আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
الشمائل المحمدية للإمام الترمذي
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৫ টি
হাদীস নং: ৫২
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
حضرت ام سلمہ (رض) سے منقول ہے کہ حضور اقدس ﷺ سب کپڑوں میں کرتے کو زیادہ پسند فرماتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی وَأَبُو تُمَيْلَةَ وَزَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کَانَ أَحَبَّ الثِّيَابِ إِلَی رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم الْقَمِيصُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کَانَ أَحَبَّ الثِّيَابِ إِلَی رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم الْقَمِيصُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৩
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
ام سلمہ (رض) سے بعض لوگوں نے یہ بھی نقل کی ہے کہ حضور اقدس ﷺ کو پہننے کے لئے سب کپڑوں میں سے کرتہ پسند تھا۔
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَمِّهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ کَانَ أَحَبَّ الثِّيَابِ إِلَی رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَلْبَسُهُ الْقَمِيصُ قَالَ هَکَذَا قَالَ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ فِي حَدِيثِهِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَمِّهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ وَهَکَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَبِي تُمَيْلَةَ مِثْلَ رِوَايَةِ زِيَادِ بْنِ أَيُّوبَ وَأَبُو تُمَيْلَةَ يَزِيدُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ أَمِّهِ وَهُوَ أَصَحُّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৪
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
اسماء (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کے کرتہ کی آستین پہنچے تک ہوتی تھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ بُدَيْلٍ يَعْنِي ابْنَ مَيْسَرَةَ الْعُقَيْلِيَّ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ کَانَ کُمُّ قَمِيصِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم إِلَی الرُّسْغِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৫
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
قرہ بن ایاس فرماتے ہیں، کہ میں حضور اقدس ﷺ کی خدمت میں قبیلہ مزینہ کی ایک جماعت کے ساتھ بیعت کے لئے حاضر ہوا تھا تو حضور اقدس ﷺ کے کرتہ کا تکمہ کھلا ہوا تھا۔ میں نے آپ ﷺ کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر تبرکاً مہر نبوت کو چھوا۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُشَيْرٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم فِي رَهْطٍ مِنْ مُزَيْنَةَ لِنُبَايِعَهُ وَإِنَّ قَمِيصَهُ لَمُطْلَقٌ أَوْ قَالَ زِرُّ قَمِيصِهِ مُطْلَقٌ قَالَ فَأَدْخَلْتُ يَدِي فِي جَيْبِ قَمِيصِهِ فَمَسَسْتُ الْخَاتَمَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৬
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ حضرت اسامہ پر سہارا لگائے ہوئے مکان میں تشریف لائے۔ اس وقت حضور اقدس ﷺ کے پاس ایک یمنی منقش کپڑا تھا جس میں حضور ﷺ لپٹے ہوئے تھے۔ پس حضور ﷺ نے باہر تشریف لا کر صحابہ کو نماز پڑھائی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم خَرَجَ وَهُوَ يَتَّکِئُ عَلَی أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَلَيْهِ ثَوْبٌ قِطْرِيٌّ قَدْ تَوَشَّحَ بِهِ فَصَلَّی بِهِمْ وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ سَأَلَنِي يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ أَوَّلَ مَا جَلَسَ إِلَيَّ فَقُلْتُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ فَقَالَ لَوْ کَانَ مِنْ کِتَابِکَ فَقُمْتُ لأُخْرِجَ کِتَابِي فَقَبَضَ عَلَی ثَوْبِي ثُمَّ قَالَ أَمْلِهِ عَلَيَّ فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ لا أَلْقَاکَ قَالَ فَأَمْلَيْتُهُ عَلَيْهِ ثُمَّ أَخْرَجْتُ کِتَابِي فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں، کہ جب حضور اقدس ﷺ کوئی کپڑا پہنتے تو اظہار مسرت کے طور پر اس کا نام لیتے۔ مثلا اللہ تعالیٰ نے یہ کرتہ مرحمت فرمایا۔ ایسے ہی عمامہ، چادر وغیرہ۔ پھر یہ دعا پڑھتے۔ اللھم لک الحمد کما کسوتنیہ اسالک خیرہ وخیر ماصنع لہ واعوذ بک من شرہ وشر ماصنع لہ (ترجمہ) اے اللہ تیرے ہی لئے تمام تعریفیں ہیں۔ اور اس کپڑے کے پہننے پر تیرا ہی شکر ہے۔ یا اللہ تجھ ہی سے اس کپڑے کی بھلائی چاہتا ہوں (کہ خراب نہ ہو ضائع نہ ہو) اور ان مقاصد کی بھلائی اور خوبی چاہتا ہوں۔ جن کے لئے یہ کپڑا بنایا گیا ہے اور تجھ ہی سے اس کپڑے کے شر سے پناہ مانگتا ہوں اور ان چیزوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جن کے لئے یہ کپڑا بنایا گیا ہے۔ کپڑے کی بھلائی برائی تو ظاہر ہے اور جس چیز کے لئے بنایا گیا اس کا مطلب یہ ہے کہ گرمی، سردی اور زینت وغیرہ جس غرض کے لئے پہنا گیا اس کی بھلائی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا میں استعمال ہو عبادت پر معین ہو اور اس کی برائی یہ ہے کہ اللہ کی نافرمانی میں استعمال ہو، عجب وتکبر وغیرہ پیدا کرے۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم إِذَا اسْتَجَدَّ ثَوْبًا سَمَّاهُ بِاسْمِهِ عِمَامَةً أَوْ قَمِيصًا أَوْ رِدَائً ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کَمَا کَسَوْتَنِيهِ أَسْأَلُکَ خَيْرَهُ وَخَيْرَ مَا صُنِعَ لَهُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৮
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ کو یمنی منقش چادر کپڑوں میں زیادہ پسندیدہ تھی۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ الْکُوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِکٍ الْمُزَنِيُّ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم نَحْوَهُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ کَانَ أَحَبَّ الثِّيَابِ إِلَی رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَلْبَسُهُ الْحِبَرَةُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৯
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
ابو جحیفہ فرماتے ہیں، کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو سرخ جوڑا پہنے ہوئے دیکھا۔ حضور اقدس ﷺ کی دونوں پنڈلیوں کی چمک گویا اب میرے سامنے ہے۔ سفیان جو حدیث کے راوی ہیں فرماتے ہیں، کہ میں جہاں تک سمجھتا ہوں وہ سرخ جوڑا منقش جوڑا تھا۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَائُ کَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَی بَرِيقِ سَاقَيْهِ قَالَ سُفْيَانُ أُرَاهَا حِبَرَةً
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬০
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
حضرت براء (رض) فرماتے ہیں، کہ میں نے کبھی کسی سرخ جوڑے والے کو حضور اقدس ﷺ سے زیاہ حسین نہیں دیکھا۔ اس وقت حضور اقدس ﷺ کے بال مبارک مونڈھوں کے قریب تک تھے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَائَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم إِنْ کَانَتْ جُمَّتُهُ لَتَضْرِبُ قَرِيبًا مِنْ مَنْکِبَيْهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬১
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
ابو رمثہ کہتے ہیں، کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو دو سبز چادریں اوڑھے ہوئے دیکھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِيَادٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي رِمْثَةَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬২
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
قیلہ بنت مخرمہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو اس حال میں دیکھا کہ حضور ﷺ کے پاس دو پرانی لنگیاں تھیں جو زعفران میں رنگی ہوئیں تھیں۔ لیکن زعفران کا کوئی اثر ان پر نہیں رہا تھا اور اس حدیث میں ایک طویل قصہ بھی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَسَّانَ الْعَنْبَرِيُّ عَنْ جَدَّتَيْهِ دُحَيْبَةَ وَعُلَيْبَةَ عَنْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ قَالَتْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم وَعَلَيْهِ أَسْمَالُ مُلَيَّتَيْنِ کَانَتَا بِزَعْفَرَانٍ وَقَدْ نَفَضَتْهُ وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৩
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ سفید کپڑوں کو اختیار کیا کرو کہ یہ بہترین لباس میں سے ہے۔ سفید کپڑا ہی زندگی کی حالت میں پہننا چاہیے اور سفید کپڑے میں مردوں کو دفن کرنا چاہیے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم عَلَيْکُمْ بِالْبَيَاضِ مِنَ الثِّيَابِ لِيَلْبِسْهَا أَحْيَاؤُکُمْ وَکَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاکُمْ فَإِنَّهَا مِنْ خِيَارِ ثِيَابِکُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৪
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
سمرہ بن جندب (رض) فرماتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سفید کپڑے پہنا کرو۔ اس لئے کہ وہ زیادہ پاک وصاف رہتا ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفنایا کرو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم الْبَسُوا الْبَيَاضَ فَإِنَّهَا أَطْهَرُ وَأَطْيَبُ وَکَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاکُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৫
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ ایک مرتبہ صبح کو مکان سے باہر تشریف لے گئے تو آپ ﷺ کے بدن پر سیاہ بالوں کی چادر تھی۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم ذَاتَ غَدَاةٍ وَعَلَيْهِ مِرْطٌ مِنْ شَعَرٍ أَسْودَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৬৬
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لباس کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کے لباس کا ذکر
مغیرہ بن شعبہ کہتے ہیں، کہ حضور اقدس ﷺ نے ایک رومی جبہ زیب تن فرما رکھا تھا۔ جس کی آستینیں تنگ تھیں۔
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی قَالَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم لَبِسَ جُبَّةً رُومِيَّةً ضَيِّقَةَ الْکُمَّيْنِ
তাহকীক: