আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
الشمائل المحمدية للإمام الترمذي
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زرہ کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ২ টি
হাদীস নং: ১০৩
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زرہ کا بیان
حضور اقدس ﷺ کی زرہ کا بیان
حضرت زبیر (رض) سے روایت فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کے بدن مبارک پر احد کی لڑائی میں دو زرہ تھیں (ایک ذات الفضول دوسری فضہ) حضور اقدس ﷺ نے ایک چٹان کے اوپر چڑھنے کا ارادہ فرمایا مگر (وہ اونچی اور دو زرہوں کا وزن) نیز غزوہ احد میں وہ تکلیفیں جو حضور اقدس ﷺ کو پہنچی تھیں کہ جن کی وجہ سے چہرہ مبارک خون آلود ہوگیا تھا۔ غرض اس وجہ سے حضور اقدس ﷺ اس چٹان پر نہ چڑھ سکے اس لئے حضرت طلحہ کو نیچے بٹھا کر ان کے ذریعے سے اس چٹان پر چڑھے زبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ طلحہ نے ( جنت کو یا میری شفاعت کو) واجب کرلیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُکَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ يَحْيَی بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ قَالَ کَانَ عَلَی النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ فَنَهَضَ إِلَی الصَّخْرَةِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ فَأَقْعَدَ طَلْحَةَ تَحْتَهُ وَصَعِدَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم حَتَّی اسْتَوَی عَلَی الصَّخْرَةِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم يَقُولُ أَوْجَبَ طَلْحَةُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১০৪
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زرہ کا بیان
حضور اقدس ﷺ کی زرہ کا بیان
سائب بن یزید (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کے بدن مبارک پر جنگ احد میں دو زرہیں تھیں جن کو اوپر نیچے پہن رکھا تھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ عَنِ السَّائِب بْنِ يَزِيدَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم کَانَ عَلَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ قَدْ ظَاهَرَ بَيْنَهُمَا

তাহকীক: