আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
الشمائل المحمدية للإمام الترمذي
ضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لنگی کا ذکر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪ টি
হাদীস নং: ১১২
ضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لنگی کا ذکر
ضورِ اقدس ﷺ کی لنگی کا ذکر
ابوبردہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے ہمیں ایک پیوند لگی ہوئی چادر اور ایک موٹی لنگی دکھائی اور یہ فرمایا کہ آنحضرت ﷺ کا وصال ان دو کپڑوں میں ہوا تھا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ کِسَائً مُلَبَّدًا وَإِزَارًا غَلِيظًا فَقَالَتْ قُبِضَ رُوحُ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم فِي هَذَيْنِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৩
ضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لنگی کا ذکر
ضورِ اقدس ﷺ کی لنگی کا ذکر
عبید بن خالد (رض) کہتے ہیں، کہ میں مدینہ منورہ میں ایک مرتبہ جا رہا تھا کہ میں نے ایک شخص کو اپنے پیچھے سے یہ کہتے سنا کہ لنگی اوپر اٹھاؤ کہ اس سے (نجاست ظاہری اور باطنی تکبر وغیر سے) نظافت بھی زیادہ حاصل رہتی اور کپڑا زمین پر گھسٹ کر خراب اور میلا ہونے سے محفوظ رہتا ہے میں نے کہنے والے کی طرف متوجہ ہو کر دیکھا تو آپ حضور اقدس ﷺ تھے۔ میں نے عرض کیا کہ حضور ﷺ یہ ایک معمولی سی چادر ہے (اس میں کیا تکبر ہوسکتا ہے اور کیا اس کی حفاظت کی ضرورت ہے) حضور اقدس ﷺ نے فرمایا کہ اگر کوئی مصلحت تیرے نزدیک نہیں تو کم از کم میرا اتباع تو کہیں گیا ہی نہیں میں نے حضور اقدس ﷺ کے ارشاد پر حضور اقدس ﷺ کی لنگی کو دیکھا تو نصف ساق تک تھی۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنِ الأَشْعَثِ بْنِ سُلَيْمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَمَّتِي تُحَدِّثُ عَنْ عَمِّهَا قَالَ بَيْنَا أَنَا أَمشِي بِالْمَدِينَةِ إِذَا إِنْسَانٌ خَلْفِي يَقُولُ ارْفَعْ إِزَارَکَ فَإِنَّهُ أَتْقَی وَأَبْقَی فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّمَا هِيَ بُرْدَةٌ مَلْحَائُ قَالَ أَمَا لَکَ فِيَّ أُسْوَةٌ فَنَظَرْتُ فَإِذَا إِزَارُهُ إِلَی نِصْفِ سَاقَيْهِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৪
ضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لنگی کا ذکر
ضورِ اقدس ﷺ کی لنگی کا ذکر
سلمہ بن اکوع (رض) کہتے ہیں، کہ حضرت عثمان (رض) لنگی نصف ساق تک رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہی ہیئت تھی میرے آقا حضور اقدس ﷺ کی لنگی کی۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُبَيْدَةَ عَنِ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الأَکْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ يَأْتَزِرُ إِلَی أَنْصَافِ سَاقَيْهِ وَقَالَ هَکَذَا کَانَتْ إِزْرَةُ صَاحِبِي يَعْنِي النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم

তাহকীক:
হাদীস নং: ১১৫
ضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی لنگی کا ذکر
ضورِ اقدس ﷺ کی لنگی کا ذکر
حذیفہ بن الیمان (رض) کہتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ نے میری پنڈلی کا یا اپنی پنڈلی کا حصہ پکڑ کر یہ فرمایا کہ یہ حد ہے لنگی کی اگر تجھے اس پر قناعت نہ ہو تو اس سے کچھ نیچی سہی اگر اس پر بھی قناعت نہ ہو تو لنگی کا ٹخنوں پر کوئی حق نہیں۔ لہذا ٹخنوں تک نہیں پہنچنا چاہیئے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نَذِيرٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم بِعَضَلَةِ سَاقِي أَوْ سَاقِهِ فَقَالَ هَذَا مَوْضِعُ الإِزَارِ فَإِنْ أَبَيْتَ فَأَسْفَلَ فَإِنْ أَبَيْتَ فَلا حَقَّ لِلإِزَارِ فِي الْکَعْبَيْنِ

তাহকীক: