আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)

الشمائل المحمدية للإمام الترمذي

حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رفتار کا ذکر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস টি

হাদীস নং: ১১৬
حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رفتار کا ذکر
حضورِ اقدس ﷺ کی رفتار کا ذکر
ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ سے زیادہ حسین کوئی نہیں دیکھا۔ (چمک اور روشنی چہرہ میں اس قدر تھی) گویا کہ آفتاب آپ ﷺ ہی کے چہرہ مبارک پر چمک رہا ہے۔ میں نے آپ ﷺ سے زیادہ تیز رفتار بھی کوئی نہیں دیکھا زمین گویا لپٹی جاتی تھی۔ (کہ ابھی چند منٹ ہوئے یہاں تھے اور ابھی وہاں) ہم لوگ آپ ﷺ کے ساتھ چلنے میں مشقت سے ساتھ ہوتے تھے اور آپ ﷺ اپنی معمولی رفتار کے ساتھ چلتے تھے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي يُونُسَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَلا رَأَيْتُ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم کَأَنَّ الشَّمْسَ تَجْرِي فِي وَجْهِهِ وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَسْرَعَ فِي مِشْيَتِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم کَأَنَّمَا الأَرْضُ تُطْوَی لَهُ إِنَّا لَنُجْهِدُ أَنْفُسَنَا وَإِنَّهُ لَغَيْرُ مُکْتَرِثٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৭
حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رفتار کا ذکر
حضورِ اقدس ﷺ کی رفتار کا ذکر
ابراہیم بن محمد کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) جب آپ ﷺ کا ذکر فرماتے تو یہ فرماتے تھے کہ جب آپ ﷺ چلتے تھے تو ہمت اور قوت سے پاؤں اٹھاتے (عورتوں کی طرح سے پاؤں زمین سے گھسیٹ کر نہیں چلتے تھے۔ چلنے میں تیزی اور قوت کے لحاظ سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ) گویا اونچائی سے اتر رہے ہیں۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ مَوْلَی غُفْرَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ مِنْ وَلَدِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ کَانَ عَلِيٌّ إِذَا وَصَفَ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم قَالَ کَانَ إِذَا مَشَی تَقَلَّعَ کَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১১৮
حضورِ اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رفتار کا ذکر
حضورِ اقدس ﷺ کی رفتار کا ذکر
حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ جب تشریف لے چلتے تو کچھ جھک کر چلتے گویا کہ بلندی سے اتر رہے ہیں۔
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنِ الْمَسْعُودِيِّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ هُرْمُزَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم إِذَا مَشَی تَکَفَّأَ تَکَفُّؤًا کَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ
tahqiq

তাহকীক: