আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
الشمائل المحمدية للإمام الترمذي
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৮ টি
হাদীস নং: ১৩৪
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کی وفات تک حضور ﷺ کے اہل و عیال نے مسلسل دو دن کبھی جو کی روٹی سے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔
حدثني مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صلی الله عليه وسلم مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّی قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৫
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
ابو امامہ (رض) کہتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کے گھر میں جو کی روٹی کبھی نہیں بچتی تھی
حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي بُکَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَرِيزُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ مَا کَانَ يَفْضُلُ عَنِ أَهْلِ بَيْتِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم خُبْزُ الشَّعِيرِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৬
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اکرم ﷺ اور آپ کے گھر والے کئی کئی رات پے درپے بھوکے گذار دیتے تھے کہ رات کو کھانے کے لئے کچھ موجود نہیں ہوتا تھا اور اکثر غذا آپ کی جو کی روٹی ہوتی تھی گو کبھی کبھی گہیوں کی روٹی بھی مل جاتی تھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ هِلاَلِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَبِيتُ اللَّيَالِيَ الْمُتَتَابِعَةَ طَاوِيًا هُوَ وَأَهْلُهُ لا يَجِدُونُ عِشَائً وَکَانَ أَکْثَرُ خُبْزِهِمْ خُبْزَ الشَّعِيرِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৭
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
سہل بن سعد (رض) سے کسی نے پوچھا کہ حضور اقدس ﷺ نے کبھی سفید میدہ کی روٹی بھی کھائی ہے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ حضور ﷺ کے سامنے اخیر عمر تک کبھی میدہ آیا بھی نہیں ہوگا۔ پھر سائل نے پوچھا کہ حضور ﷺ کے زمانہ میں تم لوگوں کے یہاں چھلنیاں تھیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں تھیں سائل نے پوچھا کہ پھر جو کی روٹی کیسے پکاتے تھے ؟ (چونکہ اس میں تنکے وغیرہ زیادہ ہوتے ہیں) سہل نے فرمایا کہ اس آٹے میں پھونک مار لیا کرتے جو موٹے موٹے تنکے ہوتے تھے وہ اڑ جاتے تھے۔ باقی گوندھ لیتے تھے
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ قِيلَ لَهُ أَکَلَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم النَّقِيَّ يَعْنِي الْحُوَّارَی فَقَالَ سَهْلٌ مَا رَأَی رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم النَّقِيَّ حَتَّی لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَعَالَی فَقِيلَ لَهُ هَلْ کَانَتْ لَکُمْ مَنَاخِلُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم  قَالَ مَا کَانَتْ لَنَا مَنَاخِلُ قِيلَ کَيْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ بِالشَّعِيرِ  قَالَ کُنَّا نَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مِنْهُ مَا طَارَ ثُمَّ نَعْجِنُهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৮
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے کبھی کھانا میز پر تناول نہیں فرمایا نہ چھوٹی طشتریوں میں نوش فرمایا نہ آپ ﷺ کے لئے کبھی چپاتی پکائی گئی۔ یونس کہتے ہیں میں نے قتادہ (رض) سے پوچھا کہ پھر کھانا کس چیز پر رکھ کر کھاتے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہی چمڑے کے دسترخوان پر۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يُونُسَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا أَکَلَ نَبِيُّ اللهِ عَلَی خِوَانٍ وَلا فِي سُکُرَّجَةٍ وَلا خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ قَالَ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ فَعَلامَ کَانُوا يَأْکُلُونَ قَالَ عَلَی هَذِهِ السُّفَرِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ يُونُسُ هَذَا الَّذِي رَوَی عَنْ قَتَادَةَ هُوَ يُونُسُ الإِسْکَافُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৩৯
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
مسروق (رض) کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ (رض) کے پاس گیا انہوں نے میرے لئے کھانا منگایا اور یہ فرمانے لگیں کہ میں کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھاتی مگر میرا رونے کو دل چاہتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے حضور اقدس ﷺ کی وہ حالت یاد آتی ہے جس پر ہم سے مفارقت فرمائی ہے کہ کبھی ایک دن میں دو مرتبہ گوشت یا روٹی سے پیٹ بھر کر کھانے کی نوبت نہیں آئی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ عَنْ مُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَدَعَتْ لِي بِطَعَامٍ وَقَالَتْ مَا أَشْبَعُ مِنْ طَعَامٍ فَأَشَائُ أَنْ أَبْکِيَ إِلا بَکِيتُ قَالَ قُلْتُ لِمَ قَالَتْ أَذْکُرُ الْحَالَ الَّتِي فَارَقَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم الدُّنْيَا وَاللَّهِ مَا شَبِعَ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ مَرَّتَيْنِ فِي يَوْمٍ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪০
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے تمام عمر میں کبھی جو کی روٹی سے بھی دو دن پے درپے پیٹ نہیں بھرا
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ يُحَدِّثُ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا شَبِعَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم مِنْ خُبْزِ الشَّعِيرِ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ حَتَّی قُبِضَ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৪১
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی روٹی کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی روٹی کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور ﷺ نے کبھی اخیر تک میز پر کھانا تناول نہیں فرمایا اور نہ چپاتی نوش فرمائی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا أَکَلَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم عَلَی خِوَانٍ وَلا أَکَلَ خُبْزًا مُرَقَّقًا حَتَّی مَاتَ

তাহকীক: