আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
الشمائل المحمدية للإمام الترمذي
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০ টি
হাদীস নং: ১৯৫
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نے زمزم کا پانی کھڑے ہونے کی حالت میں نوش فرمایا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ وَمُغِيرَةُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم شَرِبَ مِنْ زَمْزَمَ وَهُوَ قَائِمٌ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৬
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو کھڑے اور بیٹھے دونوں طرح پانی پیتے دیکھا ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৭
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ کو زمزم کا پانی پلایا اور حضور اقدس ﷺ نے کھڑے ہوئے نوش فرمایا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارِکِ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَقَيْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
نزال بن سبرہ کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) تعالہ عنہ کے پاس جب وہ مسجد کوفہ کے میدان (جو ان کا دارالقضاء تھا) تشریف فرما تھے۔ ایک کوزہ پانی لایا گیا انہوں نے ایک چلو پانی لے کر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور پھر اپنے منہ اور ہاتھوں پر مسح کیا پھر کھڑے ہو کر پانی پیا اور فرمایا کہ یہ اس شخص کا وضو ہے جو پہلے سے با وضو ہو۔ ایسے ہی میں نے حضور اقدس ﷺ کو کرتے دیکھا۔
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلائِ وَمُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ الْکُوفِيُّ قَالا حَدَّثَنَا ابْنُ الْفُضَيْلِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ قَالَ أَتَی عَلِيٌّ بِکُوزٍ مِنْ مَائٍ وَهُوَ فِي الرَّحْبَةِ فَأَخَذَ مِنْهُ کَفًّا فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَمَسَحَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ وَرَأْسَهُ ثُمَّ شَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ ثُمَّ قَالَ هَذَا وُضُوئُ مَنْ لَمْ يُحْدِثْ هَکَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم فَعَلَ

তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৯
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ پانی پینے میں تین سانس لیا کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے کہ اس طریقہ سے پینا زیادہ خوشگوار اور خوب سیراب کرنے والا ہے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ قَالا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي عصَامَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم کَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الإِنَائِ ثَلاثًا إِذَا شَرِبَ وَيَقُولُ هُوَ أَمْرَأُ وَأَرْوَی

তাহকীক:
হাদীস নং: ২০০
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ جب پانی نوش فرماتے دو دفعہ سانس لیتے تھے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ رِشْدِينِ بْنِ کُرَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم کَانَ إِذَا شَرِبَ تَنَفَّسَ مَرَّتَيْنِ

তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
کبشہ (رض) کہتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ میرے گھر تشریف لائے وہاں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا۔ حضور اقدس ﷺ کھڑے ہوئے اس مشکیزہ کے منہ سے پانی نوش فرمایا۔ میں نے اٹھ کر مشکیزہ کے منہ کو کتر لیا۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ جَدَّتِهِ کَبْشَةِ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم فَشَرِبَ مِنْ قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ قَائِمًا فَقُمْتُ إِلَی فِيهَا فَقَطَعْتُهُ

তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ثمامہ کہتے ہیں کہ حضرت انس (رض) پانی تین سانس میں پیتے تھے اور کہتے تھے کہ حضور اقدس ﷺ ایسا ہی کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عُزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ الأَنْصَارِيُّ عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ کَانَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ يَتَنَفَّسُ فِي الإِنَائِ ثَلاثًا وَزَعَمَ أَنَسٌ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم کَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الإِنَائِ ثَلاثًا

তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ میری والدہ ام سلیم کے گھر تشریف لے گئے وہاں مشکیزہ لٹکا ہوا تھا۔ حضور اقدس ﷺ نے کھڑے کھڑے اس میں سے پانی نوش فرمایا ام سلیم کھڑی ہوئیں مشکیزہ کا منہ کتر کر رکھ لیا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ زَيْدٍ ابْنِ ابْنَةِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَی أُمِّ سُلَيْمٍ وَقِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَشَرِبَ مِنْ فَمِ الْقِرْبَةِ وَهُوَ قَائِمٌ فَقَامَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَی رَأْسِ الْقِرْبَةِ فَقَطَعَتْهَا

তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
ان احادیث کا ذکر جن میں حضور اقدس ﷺ کے پینے کا طرز وارد ہوا ہے
حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کہتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ کھڑے ہوئے پانی نوش فرما لیتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِي قَالَ حَدَّثَتْنَا عَبِيدَةُ بِنْتُ نَائِلٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنِ أَبِيهَا أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم کَانَ يَشْرَبُ قَائِمًا قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَالَ بَعْضُهُمْ عُبَيْدَةُ بِنْتُ نَابِلٍ

তাহকীক: