আশ-শামাঈলুল মুহাম্মাদিয়্যাহ- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
الشمائل المحمدية للإمام الترمذي
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬ টি
হাদীস নং: ৩৫৫
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی عمر شریف کا ذکر
حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نبوت کے بعد تیرہ برس مکہ مکرمہ میں رونق افروز رہے ان تیرہ برس میں حضور ﷺ پر وحی نازل ہوتی رہی اس کے بعد مکہ مکرمہ سے ہجرت فرمائی اور دس سال مدینہ منورہ میں قیام رہا اور تریسٹھ سال کی عمر میں وصال ہوا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ قَالَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَا بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَکَثَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم بِمَکَّةَ ثَلاثَ عَشْرَةَ سَنَةً يُوحَی إِلَيْهِ وَ بِالْمَدِينَةِ عَشْرًا وَتُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৬
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی عمر شریف کا ذکر
امیر معاویہ (رض) نے ایک مرتبہ خطبہ میں یہ فرمایا کہ حضور اکرم ﷺ کا وصال تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا۔ حضرات شیخین یعنی حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر (رض) کا وصال بھی تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا میری بھی اس وقت تریسٹھ سال کی عمر ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَرِيرٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَخْطُبُ قَالَ مَاتَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَهُوَ ابْنُ ثَلاثٍ وَسِتِّينَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَأَنَا ابْنُ ثَلاثٍ وَسِتِّينَ سنة

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৭
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی عمر شریف کا ذکر
حضرت عائشہ (رض) سے بھی یہی مروی ہے کہ حضور اکرم ﷺ کا وصال تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا۔
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مَهْدِيٍّ الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم مَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلاثٍ وَسِتِّينَ سَنَةً

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৮
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی عمر شریف کا ذکر
حضرت ابن عباس (رض) سے یہ منقول ہے کہ حضور اکرم ﷺ کا وصال پینسٹھ سال کی عمر میں ہوا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ قَالا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ قَالَ أَنْبَأَنَا عَمَّارٌ مَوْلَی بَنِي هَاشِمٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّه ِصلی الله عليه وسلم وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৫৯
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی عمر شریف کا ذکر
دغفل بن حنظلہ سدوسی سے بھی یہی روایت ہے کہ حضور اقدس ﷺ کا وصال پینسٹھ سال کی عمر میں ہوا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ دَغْفَلِ بْنِ حَنْظَلَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم قُبِضَ وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَدَغْفَلُ لا نَعْرِفُ لَهُ سَمَاعًا مِنَ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم وَکَانَ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم

তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৬০
حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عمر شریف کا ذکر
حضور اقدس ﷺ کی عمر شریف کا ذکر
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺ نہ زیادہ لمبے قد کے تھے نہ پستہ قد نیز رنگ کے لحاظ سے بالکل سفید تھے نہ بالکل گندمی رنگ، آپ ﷺ کے بال مبارک نہ بالکل پیچیدہ تھے نہ بالکل سیدھے (بلکہ ہلکی ہلکی سی پیچیدگی اور گھونگریالہ پن لئے ہوئے) چالیس سال کی عمر میں آپ ﷺ کو نبوت ملی اس کے بعد دس سال حضور اکرم ﷺ نے مکہ مکرمہ میں قیام فرمایا اور دس سال مدینہ منورہ میں ساٹھ سال کی عمر میں حضور اکرم ﷺ کا وصال ہوا۔ اس وقت آپ ﷺ کے سر مبارک اور داڑھی شریف میں تقریبا بیس بال بھی سفید نہیں ہوں گے۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَی الأَنْصَارِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلا بِالْقَصِيرِ وَلا بِالأَبْيَضِ الأَمْهَقِ وَلا بِالآدَمِ وَلا بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلا بِالسَّبْطِ بَعَثَهُ اللَّهُ تَعَالَی عَلَی رَأْسِ أَرْبَعِينَ سَنَةً فَأَقَامَ بِمَکَّةَ عَشْرَ سِنِينَ وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ وَتَوَفَّاهُ اللَّهُ عَلَی رَأْسِ سِتِّينَ سَنَةً وَلَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَائَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ نَحْوَهُ

তাহকীক: