মা'আরিফুল হাদীস

মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়

হাদীস নং: ১৪৫৪
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
غلوموں اور زیرِ دستوں کے بارے میں ہدایت: غلاموں کے بنیادی حقوق
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : طعام اور لباس غلام کا حق ہے ، اور یہ بھی اس کا حق ہے کہ اسے ایسے سخت کام کی تکلیف نہ دی جائے جس کا وہ متحمل نہ ہو سکے ۔ (صحیح مسلم)

تشریح
رسول اللہ ﷺ جب دنیا میں مبعوث ہوئے تو عرب میں بلکہ قریب قریب اس پوری دنیا میں جس کی تاریخ معلوم ہے غلاموں کا طبقہ موجود تھا ۔ فاتح قومیں مفتوح قوموں کے افراد کو غلام بنا لیتی تھیں ، پھر وہ ان کی ملکیت ہو جاتے تھے ، ان سے جانوروں کی طرح محنت و مشقت کے کام لئے جاتے تھے ، اور ان کا کوئی حق نہیں سمجھا جاتا تھا ۔
رسول اللہ ﷺ نے ایک طرف تو غلاموں کو آزاد کرنے کو بہت سے گناہوں کا کفارہ اور بہت بڑا کارِ ثواب قرار دیا اور طرح طرح سے اس کی ترغیب دی ، دوسری طرف ہدایت فرمائی کہ ان کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے ، ان پر محنت و مشقت کا زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے ، ان کے طعام لباس جیسی بنیادی ضرورتوں کا مناسب انتظام کیا جائے ، بلکہ حکم دیا کہ جو گھر میں کھایا جائے وہی اس کو کھلایا جائے ، جیسا کپڑا خود پہنا جائے ویسا ہی ان کو پہنایا جائے ، ان کے معاملے میں خدا کے محاسبہ اور مواخذہ سے ڈرا جائے ۔
تاریخ شاہد ہے کہ ان ہدایات اور تعلیمات نے غلاموں کی دنیا ہی بدل دی ، پھر تو ان میں سے ہزاروں امت کے ائمہ اور پیشوا تک ہوئے ، ہزاروں حکومت کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوئے ، ان کی حکومتیں تک قائم ہوئیں ۔ یہ سب اس ہدایت و تعلیم ہی کے نتائج تھے جو انسانیت کے اس مظلوم و ناتواں طبقہ کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کو دی تھی ، اور پھر ساری دنیا اس سے متاثر ہوئی ۔ اس سلسلہ کی چند حدیثیں ذیل میں پڑھی جائیں ۔

تشریح ..... اس حدیث میں صرف یہ فرمایا گیا ہے کہ طعام و لباس غلام کا حق ہے ۔ آقا کی یہ ذمہ داری ہے کہ س کا یہ حق ادا ہو ، اسے ضرورت بھر کھانا اور کپڑا دیا جائے ۔
آگے درج ہونے والی حدیث سے معلوم ہو گا کہ اسے وہی کھانا کھلایا جائے جو گھر میں کھایا جائے ، وہی لباس پہنایا جائے جو خود پہنا جائے ۔ یہ بھی فرمایا گیا کہ : اس پر کام کا بےجا بوجھ نہ ڈالا جائے ، اتنا ہی کام لیا جائے جتنا وہ کر سکے ۔ یہ گویا غلاموں کے بنیادی حقوق ہیں ۔
کتاب المعاشرت والمعاملات
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِلْمَمْلُوكِ طَعَامُهُ وَكِسْوَتُهُ، وَلَا يُكَلَّفُ مِنَ الْعَمَلِ إِلَّا مَا يُطِيقُ» (رواه مسلم)
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান