মা'আরিফুল হাদীস
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
হাদীস নং: ১৪৫৮
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
غلاموں کی غلطیوں اور قصوروں کو معاف کیا جائے
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی کہ : اپنی باندیوں کو برتن توڑ دینے پر سزا نہ دیا کرو ، ال لئے کہ برتنوں کی بھی عمریں مقرر ہیں تمہاری عمروں کی طرح ۔ (مسند الفردوس للدیلمی)
تشریح
گھروں میں کام کرنے والی باندیوں اور نوکرانیوں سے اور اسی طرح غلاموں اور نوکروں سے برتن ٹوٹ پھوٹ جاتے تھے ، اور ان بےچاروں کی پٹائی ہوتی تھی ۔ اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے ہدایت فرمائی ہے کہ جس طرح وقت پورا ہونے پر آدمی مر جاتا ہے اسی طرح وقت پورا ہونے پر برتن بھی ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں ، اس لئے ان بےچاروں سے انتقام لینا اور مارنا پیٹنا بہت ہی غلط بات ہے ۔ (ہاں جیسا کہ اوپر عرض کیا گیا اصلاح و تادیب کی نیت سے مناسب تنبیہ اور سرزنش کی جا سکتی ہے) ۔

کتاب المعاشرت والمعاملات
عَنْ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَضْرِبُوْا اِمَاءَكُمْ عَلَى كَسْرِ اِنَاءِكُمْ فَاِنَّ لَهَا آجَالًا كَآجَالِكُمْ. (رواه الديلمى)