মা'আরিফুল হাদীস
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
হাদীস নং: ১৪৮৯
মু‘আশারাত ও মু‘আমালাত অধ্যায়
جانوروں کے ساتھ بھی اچھے برتاؤ کی ہدایت
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو کوئی مسلم بندہ کسی درخت کا پودا لگائے یا کھیتی کرے ، پھر کوئی انسان یا کوئی پرندہ یا چوپایہ اس درخت یا کھیتی میں سے کھائے ، تو یہ اس بندے کی طرف سے صدقہ اور کارِ ثواب ہو گا ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)
تشریح
اس حدیث کا بھی پیغام اور سبق یہی ہے کہ انسانوں کے علاوہ اللہ کے پیدا کئے ہوئے سب جانوروں ، پرندوں اور چوپایوں کو کھلانا پلانا بھی صدقہ اور کار ثواب ہے ۔ اس کے برعکس مندرجہ ذیل حدیث سے معلوم ہو گا کہ کسی جانور کو بلاوجہ ستانا اور اس کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرنا سخت گناہ ہے ، جو آدمی کو عذاب خداوندی کا مستحق بنا دیتا ہے ۔

کتاب المعاشرت والمعاملات
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا، أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا، فَيَأْكُلُ مِنْهُ طَيْرٌ أَوْ إِنْسَانٌ أَوْ بَهِيمَةٌ، إِلاَّ كَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ. (رواه البخارى ومسلم)