সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
وراثت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩২০ টি
হাদীস নং: ২৭৬৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں اور بہنوں اور اولاد اور اولاد کی اولاد کی وراثت کا حکم۔
حضرت عائشہ (رض) دو بیٹیوں اور ایک پوتی اور پوتے کو وراثت میں شریک قرار دیتی تھیں دو بیٹیوں کو دو تہائی حصہ دیتی تھیں۔ اور باقی بچ جانے والے مال میں پوتی کو حصہ قرار دیتی تھیں۔ حضرت عبداللہ انھیں شریک قرار نہیں دیتے تھے وہ صرف مردوں پوتوں کو وراثت میں حصہ دیتے تھے لڑکیوں کو وراثت میں حصہ نہیں دیتے تھے یہ ارشاد فرماتے تھے بہنیں بھی بیٹیوں کی مانند ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَانَتْ تُشَرِّكُ بَيْنَ ابْنَتَيْنِ وَابْنَةِ ابْنٍ وَابْنِ ابْنٍ تُعْطِي الِابْنَتَيْنِ الثُّلُثَيْنِ وَمَا بَقِيَ فَشَرِيكُهُمْ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ لَا يُشَرِّكُ يُعْطِي الذُّكُورَ دُونَ الْإِنَاثِ وَقَالَ الْأَخَوَاتُ بِمَنْزِلَةِ الْبَنَاتِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں اور بہنوں اور اولاد اور اولاد کی اولاد کی وراثت کا حکم۔
شعبی بیان کرتے ہیں بیٹی اور پوتی اور پوتے کے بارے میں حضرت ابن مسعود یہ فرماتے ہیں ان کے درمیان باہمی تقسیم اگر چھٹے حصے سے کم ہو تو انھیں چھٹاحصہ دیا جائے گا اور اگر وہ چھٹے حصے سے زیادہ ہو تو بھی انھیں صرف چھٹا حصہ دیا جائے گا۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي سَهْلٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ فِي بِنْتٍ وَبَنَاتِ ابْنٍ وَابْنِ ابْنٍ إِنْ كَانَتْ الْمُقَاسَمَةُ بَيْنَهُمْ أَقَلَّ مِنْ السُّدُسِ أَعْطَاهُمْ السُّدُسَ وَإِنْ كَانَ أَكْثَرَ مِنْ السُّدُسِ أَعْطَاهُمْ السُّدُسَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں اور بہنوں اور اولاد اور اولاد کی اولاد کی وراثت کا حکم۔
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں مسروق انھیں وراثت میں شریک قرار دیا کرتے تھے علقمہ نے ان سے کہا کیا حضرت عبداللہ سے بڑا عالم بھی کوئی ہے انھوں نے جواب دیا نہیں لیکن میں نے حضرت زید بن ثابت اور اہل مدینہ کو دیکھا ہے کہ وہ اس بارے میں بیٹیوں کے ہمراہ پوتی اور پوتے اور بہنوں کو وراثت میں شریک قرار دیتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ أَنَّهُ كَانَ يُشَرِّكُ فَقَالَ لَهُ عَلْقَمَةُ هَلْ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَثْبَتُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ لَا وَلَكِنِّي رَأَيْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ وَأَهْلَ الْمَدِينَةِ يُشَرِّكُونَ فِي ابْنَتَيْنِ وَبِنْتِ ابْنٍ وَابْنِ ابْنٍ وَأُخْتَيْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৬৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بھائیوں اور بہنوں اور اولاد اور اولاد کی اولاد کی وراثت کا حکم۔
قاضی شریح لیثی عورت کے بارے میں فرماتے تھے جس نے پسماندگان میں شوہر ماں، سگی بہن اور باپ کی طرف سے شریک بہن اور ماں کی طرف سے شریک بھائی چھوڑے ہوں۔ قاضی صاحب یہ تقسیم چھ سے شروع کرتے تھے۔ پھر اسے بڑھا کر دس تک لے آتے تھے جس میں سے شوہر کو نصف حصہ دیتے ہیں جو تین حصے ہیں سگی بہن کو نصف دیتے ہیں۔ یہ تین حصے ہیں۔ ماں کو چھٹاحصہ دیتے ہیں جو ایک حصہ ہے ماں کی طرف سے شریک بھائیوں کو ایک تہائی حصہ دیتے ہیں یہ دو حصے ہیں اور باپ کی طرف سے شریک بہن کو ایک حصہ دیتے ہیں یوں دوتہائی حصے کو مکمل کردیتے ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ شُرَيْحٍ فِي امْرَأَةٍ تَرَكَتْ زَوْجَهَا وَأُمَّهَا وَأُخْتَهَا لِأَبِيهَا وَأُمِّهَا وَأُخْتَهَا لِأَبِيهَا وَإِخْوَتَهَا لِأُمِّهَا جَعَلَهَا مِنْ سِتَّةٍ ثُمَّ رَفَعَهَا فَبَلَغَتْ عَشْرَةً لِلزَّوْجِ النِّصْفُ ثَلَاثَةُ أَسْهُمٍ وَلِلْأُخْتِ مِنْ الْأَبِ وَالْأُمِّ النِّصْفُ ثَلَاثَةُ أَسْهُمٍ وَلِلْأُمِّ السُّدُسُ سَهْمٌ وَلِلْإِخْوَةِ مِنْ الْأُمِّ الثُّلُثُ سَهْمَانِ وَلِلْأُخْتِ مِنْ الْأَبِ سَهْمٌ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلاموں اور اہل کتاب کی وراثت کا حکم۔
شعبی بیان کرتے ہیں حضرت علی (رض) اور حضرت زید کافروں اور غلاموں کی وجہ سے کسی کو محجوب قرار نہیں دیتے تھے اور نہ ہی کسی چیز کا وارث قرار دیتے تھے۔ حضرت عبداللہ کفار اور غلاموں کی وجہ سے ورثاء کو محجوب قرار دیتے تھے اور ان کفار اور غلاموں کو وارث قرار نہیں دیتے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُسْهِرٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ الشَّعْبِيِّ أَنَّ عَلِيًّا وَزَيْدًا كَانَا لَا يَحْجُبَانِ بِالْكُفَّارِ وَلَا بِالْمَمْلُوكِينَ وَلَا يُوَرِّثَانِهِمْ شَيْئًا وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَحْجُبُ بِالْكُفَّارِ وَبِالْمَمْلُوكِينَ وَلَا يُوَرِّثُهُمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلاموں اور اہل کتاب کی وراثت کا حکم۔
ابراہیم نخعی ارشاد فرماتے ہیں حضرت علی (رض) اور حضرت زید فرماتے ہیں غلام لوگ اور اہل کتاب نہ تو کسی کو محجوب کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے وارث بنتے ہیں عبداللہ ارشاد فرماتے ہیں یہ لوگ محجوب کردیتے ہیں اور وارث نہیں بنتے ہیں۔
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ عَلِيًّا وَزَيْدًا قَالَا الْمَمْلُوكُونَ وَأَهْلُ الْكِتَابِ لَا يَحْجُبُونَ وَلَا يَرِثُونَ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ يَحْجُبُونَ وَلَا يَرِثُونَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داداکی وراثت کا حکم۔
سعید بیان کرتے ہیں حضرت عمر نے پہلے دادا کی وراثت کا حکم تحریر کیا تھا جب وہ زخمی ہوگئے تو انھوں نے اس حکم کو منگواکر مٹادیا اور ارشاد فرمایا عنقریب لوگ آپ سے اس بارے میں خود ہی کوئی رائے قائم کرلیں گے۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى عَنْ سَعِيدٍ أَنَّ عُمَرَ كَانَ كَتَبَ مِيرَاثَ الْجَدِّ حَتَّى إِذَا طُعِنَ دَعَا بِهِ فَمَحَاهُ ثُمَّ قَالَ سَتَرَوْنَ رَأْيَكُمْ فِيهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داداکی وراثت کا حکم۔
ابن سیرین بیان کرتے ہیں میں نے عبیدہ سے کہا آپ مجھے دادا کی وراثت کے بارے میں کوئی حدیث سنائیں انھوں نے جواب دیا میں نے دادا کی وراثت کے بارے میں ٨٠ فیصلے یاد کئے ہوئے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ قُلْتُ لِعَبِيدَةَ حَدِّثْنِي عَنْ الْجَدِّ فَقَالَ إِنِّي لَأَحْفَظُ فِي الْجَدِّ ثَمَانِينَ قَضِيَّةً مُخْتَلِفَةً
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داداکی وراثت کا حکم۔
حضرت علی (رض) کے بارے میں منقول ہے کہ ایک شخص ان کے پاس آیا اور وراثت کا حکم دریافت کیا تو انھوں نے ارشاد فرمایا اگر اس میں کوئی دادا نہیں ہے تو یہ مسئلہ لے آؤ۔
أَخْبَرَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عَمْرٍو الْخَارِفِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أَتَاهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ فَرِيضَةٍ فَقَالَ إِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا جَدٌّ فَهَاتِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ داداکی وراثت کا حکم۔
سعید بن جبیر قبیلہ مراد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں اس نے حضرت علی (رض) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص جہنم میں جانا پسند کرتا ہو اسے چاہیے کہ وہ دادا اور بھائیوں کی وراثت کے بارے میں فیصلہ دے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُرَادٍ سَمِعَ عَلِيًّا يَقُولُ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَتَقَحَّمَ جَرَاثِيمَ جَهَنَّمَ فَلْيَقْضِ بَيْنَ الْجَدِّ وَالْإِخْوَةِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৬
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
یہ بات حضرت ابوسعید (رض) خدری (رض) منقول ہے۔
عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
عکرمہ بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
أَخْبَرَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ح وَعَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৭
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حضرت ابوموسی اشعری بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ كُرْدُوسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنَّهُ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৮
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حضرت ابوموسی (رض) بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ كُرْدُوسٍ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حضرت عثمان (رض) بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ عُثْمَانَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو والد کی مانند قرار دیا ہے۔
حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ وَعَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حضرت ابوبردہ بیان کرتے ہیں مدینہ منورہ میں میری ملاقات مروان بن حکم سے ہوئی وہ بولا اے ابوموسی (رض) کے صاحبزادے کیا ایسا نہیں ہے کہ کہ آپ لوگ دادا کو والد کی مانند قرار نہیں دیتے اور آپ لوگ اس کا انکار بھی نہیں کرتے۔ ابوبردہ بیان کرتے ہیں میں نے جواب دیا اگر آپ ہوتے تو آپ اس چیز کا انکار نہ کرتے مروان نے کہا میں حضرت عثمان غنی کے بارے میں جو گواہی دیتاہوں کہ انھوں نے حضرت ابوبکر (رض) کے بارے میں گواہی کے ہمراہ یہ بات بیان کی تھی کہ حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا ہے جبکہ دادا سے نچلے طبقے میں باپ موجود نہ ہو۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ لَقِيتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ يَا ابْنَ أَبِي مُوسَى أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّ الْجَدَّ لَا يُنَزَّلُ فِيكُمْ مَنْزِلَةَ الْأَبِ وَأَنْتَ لَا تُنْكِرُ قَالَ قُلْتُ وَلَوْ كُنْتَ أَنْتَ لَمْ تُنْكِرْ قَالَ مَرْوَانُ فَأَنَا أَشْهَدُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ شَهِدَ عَلَى أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا إِذَا لَمْ يَكُنْ دُونَهُ أَبٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس شخص کے بارے میں یہ بات بیان فرمائی ہے کہ اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں اسے خلیل بناتا لیکن اسلام کا بھائی چارہ افضل ہے یعنی حضرت ابوبکر (رض) عنہ۔ انھوں نے اسے باپ کی مانند قرار دیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں یعنی دادا کو۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جَعَلَهُ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا أَحَدًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا وَلَكِنْ أُخُوَّةُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ جَعَلَهُ أَبًا يَعْنِي الْجَدَّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا ہے۔
حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ وَعَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَجْعَلُ الْجَدَّ أَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
ابن زبیر بیان کرتے ہیں حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا ہے۔
حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৫
وراثت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دادا کی وراثت کے بارے میں حضرت ابوبکر (رض) کا فرمان۔
حسن بصری بیان کرتے ہیں دادا کے بارے میں یہ بات پہلے سے چلی آرہی ہے اور حضرت ابوبکر (رض) نے دادا کو باپ کی مانند قرار دیا ہے لیکن لوگوں نے اس بارے میں اپنی آراء اختیار کرلی ہیں۔
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْأَشْعَثُ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِنَّ الْجَدَّ قَدْ مَضَتْ سُنَّتُهُ وَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا وَلَكِنَّ النَّاسَ تَحَيَّرُوا
তাহকীক: