মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
لباس کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৬৯৯ টি
হাদীস নং: ২৫৭৫২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٣) حضرت معاویہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چیتوں (کی کھالوں) اور خز کپڑے پر سوار ہونے سے منع کیا۔ حضرت ابن سیرین کہتے ہیں۔ حضرت معاویہ کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث کے بارے میں متہم نہیں کیا جاسکتا۔
(۲۵۷۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی الْمُعْتَمِرِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہَی عَنْ رُکُوبِ الْخَزِّ وَالنُّمُورِ۔
قَالَ ابْنُ سِیرِینَ : وَکَانَ مُعَاوِیَۃُ لاَ یُتَّہَمُ فِی الْحَدِیثِ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(ابوداؤد ۴۱۲۶۔ ابن ماجہ ۳۶۵۶)
قَالَ ابْنُ سِیرِینَ : وَکَانَ مُعَاوِیَۃُ لاَ یُتَّہَمُ فِی الْحَدِیثِ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
(ابوداؤد ۴۱۲۶۔ ابن ماجہ ۳۶۵۶)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٤) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ چیتوں (کی کھالوں) کو جب دباغت دے دی جائے تو پھر کوئی حرج نہیں۔
(۲۵۷۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنِ حَجَّاجِ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: لاَ بَأْسَ بِجُلُودِ النُّمُورِ إِذَا دُبِغَتْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٥) حضرت ہشام سے روایت ہے۔ کہ ان کے والد، اپنی زینوں پر چیتوں یا درندوں کی کھالوں کو رکھا کرتے تھے۔
(۲۵۷۵۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامٍ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَکُونُ عَلَی سُرُوجِہِ النُّمُورُ ، أَوْ جُلُودُ السِّبَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٦) حضرت ابن عون سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت محمد کے ہاں چیتوں کی کھالوں کا ذکر ہوا تو انھوں نے فرمایا : ان پر صرف نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ اور حضرت محمد ان پر سوار ہونے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اور فرماتے تھے۔ میرے علم کے مطابق کسی نے اس کو گناہ سمجھتے ہوئے نہیں چھوڑا۔
(۲۵۷۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : ذُکِرَ عِنْدَ مُحَمَّدٍ جُلُودُ النُّمُورِ ، فَقَالَ : إِنَّمَا یُکْرَہُ أَنْ یُصَلَّی عَلَیْہَا ، وَکَانَ مُحَمَّدٌ لاَ یَرَی بَأْسًا بِالرُّکُوبِ عَلَیْہَا ، وَقَالَ : مَا أَعْلَمُ أَحَدًا تَرَکَ ہَذِہِ الْجُلُودَ تَأَثُّمًا۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٧) حضرت علی بن حکم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے چیتوں کی کھالوں کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا۔ درندوں کی کھالیں مکروہ ہیں۔
(۲۵۷۵۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحَکَمِ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَکَمَ عْن جُلُودِ النُّمُورِ؟ فَقَالَ: تُکْرَہُ جُلُودُ السِّبَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٨) حضرت حکم سے روایت ہے کہ حضرت عمر نے اہل شام کو خط لکھا اور آپ نے ان کو درندوں کی کھالوں پر سوار ہونے سے منع فرمایا۔
(۲۵۷۵۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَکَمِ ؛ أَنَّ عُمَرَ کَتَبَ إِلَی أَہْلِ الشَّامِ یَنْہَاہُمْ أَنْ یَرْکَبُوا عَلَی جُلُودِ السِّبَاعِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چیتوں (کی کھالوں) پر سوار ہونے کے بارے میں
(٢٥٧٥٩) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود نے ایک سواری مستعار منگوائی۔ پس وہ آپ کے پاس لائی گئی تو اس پر چیتے کا سائبان تھا۔ آپ نے اس کو اتارا۔ پھر اس پر سوار ہوئے۔
(۲۵۷۵۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ اسْتَعَارَ دَابَّۃً ، فَأُتِیَ بِہَا عَلَیْہَا صُفَّۃُ نُمُورٍ ، فَنَزَعَہَا ثُمَّ رَکِبَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৫৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیواروں کو کپڑوں سے ڈھانپنے کا بیان
(٢٥٧٦٠) حضرت علی بن حسین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیوار کو پردہ کرنے سے منع فرمایا۔
(۲۵۷۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُسْتَرَ الْجَدْرُ۔ (بیہقی ۲۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیواروں کو کپڑوں سے ڈھانپنے کا بیان
(٢٥٧٦١) حضرت ابن عمر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کو یہ بات پہنچی کہ ان کے ایک بیٹے نے اپنی دیوار پر پردہ لگایا ہے۔ تو انھوں نے فرمایا ۔۔۔خدا کی قسم ! اگر یہ بات ایسی ہی ہوئی تو ضرور اس کا گھر جلا دوں گا۔
(۲۵۷۶۱) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : بَلَغَ عُمَرَ أَنَّ ابْنًا لَہُ سَتَرَ حِیطَانَہُ ، فَقَالَ : وَاللَّہِ لَئِنْ کَانَ کَذَلِکَ لأَحْرِقَنَّ بَیْتَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیواروں کو کپڑوں سے ڈھانپنے کا بیان
(٢٥٧٦٢) حضرت سالم بن عبداللہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کے عہد میں ولیمہ کیا۔ پس میرے والد نے بہت سے لوگوں کو بلایا۔ جن لوگوں کو بلایا تھا ان میں حضرت ابو ایوب بھی تھے۔ اور میں نے اپنے کمرے کو سبز پردوں سے تیار کیا ہوا تھا۔ حضرت ابو ایوب تشریف لائے اور میرے والد کھڑے دیکھ رہے تھے۔ کہ گھر سبز پردوں سے مستور تھا۔ حضرت ابوایوب نے کہا۔ اے ابو عبداللہ ! تم دیواروں پر پردے لگاتے ہو ؟ میرے والد نے کہا۔ اور انھیں تب شرمندگی ہو رہی تھی۔۔۔ اے ابو ایوب ! ہم پر عورتیں غالب آگئیں ہیں۔ حضرت ابو ایوب نے کہا۔ جو شخص یہ خوف رکھتا ہے کہ اس پر عورتیں غالب آجائیں گی تو پھر مجھے اس کا کوئی خوف نہیں کہ وہ تم پر غالب آجائیں۔ میں تمہارا کھانا نہیں کھاؤں گا۔ اور تمہارے گھر میں داخل نہیں ہوں گا۔ پھر آپ باہر نکل گئے۔
(۲۵۷۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : أَعْرَسْتُ فِی عَہْدِ أَبِی فَآذَنَ أَبِی النَّاسَ ، وَکَانَ فِیمَنْ آذَنَ أَبُو أَیُّوبَ ، وَقَدْ سَتَرْتُ بَیْتِی بِجُنَادِیٍّ أَخْضَرَ ، فَجَائَ أَبُو أَیُّوبَ فَدَخَلَ وَأَبِی قَائِمٌ یَنْظُرُ ، فَإِذَا الْبَیْتُ مُسْتَر بِجُنَادِیٍّ أَخْضَرَ ، فَقَالَ : أَی عَبْدَ اللہِ ، تَسْتُرُونَ الْجُدُرَ ؟ فَقَالَ أَبِی ، وَاسْتَحْیَی : غَلَبَنَا النِّسَائُ یَا أَبَا أَیُّوبَ ، قَالَ : مَنْ أَخْشَی أَنْ یَغْلِبَہُ النِّسَائُ فَلاَ أَخْشَی أَنْ یَغْلِبَنَّکَ ، لاَ أَطْعَمُ لَکَ طَعَامًا ، وَلاَ أَدْخُلُ لَکَ بَیْتًا ، ثُمَّ خَرَجَ۔ (بیہقی ۲۷۲)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬২
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کا زین پر سوار ہونا
(٢٥٧٦٣) حضرت میمون بن ابی عبداللہ، حضرت ضحاک بن مزاحم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ عورتوں کے زینوں پر سوار ہونے کو مکروہ سمجھتے تھے۔
(۲۵۷۶۳) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ مَیْمُونَ أَبِی عَبْدِ اللہِ ، عَنِ الضَّحَّاکِ بْنِ مُزَاحِمٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ رُکُوبَ النِّسَائِ السُّرُوجَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬৩
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کا زین پر سوار ہونا
(٢٥٧٦٤) حضرت عاصم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے لوگ مرد کے لیے عورتوں کی سواری کی جگہ پر اور عورتوں کیلئے مردوں کی سواری کی جگہ سوار ہونے کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۷۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ مَرْکَبَ الرَّجُلِ لِلْمَرْأَۃِ ، وَمَرْکَبَ الْمَرْأَۃِ لِلرَّجُلِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬৪
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کا زین پر سوار ہونا
(٢٥٧٦٥) حضرت ابن سیرین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے مردوں کے لیے عورتوں کی مشابہت اور عورتوں کے لیے مردوں کی مشابہت کو ناپسند کرتے تھے۔
(۲۵۷۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ زِیَّ الرِّجَالِ لِلنِّسَائِ ، وَزِیَّ النِّسَائِ لِلرِّجَالِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬৫
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے بارے میں کہ وہ ازار کیسے باندھے
(٢٥٧٦٦) حضرت عمر فرماتے ہیں۔ اے عورتوں کی جماعت ! تم مہندی کو مخفی کرو اور ازار باندھنے کی جگہ کو بلند کرو۔ اور میں نے (راوی نے) آپ کو یہ کہتے بھی سُنا ۔۔۔میں عورتوں کو اللہ کی قسم دیتا ہوں کہ وہ ازار میں نماز پڑھیں۔
(۲۵۷۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ أُمِّ شَبِیبٍ ، عَنْ أُمِّ عُمَرَ ؛ أَنَّ امْرَأَۃَ الزُّبَیْرِ قَالَتْ : سَمِعْتُ عُمَرَ یَقُولُ: یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ، أخْفِینَ الْحِنَّائَ، وَارْفَعْنَ الْحُجَز، وَسَمِعْتُہُ یَقُولُ: أُنْشِدُ اللَّہَ امْرَأَۃً تُصَلِّی فِی الْحُجَزِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬৬
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوہے کی جوتی کا حکم
(٢٥٧٦٧) حضرت ہمام سے لوہے کی جوتی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
(۲۵۷۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ، أَوْ سَمِعْتُ ، أَوْ سُئِلَ عَنْ شِسْعِ الْحَدِیدِ ؟فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬৭
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لوہے کی جوتی کا حکم
(٢٥٧٦٨) حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ اشعری کو خط میں لکھا کہ گھوڑے میں لوہے کا پائیدان لگانے سے اجتناب کرو۔
(۲۵۷۶۸) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ ، قَالَ : کَتَبَ عُمَرُ إِلَی أَبِی مُوسَی الأَشْعَرِیِّ : إِیَّاکَ وَہَذِہِ الرَّکْبَ الْحَدِیدَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬৮
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
(٢٥٧٦٩) حضرت طعمہ جعفری کہتے ہیں کہ میں نے حضرت موسیٰ بن طلحہ کو دیکھا کہ انھوں نے اپنے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔
(۲۵۷۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ طُعْمَۃَ الْجَعْفَرِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُوسَی بْنَ طَلْحَۃَ قَدْ شَدَّ أَسْنَانَہُ بِالذَّہَبِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৬৯
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
(٢٥٧٧٠) حضرت ثابت بن قیس کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو دیکھا کہ انھوں نے اپنے دانتوں پر سونے کے کڑے لگوا رکھے تھے۔
(۲۵۷۷۰) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی، عَنْ ثَابِتِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ: رَأَیْتُ نَافِعَ بْنَ جُبَیْرٍ مَرْبُوطَۃً أَسْنَانُہُ بِخُرْصَانِ الذَّہَب۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৭০
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
(٢٥٧٧١) حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن نے دانتوں پر سونا چڑھا رکھا تھا۔
(۲۵۷۷۱) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حُمَیْدٍ ؛ أَنَّ الْحَسَنَ شَدَّ أَسْنَانَہُ بِذَہَبٍ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৫৭৭১
لباس کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دانتوں پر سونا چڑھانے کا بیان
(٢٥٧٧٢) حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن عبداللہ کو دیکھا کہ انھوں نے دانتوں پر سونا لگا رکھا تھا۔ میں نے اس بارے میں حضرت ابراہیم سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(۲۵۷۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ حَیَّانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ الْمُغِیرَۃَ بْنَ عَبْدِ اللہِ یَرْبِطُ أَسْنَانَہُ بِذَہَبٍ ، قَالَ : فَسَأَلْتُ إِبْرَاہِیمَ ؟ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
তাহকীক: