কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১৮৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21901 ۔۔۔ اغرمزنی کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : یا نبی اللہ ! میں صبح کو بیدار ہوا اور رات کو وتر نہیں پڑھ سکا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وتر رات کے وقت پڑھے جاتے ہیں (تین بار فرمایا) کھڑے ہوجاؤ اور وتر پڑھ لو ۔۔ (رواہ ابو نعیم)
21899- عن زاذان أبي عمر أن عليا كان يوتر بثلاث. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21902 ۔۔۔ ثابت کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک (رض) نے فرمایا : اے ابو محمد ! مجھ سے لے لو ، میں نے یہ تحفہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لیا ہے اور انھوں نے اللہ تعالیٰ سے لیا ہے ، تم یہ تحفہ مجھ سے زیاہد معتبر آدمی سے نہیں لے سکتے ہو ۔ پھر حضرت انس بن مالک (رض) نے میرے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی پھر چھ رکعات پڑھیں اور ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے رہے اور پھر تین وتر پڑھے اور ان کے آخر میں سلام پھیرا ۔ (رویانی وابن عساکر) اس حدیث کے رجال ثقہ راوی ہیں۔
21900- عن أبي مريم قال: "جاء رجل إلى علي" فقال: "إني نمت فنسيت الوتر حتى طلعت الشمس"، فقال: "إذا استيقظت وذكرت فصل". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21903 ۔۔۔ حضرت حذیفہ (رض) کہتے ہیں وتر اس آدمی پر واجب ہیں جو قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21901- عن الأغر المزني أن رجلا أتى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "يا نبي الله أصبحت ولم أوتر"، فقال: "إنما الوتر بالليل ثلاث مرات قم فأوتر". "أبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21904 ۔۔۔ عبداللہ بن محمد بن عقیل حضرت جابر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے فرمایا : آپ کس وقت وتر پڑھتے ہیں ؟ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے جواب دیا عشاء کے بعد رات کے اول حصہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : اے عمر ! آپ ؟ انھوں نے جواب دیا ، رات کے آخری حصہ میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابوبکر رہی بات آپ کی سو آپ نے اعتماد کا دامن مضبوطی سے پکڑا ہے اور اے عمر ! رہی بات آپ کی سو آپ نے قوت کا دامن تھام لیا ہے۔ (رواہ ابن جریر)
21902- عن ثابت قال: "قال أنس يا أبا محمد خذ عني فإني أخذت عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وأخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الله، ولن تأخذ عن أحد أوثق مني قال: ثم صلى بي العشاء، ثم صلى ست ركعات يسلم بين الركعتين ثم أوتر بثلاث يسلم في آخرهن. "الروياني كر ورجاله ثقات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21905 ۔۔۔ عطاء کی روایت ہے کہ حضرت معاویہ (رض) نے ایک رکعت وتر پڑھے ، چنانچہ ان پر نکیر کی گئی اور اس کے متعلق حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) سے پوچھا گیا انھوں نے فرمایا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معاویہ نے سنت پر عمل کیا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21903- عن حذيفة قال: "لا وتر إلا على من تلا القرآن". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21906 ۔۔۔ عطاء روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) ایک رکعت وتر پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21904- عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن جابر قال: "قال النبي صلى الله عليه وسلم لأبي بكر: أي حين توتر؟ " فقال: "أول الليل بعد العتمة"، قال: "فأنت يا عمر" فقال: "آخر الليل"، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "أما أنت يا أبا بكر فإنك أخذت بالوثقى، وأما أنت يا عمر فأخذت بالقوة". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21907 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ میں طلوع شمس سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21905- عن عطاء أن معاوية أوتر بركعة فأنكر ذلك عليه، فسئل عنه ابن عباس فقال: "أصاب السنة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21908 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین رکعات وتر پڑھتے تھے اور ان میں ” سبح اسم ربک الاعلی ، قل یایھا الکافرون وقل وھو اللہ احد “۔ پڑھتے تھے ۔۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21906- عن عطاء عن ابن عباس أنه أوتر بركعة. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21909 ۔۔۔ عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتروں میں ” سبح اسم رب الاعلی قل یا ایھا الکافرون اور قل ھو اللہ احد پڑھتے تھے، جب سلام پھیرتے تو تین مرتبہ یہ تسبیح پڑھتے ” سبحان الملک القدوس “۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21907- عن ابن عباس قال: "أوتر ما لم تطلع الشمس". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21910 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کہتے ہیں کہ وتر دو نمازوں کے درمیان ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
21908- عن ابن عباس كان النبي صلى الله عليه وسلم يوتر بثلاث يقرأ فيهن بـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} ، و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} ، و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} . "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21911 ۔۔۔ قبیلہ عبد قیس کے آزاد کردہ غلام کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) سے کہا مجھے بتائیں کیا وتر سنت ہیں ؟ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) نے جواب دیا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر پڑھتے رہے اور مسلمان بھی وتر پڑھتے رہے وہ آدمی بولا نہیں کیا وتر سنت ہیں ؟ فرمایا : کیا تم سمجھتے ہو کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر پڑھتے رہے اور مسلمان بھی وتر پڑھتے رہے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21909- عن عبد الرحمن بن ابزى عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقرأ في وتره بـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} ، و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} ، و {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} فإذا سلم قال: "سبحان الملك القدوس ثلاث مرات". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21912 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سواری پر بیٹھ کر وتر پڑھ لیتے تھے (رواہ عبدالرزاق)
21910- عن ابن مسعود قال: "الوتر ما بين الصلاتين". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21913 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کا قول ہے کہ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میں وتر چھوڑ دوں اس کے بدلہ میں مجھے سرخ اونٹ مل جائیں (رواہ عبدالرزاق)
21911- عن مسلم مولى عبد القيس قال: "قال رجل لابن عمر: أرأيت الوتر سنة هو؟ " قال: "ما سنة، أوتر النبي صلى الله عليه وسلم وأوتر المسلمون" قال: "لا، أسنة هو؟ " قال: "أتعقل أوتر النبي صلى الله عليه وسلم وأوتر المسلمون". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21914 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ جس آدمی نے وتر پڑھے بغیر صبح کرلی اس کے سر پر ستر ہاتھ کے بقدر لمبی رسی لٹکی رہتی ہے (رواہ عبدالرزاق)
21912- عن ابن عمر قال: "أوتر رسول الله صلى الله عليه وسلم على بعير". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21915 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر کی پہلی رکعت میں ” سبح اسم ربک الاعلی “ پڑھتے تھے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21913- عن ابن عمر قال: "ما أحب أني تركت الوتر ولي حمر النعم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21916 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر کی تین رکعات پڑھتے تھے پہلی رکعت میں ” سبح اسم ربک الاعلی “۔ دوسری رکعت میں ” قل یا ایھا الکافرون “ اور تیسری رکعت میں ” قل ھو اللہ احد “۔ پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن نجار)
21914- عن ابن عمر قال: "من أصبح على غير وتر أصبح وعلى رأسه جرير قدر سبعين ذراعا. "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21917 ۔۔۔ حضرت ابو امامہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نو (9) رکعت وتر پڑھتے تھے یہاں تک کہ جب بدن بھاری ہوگیا تو سات رکعت پڑھتے تھے اور پھر دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھتے تھے جس کی پہلی رکعت میں ” اذا ذلزلت الارض “ اور دوسری میں ” قل یا ایھا الکافرون “۔ پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن عساکر)
21915- عن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم أوتر بـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} . "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21918 ۔۔۔ عبداللہ بن ریاح حضرت ابو قتادہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے فرمایا : آپ کب وتر پڑھتے ہیں ؟ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے جواب دیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کے اول حصہ میں وتر پڑھتا ہوں ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے پوچھا آپ کس وقت وتر پڑھتے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا میں رات کے آخری حصہ میں وتر پڑھتا ہوں چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے فرمایا : آپ نے امر قطعی پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے اور سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے فرمایا : آپ نے قوت کا دامن تھام لیا ہے (ابن جریر وابو نعیم)
21916- وعنه أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يوتر بثلاث يقرأ في الأولى بـ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} ، وفي الثانية بقل يا أيها الكافرون، وفي الثالثة بقل هو الله أحد. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21921 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں قرآن کریم کی تعلیم و تعلم میں مشغول جماعت کے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا : اے اہل قرآن ! اے اہل قرآن ! اے اہل قرآن ! (تین بار فرمایا) یقیناً اللہ عزوجل نے تمہاری نمازوں میں ایک اور نماز کا اضافہ کیا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے پوچھا یا رسول اللہ وہ کون سی نماز ہے ؟ ارشاد ہوا وہ وتر کی نماز ہے۔ ایک اعرابی بولا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وتر کیا ہیں ؟ ارشاد فرمایا : وہ تم پر واجب نہیں اور نہ ہی تمہارے ساتھیوں پر وہ تو اہل قرآن پر واجب ہے۔ (رواہ ابن عساکر)
21917- عن أبي أمامة قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يوتر بتسع حتى بدن وكثر لحمه أوتر بسبع، وصلى ركعتين وهو جالس يقرأ فيهما بـ {إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ} و {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} . "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وتر کے بیان میں :
21921 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کرتے اور وتر پڑھ لیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ حدیث بالا میں صبح سے مراد صبح صادق نہیں بلکہ صبح کاذب مراد ہے چونکہ طلوع فجر یعنی صبح صادق کے بعد تو وتر کی نماز کا وقت ہی نہیں رہتا ۔ واللہ اعلم ۔
21918- عن عبد الله بن رباح عن أبي قتادة قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "يا أبا بكر متى توتر؟ " قال: "أوتر من أول الليل يا رسول الله،" وقال لعمر: "متى توتر يا عمر؟ " قال: "أوتر من آخر الليل يا رسول الله،" فقال النبي صلى الله عليه وسلم لأبي بكر: "أخذ بالحزم،" وقال لعمر: "أخذ بالقوة". "ابن جرير وأبو نعيم".
তাহকীক: