কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৭৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19779 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہو تو پہلے اپنے سجدے کی جگہ کو درست کرلے ۔ اس حالت میں نہ چھوڑے کہ جب سجدہ کرے تو تب پھونک مارے اور پھر سجدہ کرے انگارے پر سجدہ کرنا اس سے کہیں بہتر ہے کہ کوئی پھونک مار کر پھر سجدہ کرے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
19779- إذا قام أحدكم إلى الصلاة فليسو موضع سجوده ولا يدعه حتى إذا هوى ليسجد نفخ، ثم سجد، فلأن يسجد على جمرة خير له من أن يسجد على نفخته. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19780 ۔۔۔ یہ بات ظلم اور گناہ کی ہے کہ آدمی نماز سے فارغ ہونے سے قبل بار بار پانی پیشانی کو صاف کرے ۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
19780- إن من الجفاء أن يكثر الرجل مسح جبهته قبل الفراغ من صلاته.

"هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19781 ۔۔۔ اپنی نگاہیں اپنے سجدے کی جگہ رکھ ۔ (مسند الفردوس للدیلمی عن انس (رض))
19781- ضع بصرك موضع سجودك." فر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19782 ۔۔۔ جب تو سجدے سے سر اٹھائے تو کتے کی طرح چوتڑوں پر نہ بیٹھ بلکہ اپنی سرینوں کو قدموں کے درمیان میں رکھ اور پیروں کی پشت کو زمین سے ملا دے ۔ (ابن ماجہ عن انس (رض)) فائدہ ـ: ۔۔۔ سجدے سے اٹھتے ہوئے ٹانگوں کو کھڑا کرلینا ، سرینوں پر بیٹھ جانا اور ہاتھوں کو لٹکا لینا یہ کتے کی طرح بیٹھنا جس کی سختی سے ممانعت آئی ہے۔ کلام : ۔۔۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی العلاء ہے جو حضرت انس (رض) سے منسوب کرکے من گھڑت موضوع روایات نقل کرتا ہے۔ (زوائد ابن ماجہ)
19782- إذا رفعت رأسك من السجود فلا تقع3 كما يقعي
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19783 ۔۔۔ دونوں سجدوں کے درمیان کتے کی طرح (سرینوں پر) نہ بیٹھ۔ (ابن ماجہ عن علی (رض))
19783- لا تقع [إقعاء الكلب] بين السجدتين. "هـ عن علي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19784 ۔۔۔ اے علی ! جس طرح کتا بیٹھتا ہے اس طرح بیٹھنے سے بچو۔ (ابن ماجہ عن علی (رض))
19784- يا علي لا تقع إقعاء الكلب. "هـ عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19785 ۔۔۔ اے علی ! میں تیرے لیے بھی وہی پسند کرتا ہوں جو اپنے لیے پسند کرتا ہوں ۔ اور تیرے لیے بھی وہی ناپسند کرتا ہوں جو اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں ۔ لہٰذا دونوں سجدوں کے درمیان سرینوں پر نہ بیٹھو۔ (ترمذی عن علی (رض))
19785- يا علي أحب لك ما أحب لنفسي، وأكره لك ما أكره لنفسي لا تقع بين السجدتين. "ت عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19786 ۔۔۔ جب کوئی سجدہ کرے تو کتے کی طرح اپنے بازؤں کو پھیلا کر اپنی رانوں کے ساتھ نہ ملالے ۔ (ابو داؤد ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19786- إذا سجد أحدكم فلا يفترش يديه افتراش الكلب، وليضم فخذيه.

"د هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19787 ۔۔۔ (اے عورتو ! ) جب تم سجدہ کرو تو اپنا کچھ جسم زمین کے ساتھ ملا دو ۔ کیونکہ عورت اس میں مرد کی طرح نہیں ہے۔ (السنن للبیہقی عن یزید بن ابی حبیب مرسلا)
19787- إذا سجدتما فضما بعض اللحم إلى الأرض، فإن المرأة ليست في ذلك كالرجل. "هق عن يزيد بن أبي حبيب مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19788 ۔۔۔ جب تو نماز پڑھے تو اپنے بازؤوں کو درندے کی طرح زمین پر نہ بچھا دے ۔ بلکہ صرف اپنی ہتھیلیوں پر ٹیک لگا اور اپنے بازؤوں کو اپنے پہلوؤں سے دور کھ ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض))
19788- إذا صليت فلا تبسط ذراعيك بسط السبع، وادعم على راحتيك وجاف مرفقيك عن ضبعيك. "طب "عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19789 ۔۔۔ میں تو سات اعضاء پر سجدہ کرتا ہوں اور بالوں کو ہٹاتا ہوں نہ کپڑوں کو سمیٹتا ہوں ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن مسعود (رض)، )
19789- أما أنا فأسجد على سبعة أعظم ولا أكف شعرا ولا ثوبا. "طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19790 ۔۔۔ ابن آدم کو حکم ملا کہ وہ سات اعضاء پر سجدہ کرے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
19790- أمر ابن آدم أن يسجد على سبعة أعظم. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجود اور اس سے متعلقات :
19791 ۔۔۔ کوئی تو ایسا کرتا ہے کہ اپنی نماز میں اونٹ کی طرح بیٹھ جاتا ہے۔ (ایسا نہ کرنا چاہیے) (ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی عن ابوہریرہ (رض) ، )
19791- يعمد أحدكم فيبرك في صلاته كما يبرك الجمل. " عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19792 ۔۔۔ جب کوئی سجدہ کرے تو اونٹ کی طرح نہ بیٹھے بلکہ اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھ کر (سہارے سے سجدے میں) جائے ۔ (مسندا حمد ، ابو داؤد ، نسائی ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19792- إذا سجد أحدكم فلا يبرك كما يبرك البعير وليضع يديه على ركبتيه.

"حم د ن ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19793 ۔۔۔ جب کوئی سجدہ کرے تو اپنے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے رکھے اور اونٹ کی طرح (دھم سے) نہ بیٹھ جائے ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، السنن للبیہقی ، ضعفہ عن ابوہریرہ (رض))
19793- إذا سجد أحدكم فليبدأ بركبتيه قبل يديه ولا يبرك بروك الجمل.

"ش ق وضعفه عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19794 ۔۔۔ گھٹنوں کے ساتھ مدد حاصل کرو ۔ (ابوداؤد ، ترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو لوگوں نے سجدے کی مشقت کی شکایت کی کھل کر سجدہ کرنے میں ، تو پھر آپ نے مذکورہ ارشاد فرمایا (یعنی کہنیوں کو گھٹنوں کے سہارے لگا لو ۔ اگرچہ مستحب یہی ہے کہ بازؤوں کو پہلو سے دور رکھا جائے) ۔
19794- استعينوا بالركب. "د ت ك عن أبي هريرة" قال: اشتكوا إلى النبي صلى الله عليه وسلم مشقة السجود عليهم إذا انفرجوا. قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19795 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے تو اپنے بازؤوں کو کتے اور دوسرے درندوں کی طرح زمین پر نہ بچھا دے ۔ (ابن عساکر عن ابی سعید (رض))
19795- إذا صلى أحدكم فلا يفترش ذراعيه ربضة الكلب والسبع. "كر عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19796 ۔۔۔ جو تم میں سے نماز پڑھے کتے کی طرح ہاتھوں کو نہ پھیلائے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض))
19796- من صلى منكم فلا يفترش افتراش الكلب ذراعيه." طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19797 ۔۔۔ دونوں ہاتھ بھی اسی طرح سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے۔ لہٰذا جب کوئی چہرہ زمین پر رکھے تو ہاتھوں کو بھی ساتھ رکھے اور جب چہرہ اٹھائے تو ہاتھوں کو بھی اٹھالے ۔ (ابوداؤد ، نسائی ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19797- إن اليدين تسجدان كما يسجد الوجه، فإذا وضع أحدكم وجهه فليضع يديه، وإذا رفعه فليرفعهما. "د ن ك ق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৭৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19798 ۔۔۔ اپنے بازؤوں کو نہ پھیلا اور اپنی ہتھیلیوں پر سہارا لگا اور پہلا کو کھلا رکھ ۔ جب تو ایسا کرے گا تو تیرا ہر عضو تیرے ساتھ سجدہ کرے گا ۔ (مستدرک الحاکم عن ابن عمر (رض))
19798- لا تبسط ذراعيك وادعم على راحتيك، وتجاف عن ضبعيك فإنك إذا فعلت ذلك سجد لك كل عضو منك معك. "ك عن ابن عمر" مر برقم [19788] .
tahqiq

তাহকীক: